ہم کس کی محبت میں دوڑے چلے آئے تھے
کلام محمود
۱۹۲
ہم کس کی محبت میں روڑے پہلے آئے تھے
وہ کونسے رشتے تھے جو کھینچ کے لائے تھے
آخر وہ ہوئے ثابت پیام ہلاکت کا
جو غمزے میرے دل کو بیحد ترے بھائے تھے
جن باتوں کو سمجھے تھے بنیاد ترقی کی
جب غور سے دیکھا تو مٹتے ہوئے سائے تھے
اکسیر کا دیتے ہیں اب کام وہ دنیا میں
خون دل عاشق میں جو تیر بجھائے تھے
تما غرق گنہ لیکن پڑتے ہی بنگہ اُن کی
اشک آنکھوں میں اور ہا تھوں میں عرش کے پائے تھے
یہ جسم مرا سر سے پا تک جو معطر ہے
راز اس میں ہے یہ زاہد وہ خواب میں آئے تھے
اس مریم فردوسی میں حق ہے ہمارا بھی
کچھ زخم تری خاطر ہم نے بھی تو کھائے تھے
اخبار الفضل جلد ۲۸ - ۳ / جنوری نشده
10 von 10 heute frei