شاخ طوبی پہ آشیانہ بنا

کلام محمود

JAA۔شاخ کوبی پہ آشیانہ بنا تا ابد جو رہے فسانہ بنا
عرش بھی جس سے مُرتعش ہو جائے سوزش دل سے دُہ ترانہ بنا
فلسفی ! زندگی سے کیا پایا؟ حیف ہے گر تیرا خدا نہ بنا
لذت وصل ہی میں سب کچھ ہے اس سے ملنے کا کچھ بہانہ بنا
چھوڑنا ہے جو نقش عالم پر ! کسی کمر عزم مقبلا نہ بنا
وہ تو بے پردہ ہو گئے تھے مگر حیف یہ دل ہی آئینہ نہ بنا
دل کو لے کر میں کیا کروں پیارے تو اگر میرا دلربا نہ بنا
خاک کر دے ملا دے مٹی میں پر میرے دل کو بے وفا نہ بنا
گر کے قدموں پہ ہو گیا ئیں ڈھیر وقت پر خوب ہی بہانہ بنا
چال عشاق کی چپلوں میں بھی تو بھی انداز دلبرانہ بنا
نعمت وصل بے سوال ہی دے اپنے عاشق کو بے حیا نہ بنا
جو بھی دینا ہے آپ ہی دیدے مجھ کو اغیار کا گدا نہ بنا
تجھ سے مل کر نہ غیر کو دیکھوں غیر کا مجھے کا مبتلا نہ بنا
اخبار الفضل جلد ۲ - لاہور پاکستان - ۲۲ را پر میل نشده

149
جس کے نیچے ہوں سب مجمع مشاق اپنی رحمت کا شامیانہ بنا
بخشش حق نے پالیا مجھ کو کیا ہوا میں اگر بھلا نہ بنا
مجھ سے لاکھوں میں تیسری دنیا میں تجھ سا پر کوئی دوسرا نہ بنا
تیری صنعت پر حرف آتا ہے توڑ دے پر مجھے بُرا نہ بنا
دل و دلبر میں چھیڑ جاری ہے ہے یہ اک طرفہ شاخسانہ بنا
دیکھ کر آدمی میں دانہ کی حرص
آج ابلیس خود ہے دانہ بنا

10 von 10 heute frei