وُہ دل کو جوڑتا ہے تو ہیں دِلفگار ہم
کلام محمود
۲۳۸
دہ دل کو جوڑ تا ہے تو ہیں دلفگار ہم وہ جان بخشتا ہے تو میں جاں نثار ہم
تو
دولہا ہمارا زندہ جاوید ہے جناب کیا بے وقوف ہیں کہ نہیں سوگوار ہم
در اس کا آج گر نہ کھلا خیر کل ہی جائیں گے اس کے در پر یونسی بار بار ہم
تدبیر ایک پردہ ہے تقدیر اصل ہے ہوں گے بس اس کے فضل سے ہی کامگار ہم
کوئی عمل بھی کر نہ سکے اُس کی راہ میں رہتے ہیں اس خیال سے ہی شرمسار ہم
دنیا کی مفتوں سے تو کوئی بنا نہ کام روئیں گے اُس کے سامنے اب زار زار ہم
اٹھ کر رہے گا پردہ کسی دن تو دیکھنا باندھے کھڑے ہیں سامنے اس کے قطار ہم
دشمن ہے خوش کہ نعمت دنیا ملی اسے ٹوٹیں گے اس کی گود میں جا کر بہار ہم
تمت نے کیسا جوڑ ملایا ہے دیکھنا
دہ خالق جہاں ہے تو مُشتِ غبار ہم
۱۹۵۲ء
اخبار الفضل جلد ۶ -۳۱ دسمبر سالہ لاہور: پاکستان
10 von 10 heute frei