بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے
کلام محمود
۲۵۲
JAP
بڑھتی رہے خُدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خُدا کرے
توحید کی ہولب پر شہادت خدا کرے ایمان کی ہو دل میں حلاوت خُدا کرے
پڑ جائے ایسی نیکی کی عادت خُدا کرے سرزد نہ ہو کوئی بھی شرارت خُدا کرے
حاکم رہے دلوں پر شریعیت خدا کرے حاصل ہو مصطفے کی رفاقت خُدا کرے
مٹ جائے دل سے زنگ زالت خُدا کرے آجائے پھر سے دور شرافت خُدا کرے
ل بجائیں تم کو زہد و امانت خدا کرے مشہور ہو تمہاری دیانت خُدا کرے
بڑھتی ہے ہمیشہ ہی طاقت خدا کرے جموں کو چھو نہ جائے نقابت خُدا کرے
مل جائے تم کو دین کی دولت خُدا کرے چمکے فلک پہ تارہ قسمت خُدا کرے
مل جائے جو بھی آپ کے مصیبت خُدا کرے پہنچے نہ تم کو کوئی اذیت خُدا کرے
منظور ہو تمھاری اطاعت خُدا کرے مقبول ہو تمھاری عبادت خُدا کرے
سُن سے بنائے حق کو یہ اُمت خُدا کرے پکڑے بزور دامن ملت خُدا کرے
چھوٹے کبھی نہ جام سخاوت خُدا کرے ٹوٹے کبھی نہ پائے صداقت خُدا کرے
رامنی رو خدا کی قضا پر ہمیش تم سب پر نہ آئے صرف شکایت خُدا کرے
احسان و لطف عام رہے سب جہان پر کرتے رہو ہر اک سے مروت خُدا کرے
گہوارہ علوم تمھارے نہیں قلوب پھٹکے نہ پاس تک بھی جہالت خُدا کرے
اخبار الفضل مبله ۹ یکم جنوری شانه ربوه ن پاکستان
۲۵۲
بدیوں سے پہلو اپنا بچاتے رہو مدام تقولی کی راہیں طے ہوں مجلت خُدا کرے
سننے لگے کہ بات تمھاری بذوق و شوق دنیا کے دل سے دور ہو نفرت خُدا کرے
اخلاص کا درخت بڑھے آسمان تک بڑھتی رہے تمہاری ارادت خُدا کرے
پھیلاؤ سب جہان میں قولِ رسول کو حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خُدا کرے
پایاب ہو تمھارے لیے بحر معرفت کھل جائے تم پہ راز حقیقت خُدا کرے
اٹھا ر ہے ترقی کی جانب قدم ہمیش ٹوٹے کبھی تمھاری نہ ہمت خُدا کرے
تبلیغ دین و نشر ہدایت کے کام پر مائل رہے تمھاری طبیعت خُدا کرے
سایہ فگن رہے وہ تمھارے وجود پر - شامل رہے خدا کی عنایت خُدا کرے
زندہ رہیں علوم تمھارے جہان نہیں پایندہ ہو تمھاری لیاقت خُدا کرے
سوسو حجاب میں بھی نظر آئے اُس کی شان تم کو عطا ہو ایسی بصیرت خُدا کرے
ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ہو ساتھ ساتھ ہر ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے
قرآن پاک ہاتھ میں ہو دل میں نور ہو مل جائے مومنوں کی فراست خُدا کرے
قبال کے بچھائے ہوئے بال توڑ دو حاصل ہو تم کو ایسی ذہانت خُدا کرے
پرواز ہو تمھاری نہ افلاک سے بند پیدا ہو بازوؤں میں وہ قوت خُدا کرے
بطما کی وادیوں سے جو نکلا تھا آفتاب بڑھتا رہے وہ نور نبوت خُدا کرے
قائم ہو پھر سے حکم محمد جہان میں ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خُدا کرے
تم ہو خُدا کے ساتھ خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں خصت خُدا کرے
خدا
راک وقت آئے گا کہ کہیں گے تمام لوگ
رمت کے اس فدائی پہ رحمت خُدا کرے