جنابِ مولوی تشریف لائیں گے تو کیا ہو گا

کلام محمود

۲۶۵
۱۹۲
جناب مولوی تشریف لائیں گے تو کیا ہو گا
دہ بھڑکائیں گے لوگوں کو مگر اپنا خدا ہو گا
میں ہو گا نا۔غصہ میں وہ ہم کو گالیاں دیں گے
سنائیں گے وہ کچھ پہلے نہ جو ہم نے سُنا ہو گا
ہم اُن کی تلخ گفتاری پہ ہرگز کچھ نہ بولیں گے
جو بگڑے گا تو اُن کا منہ۔ہمارا ہرج کیا ہو گا
دہ کافر اور ملحد ہم کو بتلائیں گے منبر پر
ہمارے زندقہ کا فتویٰ سب میں برملا ہو گا
کہیں گے قتل کرنا اس کا جائز بلکہ واجب ہے
جو اس کو قتل کر دے گا وہ مجنوبِ خُدا ہو گا
ہو۔اس کا مال ٹوٹے گا وہ ہو گا داخل جنت
جو حملہ اس کی عزت پر کرے گا با صفا ہو گا
جو اس کے ساتھ چھو جائے اچھوتوں کی طرح ہو گا
جو اس سے بات کرے گا وہ شیطاں سے بُرا ہو گا
اخبار الفعل ربوده ۱۲۰۰ جون سنتر -

۲۶۶
ہر اک جاہل یہ باتیں سُن کے بھر جائے گا خستہ سے
ہمارے قتل پر آمادہ ہر چھوٹا بڑا ہوگا
دہ جن کے پیار و الفت کی قسم کھاتے تھے ہم ابتک
ہر اک اُن میں سے کل پیایسا ہمارے خون کا ہوگا
تعلق چھوڑ دیں گے باپ ماں بھائی برادر سب
جو اب تک یار جانی تھا وہ کل نا آشنا ہو گا
دہ جس کی محبت و مجلس میں دن اپنے گزرتے تھے
ہمارے ساتھ اس کا کل سٹوک ناروا ہو گا
ہماری سنگ باری کے لیے پھر چنیں گے سب
سمبر میں ہر کس و ناکس کے اک خنجر بندھا ہو گا
اکابر جمع ہو کر بھنگیوں کے گھر بھی جائیں گے
کہیں گے گر کرو گے کام ان کا تو بڑا ہو گا
اگر سودے کی خاطر ہم کبھی بازار جائیں گے
ہراک تاجر کے گا جا میاں ! ورنہ بڑا ہو گا
ہمارے واسطے دنیا بنے گی ایک ویرانہ
ہوا اس یار جانی کے نہ کوئی دوسرا ہو گا
ہمیں وہ ہر طرف سے ڈھانپ لے گا اپنی رحمت سے
جو آنکھوں میں کیا ہو گا تو دل میں وہ چھپا ہو گا
تبھی توحید کا بھی لطف آئے گا ہمیں صاحب
زمیں پر بھی خدا ہوگا فلک پر بھی جدا ہو گا

سمجھتے ہو کہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں ہو گا ؟
یہ عظیم ناروا کس
وجہ سے ہم پر روا ہو گا؟
ہمارا مجرم بس یہ ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں
کہ جب ہو گا اسی اُمت سے پیدا رہنما ہو گا
نہ آئے گا مسلمانوں کا رہبر کوئی باہر سے
جو ہو گا خود مسلمانوں کے اندر سے
کھڑا ہو گا
ہمارے سید و مولا نہیں محتاج غیروں کے
قیامت تک بس اب دُورہ اُنہی کے فیضن کا ہوگا
جو اپنی زندگی اُن کی غلامی میں گزارے گا
بنے گا رہنمائے قوم فخر الانبیاء ہوگا

10 von 10 heute frei