ظہورِ خیر الانبیاء صلّی اللّٰہ علیہ وسلم
کلامِ طاہر
الله
ظہورِ خیر الانبياء علي
اک رات مفاسد کی وہ تیرہ و تار آئی جو نور کی ہر مشکل ظلمات پہ وار آئی
تاریکی په تاریکی ، گمراہی پر گمراہی ابلیس نے کی اپنے لشکر کی صف آرائی
طُوفانِ مفاسد میں غرق ہو گئے بحر و بر ایرانی و فارانی - رومی و بخارائی
بن بیٹھے خدا بندے۔دیکھا نہ مقام اُس کا
طاغوت کے چیلوں نے ہتھیا لیا نام اُس کا
تب عرش معلی سے اک نور کا تخت اُترا اک فوج فرشتوں کی ہمراہ سوار آئی
اک ساعت نورانی ، خورشید سے روشن تر پہلو میں لئے جلوے بے حد وشمار آئی
کافور ہوا باطل ، سب ظلم ہوئے زائل اُس شمس نے دیکھلائی جب شانِ خود آرائی
ابلیس ہوا غارت ، چوپٹ ہوا کام اُس کا
توحید کی یورش نے در چھوڑا نہ بام اُس کا
وہ پاک محمد ہے ہم سب کا حبیب آقا انوار رسالت ہیں جس کی چمن آرائی
محبوبی و رعنائی کرتی ہیں طواف اُس کا قدموں پہ نثار اُس کے جمشیدی و دارائی
نبیوں نے بھائی تھی جو بزم مہ و انجم واللہ اُسی کی تھی سب انجمن آرائی
دن رات درُود اُس پر ہر ادنی غلام اُس کا
پڑھتا ہے بصد منت جیتے ہوئے نام اُس کا
آیا وہ غنی جس کو جو اپنی دعا پہنچی ہم ڈر کے فقیروں کے بھی تخت سنوار آئی
ظاہر ہو وہ جلوہ جب اُس سے نگہ پلٹی خود حُسنِ نظر اپنا سو چند نکھار آئی
اے پشم جواں دیدہ کھل گھل کہ سماں بدلا اے فطرت خوابیدہ اُٹھ اُٹھ کہ بہار آئی
، اللہ امام اُس کا
نبیوں کا امام آیا
سب تختوں سے اونچا ہے تخت عالی مقام اُس کا
اللہ کے آئینہ خانے سے شریعت کی نکلی وہ دُلہن کر کے جو سولہ سنگار آئی
اُترا وہ خدا کو و فارانِ محمد پر موسیٰ کو نہ تھی جس کے دیدار کی یا رائی
سب یادوں میں بہتر ہے وہ یاد کہ کچھ لمحے جو اُس کے تصور کے قدموں میں گزار آئی
وہ ماہِ تمام اُس کا ، مہدی تھا غلام اُس کا
روتے ہوئے کرتا تھا وہ ذکر مدام اُس کا
2
:
☐
مرزائے غلام احمد تھی جو بھی متاع جاں کر بیٹھا نثار اُس پر۔ہو بیٹھا تمام اُس کا
دل اُس کی محبت میں ہر لحظہ تھا رام اُس کا اخلاص میں کامل تھا وہ عاشق تام اُس کا
اس دور کا یہ ساقی ، گھر سے تو نہ کچھ لایا نے خانہ اس کا تھارئے اُس کی تھی، جام اُس کا
سازندہ تھا یہ، اس کے۔سب ساجھی تھے میت اُس کے
و ھن اس
کی تھی ، گیت اُس کے لب اس کے، پیام اُس کا
اک میں بھی تو ہوں یا رب ، صیدہ دام اُس کا دل گا تا ہے گن اس کے ملب چہیتے ہیں نام اُس کا
آنکھوں کو بھی دکھلا دے، آنالپ بام اُس کا کانوں میں بھی رس گھولے، ہر گام خرام اُس کا
خیرات ہو مجھ کو بھی۔اک جلوہ عام اُس کا پھر یوں ہو کہ ہو دل پر ، الہام کلام اُس کا
اُس بام سے نور اُترے نغمات میں ڈھل ڈھل کر
نغموں سے اُٹھے خوشبو ، ہو جائے سُرود عنبر
28 28 28
یہ نعت (192ء میں لکھی تھی۔بعد میں اس میں بعض اضافوں
اور تبدیلیوں کے ساتھ پہلے ۱۹۹۳ء کے جلسہ سالانہ انگلستان
یں اور پھر جلسہ سالانہ جرمنی میں پڑھی گئی۔