اے شاہ مکی و مدنی سید الوری ( بزبان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام )
کلامِ طاہر
اے شاہ مکی و مدنی سید الوری
بزبان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام)
اس کی شان نزول یہ ہے کہ رویا میں ایک شخص کو دیکھا کہ انتہائی درد میں ڈوبی ہوئی نے کے ساتھ حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک نعت اس انداز سے پڑھ رہا ہے گویا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سامنے ہوں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی طرف سے آپ کے حضور حال دل پیش کیا جارہا ہو۔آپ کا وہ کلام تو اٹھنے پر لفظاً لفظا میرے ذہن میں نہیں
تھا مگر اس کے ٹیپ کا مصرعہ
ع اے میرے والے مصطفیٰ
خوب ذہن پر نقش ہو گیا کیونکہ وہ اسے بار بار ایک خاص کیفیت میں ڈوب کر د ہرا تا تھا۔پس اسی روز گویا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نمائندگی میں اس اثر کو اپنے لفظوں میں ڈھالنے کی کوشش کی جو
اس نعت کو سنتے ہوئے دل پر نقش ہو گیا۔اگر چہ معین الفاظ کی صورت میں نہیں ڈھلا۔اور کوشش یہی تھی کہ حضرت
مسیح موعود
علیہ السلام کی نعتوں میں سے ہی کچھ مضمون اخذ کر کے پیش کیا جائے اور جہاں ممکن ہو آپ ہی کے اشعار زینت کے طور پر
جود یے جائیں۔اے شاہِ مکی و مدنی ، سید الوری تجھ سا مجھے عزیز نہیں کوئی دوسرا
تیرا غلام در ہوں ، ترا ہی اسیر عشق تو میرا بھی حبیب ہے ، محبوب کبریا
!
تیرے جلو میں ہی میرا اٹھتا ہے ہر قدم چلتا ہوں خاک پا کو تیری چومتا ہوا
تو میرے دل کا نور ہے، اے جانِ آرزو روشن تجھی سے آنکھ ہے، اے نیر بدی
ہیں جان و جسم ، سو تری گلیوں پر ہیں نثار اولاد ہے، سو وہ ترے قدموں پہ ہے فِدا
تو وہ کہ میرے دل سے جگر تک اتر گیا میں وہ کہ میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا
اے میرے والے مصطفیٰ، اے سید الوری
اے کاش ہمیں سمجھتے نہ ظالم جدا جدا
رب جلیل کی ترا دل جلوہ گاہ سینہ ترا جمال الہی کا مستقر
ہے
قبلہ بھی تو ہے، قبلہ نما بھی تیرا وجود شانِ خدا ہے تیری اداؤں میں جلوہ گر
نور و بشر کا فرق مٹاتی ہے تیری ذات " بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
تیرے حضورتہ ہے مرا زانوئے ادب میں جانتا نہیں ہوں کوئی پیشوا دگر
تیرے وجود کی ہوں میں وہ شارخ با شمر جس پر ہر آن رکھتا ہے ربُّ الوری نظر
ہر لحظہ میرے در پئے آزار ہیں وہ لوگ جو تجھ سے میرے قرب کی رکھتے نہیں خبر
مُجھ سے عناد و بغض و عداوت ہے اُن کا دیں اُن سے مجھے کلام نہیں لیکن اس قدر
اے وہ کہ مُجھ سے رکھتا ہے پر خاش کا خیال ” اے آں کہ سوئے من پر ویدی بصد تمر
از باغباں پترس که من شارخ متمرم
خدا بعشق محمد محترم
بعد
از
گر کفر این بود بخدا سخت کارفرم
آزاد تیرا فیض زمانے کی قید سے بر سے ہے شرق و غرب پر یکساں تر اگرم
تو مشرقی نہ مغربی اے نور شش جہات تیرا وطن عرب ہے، نہ تیرا وطن عجم
تو نے مجھے خرید لیا اک نگہ کے ساتھ اب تو ہی تو ہے تیرے سوا میں ہوں کالعدم
ہر لحظہ بڑھ رہا ہے میرا تجھ سے پیار دیکھ سانسوں میں بس رہا ہے ترا عشق دم بدم
میری ہر ایک راہ تری سمت ہے رواں تیرے سوا کسی طرف اٹھتا نہیں قدم
اے کاش مجھ میں قوت پرواز ہو تو میں اُڑتا ہوا بڑھوں ، تری جانب سُوئے حرم
تیرا ہی فیض ہے کوئی میری عطا نہیں " این چشمہ رواں کہ خلق خدا دہم
یک قطره زبحر کمال محمد است
جان و دلم فدائے جمال محمد است
خاگم نثار کوچه آل محمد است