آج کی رات

کلامِ طاہر

آج کی رات
ربوہ میں ۲۷ رمضان المبارک کی رات کے روح آفریں مناظر سے متاثر ہوکر
ذکر سے بھر گئی ربوہ کی زمیں آج کی رات اُتر آیا ہے خداوند یہیں آج کی رات
شہر۔جنت کے ملا کرتے تھے طعنے جس کو بن گیا واقعہ خُلدِ بریں آج کی رات
وا در گرید، کشا دیده و دل ، لب آزاد کس مزے میں ہیں جرے خاک نشیں آج کی بات
کوچے کوچے میں بپاشور" متى نصر الله لا جرم نصرت باری ہے قریں، آج کی رات
جانے کس فکر میں للکاں ہے میرا کافر گر
"
ادھر اک بار جو آ نکلے کہیں آج کی رات
غیر مسلم“ کسے کہتے ہیں۔اُسے دکھلائے ایک اک ساکن ربوہ کی جبیں ، آج کی رات
کافر و ملحد و دجال بلا سے ہوں مگر تیرے عشاق کوئی ہیں تو ہمیں۔آج کی رات

آنکھ اپنی ہی تیرے عشق میں ٹپکاتی ہے وہ لہو جس کا کوئی مول نہیں۔آج کی رات
دیکھ اس درجہ غم ہجر میں روتے روتے مر نہ جائیں ترے دیوانے کہیں۔آج کی رات
جن پہ گزری ہے وہی جانتے ہیں۔غیروں کو
کیسے بتلائیں کہ تھی کتنی حسیں آج کی رات
کاش اُتر آئیں یہ اُڑتے ہوئے سیمیں لمحات
کاش یوں ہو کہ ٹھہر جائے یہیں آج کی رات
12
لهند
:

آج 10 میں سے 10 باقی