کشکول میں بھر دے جو مِرے دِل میں بھا ہے
کلامِ طاہر
0
کشکول میں بھر دے جو مِرے دل میں گھر ا ہے۔جو درد سکتے ہوئے حرفوں میں ڈھلا ہے شاید کہ یہ آغوشِ جُدائی میں پلا ہے
غم دے کے کے فکر مریض شب غم ہے یہ کون ہے جو درد میں رس گھول رہا ہے
یہ کس نے میرے درد کو جینے کی طلب دی دل کس کے لئے عمر خطر مانگ رہا ہے
ہر روز نئے فکر ہیں ، ہر شب ہیں نئے غم یا رب یہ مرا دل ہے کہ مہمان سرا ہے
ہیں کس کے بدن دیس میں پابند سلاسل پردیس میں اک رُوح گرفتار بلا ہے
کیا تم کو خبر ہے کہ مولا کے اسیرو! تم سے مجھے اک رشتہ جہاں سب سے سوا ہے
آ جاتے ہو کرتے ہو ملا قات شب و روز یہ سلسلہ ربط بہم صبح و مسا ہے
اے تنگی زنداں کے ستائے ہوئے مہمان کا حکم ہے ، دل باز ، درسینہ گھلا
تم نے مری جلوت میں نئے رنگ بھرے ہیں تم نے مری تنہائیوں میں ساتھ دیا ہے
تم چاندنی راتوں میں مرے پاس رہے ہو تم سے ہی میری نظر کی ٹیموں میں ضیا ہے
وا
ہے
64
کس دن مجھے تم یاد نہیں آئے مگر آج کیا روز قیامت ہے! کہ اک حشر کیا ہے
یادوں کے مُسافِر ہو تمناؤں کے پیکر بھر دیتے ہو دل، پھر بھی وہی ایک خلا ہے
سینے سے لگا لینے کی حسرت نہیں مٹتی پہلو میں بٹھانے کی تڑپ حد سے سوا ہے
یا رب یہ گدا تیرے ہی ڈر کا ہے سوالی جو دان ملا تیری ہی چوکھٹ سے ملا ہے
گشته اسیرانِ رَهِ مولا کی خاطر مُدَّت سے فقیر ایک دُعا مانگ رہا ہے
جس کہ میں وہ کھوئے گئے اُس راہ پر گدا ایک کشکول لئے چلتا ہے لب پر یہ صدا ہے
مخیرات کر اب ان کی رہائی میرے آقا! کشکول میں بھر دے جو مرے دل میں بھرا ہے
میں تُجھ سے نہ مانگوں تو نہ مانگوں گا کسی سے
میں تیرا ہوں ، تو میرا خدا میرا خدا ہے
(جلسہ سالانہ یو کے ۱۹۹۱ء)
65