آ مری موجوں سے لپٹ جا

کلامِ طاہر

آمیری موجوں سے لپٹ جا
حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے صاحبزادے ناصر ظفر کو خدا تعالیٰ نے بڑی سریلی اور دل میں اتر
جانے والی آواز سے نوازا ہے۔کالج کے زمانہ میں وہ ہمیں ایک ہندی گانا سنایا کرتے تھے جس میں دنیا کی بے ثباتی کا
ذکر تھا اور یہ مثال بھی دی گئی تھی کہ
پھول سے رنگت باغی ہو کر تتلی بن اڑ جائے
باس کلی کا سینہ چیرے اور دنیا پر چھائے
اسی طرح بادلوں کے پہاڑوں کی طرف اُڑ جانے کا ذکر تھا۔اس پر میں نے صرف سمندر سے بادلوں کے اٹھنے،
پہاڑوں پر برسنے اور پھر واپس سمندر میں آملنے کا ذکر کیا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ کھاری پانی سے شفاف بخارات
اٹھاتا ہے اور کل عالم پر محیط ایک نظام کے تابع نہیں اونچے پہاڑوں پر برساتا اور پھر واپس سمندر میں لے آتا
ہے۔اس نظم میں ملی جلی ہندی اور اردو زبان میں اظہار مطلب کی کوشش کی گئی ہے۔رُوٹھ کے پانی ساگر سے جب بادل بن اُڑ جائے
ساگر پاگل سا ہوکر ، سر ساحل
سے ٹکرائے
113

روٹھا روٹھا ، غم کا مارا ، وہ بادل آواره
دیس سے ہو کے بدیس کسی انجانے دیس کو جائے
ہردے پر جبر کرے لیکن جب صبر نہ آئے
چھم چھم نیر بہائے
би
بے چارہ دکھیا نکینوں سے
پھر بھی چین نہ آئے ، گھر کی یاد بہت ترسائے
جیسے زخمی مچھلی تڑپے، تڑپے اور بل کھائے
یادوں کا طوفان اٹھ کر مَن میں کہرام مچائے
برہا کی اگنی بجلیاں بن کر آگ کا مینہ برسائے
دکھ کا ایک جوالا مکھی سینے میں پھٹ جائے
پھوٹ کے بادل برسے ، گرجے ، کڑکے ، شور مچائے
پچھتائے اور اپنے من پر آپ ہی دوش لگائے
بلک بلک کر اک سنیاسن کا
یہ دوہا گائے
جاؤ سدھارو تم بھی سدھارو ، روکے تم کو کوئے
اس سنسار کی ریت یہی ہے جو پائے
ہے جو پائے سو کھوئے
راہ میں پر بت پاؤں پڑے بہلائے اور پھیلائے
یار کسی کا اپنانے کو حیلے لاکھ بنائے
114

پربت کا کٹنا یا اس کے جی پر آفت ڈھائے
اولوں کا پتھراؤ کرے اس پر اور شرم دلائے
نالے تین کریں اور ندیاں منہ جھاگ اڑائے
اپنا
پتھروں پھیلیں
کو بھرائے
سینے کو
آخر سما کھلے تو دیکھے پھٹ بھی گئے ، اندھیارے
من
جلائے
مندر میں سورج بیٹھا اُس کا دیپ
سوندھی سوندھی باس وطن کی مٹی میں سے اٹھے
تب سب نوحے بھول کے وہ بس راگ ملن کے گائے
پیتیم یاد میں ڈوبا ڈوبا پریم نگر کو جائے
ایک ہی دھن میں گم ہو ، من میں ایک ہی یار بسائے
اس کے پاؤں دھو کے پئیں ساگر کی موجیں جب وہ
جھینپا جھینپا اس میں اترے شرمائے شرمائے۔میری موجوں سے لپٹ جا ساگر تان اڑائے
یہ بھی تو سنسار کی ریت ہے جو کھوئے سو پائے
115

آج 10 میں سے 10 باقی