میاں چھیمی کا حلوہ
کلامِ طاہر
میاں چھیمی کا حلوہ
یہ نظم بچپن میں ضلع کانگڑہ کے ایک پر فضا پہاڑی مقام دھر مسالہ میں کہی تھی جہاں ہم آٹھ
بھائی اپنے ابا جان کے ساتھ گئے ہوئے تھے۔وہاں بھائیوں نے آپس میں پیسے ڈال کر حلوہ بنانے کا
پروگرام
بنایا تھا۔جب حلوہ پک چکا تو میاں وسیم جنہیں ہم اُن دنوں تھیمی کہا کرتے تھے ، حلوہ اٹھائے
ہوئے تیزی سے ہماری طرف آرہے تھے کہ رستے میں فکر لگی اور ان کے ہاتھ سے دیگچھ چھوٹ کر سارا
حلوہ مٹی میں مل گیا۔ہم نے انہیں چھیڑ نے کی خاطر یہ قصہ بنایا اور میں نے اسے نظمایا لیکن یہ نظم محض
بچپن کی اک چھیڑ چھاڑ تھی ورنہ میاں ، سیم کی نیت ہر گز حلوہ اکیلے کھانے کی نہیں تھی۔قیض میری
بڑی بہن، بیگم مرزا مظفر احمد صاحب کا ایک ملازم تھا جو اُن دنوں اُن دونوں کے ساتھ ہی وہاں ٹھہرا ہوا
تھا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے بے تکلف اس کا گھر میں آنا جانا تھا۔امی سے مراد میری امی مرحومہ ہیں
جن سے میاں و سیم بلاوجہ بچپن میں بہت ذرا کرتے تھے۔یہ نظم میاں وسیم احمد صاحب کی اجازت سے
شامل اشاعت کی جار ہی ہے۔اک پیسہ پیسہ جوڑ کر بھائیوں نے شوق سے
سوچا تھا یہ کہ سوجی کا حلوہ بنائیں گے
149
پھر بیٹھ کر مزے سے کسی بند کمرے میں
اک دوسرے کو حلوے پہ حلوہ کھلائیں گے
چھیمی نے سوچا کیوں نہ اکیلا ہی کھاؤں میں
باورچی خانہ چوری چھپے کیوں نہ جاؤں میں
ہوشیار بننے والوں کو بدھو بناؤں میں
جب مجھ کو کھانے دوڑیں، کہیں بھاگ جاؤں میں
یہ سوچ کے چلا گیا باورچی خانے میں
باورچی تھا مگن وہاں حلوہ پکانے میں
اُس سے کہا میں تھک گیا ہوں آنے جانے میں
بھائی ہیں میرے منتظر اندر زنانے میں
جب
پھر دیگچی اٹھا کے وہ تیزی سے چل پڑا
حلوہ کی طرح منہ سے بھی پانی اُبل پڑا
کیا علم تھا کہ راہ میں دیکھے گا قیص کو
دیکھا تو ڈر سے سینہ میں دل ہی اچھل
قیص نے کہا تمہیں امی بلاتی ہیں
امی کا نام سنتے ہی بس
سنتے ہی بس وہ ٹھیٹھر گیا
دیکھئے کہ کہاں ٹوٹی جا کمند
طوه
قریب دہن ہی آیا تھا ، گر گیا
پڑا
150