عصر جدید

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عصر جدید
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر بعض مخالف اخباروں کی آراء
حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے رسالہ تشحمید الا ذہان میں درج فرمائیں اور اس
میں بیان کردہ غلط باتوں کی درستگی بھی ساتھ ساتھ فرمائی۔ان اخبارات و رسائل میں سے
ایک رسالہ ” عصر جدید لکھنو کے نام سے شائع ہوتا تھا اس کے بارے میں آپ نے
66
فرمایا :۔ر ساله عصر جدید کے پرچہ ماہ جون میں ایک مضمون جس کا ہیڈ نگ الانصاف“ تھا نکلا
ہے جس میں صاحب مضمون نے جو اپنا نام بتا نا تقیہ کے بر خلاف سمجھتے ہیں قادیانی جماعت
کے خاتمہ پر بحث کی ہے۔اس مضمون کا جواب لکھنے سے پہلے میں اس قد ر لکھنا ضروری
سمجھتا ہوں کہ ایڈیٹر عصر جدید کو احمدی جماعت سے ہمیشہ دلچپسی رہی ہے اور جب کبھی آپ
سے ہوسکا آپ نے کوشش کی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور اُن کے
پیروان پر کوئی ذلیل نیش زنی کریں۔چنانچہ آپ کے ایک دو مضامین کا جواب رسالہ
ریویو آف ریلیجنز میں شائع بھی ہو چکا ہے چونکہ آپ کا مذہب شیعہ ہے اس لئے بیجا
طعن وتشنیع سے کچھ پر ہیز نہیں۔غرض یہ مضمون ان کے کسی ہم خیال کی طرف سے جس نے اپنا
نام ”ماوروں را بنگریم و حال را بتایا ہے شائع ہوا ہے اور آپ نے اُس کے کسی خیال کی
تردید نہیں کی۔مضمون متانت سے بالکل گرا ہوا اور تہذیب سے کوسوں دُور ہے اور ناول کی
طرز پر زید اورعبداللہ کی گفتگو کے پیرا یہ میں ہے۔اگر راقم مضمون واقعی عبداللہ ہیں اور وہی
عبد اللہ جن کو مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح کے برخلاف لکھنا شرعاً و انصافاً کسی طرح
بھی جائز نہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
آپ نے لکھا ہے کہ مولوی نورالدین صاحب بھی اس سلسلہ کے اصل مرکز تھے اور آج
اُن کی مدت کی خواہش بر آئی کہ وہ خلیفہ بن گئے تو آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مولوی صاحب
نے اپنے پہلے ہی خطبہ میں اس بات کا اقرار کیا تھا کہ میرے دل میں بھی اس عہدہ کا خیال
تک نہیں آیا۔چنانچہ اس بات کے ہم لوگ گواہ ہیں کیونکہ کسی شخص کے پاس رہنے والے اُس
کی عادات کو بہ نسبت دُور کے رہنے والوں اور بے تعلقوں کے زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتے
ہیں اور حالات بھی ایسے ہیں کہ ہر ایک عظمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ سلسلہ مشورہ اور منصوبہ سے نہیں
بنا بلکہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے ماتحت بنا ہے۔چنانچہ حضرت صاحب کی وفات پر بہت سے
دانا اور چشم بصیرت رکھنے والے مخالفوں تک نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ یہ سلسلہ
منصوبوں کا نتیجہ نہ تھا۔ہاں ایک آپ کی متعصب آنکھ تھی جو نہ دیکھ سکی۔سو یا د رہے کہ
اعتراض بغیر دلیل کے کوئی وقعت نہیں رکھتا بلکہ اگر کوئی شخص تعصب سے اعتراض کرے تو
نَعُوذُ بالله حضرت علی پر زیادہ اعتراض کر سکتا ہے کہ وہ خلافت لینا چاہتے تھے اور مدت سے
اُن کے دل میں یہ بات پوشیدہ تھی۔چنانچہ بقول آپ لوگوں کے انہوں نے اسی غصہ میں
حضرت ابوبکر کی بیعت بھی چھ مہینے تک نہیں کی اور کی بھی تو تقیہ کے طور پر۔پس ہر ایک
اعتراض کرتے وقت دلائل ساتھ دینے چاہئیں تاکہ عقلمندوں میں رُسوائی نہ ہو۔تشخید الا ذہان۔اگست ستمبر ۱۹۰۸ ء )

آج 10 میں سے 10 باقی