خلافت اسلامیہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
خلافت اسلامیہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جب اخبار الفضل کے ایڈیٹر تھے تو
اُس وقت بہت سے مضامین خود تحریر فرمایا کرتے تھے۔پیسہ اخبار نے جب سردار والا گوہر
صاحب پنشنر ڈسٹرکٹ حج لدھیانہ کا ایک مضمون خلافت عثمانیہ کے بارے میں شائع کیا تو
آپ نے اس مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر ایک تبصرہ تحریر کرتے ہوئے خلافت اسلامیہ
کی حقیقت ان الفاظ میں بیان فرمائی :۔ہم عصر پیسہ اخبار نے اپنی ایک پچھلی اشاعت میں سردار والا گوہر صاحب پنشنر
ڈسٹرکٹ جج لدھیانہ کا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں اُنہوں نے خلافت عثمانیہ پر نہایت
عمدگی اور خوبی کے ساتھ بحث کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ موجودہ خلافت قطعاً اسلامی خلافت
کہلانے کی مستحق نہیں ہے کیونکہ اس میں تمام ان امور کی پابندی نہیں کی جاتی جو اسلامی
خلافت کے لئے ضروری ہیں اور پارلیمنٹ کے وجود سے اس شیرازہ قومی کو بالکل بکھیر دیا
گیا ہے جو اسلام نے خلافت کے رشتہ میں باندھ دیا تھا۔انہوں نے دنیاوی نقطہ نظر سے بھی
اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جس میں یہودی اور مسیحی کثرت سے آباد ہوں
پارلیمنٹ کبھی مسلمانوں کو راس نہیں آ سکتی کیونکہ پارلیمنٹ تو باشندوں کے قائم مقاموں کا
مجموعہ ہوتی ہے اگر پورے طور سے اس میں باشندوں کو نیابت دی گئی تو حکومت بجائے
مسلمانوں کے مسیحیوں کے قبضہ میں چلی جائے گی۔خصوصاً جب کہ ان کی پشت پر بہت سی مسیحی
حکومتیں ہیں جو ان کے قول کی تائید کے لئے ہر وقت آمادہ وتیار رہیں گی۔دنیا وی پہلو سے بہت زیادہ اہم مذہبی پہلو ہے اور اس پہلو کو بھی انہوں نے جس خوبی
سے نباہا ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ مشورہ

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
قرآن شریف سے ثابت ہے اور پارلیمنٹ بھی مشیروں کی ایک مجلس ہے پھر اس کو کیوں
مخالف ہدایت اسلامی کہا جائے۔اس اعتراض کا جواب میں یہ دوں گا کہ مجلس شوری جس کا
اشاره قرآن شریف میں ہے ہر گز پارلیمنٹ کے درجہ میں ذی اختیار نہیں بلکہ ان کا
صرف یہ کام ہوتا ہے کہ مُہمات ملکی میں اپنا مشورہ اُولی الامر کے سامنے پیش کریں اگر
أولى الأمر نے مان لیا بہتر ورنہ حکم اولی الامر اس پر غالب رہتا ہے۔پھر آگے چل کر لکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ تو خود ہی صاحب حکم بن جاتی ہے۔مسلمانوں میں
کبھی بھی اس قسم کی پارلیمنٹ جاری نہیں ہوئی۔البتہ خلیفہ بمشورہ قوم منتخب ہوا کرتا تھا مگر بعد
انتخاب کے جب تک وہ مسندِ حکومت پر رہتا تھا اُس کا حکم سب پر واجب التعمیل ہوا کرتا تھا۔خدا نے مسلمانوں کو مشورہ کا حکم دیا ہے نہ پارلیمنٹ کا۔یہ مسلمانوں پر غلط الزام ہے کہ
اُنہوں نے پارلیمنٹ کا عنصر ڈالا ہے۔پھر آگے چل کر لکھتے ہیں کہ اب دوسری دلیل سنو جو یہ ہے کہ خدا نے اپنے حکم کی
فرمانبرداری کا ارشاد کیا اور رسول کے حکم کی اور پھر تیسرے درجہ میں اُولی الامر کے۔اس حکم کی آیت سے اُولی الامر کا وجود ضرور ہے کہ مسلمانوں میں موجود ہوا اور وہ شخص
خاص ہونا چاہیے۔بعض اشخاص جو اس آیت سے علمائے وقت مراد لیتے ہیں وہ میرے
خیال میں صحیح نہیں ہے۔کیا معنی کہ ایک ہی زمانہ میں بہت سے عالم صاحب اجتہاد ہوتے
ہیں اور ہر ایک کا اجتہاد جدا گانہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ شخص مطیع ایک ہی وقت میں جدا گانہ
اجتہادوں کی تعمیل کر سکے۔تعمیل تو اُس حکم کی ہو سکتی ہے جس میں اختلاف نہ ہو کیونکہ رعایا پر
فرض کیا گیا ہے کہ جب تک حکم خدا و رسول کی مخالفت نہ ہو اولی الامر کا حکم دل و جان
سے قبول کر کے تعمیل کریں۔پھر آگے چل کر کیا سچا فقرہ لکھتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی دعائیں قبول نہیں
ہوتیں کیونکہ یہ خود ہی مجرم ہیں۔ہم سردار والا گو ہر صاحب کی تحریر کے ساتھ بالکل متفق ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں
کہ اسلام نے خلافت کا حکم دیا ہے اور جس کے ماتحت رہنے کی گل مسلمانوں کو تاکید کی ہے وہ

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ایسی خلافت نہیں ہے جیسے کہ آجکل کے بادشاہوں کی حکومت ہے کہ گو بظا ہر وہ بادشاہ کہلاتے
ہیں لیکن دراصل کسی معاملہ میں آزادی سے رائے نہیں دے سکتے اور رعایا کی نسبت بھی ان
کے حقوق کم ہوتے ہیں کیونکہ رعایا کسی حکم کے خلاف اپنی آواز اُٹھا سکتی ہے لیکن موجودہ
بادشاہوں کو اتنا اختیار بھی نہیں دیا گیا۔اسلامی خلافت ایک شاندار چیز ہے جسے چھوڑ کر
مسلمان کبھی سکھ نہیں پاسکتے۔اور یہ بھی سچ ہے کہ خلیفہ کا مقابلہ کر کے مسلمانوں پر ایسی نحوست
طاری ہوگئی ہے کہ ان کی دعائیں تک اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا۔لیکن ہم اس بات کے
ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ وہ خلافتِ عثمانیہ کی مخالفت کا نتیجہ ہے بلکہ خدا کے مقرر کردہ
خلیفہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی جانشین کی مخالفت کے سبب مسلمانوں پر یہ عذاب
نازل ہوا ہے اور اُس وقت تک وہ ان مصائب سے نہیں چھوٹیں گے جب تک اس کی
اطاعت کی طرف متوجہ نہ ہوں۔خدا کا منشاء ہے کہ وہ اس خلیفہ کی معرفت دنیا پر اسلام کو
غالب کرے لیکن لوہے کے ہتھیاروں اور توپ کے گولوں کے ساتھ نہیں بلکہ نصرت الہی اور
دعاؤں کے ساتھ۔جس خدا نے پہلے دشمن کی تلوار کا جواب تلوار سے دینے کا حکم دیا ہے اب
اس خدا نے اسلام کے دشمنوں کا جواب دلائل صحیحہ اور برہان قاطعہ سے دینے کا حکم دیا ہے۔چونکہ اسلامی خلافت پر آجکل بہت زور سے بحث ہوتی ہے اور بعض لوگ قرآن و حدیث
سے لوگوں کو مغالطہ میں ڈال رہے ہیں اس لئے میں اِنشَاءَ اللَّهُ تَعَالَی اگلے پرچہ میں اس
مضمون پر کچھ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ۔لیکن سردار صاحب کو اتنا ضرور
کہنا چاہتا ہوں کہ آسمانی خلافت کی موجودگی میں وہ کیوں ایک وہمی خلافت کی تیاری کا
مشورہ دیتے ہیں۔انہیں چاہیے کہ اس بات کو قبول کریں جسے خدا نے پسند کیا ہے“۔( الفضل 9 جولائی ۱۹۱۳ء )
پچھلے پر چه سردار والا گوہر صاحب کے مضمون کا خلاصہ دینے اور اس پر مناسب
ریمارک کرنے کے بعد ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اگلے ہفتہ اِنشَاءَ اللهُ خلافت اسلامیہ کے
متعلق اپنی تحقیقات لکھیں گے۔سو الحَمدُ لِلَّهِ کہ آج اللہ تعالیٰ نے اس وعدہ کے پورا
کرنے کا موقع دیا۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
دنیا میں ایک حاکم اور اُس کے انسان تو آزادی پسند ہے اگر سوائے
بادشاہ کے گزارہ ہو سکتا تو یہ ضرور اس
ما تحت حکام کے ہوا گزارہ نہیں طرح رہنا چاہتا لیکن حاکم کا سایہ سر سے
اُٹھا اور فساد ہونے شروع ہوئے۔کوئی کسی کو قتل کرتا ہے ، کوئی کسی کا مال لوٹ لیتا ہے ، کوئی
کسی کی جائداد پر قابض ہو جاتا ہے، کوئی کسی کو اپنا خادم اور غلام بنا لیتا ہے، کوئی کسی کی
عزت آبرو کو غارت کرنے کی کوشش کرتا ہے غرضیکہ ہر ممکن سے ممکن طریقہ سے ایک
دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی دولت ، جائداد ، عزت اور اختیار کو
زیادہ کرنا چاہتا ہے اس لئے ایک حاکم کی ضرورت پیش آتی ہے جو صاحب اختیار ہو اور
مظلوم کی حمایت کرے اور ظالم کی خبر لے اور حقدار کو اُس کا حق دلائے۔لوگوں نے اپنی اپنی
سمجھ اور فہم کے مطابق مختلف قسم کے حکام تجویز کئے ہیں کہیں تو ایسا کیا گیا ہے کہ ایک شخص کو
کچھ مدت کے لئے اختیار دیئے جاتے ہیں وہ اس عرصہ میں انتظام کو قائم رکھتا ہے۔اس
عرصہ کے ختم ہونے پر اس کی بجائے کوئی اور شخص مقرر ہو جاتا ہے۔کہیں ایک حاکم کی بجائے
ایک جماعت مقرر کی جاتی ہے جو آپس کے مشورہ سے امور متعلقہ انتظام کا فیصلہ کرتی ہے۔کہیں ایک آدمی بادشاہ مقرر ہوتا ہے اور نَسُلاً بَعْدَ نَسل وہ خاندان حکومت کرتا چلا جاتا
ہے اور ان کے معاملات میں کوئی شخص مشورہ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا۔کہیں بادشاہ اور
مجلس مشیراں ایسے رنگ کی ہوتی ہے کہ بادشاہ صرف برائے نام ہوتا ہے اور اصل کام سب
پارلیمنٹ کرتی ہے۔اسلام نے ان تدابیر کے خلاف ایک حاکم اعلیٰ تجویز کیا ہے جو تین طرح
مقرر ہوتا ہے۔یا اسے خود اللہ تعالیٰ مقرر فرماتا ہے جیسے آدم ، نوح وابراہیم اور موسی و داؤد
و ہمارے رسول الله خاتم النبيين رَسُولُ رَبِّ العَلَمِينَ صَلوةُ اللهِ وَسَلامُهُ عَلَيْهِمْ
اجمعین کو۔اور یا پہلا حاکم اُسے مقرر کرتا ہے یا مد ترین حکومت اُسے منتخب کرتے ہیں۔ان سب حکام کو حکم ہے مناسب لوگوں سے امور مملکت میں مشورہ طلب کیا کریں۔یہ بلکہ خود
حضرت نبی کریم ﷺ کو بھی قرآن کریم میں ارشاد ہے وَ شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَادًا

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
عزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ إنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
یہ حاکم اپنی وفات تک اپنے عہدہ پر قائم رہتا ہے اور انسانوں کا اختیار نہیں کہ اُسے
الگ کرسکیں کیونکہ اس کا انتخاب خدا کا یا اللہ تعالیٰ کے منتخب کردہ کا انتخاب قرار دیا گیا ہے
اور قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خلیفہ ہم بناتے ہیں۔اسلامی خلیفہ کا طرز حکومت اس زمانہ میں جب کہ پارلیمنوں کا زور ہے اور لبرٹی لبرٹی
کے آوازہ گسے سجا رہے ہیں، آزادی کی چیخ و پکار
زوروں پر ہے ، حریت کی صدائیں اُفق عالم میں گونج رہی ہیں۔مسلمانوں میں بھی اس مسئلہ
پر بحث شروع ہوگئی ہے کہ خلافتِ اسلامیہ کیا چیز ہے۔اور اکثر فدائیان یورپ اور
شیدائیانِ تہذیب جدید اسلام میں بھی پارلیمنٹ کا وجود دکھانے میں کوشاں ہیں اور آیات و
احادیث اور خلفائے راشدین کے عمل سے اپنے اقوال کے ثبوت بہم پہنچاتے ہیں۔گو
میرے خیال میں اس کی کچھ ضرورت نہیں تھی اتنا کہہ دینا کافی تھا کہ نازنین یورپ کا
میلان طبع اس قسم کی حکومت کی طرف ہے اس لئے محبانِ صادق کا یہی فرض ہے کہ اس کی ہاں
میں ہاں ملائیں اور اس رنگ میں رنگین ہوں جس سے ان کا مطلوب مزین ہے۔جولوگ اس
طر ز حکومت کی تائیدا اپنی عقل اور فہم سے کرتے تھے ان پر اتنا افسوس نہیں جتنا ان لوگوں پر جو
پارلیمنٹ میں حکومت کو اپنی اصلی صورت میں یا بہ تغیر خفیف اسلام کے سر تھوپنا چاہتے ہیں۔فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الكِتب بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ
ليَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا، فَوَيلُ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَهُمْ مِّمَّا
يَكْسِبُونَ ٣
چونکہ یہ فتنہ بڑھتا جاتا ہے اور عام طور پر لوگوں کو دھوکا دیا جاتا ہے اس لئے میں نے
ارادہ کیا ہے کہ مختصر طور پر اسلامی خلافت پر اپنی تحقیق یہاں بیان کروں۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں
قرآن شریف سے بیانِ خلافت کو خوشخبری دی ہے کہ وہ بنی اسرائیل کی
طرح اُن میں سے بھی خلفاء بنائے گا چنانچہ فرماتا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
Δ
جلد اول
وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فأولئِكَ هُمُ الفسقون ہے اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے تم میں سے مؤمنوں کو
اور نیک عمل کرنے والوں کو کہ انہیں زمین میں خلیفہ بنادے گا۔اسی طرح جس طرح ان سے
پہلی قوموں کو خلیفہ بنا دیا اور ان کا وہ دین جسے خدا نے ان کے لئے پسند کیا ہے قائم کر دے گا
اور ان کے خوفوں کو امن سے بدل دے گا۔وہ میری عبادت کریں گے کسی کو شریک نہ بنا ئیں
گے اور جو اُس کے بعد کفر کرے گا تو ایسے لوگ بدعمل ہو جائیں گے۔اس آیت سے کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ اسلام میں خلفاء ہوں گے۔دینی و
دنیوی دونوں قسم کے ان کے مشرب و طریق کو خدا تعالیٰ دنیا میں پھیلائے گا۔ان کی حفاظت
کرے گا۔ان کے منکر گنہگار ہوں گے اور ان کے انکار کی وجہ سے ان کے دل ایسے سیاہ ہو
جائیں گے کہ وہ بد کا رہو جائیں گے۔حدیث میں خلافت کا ذکر جس طرح قرآن شریف میں خلافت کا ذکر ہے اسی
طرح احادیث سے بھی مسئلہ خلافت ثابت ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے حضرت
ابوبکر اور عبد الرحمن کو بلا کر لکھوا دوں ( یعنی خلافت ) اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے مروی ہے کہ آپ نے حضرت عثمان سے فرمایا کہ خدا تعالیٰ تجھے ایک گر تہ پہنائے گا
( قمیص خلافت ) اور لوگ تجھ سے وہ چھینا چاہیں گے تو اُتار یو نہیں لے
پھر آپ کی ایک رویا بھی ہے کہ ابوبکر نے ایک دو ڈول کھینچے اور عمر نے جب کھینچا تو
چولہ بن گیا اور ایک رؤیا ہے جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ پہلے خلافت حضرت ابوبکر
کے ہاتھوں میں جائے گی، پھر حضرت عمر کے اور حضرت عمر اس کا انتظام خوب عمدگی کے
ساتھ کریں گے۔ان سب حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود
خلافت کا فیصلہ کر دیا تھا اور حضرت ابو بکر، عمر، علی رضی اللہ عنہم کی خلافت پیشگوئیوں کے ماتحت

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اور اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت تھی۔خلافتِ اسلامیہ کا دستور العمل جب کہ اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے ماتحت
خلافت اسلامیہ قائم ہوئی ہے اور خود صحابہ کا دستور العمل فيها سهم اقتدا کے حکم سے
قرآن شریف نے ہمارے لئے واجب الاطاعت قرار دیا ہے تو پھر کسی مسلمان کو کوئی حق
نہیں کہ اس دستور العمل کے خلاف کوئی اور راہ نکالے اور اگر کوئی دوسری راہ نکالے گا تو
کبھی کامیاب نہ ہو گا بلکہ خائب و خاسر ہی رہے گا۔برکت اس طریق خلافت میں ہے جس پر
خلفائے راشدین کے زمانہ میں عمل ہوتا رہا یعنی ایک خلیفہ ہو۔اگر پارلیمنٹ اسلام میں ہوتی تو اللہ تعالیٰ ایک پارلیمنٹ کی خبر دیتا اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم بجائے حضرت ابوبکر کی خلافت کے ایک پارلیمنٹ قائم کرتے اور بجائے
حضرت عثمان کو خلافت پر قائم رہنے کی نصیحت کرنے کے خلافت سے دست بردار ہونے کی
صلاح دیتے۔خلافت کیا چیز ہے؟ دنیا کی روحانی اور جسمانی اصلاح کے لئے رسول کریم
عزم خلفاء صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی نیابت کرنی۔اور جس طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی جسمانی اور روحانی اصلاح کی طرف متوجہ رہتے تھے خلیفہ کا فرض
ہے کہ مخلوق خدا کا نگران رہے۔ہاں بعض دفعہ خلافتِ روحانی عـلـى حَدَہ بھی قائم ہو جاتی
ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے کیا ارشاد فرمایا ہے
وہی ارشاد دوسرے خلفاء کیلئے بہ حیثیت خلیفہ ہونے کے واجب العمل ہوگا۔وہ حکم یہ ہے کہ
فيمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا انْفَضُّوا
مِن حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرَ لَهُمْ وَ شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ
فتوكل على الله إنّ اللهَ يُحِبُّ المُتون 2 اللہ تعالیٰ کے فضل سے تو ان
لوگوں کے لئے نرم ہو گیا ہے ورنہ اگر تو لوگوں کو پراگندہ کر دینے والا سخت دل ہوتا تو لوگ
تیرے پاس سے متفرق ہو جاتے پس تو ان کی غلطیوں کو معاف کیا کر اور خدا سے دعا مانگا کر

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
کہ وہ ان کے گناہوں کو معاف کرے اور حکومت کے بارہ میں ان سے مشورہ کر لیا کر۔پھر
جب مشورہ کے بعد تو ایک بات کا پختہ ارادہ کر لے تو خدا پر توکل کر کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے پر
تو کل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ کے لئے سرگر وہانِ قوم سے بلکہ بعض دفعہ ساری
قوم سے مشورہ کرنے کا حکم ہے اور اس کا فرض ہے کہ گل اہم مسائل میں لوگوں سے مشورہ کر
لیا کرے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ان مشوروں پر کار بند بھی ضرور ہو بلکہ مشورہ کے بعد جو فیصلہ
اُس کا دل کرے اُس پر کار بند ہو اور خدا پر توکل کر کے اسے جاری کر دے۔احادیث و
آثار سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ حکم اصل میں خلفا ء کیلئے ہیں۔چنانچہ حسن بصری کا
قول ہے کہ یہ حکم اس لئے نازل ہوا کہ لوگوں کے لئے سنت ہو جائے اور آئندہ خلفا ءاس پر
عمل کریں۔امام سیوطی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اَمَّا انَّ اللهَ وَ
رَسُولَهُ لَيَغْنِيَان عَنْهَا وَلَكِنَّ اللَّهَ جَعَلَهَا رَحْمَةً لِأُمَّتِي فَمَنِ اسْتَشَارَ مِنْ أُمَّتِي لَمْ يَعْدَمُ
رُشْدًا وَمَنْ تَرَكَهَا لَمْ يَعْدَمُ غَيًّا اچھی طرح سن لو کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس مشورہ
سے غنی ہیں لیکن خدا نے میری اُمت پر رحم کر کے یہ حکم دیا ہے۔پس جس نے میری اُمت میں
سے مشورہ کیا ہدایت سے بے بہرہ نہ ہوگا اور جس نے مشورہ نہ کیا ہلاکت میں پڑ جائے گا۔اس آیت اور احادیث و آثار سے یہ بات صاف ثابت ہے کہ اسلامی خلافت اسی کا
نام ہے کہ ایک خلیفہ ہو جو عمر بھر کے لئے مقرر کیا جائے اور اسی کے ساتھ ایک مشیروں کی
جماعت ہو جس سے وہ مشورہ کرے۔لیکن وہ اُن کے مشوروں پر کار بند ہونے کے لئے مجبور
نہ ہوگا بلکہ جب وہ مشورہ کے بعد ایک رائے پر پختہ ہو جائے تو خواہ کثرتِ رائے اس
کے موافق ہو یا مخالف تو کل علی اللہ کر کے اس کام کو شروع کر دے۔خلفاء کا دستور العمل قرآن و حدیث سے اس مسئلہ کے متعلق اپنی تحقیق بیان
کرنے کے بعد اب میں خلفاء کا دستور العمل بیان کرتا ہوں
مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگوں نے واقعات کو اس طرح موڑ تو ڑ کر بیان کیا ہے کہ جس۔عوام کو دھوکا ہو جاوے۔حتی کہ ایک بہت بڑے مؤرخ نے زمانہ حال میں ایک خلیفہ کی

خلافة على منهاج النبوة
11
جلد اوّل
سوانح عمری میں بالالتزام اس بات کا خیال رکھا ہے کہ کس طرح نوجوان پارٹی کو خوش
کرے اور اسلام میں پارلیمنٹ ثابت کرے۔انالله وانا اليورْجِعُونَ۔اس
مؤرخ نے بھی اور چند دیگر مدعیان حریت نے بھی چند واقعات یاد کئے ہوئے ہیں کہ جنہیں
وہ ہر موقع پر پیش کر دیتے ہیں کہ ان سے ثابت ہوتا ہے اسلام میں خلیفہ کی حیثیت صرف ایک
پریذیڈنٹ کی تھی اور جس طرح فرانس و امریکہ کے پریذیڈنٹ ہیں اسی طرح وہ بھی ہوا
کرتے تھے اور مشورہ عوام پر چلنے پر مجبور تھے۔ہم اس بات سے قطعاً انکار نہیں کرتے کہ
مشورہ لینے کا خلفاء کو ضرور حکم ہے اور وہ ایسا کرتے بھی تھے لیکن اس مشورہ کا پابند بنانے کے
لئے انہیں کوئی حکم نہیں ملا اور قرآن وحدیث سے کہیں ثابت نہیں بلکہ خلفاء کا عمل اس کے
خلاف ثابت ہے اور کئی ایسے امور ہوئے ہیں کہ جن کے متعلق خلفاء نے مشورہ تو لیا لیکن اس
پر کار بند نہ ہوئے۔اور یہ کچھ ضروری نہیں کہ ایسے سب معاملات تاریخ نے محفوظ ہی رکھے
ہوں بلکہ چند ایک اہم واقعات محفوظ رکھے باقی حوادث زمانہ میں مٹ گئے۔جیش اُسامہ کا واقعہ ایک عظیم الشان واقعہ جس میں حضرت ابو بکڑ نے کثرت رائے
کی مخالفت کی ہے جیش اسامہ کا واقعہ ہے۔قریباً سب انصار
اور بہت سے مہاجرین ( جیسا کہ احادیث و تواریخ سے ثابت ہے ) اسامہ کے سردارِ لشکر
مقرر ہونے پر معترض تھے لیکن حضرت ابو بکر نے کسی کا ایک اعتراض نہیں سنا اور انہیں کو مقرر
کیا۔اسی طرح اس لشکر کے بھیجنے کے متعلق بھی صحابہ کو اعتراض تھا مگر آپ نے کچھ پرواہ نہ
کی اور یہ کہ کر ڈانٹ دیا کہ جس لشکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر کیا ہے میں اُسے
کبھی نہیں روکوں گا۔چنانچہ اشہر المشاہیر میں لکھا ہے کہ آپ نے لوگوں کے اس مشورہ کے
جواب میں فرمایا کہ اگر مجھے اس بات کا بھی یقین ہو جائے کہ دشمن مجھ پر درندوں کی طرح
حملہ کریں گے تب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے لشکر جہاں آپ نے
بھیجا ہے ضرور بھیجوں گا۔مرند به
رتدین سے جنگ دوسرا عظیم الشان واقعہ مرتدین سے جنگ ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب عرب کی اقوام باغی ہو گئیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۲
جلد اول
حضرت ابو بکر نے ان سے جنگ کرنے کا ارادہ کیا۔صحابہ نے اعتراض کیا جس کے سرگروہ
حضرت عمرؓ تھے۔لیکن آپ نے جواب دیا کہ خدا کی قسم ! جب تک وہ لوگ تمام زکوۃ حتی کہ
ایک اونٹ کے باندھنے کی رسی بھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے تھے ادا نہ کریں
گے میں ان سے جنگ کروں گا۔چنانچہ صحابہ کو سر تسلیم خم کرنا پڑا اور جنگ ہوئی۔ایسی مثالیں دے کر جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمر یا حضرت ابو بکر نے شوری کے
مشورہ پر عمل کیا یہ ثابت کرنا کہ اس سے خلیفہ پر اطاعت شورا ی لازمی ہے غلط ہے بلکہ دیکھنا تو
یہ ہے کہ جن موقعوں پر خلیفہ اور مجلس شوریٰ میں اختلاف ہوتا کیا رکیا جاتا تھا۔آیا اس کی
مثالیں بھی ملتی ہیں کہ باوجود اس کے کہ ایک امر خلیفہ کی خواہش کے خلاف تھا اور وہ اس
پر مُصر تھا شوری نے کچھ اور کر دیا۔اگر یہ ثابت ہو جائے تو تب جا کر ایسے لوگوں کے دعاوی
ثابت ہوتے ہیں ورنہ نہیں مگر مذکورہ بالا مثالوں سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ ایسا نہیں تھا
ایسے اوقات میں خلیفہ وقت کی ہی رائے پر عمل کیا جاتا تھا۔عوام کا مشورہ اور رائے عوام سے مشورہ طلب کرنا بھی بہت ضروری ہے اور
خدا تعالیٰ کا حکم ہے بلکہ بعض علماء نے لکھا ہے کہ
جو خلیفہ مشورہ نہیں لیتا وہ خلیفہ ہی نہیں لیکن یہاں بھی سوال وہی ہے کہ فاذا عزمت
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ -
بعض حریت کی مثالیں بعض لوگ خلفائے اسلامیہ کے زمانہ کی حریت ثابت
کرنے کے لئے اس واقعہ کو بار بار دہرایا کرتے ہیں کہ
ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ میری بات سنو۔اس پر ایک شخص نے اُٹھ کر صاف کہہ دیا کہ
ہم تب تک نہیں سنیں گے جب تک یہ نہ بتاؤ کہ یہ گر نہ تم نے کیونکر بنایا ہے جو حصہ تمہیں ملا تھا
اس سے تو یہ گر تہ تیار نہیں ہوسکتا تھا۔آپ نے اس کی تسلی کی کہ میرے بیٹے نے اپنے حصہ کا
کپڑا مجھے دے دیا تھا اس سے مل کر یہ گر تہ تیار ہوا۔جس پر معترض نے اپنا اعتراض واپس لیا
اور حضرت عمرؓ نے اپنا خطبہ سنایا ھے۔اس سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ہر ایک مسلمان کو خلیفہ سے محاسبہ کرنے کا حق تھا اور جب

خلافة على منهاج النبوة
۱۳
جلد اول
کہ
تک وہ جواب با ثواب نہ دے اس کی اطاعت فرض نہ سمجھی جاتی تھی لیکن میرے خیال میں یہ
لوگ بہت دور چلے گئے ہیں انہیں ایسی مثالیں ڈھونڈنے کے لئے دور جانے کی ضرورت نہ
تھی۔اگر اس قسم کے واقعات سے حریت ثابت ہوتی ہے تو یہ حریت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایک خاص گروہ میں پائی جاتی تھی۔چنانچہ حدیثوں سے ثابت ہے
کہ بنو نضیر کو جب قتل کا حکم ہوا تو عبداللہ بن ابی بن سلول نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
گلے میں پڑکا ڈال دیا اور کہا جب تک انہیں چھوڑو گے نہیں میں آپ کو نہ چھوڑوں گا۔جس پر
آپ نے آخر ان کو چھوڑ دیا۔اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ مال غنیمت تقسیم کیا۔ایک شخص
نے آپ پر اعتراض کیا اور کہا کہ آپ نے انصاف نہیں کیا جس کا جواب آپ نے یہ دیا کہ
میں نے انصاف نہیں کیا تو اور کون کرے گا۔اب اگر اسی کا نام حریت ہے تو ان منافقین کو بھی خر اور خدام قومی کا خطاب دینا پڑے
گا۔اصل بات یہ ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں فتوحات کی کثرت کی وجہ سے حدیث العہد
مسلمان کثرت سے ہو گئے تھے اور وہ خلفاء کا ادب نہیں جانتے تھے اس لئے وہ اس قسم کے
اعتراض کر دیتے تھے یہی لوگ جب اور بڑھے تو حضرت عثمان کے زمانہ میں سخت فتنہ کا
موجب ہوئے اور آپ شہید ہوئے۔حضرت علیؓ کے زمانہ میں ان کی شرارت اور بھی بڑھ
گئی۔اگر ان کی تقلید پر مسلمان اُتر آئے تو ان کا خدا ہی حافظ ہے۔اگر یہ اعتراضات کوئی
اعلیٰ حریت کا نمونہ تھے تو کیا وجہ کہ صحابہ کہار کی طرف سے نہ ہوئے۔اگر یہ خوبی تھی تو سب
سے زیادہ اس کے عامل عشرہ مبشرہ ہوتے مگر ان کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ اس فعل کو
جائز نہ سمجھتے تھے۔حضرت عمرؓ کا اپنا قول کچھ لوگ حضرت عمرؓ کا ایک قول نقل کرتے ہیں کہ تم میری
خواہشوں کی پیروی نہ کرو۔مگر اس سے بھی پارلیمنٹ
کا نتیجہ نکالنا غلط ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اطاعت کے عہد میں یہ شرط
کرتے تھے کہ امر بالمعروف میں میری پیروی کرنا۔کلے تو کیا اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا

خلافة على منهاج النبوة
۱۴
جلد اول
ہے کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض حکم خراب بھی دیتے تھے اور ان کی پیروی
نہیں کرنی چاہیے تھی۔پس اس سے پارلیمنٹ کا ثبوت نکالنا غلطی ہے اب میں کافی طور سے
ثابت کر چکا ہوں کہ اسلامی خلافت کا طریق یہ تھا کہ ایک خلیفہ عمر بھر کے لئے منتخب ہوتا تھا اور
وہ ایک مجلس شوری سے مشورہ لے کر کام کرتا تھا مگر اس کے مشورہ کا پابند نہ ہوتا تھا اور جو
لوگ ایک پارلیمنٹ کا وجود ثابت کرتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔( الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۱۳ء )
ال عمران: ۱۲۰۔آوازہ کسنا: طعنہ زنی کرنا۔چھیڑنا ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۴۵ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
البقرة: ۸۰
النور : ۵۶
مسلم کتاب فضائل الصحابة رضى الله عنهم باب من فضائل ابي بكر الصديق رضي
الله عنه صفحه ۱۰۵۱ حدیث نمبر ۶۱۸۱ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
ابن ماجه كتاب السنة باب في فضائل اصحاب رسول الله الله صفحه ۱۸ حدیث نمبر ۱۱۲ مطبوعہ
رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
ک بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبي صلى الله عليه
وسلم لوكنت متخذا خلیلا صفحه ۶۱۵ حدیث نمبر ۳۶۶۴ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
الانعام: ۹۱
2 ال عمران: ۱۶۰
ا تفسیر در منثور جلد ۲ صفحه ۵۹ مطبوعه بیروت ۱۹۹۰ء
البقرة: ۱۵۷
۱۲ تا تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ مطبوعہ مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
۱۵ عیون الاخبار جلد اول صفحہ ۱۱۸ باب خيانات العمال مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحه ۲۰۵ حدیث نمبر ۳۶۱۰
مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
کا بخارى كتاب مناقب الانصار باب وفود الانصار صفحه ۶۵۴ حدیث نمبر ۳۸۹۲ مطبوعه
ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الأولى

آج 10 میں سے 10 باقی