تصدیق المسیح

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۱۵
جلد اول
اخبار
وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُةٌ أَحْمَدُ !
تصديق المسيح
66
الفضل میں تصدیق المسیح کے عنوان کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا
بشیر الدین محمود احمد کے دو مضامین دو علیحدہ شماروں میں شائع ہوئے جن میں سے ایک کا
عنوان ” خلیفہ بنانا خدا کا کام ہے اور دوسرے کا ” ضرورتِ امام “ تھا۔ان مضامین کے
متن ذیل کے صفحات میں درج کئے جا رہے ہیں :۔خلیفہ بنا نا خدا کا کام ہے
شریعت غراء اسلامیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ مقرر کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیا
ہے۔خلیفہ کہتے ہیں جو کہ اپنا حکم نافذ کرے۔دوسرے کے جا بجا آنے والا۔اور خلیفہ کے یہ
بھی معنی ہوتے ہیں کہ اس کا کوئی قائمقام ہو۔حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے وقت اللہ
تعالیٰ نے فرشتوں کو فرمایا۔اِنّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ " میں ضرور زمین
میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔قَالُوا آتَجْعَلُ فِيهَا مِّنْ يُفْسِدُ فِيهَا
ويَشفِكُ الدِّمَاء وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ "
اُنہوں عرض کیا ، کیا تو بناتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون گرائے۔ہم تیری حمد کے
ساتھ تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں۔خدا کی عجیب شان ہے کہ جو جو خدا نے خلیفہ بنایا ہے اس کی ضرور سخت مخالفت ہوتی
ہے۔مخالفت ابتدا میں نیک لوگ بھی کرتے ہیں اور اشرار بھی۔لیکن نیک لوگوں کو خدا بچا لیتا

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ہے اور وہ خلیفہ برحق کے آگے سر بسجو د ہو جاتے ہیں اور ابلیس صفت لوگ اس کے آگے
سر تسلیم خم نہیں کرتے اور اپنے تئیں بڑا سمجھ بیٹھتے ہیں۔سب سے پہلا گناہ جو دنیا میں سرزد ہوا ہے وہ ابات اور تکبر ہے اور وہ گناہ خلیفہ برحق
کے مقابل میں کیا گیا ہے۔ارشاد الہی کے مقابلہ میں قیاس ہرگز کام نہیں آ سکتا۔بڑا وہی ہو
سکتا ہے جس کو اللہ تعالی بڑا کر دے۔آنا خیر کہنے والا ہمیشہ کے لئے اللہ تعالیٰ کی درگاہ
سے دور پھینکا گیا بلکہ یوں فرمایا گیا کہ جو ابلیس کی پیروی کرے گا وہ بھی دوزخ میں ڈالا
جاوے گا۔ایک جگہ اللہ تعالیٰ بنی آدم کو غیرت دلاتا ہے اور فرماتا ہے کہ تم اپنے مورث اعلیٰ
کے قدموں کی پیروی کرو اور اس پلید خبیث ہلاک شدہ روح کی پیروی مت کرو جس نے
تمہارے مورث اعلیٰ کی اطاعت سے انحراف کیا تھا۔آفتتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاء مِن
دولي وهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّلِمِينَ بَداً - اے آدم کی اولاد! کیا تم ابلیس کو اور
اُس کی ذریت کو مجھے چھوڑ کر اپنا دوست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔ظالموں
کے لئے بہت بُرا بدلہ ہے۔خلیفہ کا مقابلہ اور اس کا انکار حقیقت میں خلیفہ بنانے والے کا مقابلہ اور انکار ہوتا ہے۔دیکھو حضرت آدم علیہ السلام کی اطاعت نہ کرنے پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قَالَ يَا بَلِيسُ
ما منعك أن تسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ اسْتَكْبَرْت کے فرمایا اے ابلیس ! کس چیز
پنے
نے تجھ کو روکا کہ اس کی فرمانبرداری کرے جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا۔کیا تو
تئیں بڑا خیال کرتا ہے ؟ قال ناشبط مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجُ
إنك من الصيغرين۔اس حالت تکبر سے اُتر جا۔تیری یہ شان نہیں ہے کہ تو تکبر
کرے۔چلا جاتو ذلیلوں میں سے ہے۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں خلیفہ کا لفظ حضرت داؤد علیہ السلام پر بولا ہے۔يد اود انا جَعَلنَكَ خَلِيفَةً فِي الأَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلا تَتَّبِم
الهَوى فَيُضِلُّكَ عَن سَبِيلِ اللهِ، اِنّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ لَهُمْ
عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ۔اے داؤد! ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ

خلافة على منهاج النبوة
12
جلد اول
بنایا تو لوگوں کے درمیان حق کا فیصلہ دے اور لوگوں کی گری ہوئی خواہشات کی پیروی نہ کر۔وہ تجھ کو اللہ کی راہ سے ہٹا دیں گی۔جو اللہ کی راہ سے ہٹا دیتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب
ہے کیونکہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا۔جانتے ہو کہ داؤد کی مخالفت کرنے والوں نے کیا ثمرہ پایا ؟ قرآن کریم میں یہ سب کچھ
لکھا ہوا ہے کیوں قرآن شریف تدبر سے نہیں پڑھتے۔آفَلَا يَتَدَيَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى
قُلُوبِ اقفالها نا یہ لوگ کیوں قرآن شریف کو تدبر سے نہیں پڑھتے ؟ کیا ان کے دلوں پر
قفل لگ گئے ہیں؟ چھٹے پارہ کے آخری رکوع میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ
ذلِكَ بِمَا عَصَوَاوَ كَانُوا يَعْتَدُونَ 1 ملعون قرار پائے بنی اسرائیل میں سے وہ لوگ
جنہوں نے کفر کیا۔حضرت داؤد اور حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل کے
اُن لوگوں پر لعنت کی جنہوں نے اس سے روگردانی کی اور کفر کیا۔یہ اس لئے ہوا کہ وہ
نافرمانی کیا کرتے تھے اور حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔حضرت داؤد علیہ السلام کو خدا تعالیٰ
نے خلیفہ بنایا تھا اس کا مقابلہ کرنا کوئی چھوٹی سی بات نہ تھی۔اس مقابلہ کی وجہ سے لعنت کا
زنجیر ان کے گلے کا ہار بنا۔اسی طرح اللہ جل شانہ نے ہم مسلمانوں کو وعدہ دیا ہوا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبَة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك و الفسون الله مومنوں سے وعدہ کرتا ہے کہ تم میں سے
ایمانداروں کو جو اصلاح کرنے کے قابل ہونگے زمین میں خلیفہ بنا تا رہے گا۔یہاں بھی خلیفہ بنانے کے کام کو اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے جیسا کہ اس نے
حضرت آدم اور حضرت داؤد علیھما السلام کی خلافت اپنی طرف منسوب کی ہے۔اسی طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کے تقرر کو اپنی طرف منسوب کیا ہے۔پس کیسے ظالم ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۱۸
جلد اوّل
وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ لوگ خلیفہ بناتے ہیں۔ان کو شرم کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے کلام کی
تکذیب نہیں کرنی چاہیے۔انسان بیچارہ ضعیف البنیان کیا طاقت اور سکت رکھتا ہے کہ وہ
دوسرے کو بڑا بنا سکے۔ان الفضل بیدِ الله سے کسی کو بڑا بنا نا خدا کے ہاتھ میں ہے کسی
کے اختیار میں نہیں ہے۔انسان کا علم کمزور، اُس کی طاقت اور قدرت محدود اور ضعیف۔طاقتور مقتدرہستی کا کام ہے کہ کسی کو طاقت اقتدار عطا کرے اور عجیب بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے تقرر خلافت کسی انسان کے سپردنہیں کیا۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کسی کو نامزد نہیں کیا کیونکہ آنحضور خوب سمجھتے تھے
کہ اللہ تعالیٰ خود اس وقت یہ انتظام کر دے گا۔ایسا ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ ال
نے گھلے الفاظ میں اپنے بعد کسی کو خلافت کے لئے نامزد نہیں کیا بلکہ یہ معاملہ اللہ کے سپر دکر
دیا جو آڑے وقتوں پر اپنے بندوں اور سلسلوں کی حفاظت فرما یا کرتا ہے۔اور آپ نے کھلے
الفاظ میں دو قدرتوں کا ذکر فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کی قدیم سنت ہے جو ہمیشہ اسے ظاہر فرماتا رہا
ہے۔قدرت اوّل تو رسولوں اور نبیوں کے وجود میں ظہور پذیر ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ ان کو
اپنی قدرت کاملہ سے دنیا میں استحکام بخشتا ہے اگر چہ دنیا کی زبردست طاقتیں ان کے
استیصال کے در پے ہوتی ہیں اور ان کی تخریب میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جاتا۔اور
یہ تو مسلم امر ہے کہ رسل کے اتباع ابتداء میں غربا ء ہی ہوا کرتے ہیں۔اشراف القوم ہمیشہ
مخالفت کرتے رہتے ہیں اور یہ محض اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت نمائی سے غرباء
کو بڑے انسان بنا دے اور رسولوں کے مخالف اکابر کو ذلیل اور خوار کر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قدرت ثانیہ کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ جب رسول اپنی
اُمت کے سر پر سے اُٹھ جاتا ہے اور اُس کی موت بے وقت سمجھی جاتی ہے اور اُمت پر سخت
ابتلاء کی آندھیاں چلنے لگ پڑتی ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ اپنی دوسری قدرت ظاہر فرماتا ہے اور
گرتی ہوئی جماعت کو پھر سنبھال لیتا ہے اور ایک زبر دست انسان ان کے امور کا متولی بنا
دیتا ہے۔اور حضرت اقدس علیہ السلام نے صاف بیان فرما دیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے مرنے کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کو سخت ابتلا آیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنی دوسری قدرت

خلافة على منهاج النبوة
۱۹
جلد اول
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے وجود میں ظاہر فرمائی اور اسلام کی کشتی کا ان کو نا خدا بنایا
اور ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچا لیا۔اسی قدرت ثانیہ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے آیت استخلاف میں گھلے
اور بین الفاظ میں کیا ہے۔بانی سلسلہ کی موت کے باعث اس کی موت پر چونکہ دین میں سخت
ضعف اور اختلال واقعہ ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس خلیفہ کے ذریعہ اس دین کو تمکین عطا
کر دیتا ہے اور جو اخواف اور اخطار اُس وقت پیدا ہو جاتے ہیں اُس خلیفہ کے ذریعہ سے
اُن کو امن سے بدل دیتا ہے۔وہ خلیفہ شرک کا سخت دشمن ہوتا ہے۔عبادتِ الہی کرتا ہے اور
تمام لوگوں کو شرک سے منع کرتا رہتا ہے اور عبادت الہیہ کی طرف بلا تا رہتا ہے۔ہم اللہ کے
محض فضل و کرم سے بتا سکتے ہیں کہ ہر خلیفہ جو اس محک " میں پورا اترا ہے وہ ضرور اللہ تعالیٰ
کی طرف سے تھا۔اور حضرت ابو بکر کے زمانہ میں تمام عرب نے ارتداد اختیار کر لیا تھا اور
سوائے جوائی شاید بینہ اور مکہ کے اور مقامات کے لوگوں نے نماز تک چھوڑ دی تھی۔اللہ تعالیٰ
نے حضرت خلیفہ اول کے ذریعہ دین کو دوبارہ تمکین اور طاقت بخشی اور تمام خوف امن سے
بدل گئے اور اللہ تعالیٰ نے دوبارہ شرک کو فروغ نہ پانے دیا۔اور عبادت الہیہ جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتی تھی پھر ویسے ہی ہونے لگی۔چوتھی بات خلفاء کے منکروں میں فسق بڑھ جاتا ہے اور ان میں راستبازی بالکل
نہیں رہتی۔یہی چاروں باتیں ہمارے خلیفہ اول میں مِنْ كُلِ الْوُجُوهِ موجود ہیں۔آپ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ کو تمکین بخشی۔سلسلہ عالیہ پر جو خوف کی آندھیاں چلی
تھیں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و رحم کے ساتھ ان کو امن میں بدل دیا۔وہ اللہ کی
خالص عبادت کرتا ہے ، شرک سے سخت بیزار ہے۔اس کے منکر فسق و فجور میں مبتلا ہیں۔کیا ان شرائط کو کسی کے وجود میں جمع کر دینا کسی انسان کا کام ہوسکتا ہے؟ یہ سب اللہ
تعالیٰ کے کام ہیں۔اور ہماری آنکھوں میں عجیب۔بس خلیفہ بنا نا اللہ ہی کا کام ہے کسی کو
اس میں دخل نہیں۔“ (الفضل ۱۰؍ دسمبر ۱۹۱۳ء)
اسلام نے جو اللہ تعالیٰ پیش کیا ہے اُس کی صفاتِ کاملہ کا فوٹو سورۃ
ضرورت امام الحَمدُ میں کمال بسط و ایجاز سے بیان
فرمایا گیا ہے اور لطیف بات

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
یہ ہے کہ وہ صفات الہیہ افعالِ الہیہ کے عین مطابق ہیں کہ ایک عقلمند فہیم اس نظارہ کو دیکھ کر
بالکل حیران و ششدر رہ جاتا ہے۔سب سے بڑی صفت اللہ تعالیٰ کی ربوبیت عامہ ہے۔تمام اشیاء خدا تعالیٰ کی ربوبیت سے فیض پارہی ہیں۔اگر اس کا یہ فیض ایک ہزارویں
حصہ سیکنڈ کے لئے بھی رُک جاوے تو سلسلہ عالم درہم برہم ہو جائے۔غلطی پر ہیں وہ لوگ جو
یہ مان رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اب روحانی تربیت کے سلسلہ کو مسدود کر دیا ہے حالانکہ وہ
دیکھ رہے ہیں کہ روح اور جسم میں اتنا سخت ارتباط اور توافق ہے کہ ایک بغیر دوسرے کے
ایک منٹ کیلئے بھی نہیں چل سکتا۔رب العلمین کی صفت صاف بتا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام
جہانوں کی تربیت کرتا ہے خواہ وہ جسمانی ہوں یا روحانی۔جیسا جسمانی عالم کے لئے اللہ تعالیٰ نے بارش وغیرہ سامان مہیا کر دیئے ہیں
وجَعَلْنَا مِن المَاءِ كُلّ شَيْء حي پانی کے بغیر اشیاء کی طراوت اور نضارت
میں سخت اختلال واقع ہو جاتا ہے ایسا ہی اگر روحانی بارش کا سلسلہ بند ہو جاوے تو روحانی عالم
میں یکدم پژمردگی چھا جائے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے روحانی بارش کو بھی بند نہیں کیا اور
وقتا فوقتا اللہ کی طرف سے خدا کے بندے تشریف لاتے رہتے ہیں تا کہ وہ اس خشکی کو دور
کریں جو روحانی بارش نہ ہونے کی وجہ سے لاحق ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ سچے مذہب نے
الہام کے ابواب
کو شفل نہیں لگایا اور جن مذاہب نے ابواب الہام الہی پر قفل لگا دیا ہے وہ
معرفت الہی سے بالکل خام ہیں۔باوجود یکہ دنیا میں تری خشکی سے بہت زیادہ ہے یہاں
تک کہ تین چوتھائی دنیا میں سمندر ہے اور پھر خشکی میں جو کہ صرف ایک چوتھائی ہے اتنے دریا
ہیں کہ حد وشمار سے باہر ہیں اور پہاڑوں کے ندی نالے اس کے علاوہ ہیں۔پھر اس قدر پانی
کے ہوتے ہوئے دنیا میں اگر بارش ایک سال کے لئے بھی بند ہو جاوے تو دنیا میں قحط کے
آثار نمودار ہو جاتے ہیں۔پھر اس نظارہ قدرت کو ملاحظہ کرتے ہوئے لوگ یہ سبق نہیں سیکھتے
ނ
که بغیر بارش الہی کے دنیا کا کام نہیں چلتا تو پھر ہم سوائے اس کے کیا کہیں کہ لوگ تغافل -
کام لیتے ہیں اور ان میں احساس اور شعور نہیں پیدا ہوا۔وَكَاتِن مِّنْ آيَةٍ فِي السَّمَوتِ
وَالأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ کا اور زمین و آسمان میں کتنے نشان

خلافة على منهاج النبوة
۲۱
جلد اول
ہیں۔لوگ ان کے پاس سے گذرتے ہیں مگر ان سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھاتے بلکہ ان سے
پھیر لیتے ہیں۔دنیا میں پانی کی اس قدر بہتات اور کثرت ہے پھر بھی بغیر بارانِ الہی
کے قحط پڑ جاتا ہے تو پھر کیسی بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ اس قانونِ الہی کو فراموش کر دیتے
ہیں اور کہہ دیا کرتے ہیں کہ بس دنیا کیلئے صرف دید ہی کافی ہیں جو ابتدائے پیدائش عالم
میں دنیا کو عطا ہوئے تھے۔صرف ژند اوستا و دسا تیر ہی کافی ہیں جو کہ ویدوں کے بعد اہل فارس
کو دیئے گئے۔یہودی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ صرف تو رات ہی کافی ہے جو بنی اسرائیل
کے لئے خدائی عہد اور قانون تھا اور عیسائی صاحبان بائبل پر ہی اکتفاء کر بیٹھتے ہیں اور
مسلمان بھی ان کی دیکھا دیکھی اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ جب ہمارے پاس قرآن
مجید موجود ہے اور احادیث صحیحہ موجود ہیں تو پھر ہمیں کسی مجدد یا امام کی کیا ضرورت ہے۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ کوئی کہہ دے جب کہ ہمارے پاس پانی کے سمندر اور دریا اور
کنویں موجود ہیں تو پھر ہمیں کسی بارش کی کیا ضرورت ہے۔کیا ایسا انسان عقلمند کہلا سکتا
ہے۔كَلَّا وَحَاشَا۔صاحبان ! جب کہ عالم جسمانی کی تربیت کے لئے سمندر ، دریا اور کنویں کافی نہیں ہیں
تو پھر کس طرح روحانی سمندر، دریا اور کنویں کے ساتھ روحانی بارش کی ضرورت نہ ہو گی۔اگر صرف کتب ہی کافی ہوتیں اور کسی انسان کی ضرورت نہ ہوتی تو رسل کی کیا ضرورت تھی۔ہم دیکھتے ہیں کہ کتاب بغیر معلم کے کبھی کوئی پڑھ نہیں سکتا۔انسان بغیر زندہ نمونہ کے کچھ سمجھ
نہیں سکتا۔اور یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے لئے انسان سمجھانے کے لئے بھیجے گئے ہیں اور
اُنہوں نے اس تعلیم پر خود چل کر ثابت کر دیا کہ تعلیم الہی قابل عمل ہے انسانی طاقت اور
وسعت سے بڑھ کر نہیں ہے۔بے شک قرآن شریف اور احادیث صحیحہ کے ہوتے ہوئے کسی
اور تعلیم کی ضرورت نہیں ہے مگر معلم کی تو ضرورت بہر حال رہے گی کتب حساب میں مثالیں
حل کی ہوئی بھی ہیں مگر پھر بھی بڑی مُغلق ہوتی ہیں کہ وہاں تک ہر ایک کے فہم کی رسائی نہیں
ہوسکتی اور بغیر مدداُستاد کے انسان اس سے مستفید نہیں ہوسکتا۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۲
جلد اول
لوگوں کا کیا حق ہے کہ وہ کہیں کہ ہمیں کسی امام یا مجدد کی ضرورت نہیں ہے۔جب کہ دنیا
کے علوم کے سیکھنے کے لئے اُستاد سے مدد لیتے ہیں۔اگر ان کی یہ دلیل اور وسیع کی جاوے تو
پھر قرآن کے معلموں اور قاریوں اور مولویوں کی کیا ضرورت ہے۔کیوں ہم اپنے بچوں کو
کسی مولوی ، یا قاری یا حافظ کے پاس بھیجیں کہ وہ ان سے جا کر قرآن کے الفاظ پڑھے۔اگر قرآن کے الفاظ سیکھنے میں انسانوں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو کیا اس کے معانی سیکھنے
کے لئے خدائی ماموروں کی ضرورت پیش نہیں آئے گی؟ کسی کا کیا حق ہے کہ وہ کہے کہ ہمیں
کسی مجدد یا امام یا ماً مور من اللہ انسان کی ضرورت نہیں ہے جب کہ خود قرآن شریف اور
احادیث صحیحہ پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ضرور ضرور اپنی طرف سے ایسے بندے
۱۸
مبعوث فرماتا رہے گا جو کہ اس کے باغ کی آبیاری کرتے رہیں گے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تین فرائض منصبی قرآن شریف نے قرار دیئے ہیں۔لقَد من الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته ويزكيهم وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ
لفِي ضَلالٍ مُّبِينِ۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر بڑا احسان اور فضل کیا جب ان میں انہی
میں سے ایک رسول بھیجا۔وہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور دعاؤں سے ان کا تزکیہ کرتا
ہے اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور ضرور وہ اس سے پہلے گھلی گمراہی میں تھے۔سوچنے اور غور کرنے کا مقام ہے کہ اگر صرف کتاب ہی کافی ہو تو پھر تالی و سکی کیا
ضرورت ہے اور معلم کی کیا ضرورت ہے اور مزکی کی کیا ضرورت ہے جب کہ قرآن شریف
کے عین نزول کے وقت تالی ، معلم اور مزکی کی ضرورت تھی۔تو پھر اب اس قدر مرورِ زمانہ
کے بعد کیوں ان کی ضرورت نہیں رہے گی۔اگر عام مولوی تالی کا کام دے سکتے ہیں تو پھر
مز کی اور معلم کون بنے۔مزکی اور معلم بننے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آئمہ اور خلفاء اور
مامورين من اللہ کا وجود باجود قائم فرمایا ہے اور ائمہ اور خلفاء کے کام بھی قرآن شریف
میں ذکر فرما دیئے ہیں۔وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوانت
وَكَانُوا بِايَتِنا يُوقنون - امام اللہ تعالیٰ کے حکم کے ساتھ لوگوں کو ہدایت کرتے ہیں اور

خلافة على منهاج النبوة
۲۳
جلد اول
مخالفت میں صبر اور استقلال سے کام لیتے ہیں اور ان کو آیات الہی کے ساتھ کامل یقین ہوتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبة لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ل مومنوں
میں سے اللہ خلیفے بناتا رہے گا۔ان کے ذریعہ سے دینِ اسلام کی تمکین کرے گا اور ان کے
خوف کو امن سے بدل دے گا۔وہ عبادت الہیہ کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں
کریں گے۔کیا اب یہ ظلم صریح نہیں کہ اب کسی مجدد یا امام یا خلیفہ کی ضرورت نہیں ہے حالانکہ خود
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خلیفہ بناتا رہے گا جب کہ قانونِ قدرت جو خدا ئی فعل ہے صاف بتا
رہا ہے کہ بارانِ الہی کی ہر زمانہ میں ضرورت ہے۔جب کہ قرآن مجید جو خدائی قول ہے
صاف بتا رہا ہے کہ اللہ کی طرف سے خلیفہ آیا کرے گا تو کس مسلمان کا گردہ ہے کہ وہ
جسارت اور جرات سے کہے کہ اب ہمیں کسی امام کی ضرورت نہیں ہے کافی ہے مانے کو اگر
(الفضل ۷ جنوری ۱۹۱۴ء )
66
اہل کوئی ہے۔“
الصف: ۷
٣،٢ البقرة: ٣١
ابا: انکار، نفرت، پرہیز ، اختلاف (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۵۰ مطبوعہ فیروز سنز لاہور
۲۰۱۰ء)
الاعراف: ۱۳
الكهف: ۵۱
ص: ۷۶
الاعراف: ۱۴
ص: ۲۷
ا محمد: ۲۵
ال المائدة: 29
النور : ۵۶ ۱۳ ال عمران ۷۴
:۱۴ محک : کسوٹی ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۴ ۱۲۱ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
۱۵ جوائی: مدینہ کے قریب ایک جگہ
الانبياء: ۳۱
19 تالی: تلاوت کرنے والا
كا يوسف: ١٠٦ ۱۸ ال عمران: ۱۶۵

خلافة على منهاج النبوة
۲۴
جلد اول
۲۰ السجدة: ۲۵
النور : ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی