کلماتِ طیبات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۲۵
جلد اول
کلمات طیبات
( حضرت مصلح موعود کی بیعت خلافت کے وقت پہلی تقریر )
فرموده ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء)۔اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
سنو! دوستو! میرا یقین اور کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک
نہیں۔میرے پیارو! پھر میرا یقین ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے
رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔میرا یقین ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص نہیں آ سکتا جو آپ کی دی
ہوئی شریعت میں سے ایک شوشہ بھی منسوخ کر سکے۔میرے پیارو! میرا وہ محبوب آقاسید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ایسی عظیم الشان شان رکھتا
ہے کہ ایک شخص اس کی غلامی میں داخل ہو کر کامل اتباع اور وفاداری کے بعد نبیوں کا رُتبہ
حاصل کر سکتا ہے۔یہ سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ایسی شان اور عزت ہے کہ
آپ کی کچی غلامی میں نبی پیدا ہو سکتا ہے یہ میرا ایمان ہے اور پورے یقین سے کہتا ہوں۔پھر میرا یقین ہے کہ قرآن مجید وہ پیاری کتاب ہے جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل ہوئی اور وہ خاتم الکتب اور خاتم شریعت ہے۔پھر میرا یقین کامل ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہی نبی تھے جس کی خبر مسلم میں ہے اور وہی امام تھے جس کی خبر
بخاری میں ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ شریعت اسلامی سے کوئی حصہ اب منسوخ نہیں ہوسکتا۔صحابه کرام رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمُ اَجْمَعِینَ کے اعمال کی اقتداء کرو۔وہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی دعاؤں اور کامل تربیت کا نمونہ تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرا

خلافة على منهاج النبوة
۲۶
جلد اول
اجماع جو ہوا وہ وہی خلافت حقہ راشدہ کا سلسلہ ہے۔خوب غور سے دیکھ لو اور تاریخ اسلام
میں پڑھ لو کہ جو ترقی اسلام کی خلفائے راشدین کے زمانہ میں ہوئی جب وہ خلافت محض
حکومت کے رنگ میں تبدیل ہو گئی تو گھٹتی گئی۔یہاں تک کہ اب جو اسلام اور اہل اسلام کی
حالت ہے تم دیکھتے ہو۔تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسی منہاج نبوۃ پر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں کے موافق بھیجا اور ان کی وفات کے بعد
پھر وہی سلسلہ خلافت راشدہ کا چلا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح مولا نا مولوی نورالدین صاحب
ان کا درجہ اعلی علیین میں ہو۔اللہ تعالیٰ کروڑوں کروڑ رحمتیں اور برکتیں ان پر نازل کرے
جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ان کے دل
میں بھری ہوئی اور ان کے رگ و ریشہ میں جاری تھی جنت میں بھی اللہ تعالیٰ انہیں پاک
وجودوں اور پیاروں کے قُرب میں آپ کو اکٹھا کرے ) اس سلسلہ کے پہلے خلیفہ تھے اور ہم
سب نے اسی عقیدہ کے ساتھ ان کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔پس جب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا
اسلام مادی اور روحانی طور پر ترقی کرتا رہے گا۔اس وقت جو تم نے پکار پکار کر کہا ہے کہ میں
اس بوجھ کو اُٹھاؤں اور تم نے بیعت کے ذریعہ اظہار کیا ہے میں نے مناسب سمجھا کہ میں
تمہارے آگے اپنے عقیدہ کا اظہار کروں۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میرے دل میں ایک خوف ہے اور اپنے وجود کو بہت ہی
کمزور پاتا ہوں۔حدیث میں آیا ہے کہ تم اپنے غلام کو وہ کام مت بتاؤ جو وہ کر نہیں سکتا۔تم
نے مجھے اس وقت غلام بنانا چاہا ہے تو وہ کام مجھے نہ بتانا جو میں نہ کر سکوں۔میں جانتا ہوں
کہ میں کمزور اور گنہگار ہوں میں کس طرح دعوی کر سکتا ہوں کہ دنیا کی ہدایت کرسکوں گا اور
حق اور راستی کو پھیلا سکوں گا۔ہم تھوڑے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ ہے
مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم اور غریب نوازی پر ہماری امیدیں بے انتہاء ہیں۔تم نے یہ
بو جھ مجھ پر رکھا ہے تو سنو ! اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے میری مدد کرو اور وہ
یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے فضل اور توفیق چاہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور فرمانبرداری میں میری
اطاعت کرو۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۷
جلد اول
میں انسان ہوں اور کمزور انسان۔مجھ سے کمزوریاں ہوں گی تو تم چشم پوشی کرنا۔تم
سے غلطیاں ہوں گی میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر عہد کرتا ہوں کہ میں چشم پوشی اور درگزر
کروں گا اور میرا اور تمہارا متحد کام اس سلسلہ کی ترقی اور اس سلسلہ کی غرض و غایت کو عملی
رنگ میں پورا کرنا ہے پس اب جو تم نے میرے ساتھ ایک تعلق پیدا کیا ہے اس کو وفاداری
سے پورا کرو۔تم مجھ سے اور میں تم سے چشم پوشی خدا کے فضل سے کرتا رہوں گا۔تمہیں
امر بالمعروف میں میری اطاعت اور فرمانبرداری کرنی ہوگی۔اگر نَعُوذُ بِاللهِ کہوں کہ خدا
ایک نہیں تو اُسی خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے جو
وَحْدَهُ لَا شَرِیک اور لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَي لا ہے کہ میری ایسی بات ہرگز نہ ماننا۔اگر میں تمہیں نَعُوذُ بِاللہ نبوت کا کوئی نقص بتاؤں تو مت ما نیو۔اگر قرآن کریم کا کوئی
نقص بتاؤں تو پھر خدا کی قسم دیتا ہوں مت مانیو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو خدا تعالیٰ
سے وحی پا کر تعلیم دی ہے اس کے خلاف کہوں تو ہر گز ہرگز نہ ماننا۔ہاں میں پھر کہتا ہوں اور
پھر کہتا ہوں کہ امر معروف میں میری خلاف ورزی نہ کرنا۔اگر اطاعت اور فرمانبرداری سے
کام لو گے اور اس عہد کو مضبوط کرو گے تو یا درکھو اللہ تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری کریگا۔ہماری متحد دعائیں کامیاب ہوں گی اور میں اپنے مولیٰ کریم پر بہت بڑا
بھروسہ رکھتا ہوں مجھے یقین کامل ہے کہ
کہ میری نصرت ہوگی۔پرسوں جمعہ کے روز میں نے ایک خواب سنایا تھا کہ میں بیمار ہو گیا
اور مجھے ران میں درد محسوس ہوا اور میں نے سمجھا کہ شاید طاعون ہونے لگا تب میں نے اپنا
دروازہ بند کر لیا اور فکر کرنے لگا کہ یہ کیا ہونے لگا ہے۔میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ کیا تھا اِنِّی أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ سے یہ خدا کا وعدہ آپ کی
زندگی میں پورا ہوا۔شاید خدا کے مسیح کے بعد یہ وعدہ نہ رہا ہو کیونکہ وہ پاک وجود ہمارے
درمیان نہیں۔اسی فکر میں میں کیا دیکھتا ہوں یہ خواب نہ تھا بیداری تھی میری آنکھیں کھلی
تھیں میں درو دیوار کو دیکھتا تھا ، کمرے کی چیزیں نظر آ رہی تھیں میں نے اسی حالت میں
اللہ تعالیٰ کو دیکھا کہ ایک سفید اور نہایت چمکتا ہوا نو ر ہے۔نیچے سے آتا ہے اور اوپر چلا جاتا

خلافة على منهاج النبوة
۲۸
جلد اول
ہے نہ اس کی ابتداء ہے نہ انتہاء۔اس نور میں سے ایک ہاتھ نکلا جس میں ایک سفید چینی کے
پیالہ میں دودھ تھا جو مجھے پلایا گیا جس کے بعد معاً مجھے آرام ہو گیا اور کوئی تکلیف نہ رہی۔اس قدر حصہ میں نے سنایا تھا اس کا دوسرا حصہ اُس وقت میں نے نہیں سنا یا آب سناتا ہوں وہ
پیالہ جب مجھے پلایا گیا تو معا میری زبان سے نکلا ” میری اُمت بھی کبھی گمراہ نہ ہو گی“۔میری اُمت کوئی نہیں تم میرے بھائی ہو مگر اس نسبت سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہے یہ فقرے نکلے۔جس کام کو مسیح موعود علیہ السلام نے
جاری کیا اپنے موقع پر وہ امانت میرے سپرد ہوئی ہے۔پس دعائیں کرو اور تعلقات بڑھاؤ
اور قادیان آنے کی کوشش کرو اور بار بار آؤ۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا
اور بار بار سنا کہ جو یہاں بار بار
نہیں آتا اندیشہ ہے کہ اس کے ایمان میں نقص ہو۔اسلام کا پھیلانا ہمارا پہلا کام ہے مل کر کوشش کرو تا کہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں اور فضلوں
کی بارش ہو۔میں پھر تمہیں کہتا ہوں ، پھر کہتا ہوں اور پھر کہتا ہوں اب جو تم نے بیعت کی ہے
اور میرے ساتھ ایک تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد قائم کیا ہے اس تعلق میں
وفاداری کا نمونہ دکھاؤ اور مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھو میں ضرور تمہیں یا درکھوں گا۔ہاں یاد
رکھتا بھی رہا ہوں۔کوئی دعا میں نے آج تک ایسی نہیں کی جس میں میں نے سلسلہ کے افراد
کے لئے دعا نہ کی ہو مگر اب آگے سے بھی بہت زیادہ یا درکھوں گا۔مجھے کبھی پہلے بھی دعا کے
لئے کوئی ایسا جوش نہیں آیا جس میں احمدی قوم کے لئے دعا نہ کی ہو۔پھر سنو! کہ کوئی کام ایسا نہ کرو جو اللہ تعالیٰ کے عہد شکن کیا کرتے ہیں۔ہماری دعائیں
یہی ہوں کہ ہم مسلمان جیئیں اور مسلمان مریں۔آمین
الفاظ بیعت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل جس
طرح پر ہاتھ میں ہاتھ لے کر فرماتے جاتے تھے اور طالب تکرار کرتا تھا
اسی طرح پر اب بیعت لیتے ہیں۔اَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
( تین بار ) آج میں احمدی سلسلہ میں محمود کے ہاتھ پر اپنے اُن تمام گناہوں سے تو بہ کرتا

خلافة على منهاج النبوة
۲۹
جلد اول
ہوں جن میں میں گرفتار تھا اور میں سچے دل سے اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت
اور سمجھ ہے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آئندہ بھی گناہوں سے بچنے کی کوشش کروں گا۔اور دین کو
دنیا پر مقدم رکھوں گا۔شرک نہیں کروں گا۔اسلام کے تمام احکام بجالانے کی کوشش کروں گا
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کروں گا۔اور مسیح موعود علیہ السلام کے تمام
دعاوی پر ایمان رکھوں گا۔جو تم نیک کام بتاؤ گے ان میں تمہاری فرمانبرداری کروں گا۔قرآن شریف اور حدیث کے پڑھنے اور سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھنے یا سننے اور یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں
گا۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ ( ۳ بار ) رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا
كَثِيرًا وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِى فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ اے میرے
رب ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور بہت ظلم کیا۔اور میں اپنے گنا ہوں کا اقرار کرتا ہوں۔میرے گناہ بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔(آمین )
الشورى: ۱۲
تذکره صفحه ۳۴۸، ۳۴۹۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
الفضل غیر معمولی پر چه ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ ء )

آج 10 میں سے 10 باقی