کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
٣١
جلد اول
کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
مضمون محرره ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ء )
وَاذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلية إنّي جَاعِلُ في الأَرْضِ خَلِيفَةً ، قَالُوا اتَجْعَلُ
فِيْهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاء وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ
ونُقَدِّسُ لَكَ ، قَالَ انّي اَعْلَمُ مَا لا تَعْلَمُونَ اور جب تیرے رب نے ملائکہ
سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ مقرر کرنا چاہتا ہوں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ کیا آر
ایسے شخص کو خلیفہ مقرر کرتے ہیں جو فساد کرے گا اور خون بہائے گا اور ہم وہ لوگ ہیں جو حضور
کی تسبیح وتحمید کرتے ہیں اور آپ کی قدوسیت کا اقرار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اُن کی اس
بات کو سن کر فرمایا کہ میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔یہ ایک ایسی آیت ہے جس سے خلافت کے گل جھگڑوں کا فیصلہ ہو جاتا ہے اور اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ آدم کے زمانہ سے خلافت پر اعتراض ہوتے چلے آئے ہیں اور ہمیشہ بعض
لوگوں نے خلافت کے خلاف جوشوں کا اظہار کیا ہے پس میں بھی جماعت احمدیہ کو اسی آیت
کی طرف متوجہ کرتا ہوں تا وہ صِرَاطِ مُسْتَقِیم کو پا سکے اور ہدایت کی راہ معلوم کر سکے۔خوب یا درکھو کہ خلیفہ خدا بنا تا ہے اور جھوٹا ہے وہ انسان جو یہ کہتا ہے کہ خلیفہ انسانوں کا
مقرر کر دہ ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اسی مولوی نورالدین صاحب اپنی خلافت کے زمانہ میں
چھ سال متواتر اس مسئلہ پر زور دیتے رہے کہ خلیفہ خدا مقرر کرتا ہے نہ انسان۔اور درحقیقت
قرآن شریف کا غور سے مطالعہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ایک جگہ بھی خلافت کی نسبت

خلافة على منهاج النبوة
۳۲
جلد اول
انسانوں کی طرف نہیں کی گئی بلکہ ہر قسم کے خلفاء کی نسبت اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ
انہیں ہم بناتے ہیں چنانچہ انبیاء و مأمورین کے خلفاء کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَن كَفَرَ
بعد ذلك فأول هُمُ الفسقُونَ الله تعالی تم میں سے مؤمنوں اور نیک اعمال
والوں سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں اسی طرح زمین میں خلیفہ مقرر فرمائے گا جس طرح ان
سے پہلوں کو مقرر کیا اور ان خلفاء کے اس دین کو جو اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے قائم
کرے گا اور ان کے خوفوں کو امن سے بدل دے گا وہ میری ہی عبادت کریں گے اور میرا
کسی کو شریک نہیں قرار دیں گے اور جو شخص اس حکم کے ہوتے ہوئے بھی ان کا انکار کرے گا
تو وہ خدا تعالیٰ سے دور کیا جائے گا۔اب اس آیت کے ماتحت جس قسم کی خلافت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
ہوئی وہی خلافت راشدہ ہے اور اسی قسم کی خلافت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ہونی
ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت فرماتا ہے
هُوَ الَّذِي بَعَتْ في الأَمينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
ويُعَلِّمُهُمُ الكتب والحِكْمَةَ، وَ اِنْ كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينٍ
وأخرينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ خدا ہی ہے
جس نے اُمیوں میں ایک رسول بھیجا جو انہی میں سے ہے اور جو ان پر خدا کا کلام پڑھتا ہے
اور انہیں پاک کرتا ہے اور کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور بیشک اس سے پہلے کھلی کھلی گمراہی
میں تھے اور وہ رسول ایک اور قوم کو بھی سکھائے گا جو ابھی تک ان سے نہیں ملی اور خدا تعالیٰ
غالب اور حکمت والا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے تشبیہہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ ایک دفعہ تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی تربیت کی ہے اور ایک دفعہ وہ پھر ایک اور قوم کی تربیت کریں۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۳
جلد اول
گے جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئی۔پس مسیح موعود کی جماعت کو صحابہ رضوان اللہ علیہم سے مشابہہ
قرار دے کر بتا دیا ہے کہ دونوں میں ایک ہی قسم کی سنت جاری ہوگی پس جس طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری ہوا ضرور تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام
کے بعد بھی ایسا ہی ہوتا۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں صاف لکھ دیا
ہے کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ابو بکر کے ذریعہ دوسری قدرت کا اظہار
ہوا ضرور ہے کہ تم میں بھی ایسا ہی ہو۔اور اس عبارت کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ آپ اپنے بعد سلسلۂ خلافت کے منتظر تھے مگر جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
امر میں صرف اشارات پر اکتفا کیا اسی طرح آپ نے بھی اشارات کو ہی کافی سمجھا کیونکہ ضرور
تھا کہ جس طرح پہلی قدرت یعنی مسیح موعود علیہ السلام کے وقت ابتلاء آئے دوسری قدرت یعنی
سلسلہ خلافت کے وقت بھی ابتلاء آتے۔ہاں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ خلیفہ اپنے پیش رو کے کام کی نگرانی کے لئے ہوتا ہے
اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء مُلک و دین دونوں کی حفاظت پر مامور تھے
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے دینی اور دنیاوی دونوں بادشاہتیں دی تھیں
لیکن مسیح موعود علیہ السلام جس کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جمالی ظہور ہوا صرف
دینی بادشاہ تھا اس لئے اس کے خلفاء بھی اسی طرز کے ہوں گے۔پس جماعت کے اتحاد اور شریعت کے احکام کو پورا کرنے کیلئے ایک خلیفہ کا ہونا ضروری
ہے اور جو اس بات کو رڈ کرتا ہے وہ گویا شریعت کے احکام کو ر ڈ کرتا ہے صحابہ کا عمل اس پر
ہے اور سلسلہ احمدیہ سے بھی خدا تعالیٰ نے اسی کی تصدیق کرائی ہے۔جماعت کے معنی ہی یہی
ہیں کہ وہ ایک امام کے ماتحت ہو جو لوگ کسی امام کے ماتحت نہیں وہ جماعت نہیں اور ان پر
خدا تعالیٰ کے وہ فضل نازل نہیں ہو سکتے اور کبھی نہیں ہو سکتے جو ایک جماعت پر ہوتے ہیں۔پس اے جماعت احمد یہ ! اپنے آپ کو ابتلاء میں مت ڈال اور خدا تعالیٰ کے احکام کو
رڈ مت کر کہ خدا کے حکموں کو ٹالنا نہایت خطرناک اور نقصان دہ ہے۔اسلام کی حقیقی ترقی
اُس زمانہ میں ہوئی جو خلافت راشدہ کا زمانہ کہلاتا ہے پس تو اپنے ہاتھ سے اپنی ترقیوں کو

خلافة على منهاج النبوة
۳۴
جلد اول
مت روک اور اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مت مار۔کیسا نا دان ہے وہ انسان جو اپنا گھر آپ
گراتا ہے اور کیا ہی قابلِ رحم ہے وہ شخص جو اپنے گلے پر آپ چھری پھیرتا ہے پس تو اپنے ہاتھ
سے اپنی تباہی کا بیج مت بو اور جو سامان خدا تعالیٰ نے تیری ترقی کیلئے بھیجے ہیں اُن کو ر ڈمت
کر کیونکہ فرمایا ہے لَئِن شَكَرْتُمْ لا زيد تكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ
البتہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں بڑھاؤں گا اور زیادہ دوں گا اور اگر تم نے ناشکری کی راہ
اختیار کی تو یا درکھو کہ میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے۔یہ ایک دھوکا ہے کہ سلسلۂ خلافت سے شرک پھیلتا ہے اور گدیوں کے قائم ہونے کا خطرہ
ہے کیونکہ آج سے تیرہ سو سال پہلے خدا تعالیٰ نے خود اس خیال کو رڈ فرما دیا ہے کیونکہ خلفاء
کی نسبت فرماتا ہے يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شيعا خلفاء میری ہی عبادت کیا کریں
گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں قرار دیں گے۔خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ ایک زمانہ میں
خلافت پر یہ اعتراض کیا جائے گا کہ اس سے شرک کا اندیشہ ہے اور غیر مامور کی اطاعت
جائز نہیں پس خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں ہی اس کا جواب دے دیا کہ خلافت شرک
پھیلانے والی نہیں بلکہ اسے مٹانے والی ہوگی اور خلیفہ مشرک نہیں بلکہ موحد ہوں گے ورنہ
آیت استخلاف میں شرک کے ذکر کا اور کوئی موقع نہ تھا۔غرض کہ خلافت کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا خصوصاً وہ قوم جو اپنے عمل سے چھ سال تک
مسلۂ خلافت کے معنی کر چکی ہو اس کا ہر گز حق نہیں کہ اب خلافت کی تحقیقات شروع کرے۔اور اگر کوئی شخص ایسا کرے گا تو سمجھا جائے گا کہ خلیفہ اول کی بیعت بھی اس نے نفاق سے کی
تھی کیونکہ وہ اپنے آپ کو ہمیشہ خلفائے سلسلہ اوّل سے مشابہت دیتا تھا اور خلیفہ کی حیثیت
میں بیعت لیا کرتا تھا اور اس کے وعظوں اور لیکچروں میں اس امر کو ایسا واضح کر دیا گیا تھا کہ
کوئی راستباز انسان اس کا انکار نہیں کر سکتا اور اب اس کی وفات کے بعد کسی کا حق نہیں کہ
جماعت میں فساد ڈلوائے۔مجھے اس مضمون کے لکھنے کی اس لئے ضرورت پیش آئی ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ
جماعت میں تفرقہ کے آثار ہیں اور بعض لوگ خلافت کے خلاف لوگوں کو جوش دلا رہے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۵
جلد اول
یا کم سے کم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خلیفہ ایک پریذیڈنٹ کی حیثیت میں ہو اور یہ کہ ابھی
تک جماعت کا کوئی خلیفہ نہیں ہوا۔مگر میں اس اعلان کے ذریعہ سے تمام جماعت کو اطلاع
دیتا ہوں کہ خلیفہ کا ہونا ضروری ہے جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں اور اس کی بیعت کی بھی اسی
طرح ضرورت ہے جس طرح حضرت خلیفہ اول کی تھی اور یہ بات بھی غلط مشہور کی جاتی ہے کہ
جماعت کا اس وقت تک کوئی خلیفہ مقرر نہیں ہوا بلکہ خدا نے جسے خلیفہ بنانا تھا بنا دیا اور اب جو
شخص اس کی مخالفت کرتا ہے وہ خدا کی مخالفت کرتا ہے۔میں نے کسی سے درخواست نہیں کی کہ وہ میری بیعت کرے نہ کسی سے کہا کہ وہ میرے
خلیفہ بننے کے لئے کوشش کرے۔اگر کوئی شخص ایسا ہے تو وہ علی الاعلان شہادت دے کیونکہ
اس کا فرض ہے کہ جماعت کو دھوکے سے بچائے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ خدا کی لعنت
کے نیچے ہے اور جماعت کی تباہی کا عذاب اُس کی گردن پر ہو گا۔اے پاک نفس انسا نو ! جن
میں بدظنی کا مادہ نہیں میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی انسان سے خلافت کی
تمنا نہیں کی اور یہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے بھی کبھی یہ خواہش نہیں کی کہ وہ مجھے خلیفہ بنادے یہ
اُس کا اپنا فعل ہے یہ میری درخواست نہ تھی۔میری درخواست کے بغیر یہ کام میرے سپر د کیا
گیا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے کہ اس نے اکثروں کی گردنیں میرے سامنے جُھکا دیں
میں کیونکر تمہاری خاطر خدا تعالیٰ کے حکم کو ر ڈ کر دوں۔مجھے اُس نے اسی طرح خلیفہ بنایا جس
طرح پہلوں کو بنایا تھا۔گو میں حیران ہوں کہ میرے جیسا نالائق انسان اُسے کیونکر پسند آ گیا
لیکن جو کچھ بھی ہو اُس نے مجھے پسند کر لیا اور اب کوئی انسان اس گر تہ کو مجھ سے نہیں اُتار سکتا
جو اُس نے مجھے پہنایا ہے۔یہ خدا کی دین ہے اور کون سا انسان ہے جو خدا کے عطیہ کو مجھ سے
چھین لے۔خدا تعالیٰ میرا مددگار ہوگا۔میں ضعیف ہوں مگر میرا مالک بڑا طاقتور ہے، میں
کمزور ہوں مگر میرا آقا بڑا تو انا ہے، میں بلا اسباب ہوں مگر میرا بادشاہ تمام اسبابوں کا خالق
ہے، میں بے مددگار ہوں مگر میرا رب فرشتوں کو میری مدد کیلئے نازل فرمائے گا۔(إِنشَاءَ الله )
میں بے پناہ ہوں مگر میرا محافظ وہ ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی پناہ کی ضرورت نہیں۔لوگ کہتے ہیں میں جھوٹا ہوں اور یہ کہ میں مدتوں سے بڑائی کا طلبگار تھا اور فخر میں مبتلا

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
تھا ، جاہ طلبی مجھے چین نہ لینے دیتی تھی مگر میں ان لوگوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا اعتراض تو وہی ہے
جو ثمود نے صالح پر کیا یعنی بَلْ هُوَ كَذَاب آشر وہ تو جھوٹا اور متکبر اور بڑائی کا
طالب ہے۔اور میں بھی تم کو وہی جواب دیتا ہوں جو حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام
نے دیا کہ سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الكَذَّابُ الأَشرُ ذرا صبر سے کام لو خدا تعالیٰ کچھ
دنوں تک خود بتا دے گا کہ کون جھوٹا اور متکبر ہے اور کون بڑائی کا طلبگار ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلافت کے انتخاب کیلئے ایک لمبی میعاد مقرر ہونی چاہیے تھی کہ کل
جماعتیں اکٹھی ہوتیں اور پھر انتخاب ہوتا لیکن اس کی کوئی دلیل پیش نہیں کی جاتی کہ ایسا
کیوں ہوتا۔نہ تو ایسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ ا
کی وفات پر ہوا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب کی بیعت کرنے والے ۱۲۰۰ آدمی تھے
اور ۲۴ گھنٹہ کا وقفہ ہوا تھا لیکن اب ۲۸ گھنٹہ کے وقفہ کے بعد قریبا دو ہزار آدمی نے ایک شخص
کے ہاتھ پر بیعت کی۔حالانکہ حالات بھی مخالف تھے اور یہ سوال پیدا کیا گیا تھا کہ خلافت
کی ضرورت ہی نہیں اور یہ خدا تعالیٰ ہی کا کام تھا کہ اس نے اس فتنہ کے وقت جماعت کو بچا
لیا اور ایک بڑے حصہ کو ایک شخص کے ہاتھ پر متحد کر دیا۔حضرت ابو بکر کے ہاتھ پر تو ابتدا میں
صرف تین آدمیوں نے بیعت کی تھی یعنی حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ نے مہاجرین میں
سے اور قیس بن سعد نے انصار میں سے۔اور بیعت کے وقت بعض لوگ تلواروں کے ذریعہ
سے بیعت کو روکنا چاہتے تھے اور پکڑ پکڑ کر لوگوں کو اُٹھانا چاہتے تھے اور بعض تو ایسے جوش
میں تھے کہ طعنہ دیتے تھے اور بیعت کو لغو قرار دیتے تھے تو کیا اس کا یہ نتیجہ سمجھنا چاہئے کہ
نَعُوذُ بِاللهِ حضرت ابو بکر کو خلافت کی خواہش تھی کہ صرف تین آدمیوں کی بیعت پر آپ
بیعت لینے کے لئے تیار ہو گئے اور باوجود سخت مخالفت کے بیعت لیتے رہے یا یہ نتیجہ نکالا
جائے کہ آپ کی خلافت نا جائز تھی۔مگر جو شخص ایسا خیال کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔پس جب کہ
ایک شخص کی دو ہزار آدمی بیعت کرتے ہیں اور صرف چند آدمی بیعت سے الگ رہتے ہیں تو
کون ہے جو کہہ سکے کہ وہ خلافت نا جائز ہے۔اگر اس کی خلافت ناجائز ہے تو ابو بکر، عثمان و
علی اور نور الدین رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ کی خلافت اس سے بڑھ کرنا جائز ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۷
جلد اول
پس خدا کا خوف کرو اور اپنے منہ سے وہ باتیں نہ نکالو جو کل تمہارے لئے مصیبت کا
باعث ہوں۔اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرو اور وہ سلسلہ جو اس کے مامور نے سالہا سال کی
مشقت اور محنت سے تیار کیا تھا اسے یوں اپنے بغضوں اور کینوں پر قربان نہ کرو۔مجھ پر اگر اعتراض ہوتے ہیں کیا ہوا مجھے وہ شخص دکھاؤ جس کو خدا نے اس منصب پر کھڑا
کیا جس پر مجھے کیا۔اور اس پر کوئی اعتراض نہ ہوا ہو۔جب کہ آدم پر فرشتوں نے
اعتراض کیا تو میں کون ہوں جو اعتراضوں سے محفوظ رہوں۔فرشتوں نے بھی اپنی خدمات کا
دعوی کیا تھا اور ابلیس نے بھی اپنی بڑائی کا دعویٰ کیا تھا مگر بے خدمت آدم جو ان کے مقابلہ میں
اپنی کوئی بڑائی اور خدمت نہیں پیش کر سکتا تھا خدا کو وہی پسند آیا اور آخر سب کو اس کے سامنے
جھکنا پڑا۔پس اگر آدم کے مقابلہ میں فرشتوں نے اپنی خدمات کا دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے
بڑی بڑی خدمات کی ہیں وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ ل آج بھی وہی
دعوی نہ پیش کیا جاتا۔مگر فرشتہ خصلت ہے وہ انسان جو ٹھو کر کھا کر سنبھلتا ہے اور خدا تعالیٰ اس
شخص پر رحم کرے جو تکبر کی وجہ سے آخر تک اطاعت سے سر گردان رہے۔پس اے میرے
دوستو ! تم فرشتہ بنو اور اگر تم کو ٹھوکر لگی بھی ہے تو تو بہ کرو کہ تا خدا تمہیں ملائکہ میں جگہ دے
ورنہ یا درکھو کہ فتنہ کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔کیا تمہیں مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں پر اعتبار نہیں ؟ اگر نہیں تو تم احمدی کس بات
کے ہو؟ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سبز اشتہار میں ایک بیٹے کی
پیشگوئی کی تھی کہ اس کا ایک نام محمود ہوگا دوسرا نام فضل عمر ہو گا اور تریاق القلوب میں آپ
نے اس پیشگوئی کو مجھ پر چسپاں بھی کیا ہے۔پس مجھے بتاؤ کہ عمر کون تھا ؟ اگر تمہیں علم نہیں تو
سنو کہ وہ دوسرا خلیفہ تھا۔پس میری پیدائش سے پہلے خدا تعالیٰ نے یہ مقدر کر چھوڑا تھا کہ
میرے سپر د وہ کام کیا جائے جو حضرت عمر کے سپر د ہوا تھا۔پس اگر مرزا غلام احمد خدا کی
طرف سے تھا تو تمہیں اس شخص کے ماننے میں کیا عذر ہے جس کا نام اس کی پیدائش سے پہلے
عمر رکھا گیا۔اور میں تمہیں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح کی زندگی میں اس
پیشگوئی کا مجھے کچھ بھی علم نہ تھا بلکہ بعد میں ہوا۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۸
جلد اول
اس پیشگوئی کے علاوہ خدا تعالیٰ نے سینکڑوں آدمیوں کو خوابوں کے ذریعہ سے میری
طرف جھکا دیا اور قریباً ڈیڑھ سو خواب تو ان چند دنوں میں مجھ تک بھی پہنچ چکی ہے اور میرا
ارادہ ہے کہ اس کو شائع کر دیا جائے۔اور میری ان تمام باتوں سے یہ غرض نہیں ہے کہ میں
اپنی بڑائی بیان کروں بلکہ غرض یہ ہے کہ کسی طرح جماعت کا تفرقہ دور ہو اور اللہ تعالیٰ ان
لوگوں کو بھی ہدایت دے جو اس وقت ایک اتحاد کی رسی میں نہیں جکڑے گئے۔ورنہ میری
طبیعت ان باتوں کے اظہار سے نفرت کرتی ہے۔مگر جماعت کا اتحاد مجھے سب باتوں سے
زیادہ پیارا ہے۔وہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں یا اب تک بیعت میں داخل نہیں ہوئے آخر کیا
چاہتے ہیں؟ کیا وہ چاہتے ہیں کہ آزا در ہیں ؟ مگر وہ یا درکھیں کہ ان کا ایسا کرنا اپنے آپ کو
ہلاک کرنے کے مترادف ہوگا۔پھر کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی اور خلیفہ مقرر کریں ؟ اگر وہ
ایسا چاہتے ہیں تو یا درکھیں کہ ایک وقت میں دو خلیفہ نہیں ہو سکتے اور شریعت اسلام اسے قطعاً
حرام قرار دیتی ہے۔پس اب وہ جو کچھ بھی کریں گے اس سے جماعت میں تفرقہ پیدا کریں
گے۔خدا چاہتا ہے کہ جماعت کا اتحاد میرے ہی ہاتھ پر ہو اور خدا کے اس ارادہ کو اب کوئی
نہیں روک سکتا۔کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان کے لئے صرف دو ہی راہ کھلے ہیں۔یا تو وہ میری
بیعت کر کے جماعت میں تفرقہ کرنے سے باز رہیں یا اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے پڑ کر
اس پاک باغ کو جسے پاک لوگوں نے خون کے آنسوؤں سے سینچا تھا اُکھاڑ کر پھینک دیں۔جو کچھ ہو چکا ہو چکا مگر اب اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت کا اتحاد ایک ہی طریق سے ہوسکتا
ہے کہ جسے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اس کے ہاتھ پر بیعت کی جائے ورنہ ہر ایک شخص جو اس کے
خلاف چلے گا تفرقہ کا باعث ہوگا۔میرا دل اس تفرقہ کو دیکھ کر اندر ہی اندر گھلا جاتا ہے اور میں اپنی جان کو پکھلتا ہوا دیکھتا
ہوں رات اور دن میں غم و رنج سے ہم صحبت ہوں۔اس لئے نہیں کہ تمہاری اطاعت کا میں
شائق ہوں بلکہ اس لئے کہ جماعت میں کسی طرح اتحاد پیدا ہو جائے۔لیکن میں اس کے
ساتھ ہی کوئی ایسی بات نہیں کر سکتا جو عہدہ خلافت کی ذلت کا باعث ہو۔وہ کام جو خدا نے

خلافة على منهاج النبوة
۳۹
جلد اول
میرے سپرد کیا ہے خدا کرے کہ عزت کے ساتھ اس سے عہدہ برآ ہوں اور قیامت کے دن
مجھے اپنے مولا کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔اب کون ہے جو مجھے خلافت سے معزول کر سکے۔خدا نے مجھے خلیفہ بنایا ہے اور
خدا تعالیٰ اپنے انتخاب میں غلطی نہیں کرتا۔اگر سب دنیا مجھے مان لے تو میری خلافت بڑی
نہیں ہوسکتی۔اور اگر سب کے سب خدانخواستہ مجھے ترک کر دیں تو بھی خلافت میں فرق نہیں
آ سکتا۔جیسے نبی اکیلا بھی نبی ہوتا ہے اسی طرح خلیفہ اکیلا بھی خلیفہ ہوتا ہے۔پس مبارک ہے
وہ جو خدا کے فیصلہ کو قبول کرے۔خدا تعالیٰ نے جو بو جھ مجھ پر رکھا ہے وہ بہت بڑا ہے اور اگر
اُسی کی مدد میرے شامل حال نہ ہو تو میں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔لیکن مجھے اس پاک ذات پر
یقین ہے کہ وہ ضرور میری مدد کرے گی۔میرا فرض ہے کہ جماعت کو متحد رکھوں اور انہیں
متفرق نہ ہونے دوں اس لئے ہر ایک مشکل کا مقابلہ کرنا میرا کام ہے اور انشاء الله
آسمان سے میری مدد ہوگی۔میں اس اعلان کے ذریعہ ہر ایک شخص پر جو اب تک بیعت میں
داخل نہیں ہوا یا بیعت کے عہد میں متردد ہے حجت پوری کرتا ہوں اور خدا کے حضور میں اب
مجھ پر کوئی الزام نہیں۔خدا کرے میرے ہاتھ سے یہ فسادفر و ہو جائے اور یہ فتنہ کی آگ بجھ
جائے تا کہ وہ عظیم الشان کام جو خلیفہ کا فرض اوّل ہے یعنی کل دنیا میں اپنے مُطاع کی
صداقت کو پہنچانا میں اُس کی طرف پوری توجہ کر سکوں۔کاش ! میں اپنی موت سے پہلے دنیا
کے دور دراز علاقوں میں صداقتِ احمد یہ روشن دیکھ لوں۔وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللهِ بِعَزِيز
اپنے رب پر بہت سی امیدیں ہیں اور میں اس کے حضور میں دعاؤں میں لگا ہوا
ہوں اور چاہیے کہ وہ تمام جماعت جو خدا کے فضل کے ماتحت اس ابتلاء سے محفوظ رہی ہے
اس کام میں میری مدد کرے اور دعاؤں سے اس فتنہ کی آگ کو فرو کرے۔اور جو ایسا کریں
گے خدا کے فضل کے وارث ہو جائیں گے اور میری خاص دعاؤں میں ان کو حصہ ملے گا۔میرے پیارو! آجکل نمازوں میں خشوع و خضوع زیادہ کرو اور تہجد کے پڑھنے میں بھی
سُستی نہ کرو۔جو روزہ رکھ سکتے ہیں وہ روزہ رکھیں اور جو صدقہ دے سکتے ہیں وہ صدقہ
دیں۔نہ معلوم کس کی دعا سے، کس کے روزے سے، کس کے صدقہ سے خدا تعالیٰ اس

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اختلاف کی مصیبت کو ٹال دے اور احمدی جماعت پھر شاہراہ ترقی پر قدم زن ہو۔خوب یاد
رکھو کہ گوا کثر حصہ جماعت بیعت کر چکا ہے مگر تھوڑے کو بھی تھوڑا نہ سمجھو کیونکہ ایک باپ یا
ایک بھائی کبھی پسند نہیں کرتا کہ اس کے دس بیٹوں یا بھائیوں میں سے ایک بھی جدا ہو جائے
پس ہم کیونکر پسند کر سکتے ہیں کہ ہمارے بھائیوں میں سے بعض کھوئے جائیں خدا نہ کرے کہ
ایسا ہو۔پھر میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ فتنہ کی مجلسوں میں مت بیٹھو کیونکہ ابتداء میں انسان کا
ایمان ایسا مضبوط نہیں ہوتا کہ وہ ہر ایک زہر سے بچ سکے۔پس ایسا نہ ہو کہ تم ٹھوکر کھاؤ۔ان
دو نصیحتوں کے علاوہ ایک اور تیسری نصیحت بھی ہے اور وہ یہ کہ جہاں جہاں تمہیں معلوم ہو کہ
اختلاف کی آگ بھڑک رہی ہے وہاں وہ لوگ جو مضبوط دل رکھتے ہیں اپنے وقت کا حرج
کر کے بھی پہنچیں اور اپنے بھائیوں کی جان بچائیں اور جو ایسا کریں گے خدا کی اُن پر بڑی
بڑی رحمتیں ہوں گی۔فتنے ہیں اور ضرور ہیں مگر تم جو اپنے آپ کو اتحاد کی رسی میں جکڑ چکے ہو خوش ہو جاؤ کہ
انجام تمہارے لئے بہتر ہو گا۔تم خدا کی ایک برگزیدہ قوم ہو گے اور اس کے فضل کی بارشیں
إِنْشَاءَ اللہ تم پر اس زور سے برسیں گی کہ تم حیران ہو جاؤ گے۔میں جب اس فتنہ سے گھبرایا
اور اپنے رب کے حضور گرا تو اس نے میرے قلب پر یہ مصرعہ نازل فرمایا کہ
شکراللہ مل گیا ہم کو وہ لعلِ بے بدل
اتنے میں مجھے ایک شخص نے جگا دیا اور میں اُٹھ کر بیٹھ گیا مگر پھر مجھے غنودگی آئی اور میں اس
غنودگی میں اپنے آپ کو کہتا ہوں کہ اس کا دوسرا مصرعہ یہ ہے کہ
کیا ہوا گر قوم کا دل سنگ خارا ہو گیا
مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ دوسرا مصرعہ الہامی تھا یا بطور تفہیم تھا۔پھر کل بھی میں نے اپنے رب کے حضور میں نہایت گھبرا کر شکایت کی کہ مولا ! میں ان
غلط بیانیوں کا کیا جواب دوں جو میرے برخلاف کی جاتی ہیں اور عرض کی کہ ہر ایک بات
حضور ہی کے اختیار میں ہے اگر آپ چاہیں تو اس فتنہ کو دور کر سکتے ہیں تو مجھے ایک جماعت کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۱
جلد اول
نسبت بتایا گیا کہ لَیمَ قَنَّهُمْ یعنی اللہ تعالیٰ ضرور ضرور ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔پس اس۔سے معلوم ہوتا ہے ابتلاء ہیں لیکن انجام بخیر ہو گا مگر یہ شرط ہے کہ تم اپنی دعاؤں میں کوتا ہی
نہ کرو۔حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ بعض بڑے چھوٹے کئے جائیں گے اور چھوٹے بڑے کئے
جائیں گے لا پس خدا کے حضور میں گر جاؤ کہ تم ان چھوٹوں میں داخل کئے جاؤ جنہوں نے
بڑا ہونا اور ان بڑوں میں داخل نہ ہو جن کیلئے چھوٹا ہونا مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم
کرے اور اپنے فضل کے سایہ کے نیچے رکھے اور شماتت اعداء سے بچائے۔اسلام پر ہی
ہماری زندگی ہو اور اسلام پر ہی ہماری موت ہو۔آمین يَارَبَّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرز امحمود احمد
از قادیان ۲۱ / مارچ ۱۹۱۴ء
(انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۱۱ تا ۱۹)
البقرة: ٣١
النور: ۵۶
الجمعة: ۴،۳
ابراهیم: ۸
ه النور : ۵۶
القمر : ٢٧،٢٦
البقرة: ٣١
ابراهیم ۲۱
ا تذکرہ صفحه ۴۵۳۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی