میں یہ ایک مصلحت سے کہتا ہوں
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
۸۴
میں یہ ایک مصلحت سے کہتا ہوں
جلد اول
پھر زکوۃ کے متعلق کہا گیا کہ مرتد ہونے سے بچانے کے لئے ان کو معاف کر دو۔اُنہوں نے جواب دیا کہ اگر یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹ باندھنے کی ایک رسی بھی
دیتے تھے تو وہ بھی لوں گا۔اور اگر تم سب مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ اور مرتدین کے ساتھ جنگل
کے درندے بھی مل جائیں تو میں اکیلا اُن سب کے ساتھ جنگ کروں گا۔یہ عزم کا نمونہ ہے
پھر کیا ہوا ؟ تم جانتے ہو خدا تعالیٰ نے فتوحات کا ایک دروازہ کھول دیا۔یا د رکھو جب خـ
سے انسان ڈرتا ہے تو پھر مخلوق کا رُعب اس کے دل پر اثر نہیں کر سکتا۔خدا
شرک کا مسئلہ کیسے سمجھا دیا ھے اللہ
مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شرک کا مسئلہ خوب
سمجھا دیا ہے۔ایک رؤیا کے ذریعہ اس کو حل کر دیا۔میں نے دیکھا کہ میں مقبرہ بہشتی میں گیا ہوں۔واپس آتے وقت ایک بڑا سمندر دیکھا جو
پہلے نہ تھا اس میں ایک کشتی تھی اس میں بیٹھ گیا دو آدمی اور ہیں ایک جگہ پہنچ کر کشتی چکر کھانے
لگی۔اس سمندر میں سے ایک سرنمودار ہوا۔اس نے کہا کہ یہاں ایک پیر صاحب کی قبر ہے
تم ان کے نام ایک رقعہ لکھ کر ڈال دو تا کہ یہ کشتی صحیح سلامت پار نکل جائے۔میں نے کہا کہ
یہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔وہ آدمی جو ساتھ ہیں ان میں سے کسی نے کہا کہ جانے دو کیا حرج ہے
رقعہ لکھ کر ڈال دو۔جب بچ جائیں گے تو پھر تو بہ کر لیں گے۔میں نے کہا ہرگز نہیں ہوگا۔اس
پر اُس نے چُھپ کر خود رقعہ لکھ کر ڈالنا چاہا میں نے دیکھ لیا تو پکڑ کر پھاڑ نا چاہا۔وہ چھپاتا تھا
آخر اس کشمکش میں سمندر میں گر پڑے مگر میں نے وہ رقعہ لے کر پھاڑ ڈالا اور پھر کشتی میں بیٹھ
گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ کشتی اس بھنور سے نکل گئی۔اس کھلی کھلی ہدایت کے بعد میں خدا کی
پناہ چاہتا ہوں کہ اس کی مخلوق سے ڈروں۔میں دعا کرتا ہوں کہ یہ کشتی جس میں میں اب
سوار ہوں اس بھنور سے نکل جائے اور مجھے یقین ہے کہ ضرور نکل جائے گی۔چھوٹی عمر سے منکرین خلافت یہ بھی کہتے ہیں کہ مرچھوٹی ہے۔اس پر مجھے ایک تاریخی
واقعہ یاد آ گیا۔کوفہ والے بڑی شرارت کرتے تھے جس گورنر کو وہاں
خلافة على منهاج النبوة
۸۵
جلد اول
66
بھیجا جاتا وہ چند روز کے بعد اس کی شکائتیں کر کے اُس کو واپس کر دیتے۔حضرت عمر فرمایا
کرتے تھے جب تک حکومت میں فرق نہ آئے ان کی مانتے جاؤ۔آخر جب ان کی شرارتیں
حد سے گزرنے لگیں تو حضرت عمر نے ایک گورنر جن کا نام غالباً ابن ابی لیلی تھا اور جن کی عمر
۱۹ برس کی تھی کوفہ میں بھیجا۔جس وقت یہ وہاں پہنچے تو وہ لوگ لگے چہ میگوئیاں کرنے کہ عمر کی
عقل ( نَعُوذُ بِ اللهِ ) ماری گئی جو ایک لڑکے کو گورنر کر دیا۔اور اُنہوں نے تجویز کی کہ
د دگر به کشتن روز اوّل، پہلے ہی دن اس گورنر کو ڈانٹنا چاہیے اور انہوں نے مشورہ کر کے یہ
تجویز کی کہ پہلے ہی دن اس سے اس کی عمر پوچھی جائے۔جب دربار ہوا تو ایک شخص بڑی
متین شکل بنا کر آگے بڑھا اور بڑھ کر کہا کہ حضرت! آپ کی عمر کیا ہے ؟ ابن ابی لیلی نے
نہایت سنجیدگی سے جواب دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صحابہ کے لشکر پر اُسامہ
کو افسر بنا کر شام کی طرف بھیجا تھا تو جو اُس وقت اُن کی عمر تھی اُس سے میں دو سال بڑا
ہوں ( اُسامہ کی عمر اُس وقت سترہ سال کی تھی اور بڑے بڑے صحابہ اُن کے ماتحت کئے
گئے تھے ) کوفہ والوں نے جب یہ جواب سنا تو خاموش ہو گئے اور کہا کہ اس کے زمانہ میں
شور نہ کرنا۔اس سے یہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ چھوٹی عمر والے کی بھی اطاعت ہی کریں جب وہ
امیر ہو۔حضرت عمرؓ جیسے انسان کو سترہ سال کے نوجوان اسامہ کے ماتحت کر دیا گیا تھا۔میں
بھی اسی رنگ میں جواب دیتا ہوں کہ میری عمر تو ابن ابی لیلی سے بھی سات برس زیادہ ہے۔ایک اور اعتراض کا جواب ایک اور اعتراض کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے اس کا
جواب بھی تیرہ سو سال سے پہلے ہی دے دیا ہے۔کہتے ہیں و شاد رُهُم في الآخرِ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے خلافت کہاں سے
نکل آئی۔لیکن یہ لوگ یا درکھیں کہ حضرت ابو بکر پر جب زکوۃ کے متعلق اعتراض ہوا تو وہ بھی
اسی رنگ کا تھا کہ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ " تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے اب وہ
رہے نہیں اور کسی کا حق نہیں کہ زکوۃ وصول کرے جسے لینے کا حکم تھا وہ فوت ہو گیا ہے۔حضرت ابوبکر نے یہی جواب دیا کہ اب میں مخاطب ہوں۔اسی کا ہم آہنگ ہو کر اپنے
خلافة على منهاج النبوة
۸۶
جلد اول
معترض کو کہتا ہوں کہ اب میں مخاطب ہوں۔اگر اُس وقت یہ جواب سچا تھا اور ضر ور سچا تھا تو
یہ بھی درست ہے جو میں کہتا ہوں۔اگر تمہارا اعتراض درست ہو تو اس پر قرآن مجید سے
بہت سے احکام تم کو نکال دینے پڑیں گے اور یہ کھلی کھلی ضلالت ہے۔ایک عجیب بات میں تمہیں ایک اور عجیب بات سناتا ہوں جس سے تمہیں معلوم ہو
جائے گا کہ خدا تعالیٰ کے کاموں میں تفاوت نہیں ہوتا۔اشتہا رسبز میں
میرے متعلق خدا کے حکم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بشارت دی۔خدا کی وحی سے میرا
نام اولوالعزم رکھا۔اور اس آیت میں فرمایا فاذا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ مجھے اس آیت پر عمل کرنا پڑے گا پھر میں اس کو کیسے رڈ کرسکتا ہوں۔کیا خدمت کی ہے؟ پھر ایک سوال یہ ہوتا ہے کہ اس نے کیا خدمت کی ہے؟ اس
سوال کا حل تو اسامہ والی بات ہی میں موجود ہے۔اسامہ
کی خدمات کس قدر تھیں کہ وہ بڑے بڑے صحابہ پر افسر مقرر کر دیا گیا۔خلافت تو خدا تعالیٰ
کے فضل سے ملتی ہے وہ جسے چاہتا ہے دے دیتا ہے ہاں اس کا یہ فعل نَعُوذُ بِاللهِ لغو نہیں
ہوتا۔پھر خالد بن ولید، ابو عبیدہ ، عمرو بن العاص ، سعد بن الوقاص اُنہوں نے جو خدمات
کیں ان کے مقابلہ میں حضرت عمرؓ کیا خدمات پیش کر سکتے ہیں مگر خلیفہ تو حضرت عمرؓ ہوئے۔وہ نہ ہوئے خدا تعالیٰ سے بہتر اندازہ کون لگا سکتا ہے۔آیت استخلاف میں نے آیت استخلاف پر غور کیا ہے اور مجھے بہت ہی لطیف معنی
آیت استخلاف کے سمجھائے گئے ہیں جن پر غور کرنے سے بڑا مزا آیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وليبة لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فأوليكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ٣٩
خلافة على منهاج النبوة
۸۷
جلد اول
يعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کے ایک معنی تو میں اپنے اس ٹریکٹ میں لکھ چکا ہوں
جو’ کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے“ کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔ایک دوسرے معنی
بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھائے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اس آیت میں اول تو خدا تعالیٰ کے وعدہ
کا ذکر کیا گیا ہے کہ وعد الله - پھر خلافت دینے کے وعدے کو لام تاکید اور نونِ تاکید
سے مؤکد کیا اور بتایا کہ خدا ایسا کرے گا اور ضرور کرے گا۔پھر بتایا کہ خدا ضرورضروران
خلفاء کو تمکین عطا کرے گا اور پھر فرمایا کہ خدا ضرور ضرور ان کے خوف کو امن سے بدل دے
گا۔غرض کہ تین بار لام تاکید اور نونِ تاکید لگا کر اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسا خدا ہی
کرے گا کسی کا اس میں دخل نہ ہوگا۔اس کی غرض بتائی کہ ایسا کیوں ہوگا ؟ اس لئے کہ
يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا اس کے نتیجہ میں وہ میری ہی عبادت کریں گے کسی کو میرا
شریک نہ قرار دیں گے یعنی اگر انسانی کوشش سے خلیفہ بنے تو خلیفہ کو گروہ سے دبتے رہنا
پڑے کہ ان لوگوں نے مجھ پر احسان کیا ہے۔پس ہم سب کچھ خود ہی کریں گے تا شرک خلفاء
کے قریب بھی نہ پھٹک سکے۔اور جب خلیفہ اس وقت اور قدرت کو دیکھے گا جس کے ذریعہ
خدا نے اسے قائم کیا ہے تو اُسے وہم بھی نہیں ہو سکتا کہ اس میں کسی دوسرے کا بھی ہاتھ ہے تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئاً یہ معنی خدا تعالیٰ نے بتائے ہیں پس
خلیفہ خدا مقر ر کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اس کو مٹا سکے۔بعض کہتے ہیں کہ اگر خلیفے نہ ہوں تو کیا مسلمانوں کی نجات نہ ہو گی جب خلافت نہ رہی تو
اُس وقت کے مسلمانوں کا پھر کیا حال ہوگا ؟ یہ ایک دھوکا ہے دیکھو قرآن مجید میں وضو کے
لئے ہاتھ دھونا ضروری ہے لیکن اگر کسی کا ہاتھ کٹ جائے تو اس کا وضو بغیر ہاتھ دھوئے کے ہو
جائے گا۔اب اگر کوئی شخص کسی ایسے ہاتھ کئے آدمی کو پیش کر کے کہے کہ دیکھو اس کا وضو ہو
جاتا ہے یا نہیں؟ جب یہ کہیں کہ ہاں ہو جاتا ہے تو وہ کہے کہ بس اب میں بھی ہاتھ نہ دھوؤں گا
تو کیا وہ راستی پر ہو گا ؟ ہم کہیں گے کہ اس کا ہاتھ کٹ گیا مگر تیرا تو موجود ہے۔پس یہی
جواب ان معترضین کا ہے۔ہم انہیں کہتے ہیں کہ ایک زمانہ میں جابر بادشاہوں نے تلوار کے
زور سے خلافتِ راشدہ کو قائم نہ ہونے دیا کیونکہ ہر کام ایک مدت کے بعد مٹ جاتا ہے پس
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
جب خلافت تلوار کے زور سے مٹادی گئی تو اب کسی کو گناہ نہیں کہ وہ بیعت خلیفہ کیوں نہیں
کرتا۔مگر اس وقت وہ کونسی تلوار ہے جو ہم کو قیام خلافت سے روکتی ہے۔اب بھی اگر کوئی
حکومت ز بر دستی خلافت کے سلسلہ کو روک دے تو یہ الہی فعل ہوگا اور لوگوں کو رُکنا پڑے گا۔لیکن جب تک خلافت میں کوئی روک نہیں آتی اُس وقت تک کون خلافت کو روک سکتا ہے اور
اُس وقت تک کہ خلیفہ ہو سکتا ہو جب کوئی خلافت کا انکار کرے گا وہ اُسی حکم کے ماتحت آئے
گا جو ابو بکر ، عمر ، عثمان رضی اللہ عنہم کے منکرین کا ہے۔ہاں جب خلافت ہو ہی نہیں تو اس کے
ذمہ دار تم نہیں۔سارق کی سزا قرآن مجید میں ہاتھ کاٹنا ہے۔اب اگر اسلامی سلطنت نہیں
اور چور کا ہاتھ نہیں کا ٹا جا تا تو یہ کوئی قصور نہیں غیر اسلامی سلطنت اس حکم کی پابند نہیں۔موجودہ انتظام میں وقتیں اب دیکھنا ہے کہ موجودہ انتظام میں کیا وقتیں پیش
آ رہی ہیں۔انجمن کے بعض ممبر جنہوں نے بیعت نہیں
کی وہ اپنی ہی مجموعی رائے کو انجمن قرار دے کر کہتے ہیں کہ انجمن جانشین ہے۔دوسری طرف
ایک شخص کہتا ہے کہ مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اور واقعات نے اس کی تائید بھی کی کہ جماعت
کے ایک کثیر حصہ کو اس کے سامنے جھکا دیا۔اب اگر دو عملی رہے تو تفرقہ بڑھے گا ایک میان
میں دو تلوار میں سما نہیں سکتیں۔پس تم غور کرو اور مجھے مشورہ دو کہ کیا کرنا چاہیے۔میری غرض
اس مشورہ سے شاورهم پر عمل کرنا ہے ورنہ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
میرے سامنے ہے میں تو یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی میرا ساتھ نہ دے تو خدا میرے
ساتھ ہے۔میں پھر ایک دفعہ اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ اگر کوئی بات ماننی ہی نہیں تو مشورہ کا
کیا فائدہ؟ یہ بہت چھوٹی سی بات ہے ایک دماغ سوچتا ہے تو اس میں محدود باتیں آتی ہیں
اگر دو ہزار آدمی قرآن مجید کی آیات پر غور کر کے ایک مجلس میں معنی بیان کریں تو بعض غلط
بھی ہوں گے مگر اس میں بھی تو کوئی شبہ نہیں کہ اکثر درست بھی ہوں گے پس درست لے لئے
جائیں گے اور غلط چھوڑ دیئے جائیں گے۔اسی طرح ایسے مشوروں میں جو امور صحیح ہوں وہ
لے لئے جائیں گے۔ایک آدمی اتنی تجاویز نہیں سوچ سکتا ایک وقت میں بہت سے آدمی
خلافة على منهاج النبوة
۸۹
جلد اول
ایک امر پر سوچیں گے تو انشاء اللہ کوئی مفید راہ نکل آئے گی۔پھر مشورہ سے یہ بھی غرض ہے کہ تمہاری دماغی طاقتیں ضائع نہ ہوں بلکہ قومی کاموں
میں مل کر غور کرنے اور سوچنے اور کام کرنے کی طاقت تم میں پیدا ہو۔پھر ایک اور بات ہے
کہ اس قسم کے مشوروں سے آئندہ لوگ خلافت کے لئے تیار ہوتے رہتے ہیں۔اگر خلیفہ
لوگوں سے مشورہ ہی نہ لے تو نتیجہ یہ نکلے کہ قوم میں کوئی دانا انسان ہی نہ رہے اور دوسرا
خلیفہ احمق ہی ہو کیونکہ اسے کبھی کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ہماری پچھلی حکومتوں میں یہی
نقص تھا۔شاہی خاندان کے لوگوں کو مشورہ میں شامل نہ کیا جاتا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ ان
کے دماغ مشکلات حل کرنے کے عادی نہ ہوتے تھے اور حکومت رفتہ رفتہ تباہ ہو جاتی تھی۔پس مشورہ لینے سے یہ بھی غرض ہے کہ قابل دماغوں کی رفتہ رفتہ تربیت ہو سکے تا کہ ایک وقت وہ
کام سنبھال سکیں۔جب لوگوں سے مشورہ لیا جاتا ہے تو لوگوں کو سوچنے کا موقع ملتا ہے اور اس
سے ان کی استعدادوں میں ترقی ہوتی ہے۔ایسے مشوروں میں یہ بھی فائدہ ہوتا ہے کہ ہر شخص کو
اپنی رائے کے چھوڑنے میں آسانی ہوتی ہے اور طبیعتوں میں ضد اور ہٹ نہیں پیدا ہوتی۔اس وقت جو دقتیں ہیں وہ اس قسم کی ہیں کہ باہر سے خطوط آتے ہیں کہ واعظ بھیج دو۔اب جو انجمن کے ملازم ہیں انہیں کون بھیجے۔انجمن تو خلیفہ کے ماتحت ہے نہیں۔حضرت خلیفہ اوّل
ملازمین کو بھیج دیتے اور وہ آن ڈیوٹی (ON DUTY) سمجھے جاتے تھے ہمارے ہاں کام
کرنے والے آدمی تھوڑے ہیں اس لئے یہ دقتیں پیش آتی ہیں۔یا ایک شخص آتا ہے کہ مجھے
فلاں ضرورت ہے مجھے کچھ دو۔پچھلے دنوں مونگیر والوں نے لکھا کہ یہاں مسجد کا جھگڑا ہے
اور جماعت کمزور ہے مدد کرو۔حضرت صاحب کو میں نے دیکھا ہے کہ مسجدوں کے معاملات
میں بڑی احتیاط کرتے۔حضرت خلیفہ اسیح بھی بڑی کوشش کرتے۔کپورتھلہ کی مسجد کا مقدمہ
تھا حضرت صاحب نے فرمایا کہ اگر میں سچا ہوں تو یہ مسجد ضرور ملے گی۔غرض مسجد کے معاملہ
میں بڑی احتیاط فرماتے۔اب ایسے موقع پر میں تو پسند نہیں کر سکتا تھا کہ ان کی مدد نہ کی جائے
اس لئے مجھے روپیہ بھیجنا ہی پڑا۔یا مثلاً کوئی اور فتنہ ہو اور کوئی ماننے والا نہ ہو تو کیا ہو۔اس
قسم کی دقتیں اس اختلاف کی وجہ سے پیش آ رہی ہیں اور پیش آئیں گی۔اللہ تعالیٰ پر میری
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
امیدیں بہت بڑی ہیں میں یقین رکھتا ہوں کہ معجزانہ طور پر کوئی طاقت دکھائے گا۔لیکن یہ
عالم اسباب ہے اس لئے مجھ کو اسباب سے کام لینا چاہیے۔میں جو کچھ کروں گا خدا تعالیٰ کے خوف سے کروں گا۔اس بات کی مجھے پرواہ نہ ہوگی کہ زید
یا بکر اس کی بابت کیا کہتا ہے پس میں پھر کہتا ہوں کہ اگر میں خدا سے ڈر کر کرتا ہوں، اگر میرے
دل میں ایمان ہے کہ خدا ہے تو پھر میں نیک نیتی سے کر رہا ہوں جو کچھ کرتا ہوں اور کروں گا۔اور اگر میں نَعُوذُ باللہ خدا سے نہیں ڈرتا تو پھر تم کون ہو کہ تم سے ڈروں پس میں تم سے
مشورہ پوچھتا ہوں کہ کیا تجویز ہوسکتی ہے کہ ان وقتوں کو رفع کیا جائے؟
لوگ کہتے ہیں کہ کبھی خلیفہ نے انجمنکو کوئی حکم نہیں دیا مگر میں سیکرٹری کے دفتر پر کھڑا
ہوں بہت ہی کم کوئی ایجنڈا نکلا ہو گا جس میں بحکم خلیفہ امسیح نہ لکھا ہو۔یہ واقعات کثرت سے
موجود ہیں اور انجمن کی روئدادیں اور رجسٹر اس شہادت میں موجود ہیں ( اس مقام پر منشی
محمد نصیب صاحب ہیڈ کلرک دفتر سیکرٹری کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے یہ آواز بلند کہا کہ میں
شہادت دیتا ہوں یہ بالکل درست ہے )
اس قسم کے اعتراض تو فضول ہیں جو واقعات کے خلاف ہیں۔غرض اس وقت کچھ
وقتیں پیش آئی ہیں اور آئندہ اور ضرورتیں پیش آئیں گی۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا
کہ احباب غور کریں۔میں نے اس موجودہ اختلاف کے متعلق کچھ تجاویز سوچی ہیں ان پر
غور کیا جائے اور مجھے اطلاع دی جائے۔میری غیر حاضری میں آپ لوگ ان پر غور کریں تا
کہ ہر شخص آزادی سے رائے دے سکے۔اوّل: خلیفہ اور انجمن کے جھگڑے نپٹانے کی بہتر صورت کیا ہے۔انجمن سے یہ مراد
ہے انجمن کے وہ ممبر جنہوں نے بیعت نہیں کی وہ اپنے آپ کو انجمن کہتے ہیں اس لئے میں
نے انجمن کہا ہے صرف مبائعین رائے دیں۔دوم : جن لوگوں نے میری بیعت کر لی ہے میں انہیں تاکید کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کا چندہ
میری معرفت دیں۔یہ تجویز میں ایک رؤیا کی بناء پر کرتا ہوں جو ۱۸ مارچ ۱۹۰۷ ء کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے ان کی اپنی کا پی الہامات میں
خلافة على منهاج النبوة
۹۱
جلد اول
درج ہے اس کے آگے پیچھے حضرت صاحب کے اپنے الہامات درج ہیں اور اب بھی وہ
کاپی موجود ہے یہ ایک لمبی خواب ہے اس میں میں نے دیکھا کہ ایک پارسل میرے نام آیا
ہے محمد چراغ کی طرف سے آیا ہے اس پر لکھا ہے محمود احمد پر میشر اس کا بھلا کرے۔خیر اس کو
کھولا تو وہ روپوں کا بھرا ہوا صندوقچہ ہو گیا۔کہنے والا کہتا ہے کہ کچھ تم خود رکھ لو ، کچھ حضرت
صاحب کو دے دو، کچھ صدر انجمن احمدیہ کو دے دو‘ پھر حضرت صاحب کہتے ہیں کہ محمود کہتا
ہے کہ کشفی رنگ میں آپ مجھے دکھائے گئے اور چراغ کے معنی سورج سمجھائے گئے اور
محمد چراغ کا یہ مطلب ہوا کہ محمد جو کہ سورج ہے اس کی طرف سے آیا ہے۔غرض یہ ایک سات سال کی رؤیا ہے حضرت صاحب کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے
جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کسی وقت صدرانجمن احمدیہ کو روپیہ میری معرفت ملے گا ہمیں
جو کچھ ملتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی ملتا ہے۔پس جو روپیہ آتا ہے وہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم ہی بھیجتے ہیں۔حضرت صاحب کو دینے سے یہ مراد معلوم ہوتی ہے کہ
اشاعتِ سلسلہ میں خرچ کیا جائے۔قرآن شریف کی ایسی آیات کے صحابہ نے یہی معنی کئے
ہیں۔یہ ایک سچی خواب ہے ورنہ کیا چھ سال پہلے میں نے ان واقعات کو اپنی طرف سے بنالیا
تھا اور خدا تعالیٰ نے اسے پورا بھی کر دیا۔نَعُوذُ بِالله مِنْ ذَلِكَ پس ہر
قسم کے چندے ان
لوگوں کو جو میرے مبائعین ہیں میرے پاس بھیجنے چاہئیں۔سوم : جب تک انجمن کا قطعی طور پر فیصلہ نہ ہو اشاعت اسلام اور زکوۃ کا روپیہ میرے
ہی پاس آنا چاہیے۔جو واعظین کے اخراجات اور بعض دوسری وقتی ضرورتوں کیلئے خرچ ہو گا
جو اشاعت اسلام سے تعلق رکھتی ہیں یا مصارف زکوۃ سے متعلق ہیں۔چهارم : مجلس شوری کی ایسی حالت ہو کہ ساری جماعت کا اس میں مشورہ ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے زمانہ میں ایسا ہی ہوتا تھا کیا وجہ ہے کہ
روپیہ تو قوم سے لیا جائے اور اس کے خرچ کرنے کے متعلق قوم سے پوچھا بھی نہ جائے۔یہ
ہوسکتا ہے کہ بعض معاملات میں تخصیص ہو والا ساری جماعت سے مشورہ ہونا چاہیے۔سوچنا یہ ہے کہ اس مشورہ کی کیا تدبیر ہو۔
خلافة على منهاج النبوة
۹۲
جلد اول
پنجم: فی الحال اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ انجمن میں دوممبر زائد ہوں کیونکہ بعض
اوقات ایسی دقتیں پیدا ہو جاتی ہیں کہ ان کا تصفیہ نہیں ہوتا اور اب اختلاف کی وجہ سے ایسی
دقتوں کا پیدا ہونا اور بھی قرین قیاس ہے علاوہ ازیں مجھے بھی جانا پڑتا ہے اور وہاں وقتیں پیدا
ہو جاتی ہیں اس لئے دو بلکہ تین ممبر اور ہونے چاہئیں اور یہ دونمبر عالم ہونے چاہئیں۔ششم : جہاں کہیں فتنہ ہو ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ وہاں جا کر دوسروں کو سمجھائیں
اور اس کو دور کریں۔اس کے لئے اپنی عقلوں اور علموں پر بھروسہ نہ کریں بلکہ خدا تعالیٰ کی
توفیق اور فضل کو مقدم کریں اور اس کے لئے کثرت سے دعائیں کریں۔اپنے اپنے علاقوں
میں پھر کر کوشش کرو اور حالات ضروریہ کی مجھے اطلاع دیتے رہو۔یہ وہ امور ہیں جن پر آپ لوگوں کو غور کرنا چاہیے۔ان میں فیصلہ اس طرح پر ہو کہ
مولوی سید محمد احسن صاحب یہاں تشریف رکھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور
حضرت خلیفۃ اسیح بھی آپ کا اعزاز فرماتے تھے اور وہ اپنے علم وفضل اور سلسلہ کی خدمات
کی وجہ سے اس قابل ہیں کہ ہم ان کی عزت کریں وہ اس جلسہ شوریٰ کے پریذیڈنٹ ہوں
میں اس جلسہ میں نہ ہوں گا تا کہ ہر شخص آزادی سے بات کر سکے۔جو بات باہمی مشورہ اور
بحث کے بعد طے ہو وہ لکھ لی جائے اور پھر مجھے اطلاع دو۔دعاؤں کے بعد خدا تعالیٰ جو
میرے دل میں ڈالے گا اُس پر عمل درآمد ہو گا۔تم کسی معاملہ پر غور کرتے وقت اور رائے
دیتے وقت یہ ہرگز خیال نہ کرو کہ تمہاری بات ضرور مانی جائے بلکہ تم خدا تعالیٰ کی رضا کے
لئے سچے دل سے ایک مشورہ دے دوا گر وہ غلط بھی ہوگا تو بھی تمہیں تو اب ہوگا لیکن اگر کوئی
شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کی بات ضرور مانی جائے تو پھر اس کو کوئی ثواب نہیں۔میری ان تجاویز کے علاوہ نواب صاحب کی تجاویز پر غور کیا جائے ، شیخ یعقوب علی
صاحب نے بھی کچھ تجاویز لکھی ہیں ان میں سے تین کے پیش کرنے کی میں نے اجازت دی
ہے ان پر بھی فکر کی جائے۔پھر میں کہتا ہوں کہ مولوی صاحب کا جو درجہ ان کے علم اور رتبہ کے لحاظ سے ہے وہ تم
جانتے ہو حضرت صاحب بھی ان کا ادب کرتے تھے پس ہر شخص جو بولنا چاہے وہ مولوی
خلافة على منهاج النبوة
۹۳
جلد اول
صاحب سے اجازت لے کر بولے۔ایک بول چکے تو پھر دوسرا، پھر تیسرا بولے۔ایسا نہ ہو
کہ ایک وقت میں دو تین کھڑے ہو جائیں جس کو وہ حکم دیں وہ بولے۔نواب صاحب یا منشی
فرزند علی صاحب اس مجلس کے سیکرٹری کے کام کو اپنے ذمہ لیں۔وہ لکھتے جائیں اور جو گفتگو
کسی امر پر ہو اُس کا آخری نتیجہ سنا دیا جائے۔اگر کسی امر پر دو تجویزیں ہوں تو دونوں کولکھ
لیا جائے۔اب آپ سب دعا کریں میں بھی دعا کرتا ہوں کیونکہ پھر دوستوں نے کھانا کھانا ہے۔قادیان کے دوست ساتھ مل کر کھانا کھلائیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ، پانی کا انتظام اچھی طرح
سے ہو۔خود بھی دعا کریں ، مہمان بھی کریں سفر کی دعا قبول ہوتی ہے۔اس مشورہ اور دعا
کے ساتھ جو کام ہو گا خدا کی طرف سے ہوگا۔وَاخِرُ دَعُونَا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ»
(انوار العلوم جلد ۲ صفحه ۲۳ تا ۶۶)
البقرة: ١٣٠
البقرة: ۱۸۷
كنز العمال جلد ۵ صفحه ۶۴۸ حدیث نمبر ۱۴۱۳۶ مطبوعہ بیروت ۲۰۱۲ ء میں یہ الفاظ آئے ہیں
رح
P= in
كام
لا خلافة الا عن مشورة
البقرة: ۱۸۴
البقرة: ۴۷
البقرة: ٤١
٩،٨ البقرة: ۱۲۵
العنكبوت: ٤٦
البقرة: ۲۷۰
الصف: ۱۵
تذکره صفحه ۵۰۔ایڈیشن چهارم ۲۰۰۴ء
الغاشيه: ۲۳
آل عمران: ۱۶۰
البقرة: ۲۵۷ ۱۵ المائدة: ۶۸
پیدائش باب ۱۸ آیت ۲۳ تا ۳۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
الذريات: ۳۷
البقرة: ۲۵۰
19 التوبة: ١٢٢ ۲۰ آل عمران: ۱۰۵
تذکرہ صفحہ ۲۶۱۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
خلافة على منهاج النبوة
۲۳ در نمین اردو صفحه ۵۶
۲۴ تذکرہ صفحہ ۸۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
۲۵ ۲۶ آل عمران: ۱۶۰
۹۴
تاریخ الخلفاء للسیوطی صفحه ۶۰ - الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
التوبة: ١٠٣
۲۹ النور: ۵۶
جلد اول