برکاتِ خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
۹۵
جلد اول
برکات خلافت
تقریر جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۴ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے کچھ ضروری باتیں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرنی ہیں۔ان میں سے ایک
وہ بات بھی ہے جو میرے خیال میں احمدیت کے لئے ہی نہیں بلکہ اسلام کے قیام کا واحد
ذریعہ ہے اور جس کے بغیر کوئی انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی مسلمان
مسلمان ہو سکتا ہے مگر کوئی انسان خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر اس کو حاصل بھی نہیں کر
سکتا۔اس کے علاوہ کچھ اور بھی ضروری باتیں ہیں مگر اس سے کم درجہ پر ہیں۔میں نے ارادہ
کیا ہے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہوا اور اُس کی رحمت مد اور معاون ہوئی تو انشَاءَ اللهُ
وہ بات جو نہایت ضروری ہے اور جس کے پہنچانے کی مدت سے مجھے تڑپ تھی کل بیان کروں
گا۔آج ارادہ ہے کہ درمیانی باتیں جو اس سے کم درجہ پر ہیں مگر ان کا پہنچانا بھی ضروری ہے
وہ پہنچا دوں۔اس ضروری بات کو کل پر رکھنے سے میری یہ بھی غرض ہے کہ جو نعمت آسانی سے
مل جاتی ہے اور جس کے لئے محنت نہیں کرنی پڑتی اُس کی قدر نہیں ہوتی۔پس جو لوگ کل تک
یہاں اس بات کو سننے کے اشتیاق میں رہیں گے وہی اس کے سننے کے حقدار ہوں گے۔چونکہ مجھے کھانسی کی وجہ سے تکلیف ہے اس لئے اگر میری آواز سب تک نہ پہنچے تو بھی سه
لوگ صبر سے بیٹھے رہیں۔اگر انہیں آواز نہ پہنچے گی تو ثواب تو ضرور ہی ہو جائے گا۔بہت سی
باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ کان میں پڑیں بھی تو اثر نہیں ہوتا مگر اس مقام کا اثر ہو جاتا ہے جہاں
کوئی بیٹھا ہوتا ہے۔باتیں تو اکثر لوگ سنتے ہیں مگر کیا سارے ہی پاک ہو جاتے ہیں ؟ نہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۹۶
جلد اول
-
تو معلوم ہوا کہ نیک باتوں کے سننے والے کو ہدایت ہو جانا ضروری بات نہیں ہے۔پھر ایسا
بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص کو کسی پاک مقام پر جانے کی وجہ سے ہلا کسی دلیل کے ہدایت
ہوگئی ہے تو اگر بعض لوگوں تک آواز نہ پہنچے اور وہ بیٹھے رہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص کی
وجہ سے ہی بغیر باتیں سننے کے انہیں ہدایت دے دے گا۔اب میں اپنی اصل بات کی طرف آنے سے پیشتر چند ایسی باتیں بیان کرتا ہوں جن کا
آجکل چرچا ہو رہا ہے اور جو نہایت ضروری ہیں۔میں کل یہاں آ رہا تھا چند لوگوں نے جو کہ دیہاتی زمیندار معلوم ہوتے تھے
پہلی بات مجھے اس ملاح یا
مجھے اس طرح سلام کیا کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ۔اس سے
معلوم ہوا کہ وہ جانتے ہی نہیں کہ رسول کیا ہوتا ہے۔میری یہ عادت نہیں ہے کہ کسی آدمی کو
خصوصیت سے اُس کی غلطی جتلاؤں۔اصل بات یہ ہے کہ مجھے شرم آ جاتی ہے۔ایک تو اس
لئے کہ اُس کو اپنی غلطی پر شرمندگی اُٹھانی پڑے گی دوسرے خود مجھے دوسرے کو ملامت کرنے
پر شرم محسوس ہوتی ہے اس لئے میں کسی کی غلطی کو عام طور پر بیان کر دیا کرتا ہوں اور کسی خاص
آدمی کی طرف اشارہ نہیں کرتا سوائے اُن خاص آدمیوں کے جن سے خاص تعلق ہوتا ہے
ایسے آدمیوں کو میں علیحدگی میں بتا دیتا ہوں۔سو یہ بات اچھی طرح یا د رکھو کہ رسول رسول
ہی ہوتا ہے ہر ایک شخص رسول نہیں ہو سکتا۔ہاں ہمیں خدا تعالیٰ نے یہ فخر بخشا ہے کہ ایک
رسول کی خدمت کا شرف عطا کیا ہے۔تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کے رسولوں کا جو درجہ ہوتا ہے وہ
رسولوں کو دو اور دوسرے کسی کو ان کے درجہ میں شامل نہ کرو۔اللہ کے رسولوں کے نام
قرآن شریف میں درج ہیں اور جو اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے اپنا رسول بھیجا ہے اُس کا نام
بھی آپ لوگ جانتے ہیں باقی سب ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ہاں خدا تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کی ترقی کے لئے خلافت کا سلسلہ جاری کیا ہے اور جو انسان اس کام کے لئے
چنا گیا ہے وہ درحقیقت تمہارا بھائی ہی ہے پس اُس کو رسول کہنا ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے۔بعض لوگ گھٹنوں یا پاؤں
کو ہاتھ لگاتے ہیں گو وہ یہ کام شرک کی نیت سے
نہیں بلکہ محبت اور عقیدت کے جوش میں کرتے ہیں لیکن ایسے کاموں کا
دوسری بات
خلافة على منهاج النبوة
۹۷
جلد اول
انجام ضرور شرک ہوتا ہے۔اس وقت ایسا کرنے والوں کی نیت شرک کرنے کی نہیں ہوتی مگر
نتیجہ شرک ہی ہوتا ہے۔بخاری شریف میں آیا ہے ابن عباس کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں
حضرت نوح کی قوم کے جن بچوں کے نام آئے ہیں وہ دراصل مشرک اقوام کے بڑے
بڑے آدمی تھے۔اُن کے مرنے پر پچھلوں نے اُن کی یادگاریں قائم کرنی چاہیں تا کہ ان کو
دیکھ کر ان میں جو صفات تھیں ان کی تحریک ہوتی رہے۔اس کے لئے اُنہوں نے سٹیچو
(STATUE) بنا دیئے لیکن ان کے بعد آنے والے لوگوں نے جب دیکھا کہ ہمارے
آبا و اجداد ان مجسموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے تو انہوں نے ان کی اور عزت کرنی
شروع کر دی پھر اسی طرح رفتہ رفتہ ان کی تعظیم بڑھتی گئی۔بالآخر نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ
ان کے آگے سجدے کئے جانے لگے اور ان کی اصل حالت کو بھلا کر انہیں خدا کا شریک بنالیا
گیا تو بعض باتیں ابتداء میں چھوٹی اور بے ضرر معلوم ہوتی ہیں مگر ان کا نتیجہ ایسا خطرناک
نکلتا ہے کہ پھر اس کی تلافی ناممکن ہو جاتی ہے۔میری اپنی حالت اور فطرت کا تو یہ حال ہے
کہ میں ہاتھ چومنا بھی نا پسند کرتا تھا لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ چومتے تھے
اور وہ اس سے منع نہ فرماتے تھے جس سے میں سمجھتا تھا کہ یہ جائز ہے لیکن میرے پاس دلیل
کوئی نہ تھی۔پھر خلیفہ المسیح جن کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میرے
قدم بقدم چلتا ہے ان کے ہاتھوں کو لوگ چومتے۔آپ میرے استاد بھی تھے اور دوسرے
خلیفہ وقت۔میں آپ کے فعل کو بھی حجت خیال کرتا تھا لیکن مجھے پوری تسلی جو دلائل کے
ساتھ حاصل ہوتی ہے تب حاصل ہوئی جب میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھوں کو بھی صحابہ چومتے اور آنکھوں سے لگاتے تھے اس لئے میں ایسے لوگوں کو جو ہاتھ
چومتے ہیں روکتا تو نہیں لیکن انہیں ایسا کرتے دیکھ کر مجھے شرم آ جاتی ہے اور میں صرف اس
لئے انہیں منع نہیں کرتا کہ وہ یہ کام اپنی محبت اور عقیدت کے جوش میں کرتے ہیں لیکن ان
باتوں کو بڑھانا نہیں چاہئے تا کہ وہ شرک کی حد تک نہ پہنچ جائیں۔