پہلی اہم بات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۹۸
جلد اول
پہلی اہم بات
اب میں ایک بات بیان کرنا شروع کرتا ہوں اور وہ خلافت کے متعلق ہے۔شاید کوئی
کہے کہ خلافت کے بڑے جھگڑے سنتے رہے ہیں اور یہاں بھی کل اور پرسوں سے سُن رہے
ہیں آخر یہ بات ختم بھی ہوگی یا نہیں۔اصل بات یہ ہے کہ پہلے جو باتیں تم خلافت کے متعلق
سن چکے ہو وہ تو تمہیں ان لوگوں نے سنائی ہیں جو راہرونے کی طرح ایک واقعہ کو دیکھنے والے
تھے۔دیکھو! ایک بیمار کی حالت اس کا تیمار دار بھی بیان کرتا ہے مگر بیمار جو اپنی حالت بیان
کرتا ہے وہ اور ہی ہوتی ہے۔اسی طرح دوسرے لوگوں نے اپنی سمجھ اور عقل کے مطابق
تمہیں باتیں سنائی ہیں مگر میں جو کچھ تمہیں سناؤں گا وہ آپ بیتی ہوگی جگ بیتی نہیں ہوگی۔دوسرے کے درد اور تکلیف کو خواہ کوئی کتنا ہی بیان کرے لیکن اس حالت کا وہ کہاں اندازہ
لگا سکتا ہے جو مریض خود جانتا ہے اس لئے جو کچھ مجھ پر گزرا ہے اُس کو میں ہی اچھی طرح سے
بیان کرسکتا ہوں۔دیکھنے والوں کو تو یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہو گی کہ کئی لاکھ کی جماعت
پر حکومت مل گئی مگر خدا را غور کرو کیا تمہاری آزادی میں پہلے کی نسبت کچھ فرق پڑ گیا ہے؟ کیا
کوئی تم سے غلامی کرواتا ہے؟ یا تم پر حکومت کرتا ہے؟ یا تم سے ماتحتوں ،غلاموں اور قید یوں
کی طرح سلوک کرتا ہے؟ کیا تم میں اور ان میں جنہوں نے خلافت سے روگردانی کی ہے
کوئی فرق ہے؟ کوئی بھی فرق نہیں لیکن نہیں ایک بہت بڑا فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ تمہارے
لئے ایک شخص تمہارا در درکھنے والا ، تمہاری محبت رکھنے والا ، تمہارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والا ،
تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا ، تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرنے والا
ہے۔مگر ان کے لئے نہیں ہے۔تمہارا اسے فکر ہے ، درد ہے اور وہ تمہارے لئے اپنے مولیٰ
کے حضور تڑپتا رہتا ہے لیکن ان کے لئے ایسا کوئی نہیں ہے۔کسی کا اگر ایک بیمار ہو تو اس کو
چین نہیں آتا لیکن کیا تم ایسے انسان کی حالت کا اندازہ کر سکتے ہو جس کے ہزاروں نہیں بلکہ
لاکھوں بیمار ہوں۔پس تمہاری آزادی میں تو کوئی فرق نہیں آیا ہاں تمہارے لئے ایک تم
جیسے ہی آزاد پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۹۹
جلد اول
سنا جاتا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مجھے حکومت کی خواہش تھی اس لئے جماعت میں
تفرقہ ڈال کر لوگوں سے بیعت لے لی ہے لیکن بیعت لینے کے وقت کی حالت میں تمہیں بتاتا
ہوں۔جس وقت بیعت ہو چکی تو میرے قدم ڈگمگا گئے اور میں نے اپنے اوپر ایک بہت بڑا
بوجھ محسوس کیا۔اُس وقت مجھے خیال آیا کہ آیا اب کوئی ایسا طریق بھی ہے کہ میں اس بات
سےکوٹ سکوں۔میں نے بہت غور کی اور بہت سوچا لیکن کوئی طرز مجھے معلوم نہ ہوئی۔اس کے
بعد بھی کئی دن میں اسی فکر میں رہا تو خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں بتایا کہ میں ایک پہاڑی پر چل
رہا ہوں۔دُشوار گزار راستہ دیکھ کر میں گھبرا گیا اور واپس کو ٹنے کا ارادہ کیا جب میں نے
کو ٹنے کے لئے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پچھلی طرف میں نے دیکھا کہ پہاڑ ایک دیوار کی طرح کھڑا
ہے اور کوٹنے کی کوئی صورت نہیں۔اس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ
اب تم آگے ہی آگے چل سکتے ہو پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔میں نے اس بات پر غور کیا ہے کہ نبی پر چالیس سال کے بعد نبوت کیوں
نکہ معرفت
نازل ہوتی ہے؟ اس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ چالیس سال کے بعد تھوڑے
سال ہی انسان کی زندگی ہوتی ہے اس لئے ان میں مشکلات کو برداشت کر کے نبی گزارہ کر
لیتا ہے لیکن اگر جوانی میں ہی اُسے نبوت مل جائے تو بہت مشکل پڑے اور اتنے سال زندگی
کے بسر کرنے نہایت دشوار ہو جائیں کیونکہ یہ کام کوئی آسان نہیں ہے۔دیکھنے میں آگ کا انگارہ بڑا خوشنما معلوم ہوتا ہے مگر اس کی
خلافت کی اہمیت حقیقت وہی جانتا ہے جس کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اسی طرح
خلافت بھی دوسروں کو بڑی خوبصورت چیز معلوم ہوتی ہے اور نادان دیکھنے والے سمجھتے
ہیں کہ خلیفہ بننے والے کو بڑا مزا ہو گیا ہے لیکن انہیں کیا معلوم ہے کہ جو چیز ان کی آنکھوں
میں بڑی خوبصورت نظر آتی ہے دراصل ایک بہت بڑا بوجھ ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و
کرم کے بغیر کسی کی طاقت ہی نہیں کہ اسے اُٹھا سکے۔خلیفہ اس کو کہتے ہیں کہ جو ایک پہلے
شخص کا کام کرے اور خلیفہ جس کا قائم مقام ہوتا ہے اس کی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ووضعنا عنك ورُرَكَ الذي انقَضَ ظَهْرَكَ " کہ ہم نے تیرا وہ بوجھ جس

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
نے تیری کمر توڑ دی تھی اُتار دیا ہے تو جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیٹھ اس بوجھ سے ٹوٹنے کے قریب تھی تو اور کون ہے جو یہ بار اُٹھا کر سلامت رہ سکے۔لیکن وہی خدا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بوجھ کو ہلکا کیا تھا اور اس زمانہ میں بھی
اپنے دین کی اشاعت کے لئے اُس نے ایک شخص کو اس بوجھ کے اُٹھانے کی توفیق دی وہی
اس نبی کے بعد اس کے دین کو پھیلانے والوں کی کمریں مضبوط کرتا ہے۔میری طبیعت پہلے
بھی بیمار رہتی تھی مگر تم نے دیکھا کہ میں اُس دن کے بعد کسی کسی دن ہی تندرست رہا ہوں
اور کم ہی دن مجھ پر صحت کے گزرے ہیں۔اگر مجھے خلافت کے لینے کی خوشی تھی اور میں اس
کی امید لگائے بیٹھا تھا تو چاہئے تھا کہ اُس دن سے میں تندرست اور موٹا ہوتا جا تا۔اگر
منکران خلافت کے خیال کے مطابق چھ سال میں اسی کے حاصل کرنے کی کوشش میں رہا
ہوں تو اب جب کہ یہ حاصل ہوگئی ہے تو مجھے خوشی سے موٹا ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔بچپن میں کبھی والدہ صاحبہ مجھے پتلا ڈ بلا دیکھ کر گھبرا تیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
کہ جب اس کو خوشی حاصل ہوگی تو موٹا ہو جائے گا اور مثال کے طور پر خواجہ صاحب کا ذکر
فرماتے کہ وکالت کے امتحان کے پاس کرنے سے پہلے یہ بھی ڈبلے ہوتے تھے جب سنا کہ
وکالت پاس کر لی ہے تو چند دنوں میں ہی موٹے ہو گئے تو اگر مجھے خلافت ایک حکومت مل گئی
ہے اور اس کے لینے میں میری خوشی تھی تو چاہیے تھا کہ میں موٹا اور تندرست ہوتا جاتا لیکن
میرے پاس بیٹھنے والے اور پاس رہنے والے جانتے ہیں کہ مجھ پر کیسے کیسے سخت دن آتے
ہیں اور اپنی تکلیف کو میں ہی جانتا ہوں۔مسئلہ خلافت خلافت کا مسئلہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے۔میں نے ۱۲ را پریل ۱۹۱۴ء کو جو
تقریر کی تھی ( یہ تقریر منصب خلافت کے نام سے چھپ چکی ہے)
اس میں قرآن شریف کی ایک آیت سے میں نے بتایا تھا کہ خلیفہ کا کیا کام ہوتا ہے۔خلیفہ
کے معنی ہیں کسی کے پیچھے آ کر وہی کام کرنے والا جو اس سے پہلے کیا کرتا تھا۔اس کی
پہچان کے لئے جس کا کوئی خلیفہ ہوگا اس کے اصل کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کام کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کام یہ بتایا ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ

خلافة على منهاج النبوة
1+1
جلد اول
ويُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ " یعنی یہ کہ (۱) خدا کی آیات لوگوں پر پڑھے۔(۲) ان
کا تزکیہ نفس کرے۔(۳) انہیں کتاب سکھائے۔(۴) ان کو حکمت سکھائے۔میں نے یہ بھی
اس تقریرہ میں بتایا تھا کہ یہ چاروں کام نبی کے دنیا کی کوئی انجمن نہیں کر سکتی۔یہ وہی شخص کر سکتا
ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی کے بعد مقرر کیا جاتا ہے اور جسے خلیفہ کہا جاتا ہے۔اس موقع
پر یہ باتیں نہیں ذکر کی جاتیں۔ہاں چند موٹے موٹے اعتراضات میں بیان کر کے ان کے
جواب دیتا ہوں اور یہ بھی بتاتا ہوں کہ کیوں میں نے دلیری اور استقلال کو ہاتھ سے نہ دیا اور
اپنی بات پر مضبوط جما رہا۔بعض لوگ میری نسبت یہ کہتے ہیں کہ اس نے کیوں وسعت حوصلہ سے کام لے کر یہ نہ
کہہ دیا کہ میں خلیفہ نہیں بنتا۔ایسا کہنے والا سمجھتا ہے کہ خلافت بڑے آرام اور راحت کی چیز
ہے مگر اس احمق کو یہ معلوم نہیں کہ خلافت میں جسمانی اور دنیا وی کسی قسم کا سکھ نہیں ہے۔اب
میں یہ بتا تا ہوں کہ کیوں میں نے جرات اور دلیری سے کام لے کر اس بار کو اُٹھایا اور وہ کیا
چیز تھی جس نے مجھے قوم کے دوٹکڑے ہوتے دیکھ کر ایک جگہ پر قائم رہنے دیا اور وہ کونسا ہاتھ
تھا جس نے مجھے ایک جگہ کھڑا کئے رکھا۔اس وقت تو چاروں طرف کے لوگ موجود ہیں لیکن
ایک وہ وقت تھا کہ بہت قلیل حصہ جماعت کا بیعت میں شامل ہوا تھا۔سوال یہ ہے کہ اُس
وقت جماعت کے اتحاد کی خاطر میں نے کیوں نہ اپنی بات چھوڑ دی ؟ اور اتحاد قائم رکھا اس
لئے آج میں اس بات کو بیان کروں گا جس نے مجھے مضبوط رکھا لیکن اس سے پہلے میں چند
اور باتیں بیان کرتا ہوں۔پہلا اعتراض اور اس کا جواب ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ خلیفہ وہ ہوتا ہے
جو بادشاہ ہو یا ماً مور۔تم کون ہو؟ بادشاہ ہو؟
میں کہتا ہوں۔نہیں۔ما مور ہو؟ میں کہتا ہوں نہیں۔پھر تم خلیفہ کس طرح ہو سکتے ہو خلیفہ کے
لئے بادشاہ یا ماً مور ہونا شرط ہے۔یہ اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے لفظ پر ذرا
بھی تدبر نہیں کیا۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ ایک شخص درزی کی دکان پر جائے اور دیکھے کہ ایک
لڑکا اپنے استاد کو کہتا ہے ” خلیفہ جی۔وہ وہاں سے آ کر لوگوں کو کہنا شروع کر دے کہ خلیفہ تو
,,

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
درزی کو کہتے ہیں اور کوئی شخص جو درزی کا کام نہیں کرتا وہ خلیفہ کس طرح ہو سکتا ہے۔اسی
طرح ایک شخص مدرسہ میں جائے ( پہلے زمانہ میں مانیٹر کو خلیفہ کہتے تھے ) اور لڑکوں کو ایک
لڑکے کو خلیفہ کہتے سنے اور باہر آ کر کہہ دے کہ خلیفہ تو اُسے کہتے ہیں جولڑکوں کا مانیٹر ہوتا
ہے۔اس لئے وہ شخص جولڑکوں کا مانیٹر نہیں وہ خلیفہ نہیں ہوسکتا خلیفہ کے لئے تو لڑکوں کا ہونا
شرط ہے۔اسی طرح ایک شخص دیکھے کہ آدم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا اور اُن کے لئے
فرشتوں کو حکم دیا کہ سجدہ کرو۔وہ کہے کہ خلیفہ تو وہی ہو سکتا ہے جس کو سجدہ کرنے کا حکم فرشتوں
کو ملے ورنہ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ایک اور شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کو دیکھے جن کے پاس
سلطنت اور حکومت تھی تو کہے کہ خلیفہ تو اس کو کہتے ہیں جس کے پاس سلطنت ہو اس کے سوا
اور کوئی خلیفہ نہیں ہوسکتا کیونکہ خلیفہ کے لئے سلطنت کا ہونا شرط ہے۔لیکن ایسا کہنے والے اتنا
نہیں سمجھتے کہ خلیفہ کے لفظ کے معنی کیا ہیں۔اس کے یہ معنی ہیں کہ جس کا کوئی خلیفہ کہلائے اس
کا کام وہ کرنے والا ہو۔اگر کوئی درزی کا کام کرتا ہے تو وہی کام کرنے والا اس کا خلیفہ ہے
ہو۔اور اگر کوئی طالب علم کسی استاد کی غیر حاضری میں اس کا کام کرتا ہے تو وہ اس کا خلیفہ ہے۔اسی طرح اگر کوئی کسی نبی کا کام کرتا ہے تو وہ اس نبی کا خلیفہ ہے۔اگر خدا نے نبی کو
بادشاہت اور حکومت دی ہے تو خلیفہ کے پاس بھی بادشاہت ہونی چاہیے اور خدا خلیفہ کو
ضرور حکومت دے گا۔اور اگر نبی کے پاس ہی حکومت نہ ہو تو خلیفہ کہاں سے لائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ خدا تعالیٰ نے دونوں چیزیں یعنی روحانی اور جسمانی
حکومتیں دی تھیں اس لئے ان کے خلیفہ کے پاس بھی دونوں چیزیں تھیں۔لیکن اب جب کہ
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حکومت نہیں دی تو اس کا خلیفہ کس سے لڑتا پھرے
کہ مجھے حکومت دو۔ایسا اعتراض کرنے والے لوگوں نے خلیفہ کے لفظ پر غور نہیں کیا۔اگر
کوئی شخص یہاں بیٹھے ہوئے آدمیوں کی پگڑیوں ، ٹوپیوں اور کپڑوں کو دیکھ کر یہ لکھ لے کہ
آدمی وہی ہوتے ہیں جن کی پگڑیاں ، ٹوپیاں اور کپڑے ان کی طرح ہوتے ہیں اور باہر جا

خلافة على منهاج النبوة
١٠٣
جلد اول
کر کسی شخص کو اس اپنے مقرر کردہ لباس میں نہ دیکھے تو کہے کہ یہ تو آدمی ہی نہیں ہوسکتا تو کیا وہ
بیوقوف نہیں ہے؟ ضرور ہے۔اسی طرح اگر کوئی چند نبیوں کے خلیفوں کو دیکھ کر کہے کہ ایسے
ہی خلیفے ہو سکتے ہیں ان کے علاوہ اور کوئی خلیفہ نہیں ہو سکتا تو کیا اس کی بات کسی عقلمند کے
نزد یک ماننے کے قابل ہے؟ ہرگز نہیں۔اس کو چاہیے کہ خلیفہ کے لفظ کو دیکھے اور اس پر غور
کرے۔اس وقت خلیفہ کے لفظ کے متعلق عربی علم سے ناواقفیت کی وجہ سے لوگوں کو غلطی لگی
ہے۔خلیفہ اس کو کہتے ہیں۔(۱) جو کسی کا قائم مقام ہو۔(۲) خلیفہ اس کو کہتے ہیں جس کا کوئی
قائم مقام ہو۔(۳) خلیفہ وہ ہے جو احکام و اوامر کو جاری کرتا اور ان کی تعمیل کراتا ہے۔پھر
خلیفے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک تو اصل کے مرنے کے بعد ہوتے ہیں اور ایک اس کی
موجودگی میں بھی ہوتے ہیں۔مثلاً وائسرائے شہنشاہ کا خلیفہ ہوتا ہے۔اب اگر کوئی
وائسرائے کو کہے کہ چونکہ اسے دین سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے یہ شنہشاہ کا خلیفہ نہیں ہو
سکتا تو یہ اس کی بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ وہ جس بادشاہ کا نائب ہے اس کے پاس صرف
حکومت ہی ہے اس لئے وائسرائے حکومت میں ہی اس کا خلیفہ ہے نہ کہ دین میں۔تو یہ ایک
موٹی بات ہے جس کو بعض لوگ نہیں سمجھے یا نہیں سمجھنا چاہتے۔دوسرا اعتراض اور اس کا جواب پھر یہ کہتے ہیں کہحضرت مسیح موعود علیہ السلام
حضرت مسیح اسرائیلی کے مثیل تھے اس لئے
ان کے خلفاء بھی ایسے ہی ہونے چاہئیں جیسے مسیح اسرائیلی کے ہوئے لیکن چونکہ حضرت مسیح اسرائیلی
کے بعد خلافت کا سلسلہ ثابت نہیں ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی کوئی
خلیفہ نہیں ہونا چاہیے۔اول تو یہ بات ہی بہت عجیب ہے ہم تو یہ مانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے
صلیب پر وفات نہیں پائی اور صلیب کے واقعہ کے بعد اسی سال تک زندہ رہے ہیں لیکن
انجیل جس سے ان کے بعد کی خلافت کا سلسلہ نہیں نکلتا وہ تو ان کی صلیب کے واقعہ تک کے
حالات زندگی کی تاریخ ہے۔پس اس سے خلافت کا کس طرح پتہ لگ سکتا ہے۔یہ تو ویسی ہی
بات ہے کہ کوئی شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب براہین احمدیہ پیش کر کے کہے کہ
اس میں تو خلافت کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی کسی خلیفہ کا اس سے پتہ چلتا ہے اس لئے آپ کے

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۴
جلد اول
بعد کوئی خلیفہ بھی نہیں ہوا۔پس لوگ حضرت مسیح کا خلیفہ انجیل سے کس طرح پالیں جب کہ وہ
اس کی صرف ۳۳ سال کی زندگی کے حالات ہیں۔حالانکہ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت مسیح نے ایک سو میں سال کی عمر پائی ہے۔تو جب ۳۳ سال انجیلی زندگی کے بعد بھی
حضرت مسیح زندہ رہے ہیں تو ان کے خلفاء کا پتہ انجیل سے کس طرح لگے۔اگر کوئی کہے کہ
حضرت مسیح کے ایک سو بیس برس کی عمر میں مرنے کے بعد بھی تو کسی خلیفہ کا پتہ نہیں لگتا۔اس
کے لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر تم حضرت مسیح کی تمہیں سالہ زندگی کے بعد کے حالات ہمیں لا دو تو
ہم ان کے خلیفے بھی نکال دیں گے اور جب حضرت مسیح کی پچھلی زندگی کی کوئی تاریخ ہی موجود
نہیں ہے تو ان کے خلفاء کے متعلق بحث کرنا ہی فضول اور لغو ہے۔اور اگر یہ کہا جائے کہ
صلیب پر لٹکنا اور ملک سے چلا جانا بھی موت ہی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
الوصیت میں لکھا ہے کہ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا یعنی ان کے
بعد بھی خلیفہ ہوا اس لئے کوئی خلیفہ دکھاؤ۔اچھا ہم اس کو مان لیتے ہیں لیکن اس اعتراض سے
یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے انجیل پر بھی غور نہیں کیا۔انجیل میں بعینہ وہی نقشہ
درج ہے جو الوصیت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچا ہے اور جس طرح الوصیت
میں خلیفہ اور انجمن کا ذکر ہے اسی طرح انجیل میں ہے۔حضرت مسیح جب صلیب کے بعد اپنے
حواریوں کے پاس آئے اور کشمیر جانے کا ارادہ کیا تو اس کا ذکر یوحنا باب ۲۱ میں اس طرح
پر ہے کہ:۔اور جب کھانا کھا چکے تو یسوع نے شمعون پطرس سے کہا کہ اے شمعون یوحنا
کے بیٹے ! کیا تو ان سے زیادہ مجھ سے محبت رکھتا ہے؟ اس نے اس (مسیح) سے
کہا۔ہاں خدا وند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے
کہا۔تو میرے برے پھرا۔اس نے دوبارہ اس سے پھر کہا کہ اے شمعون یوحنا کے
بیٹے ! کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے؟ وہ بولا ہاں۔خدا وند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھ
کو عزیز رکھتا ہوں۔اس نے اس سے کہا۔تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر۔اس نے
تیسری بار اس سے کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے ! کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے؟ چونکہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۵
جلد اول
اس نے تیسری بار اس سے کہا کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے؟ اس سبب سے پطرس نے
دلگیر ہو کر اس سے کہا اے خداوند ! تو تو سب کچھ جانتا ہے تجھے معلوم ہی ہے کہ میں
تجھے عزیز رکھتا ہوں۔یسوع نے اس سے کہا کہ تو میری بھیڑیں پچر ۵۰۱
تو حضرت مسیح نے اپنے بعد پطرس کو خلیفہ مقرر کیا۔ایک جگہ لوقا باب ۹ میں ا
حضرت مسیح کے متعلق لکھا ہے۔پھر اس نے ان بارہ (حواریوں) کو بلا کر انہیں سب بد روحوں پر اور
بیماریوں کو دور کرنے کے لئے قدرت اور اختیار بخشا اور انہیں خدا کی بادشاہت کی
وو
منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا کرنے کے لئے بھیجا۔لے پس وہ روانہ ہو کر
گاؤں گاؤں خوشخبری سناتے اور ہر جگہ شفا دیتے پھرتے“۔کے
ان آیات سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کے سپرد تبلیغ کا کام کیا ہے
لیکن اُنہوں نے اپنی جماعت کو کسی جماعت کے سپر دنہیں کیا بلکہ صرف پطرس کو ہی کہا ہے کہ
تو میرے برے چرا تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر ” تو میری بھیٹر میں پرا“ ہاں
اپنے سلسلہ میں داخل کرنے کا حکم دیتے وقت سارے حواریوں کو خدا کی بادشاہت کی
منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا کرنے کیلئے بھیجا ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے اور جہاں آپ نے خلیفہ کا ذکر کیا ہے وہاں تو یہ لکھا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اُس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ
اس سنت کو وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور اُن کو غلبہ دیتا
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے تب الله لاغلب آنا و رُسُلي اور غلبہ سے مراد یہ ہے
کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشا ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اُس
کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ اُن کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے
اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اُس کی تخم ریزی انہیں کے ہاتھ سے کر
دیتا ہے لیکن اُس کی پوری تکمیل اُن کے ہاتھ سے نہیں کرتا بلکہ ایسے وقت میں اُن کو وفات
دے کر جو بظاہر ایک ناکامی کا خوف اپنے ساتھ رکھتا ہے مخالفوں کو ہنسی اور ٹھٹھے اور طعن اور

خلافة على منهاج النبوة
1+7
جلد اول
تشنیع کا موقع دے دیتا ہے اور جب وہ ہنسی ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک دوسرا ہاتھ اپنی
قدرت کا دکھاتا ہے اور ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے جن کے ذریعہ سے وہ مقاصد جو کسی قدر
نا تمام رہ گئے تھے اپنے کمال کو پہنچتے ہیں۔غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے (۱) اول خود
نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھاتا ہے۔(۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی
وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آ جاتے ہیں اور خیال
کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود
جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور اُن کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت
مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت
ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ
کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے وقت میں ہوا جب کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیہ نشین نادان مرتد ہو گئے اور
صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو
کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام لیا اور اُس
وعدہ کو پورا کیا جو فرمایا تھا ليُمَكنْتَ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ
مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آشنا شد یعنی خوف کے بعد پھر ہم ان کے پیر جما دیں گے۔ایسا ہی
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا جب کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر اور کنعان کی
راہ میں پہلے اس سے جو بنی اسرائیل کو وعدہ کے موافق منزل مقصود تک پہنچا دیں فوت ہو گئے
اور بنی اسرائیل میں اُن کے مرنے سے ایک بڑا ماتم برپا ہوا جیسا کہ توریت میں لکھا ہے کہ
بنی اسرائیل اس بے وقت موت کے صدمہ سے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نا گہانی جدائی سے
چالیس دن تک روتے رہے۔ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا۔اور
صلیب کے واقعہ کے وقت تمام حواری تتر بتر ہو گئے اور ایک ان میں سے مرتد بھی ہو گیا ،
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گرتی ہوئی جماعت کو سنبھالنے کے لئے وہی طریق
بتایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کے بعد عمل میں آیا یعنی

خلافة على منهاج النبوة
۱۰۷
جلد اول
وو
خلفاء ہوئے۔لیکن جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تبلیغ کا حکم فرمایا ہے وہاں یہ لکھا ہے۔اور چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جونفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر
میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اُن تمام روحوں کو جو زمین
کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا اُن سب کو جو نیک فطرت
رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے یہی
خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا سو تم اس مقصد کی پیروی
کرو مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کچھ اپنی جماعت کے متعلق فرمایا ہے ویسا ہی
حضرت مسیح نے بھی لکھا ہے۔البتہ مسیح ناصری نے پطرس کا نام لے کر اس کے سپر د ا پنی
بھیڑوں ( مریدوں) کو کیا تھا لیکن چونکہ مسیح محمدی کا ایمان اس سے زیادہ تھا اس لئے اس
نے کسی کا نام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ کے سپر د اس معاملہ کو کر دیا کہ وہ جس کو چاہے گا کھڑا کر
دے گا۔ادھر ایک جماعت کو حکم دے دیا کہ یہ ” میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت
لیں۔ہم کہتے ہیں کہ یہ سب احمدیوں کا فرض ہے کہ وہ ایسا کریں۔تو جس طرح حضرت عیسی
نے اپنی جماعت کو پطرس کے حوالہ کیا اسی طرح مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ایک
آدمی کے ماتحت رہنے کا حکم دیا اور جس طرح حضرت عیسی" نے اپنے حواریوں
کو تبلیغ کا حکم
دیا اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کے لوگوں کو اپنے نام پر بیعت
لینے کا حکم دیا۔اس کے بعد میں کچھ واقعات بیان کرتا ہوں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ غور سے سنیں
اور جو نہیں بیٹھے ہوئے انہیں پہنچا دیں۔جب حضرت خلیفتہ المسح الا ول سخت بیمار ہو گئے تو میں
نے اپنے اختلاف پر غور کیا اور بہت غور کیا۔جب میں نے یہ دیکھا کہ جماعت کا ایک حصہ
عقائد میں ہم سے خلاف ہے تو میں نے کہا کہ یہ لوگ ہماری بات تو نہیں مانیں گے آؤ ہم ہی
ان کی مان لیتے ہیں۔میں نے بہت غور کر کے ایک شخص کی نسبت خیال کیا کہ اگر کوئی جھگڑا
پیدا ہوا تو پہلے میں اس کی بیعت کرلوں گا پھر میرے ساتھ جو ہوں گے وہ بھی کر لیں گے اور

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اس طرح جماعت میں اتحاد اور اتفاق قائم رہ سکے گا۔حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات کے دن
پچھلے پہر وہ شخص مجھے ملا اور میرے ساتھ سیر کو چل پڑا اور اُس نے مجھے کہا کہ ابھی خلیفہ کی
بحث نہ کی جائے جب باہر سے سب لوگ آجائیں گے تو اس مسئلہ کو طے کر لیا جائے گا۔میں
نے کہا دو دن تک لوگ آجائیں گے اس وقت اس بات کا فیصلہ ہو جائے۔اس نے کہا نہیں
سات آٹھ ماہ تک یونہی کام چلے پھر دیکھا جائے گا اتنی جلدی کی ضرورت ہی کیا ہے۔میں
نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں میری رائے پوچھتے ہو تو میں تو یہی کہوں گا کہ خلافت کا مسئلہ
نہایت ضروری ہے اور جس قدر بھی جلدی ممکن ہو سکے اس کا تصفیہ ہو جانا چاہیے۔میں نے کہا
کہ کیا آپ کوئی ایسا خاص کام بتا سکتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں اگر آپ خلیفہ نہ
ہوتے تو وہ رُک جاتا اور جس کی وجہ سے فوراً ان کو خلیفہ بنانے کی حاجت پڑی۔اگر اُس
وقت کوئی ایسا خاص کام نہ ہوتے ہوئے پھر بھی ان کی ضرورت تھی تو اب بھی ہر وقت ایک
خلیفہ کی ضرورت ہے۔خلیفہ کا تو یہ کام ہوتا ہے کہ جماعت میں جب کوئی نقص پیدا ہو جائے تو
وہ اُسے دور کر دے نہ کہ وہ مشین ہوتی ہے جو ہر وقت کام ہی کرتی رہتی ہے۔آپ کو کیا
معلوم ہے کہ آج ہی جماعت میں کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے تو پھر کون اس کا فیصلہ کرے گا۔میں
نے کہا کہ ہماری طرف سے خلافت کے متعلق کوئی جھگڑا نہیں پیدا ہو سکتا آپ کوئی آدمی پیش
کریں میں اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں۔کچھ اور لوگوں کو بھی مجھ سے محبت ہے وہ
بھی اس کی بیعت کرلیں گے اور کچھ لوگ آپ سے تعلق رکھنے والے ہیں وہ بھی بیعت کر لیں
گے اس طرح یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔پھر میں نے کہا یہ بحث نہیں ہونی چاہئے کہ خلیفہ ہو یا
نہ ہو بلکہ اس بات پر بحث ہو سکتی ہے کہ کون خلیفہ ہو۔اُس وقت پھر میں نے یہ کہا کہ آپ
اپنے میں سے کوئی آدمی پیش کریں میں اُس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں مگر میں یہ کبھی
بھی نہیں مان سکتا کہ کوئی خلیفہ نہ ہو۔اگر تمام لوگ اس خیال کو چھوڑ دیں اور اس خیال کے
صرف چند آدمی رہ جائیں تب بھی ہم کسی نہ کسی کی بیعت کر لیں گے اور ایک کو خلیفہ بنائیں
گے مگر ہم یہ
کبھی نہ مانیں گے کہ خلیفہ نہ ہو۔دوسرا آدمی خواہ کوئی ہو، غیر احمد یوں کو کافر کہے
یا نہ کہے ، ان کے پیچھے نماز جائز سمجھے یا نہ سمجھے ان سے تعلقات رکھے یا نہ رکھے ایک خلیفہ

خلافة على منهاج النبوة
1+9
جلد اول
چاہئے تا کہ جماعت کا اتحاد قائم رہے اور ہم اس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہیں۔یہ گفتگو
بیچ میں ہی رہی اور کوئی فیصلہ نہ ہوا اور تجویز ہوئی کہ اس پر مزید غور کے بعد پھر گفتگو ہو اور
دوسرے دوست بھی شامل کئے جائیں۔دوسرے دن پانچ سات آدمی مشورہ کے لئے آئے
اور اس بات پر بڑی بحث ہوئی کہ خلافت جائز ہے یا نہیں۔بڑی بحث مباحثہ کے بعد جب
وقت تنگ ہو گیا تو میں نے کہا اب صرف ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ خلیفہ کی
ضرورت سمجھتے ہیں وہ اپنا ایک خلیفہ بنا کر اس کی بیعت کر لیں۔ہم ایسے لوگوں کو ایک جگہ جمع
کر کے مشورہ پوچھتے ہیں۔آپ لوگ جو کہ خلیفہ ہونا نا جائز سمجھتے ہیں وہاں تشریف نہ لائیں
تا کہ کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو۔اس کے بعد ہم یہاں (مسجد نور میں ) آ گئے۔وہ لوگ بھی یہیں
آ پہنچے۔پھر جو خدا کو منظور تھا وہ ہوا۔اُس وقت جو لوگ میرے پاس بیٹھے تھے وہ خوب جانتے
ہیں کہ اُس وقت میری کیا حالت تھی۔اگر میں نے پہلے سے کوئی منصوبہ سازی کی ہوتی تو
چاہیے تھا کہ پہلے سے ہی میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے ہوتے لیکن اُس وقت ایک شخص
مجھے بتلاتا گیا اور میں وہ الفاظ کہتا گیا۔کیا یہی منصو بہ باز کا حال ہوتا ہے؟
پھر کہتے ہیں کہ اُس وقت ایک شخص تقریر
تیسرا اعتراض اور اُس کا جواب کرنے کے لئے کھڑا ہو تو اس کو کہا گیا کہ
بیٹھ جاؤ۔اس سے اس کی ہتک ہوئی ہے۔میں کہتا ہوں کہ اُس وقت اس کو اگر مار بھی پیٹتی تو
کوئی حرج
نہ تھا کیونکہ یہی تو خلیفہ کی ضرورت تھی جس کا وہ انکار کرتا تھا۔اس نے دیکھ لیا کہ
نورالدین خلیفہ المسیح نے ہی اس کی عزت سنبھالی ہوئی تھی اس کی آنکھ بند ہوتے ہی وہ ذلیل
ہو گیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خلیفہ کی فوراً ضرورت ہوتی ہے نہ کہ سات آٹھ ماہ کے
بعد جا کر اس کی حاجت پیش آتی ہے مگر مجھے اس معاملہ کے متعلق کچھ علم نہیں تھا کہ کون بولنے
کے لئے کھڑا ہوا ہے اور کس نے منع کیا ہے۔اس مسجد سے باہر جا کر مجھے ایک شخص نے سنایا
کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ واقعی قادیان ہسپتال ہے اور اس میں رہنے والے سارے مریض

آج 10 میں سے 10 باقی