جماعت احمدیہ قادیان کو نصائح

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۳
جلد اول
جماعت احمدیہ قادیان کو نصائح
تقریر فرموده ۲۹ /اگست ۱۹۱۷ء قادیان )
۲۹ / اگست ۱۹۱۷ء کو بعد نماز مغرب تبدیلی آب و ہوا کیلئے شملہ روانگی سے قبل حضرت
مصلح موعود نے احباب جماعت قادیان کو نصائح فرمائیں جو ۸ ستمبر ۱۹۱۷ ء کے الفضل میں
شائع ہوئیں۔اولاً حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی وجہ سے شریعت کے قیام
پھر قرآنی احکامات کی اطاعت کے بارہ میں تفصیلاً ذکر فرمایا اور پھر فرمایا کہ سنتِ نبوی کے
مطابق دوا میر مقرر کر رہا ہوں۔ازاں بعد خلافت اور امامت میں فرق اور آپس میں پیار اور
محبت سے رہنے کی نصائح فرمائیں۔نیز قادیان دارالامان کے مقام اور مرتبہ کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو اصلاحوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔آپ جس مقام پر رہتے ہیں
اسے مقدس فرمایا۔اسے اسلام کی ان آئندہ ترقیات جو مقدر ہیں کا مرکز بنایا اس لئے آپ کی ہر
حرکت، ہر فعل ، ہر قول نمونہ ہونا چاہئے۔آپ کی ذمہ داریاں بڑی ہیں۔آپ کوشش کریں کہ
آپ میں کبھی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔خصوصاً ان دنوں میں کہ یہ آخری دن ہیں۔پھر میری
غیر حاضری میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کوئی روکنے والا نہیں۔میں صرف لڑائی جھگڑے
سے بچنے کے واسطے نہیں کہتا بلکہ تمام قسم کے عیوب اور لغو و بیہودہ باتوں سے بچو اور پھر آپس میں
تمہارے تعلقات اخوت و محبت کے اعلیٰ مقام پر ہوں۔ایک دوسرے کی غمگساری کرو۔خلفائے قدیم و حال کے کاموں میں فرق اور یہ نہ کہو کہ یہ تو خلیفہ کا کام
ہے۔حضرت عمر راتوں کو

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۴
جلد اول
پھر پھر کر خبر گیری کیا کرتے تھے۔حضرت صاحب پر بھی بعض نادانوں نے ایسا ہی اعتراض کیا
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو بعض اوقات روٹی نہیں کھاتے تھے کھجوریں کھا کر گزارہ کر
لیتے تھے، زمین پر سوتے اور ادھر مرزا صاحب اچھے کپڑے پہنتے ہیں ، اچھا کھانا کھاتے
ہیں۔ان نادانوں کو کیا معلوم کہ
ہر سخن وقتے وہر نکته مقام وارد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تصنیف کا نہ تھا۔تبلیغ ہوتی تو زبانی۔ان کے اوقات
اور قسم کے تھے اور مسیح موعود کے اور قسم کے۔( گو مقصد ایک ہی تھا ) تصنیف والے کے دماغ
پر کچھ ایسا اثر ہوتا ہے کہ اگر اس کے کھانے کے متعلق خاص احتیاط نہ کی جائے ، اس کے بیٹھنے
اور سونے کیلئے نرم بستر نہ ہو، نرم لباس نہ ہو تو اس کے اعصاب پر صدمہ ہواور وہ پاگل
ہو جائے۔پس دماغی کام کرنے والوں کا قیاس ان لوگوں پر نہیں کرنا چاہئے جو اور قسم کے
کام کرتے ہیں۔حضرت عمرؓ کتا بیں نہیں لکھا کرتے تھے اور نہ ان کے نام باہر سے اتنے لمبے
لمبے سو سوا سو خطوط روزانہ آیا کرتے تھے جن کے جواب بھی ان کو لکھنے یا لکھانے پڑتے
ہوں۔اُس وقت خلیفہ کے مشاغل زیادہ تر مقامی حیثیت میں رہتے تھے اور باہر سے کبھی مہینے
دوسرے مہینے ڈاک آتی اور اُس کا بھی اکثر حصہ زبانی طے ہو جا تا۔مخالفین کے حملے بھی جنگ
کی صورت میں ہوتے جن کا دفعیہ فوجوں کے ذریعہ ہو جاتا تھا۔اب تو سب کام دماغ سے
ہی کرنے پڑتے ہیں۔مصالح سفر شملہ پچھلے دنوں میں ترجمہ کا کام کرتا رہا ہوں جس سے میرے دماغ پر
اتنا بوجھ پڑا کہ ایسی حالت ہوگئی جو میں ایک سطر بھی لکھنے سے رہ گیا
اور بخار ہو گیا اس لئے اب میرا ارادہ باہر جانے کا ہے۔اصل منشاء تو یہی ہے کہ ذرا سا
آرام ہو سکے مگر پھر بھی میں اپنے فرائض اور اس کام سے جو خدا نے میرے سپرد کیا ہے غافل
نہیں ہوں۔بعض رؤیا میں نے دیکھی ہیں جن کی بناء پر میں کہہ سکتا ہوں کہ کچھ اور مصالح بھی
میرے سفر میں ہیں مجھے اس کی تفصیل نہیں معلوم ہوسکی کہ امر خیر ہے یا شرمگر ہے کچھ ضرور جو
پیش آنے والا ہے۔

جلد اول
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۵
خلیفہ وقت کے مشاغل اس کے علاوہ میرے ذہن میں جماعت کی ترقی کی
سکیمیں ہیں۔ازاں جملہ ایک یہ کہ وہ کیا تدابیر ہیں جن
پر چلنے سے جماعت میں آئندہ خلافت کے متعلق کوئی فتنہ نہ ہو۔( ب ) عورتوں کی تعلیم کے
متعلق نصاب ( ج ) سیاسی امور سے ہمارے تعلقات کس طرح ہوں۔ان سب پر میں کچھ
، والا ہوں۔اور یہ سب کام میرے ہی ذمہ ہیں جو میں کروں گا اور کر رہا ہوں۔اگر
مقامی احباب کی خبر گیری اور شہر میں پھر پھر کر ان کے گھروں میں جا جا کر فرداً فرداً حال
پوچھنا مجھ ہی پر ڈالتے ہو اور آپ لوگ خود یہ نہیں کریں گے کہ وہ اپنے اپنے محلہ کی بیواؤں،
تیموں ، بے کسوں ، ضرورت مندوں کی خبر رکھو تو یہ کام میں بڑی خوشی سے با آسانی کر سکتا
ہوں مگر پھر جماعت کی بیرونی ترقی کے تعلقات کم ہو جائیں گے۔میں بتا چکا ہوں کہ اب
زمانہ اور طرز پر آ گیا ہے اب خلیفہ کیلئے صرف سلسلہ کے مرکز کا مقام ہی نہیں بلکہ باہر کی تمام
جماعتوں کی باگ بھی براہِ راست اپنے ہاتھ میں رکھنی پڑتی ہے اور مخالفین سے بھی زیادہ تر
خود ہی نپٹنا پڑتا ہے اور یہ کام ہے بھی سارا دماغ کے متعلق۔میں جب باہر نہیں آتا یا
کوچہ بکوچہ پھر کر خبر گیری نہیں کرتا تو کئی لوگ سمجھتے ہوں گے کہ مزے سے اندر بیٹھا ہے۔انہیں کیا معلوم کہ میں تو سارا دن ترجمہ وغیرہ لکھنے یا جماعت کی ترقی کی تجاویز سوچنے ، ڈاک
کا جواب دینے دلانے میں خرچ کر کے ان گرمی کے دنوں میں بھی رات کے ایک بجے تک
اس کام کیلئے جاگتا رہا ہوں۔پھر تمہارے لئے دعائیں کرنا بھی میرا فرض ہے۔کبھی کبھی مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ میں
ہفتہ بھر کسی کو اپنے ساتھ رکھوں تا معلوم ہو کہ میں فارغ نہیں بیٹھا اور نہ آرام طلب۔غرض
اب خلیفہ کے کام کی نوعیت بدل گئی ہے اور ان حالات کی موجودگی میں حضرت عمر کی تقلید مجھ
پر ضروری نہیں اور نہ یہ سب کام ایک انسان کر سکتا ہے اور جب وہ نبی جسے خاص قومی دیئے
جاتے ہیں جس کا میں خلیفہ ہوں نہیں کر سکا تو پھر مجھے پر کیا الزام آ سکتا ہے
ہر جماعت کے مقامی فرائض پس زمانہ کے تغیر کے ساتھ تم بھی اپنی ذمہ دار یوں
کو بدلو اور یہ کام خود کرو کہ اپنے اپنے مقامی
ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۶
جلد اول
بھائی بہنوں کی خبر گیری کرو۔اگر کوئی بیمار ہے تو اُس کی دوائی لا دو۔اگر کوئی مبلغ با ہر گیا ہے تو
اُس کے گھر والوں کو سو دا وغیرہ لا دو۔کسی بھائی یا بہن کو اور تکلیف ہے تو اس کو رفع کرو۔کم از کم مجھے اطلاع تو دو تا کہ میں خود انتظام کروں۔ابھی کچھ دن ہوئے صوفی تصور حسین
صاحب کی اہلیہ بیمار ہوئیں ان کے بچے چھوٹے تھے مجھے معلوم ہوا کہ دو دن سے ان کی کسی
نے ایسی خبر گیری نہیں کی جیسی کہ چاہئے تھی۔فورا میں نے اس کا مناسب انتظام کیا لیکن
افسوس ہے آپ لوگوں نے کیوں شکایت کا موقع پیدا ہونے دیا اور خود یہ کام سرانجام نہ
دیا۔کم فرصتی کا عذر فضول ہے کہ کاموں کی کثرت اور چیز ہے اور کاموں کا اہم ہونا اور بات
ہے۔دیکھو ایک شخص سے کہا جائے کہ فلاں مکان میں چار پائیاں بچھا دینا، یہ سو دابازار سے
لا نا ، کپڑے دھوپ میں رکھنا وغیرہ۔اور دوسرے سے کہا جائے کہ جنگل سے شیر ما رلا نا تو پہلا
شخص نہیں کہہ سکتا کہ مجھے اتنے کام ہیں اور دوسرے کا صرف ایک کام۔کیونکہ آخری کام کے
مقابلہ میں وہ پہلے بہت سے کام کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے۔پھر کاموں کی نوعیت میں بھی
حقیقت حال سے بے خبر اعتراض کرتے ہیں فرق ہوتا ہے۔جن کا تعلق
اس زمانہ میں جسمانی حالت سے تھا اس لئے اس کے واسطے جفا کشی ، محنت اور خشن پوشی کی
ضرورت تھی اور چاہئے تھا کہ غذا بھی سادہ ہو بلکہ اکثر بھو کے رہنے کی عادت ہو۔مگر تصنیف
کا تعلق دماغ سے ہے۔اس کیلئے نرم لباس، نرم غذا چاہئے اور اپنے آپ کو حتی الوسع تنہائی
میں رکھنا کیونکہ تصنیف کا اثر اعصاب پر پڑتا ہے۔اس نکتہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگوں نے
حضرت
عیسی علیہ السلام پر اعتراض کیا کہ وہ روزے کم رکھتا ہے اور کھاؤ پیو ہے۔نادان
یہ نہیں سمجھتے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ نہ تھا۔وہ تو ایک علمی زمانہ تھا۔ان کو مخالفین کے
مقابل پر تقریریں کرنی پڑتی تھیں اور یہود کی کتب کا مطالعہ۔موقع موقع کی بات ہوتی ہے
روزے رکھنا بڑے ثواب کا کام ہے مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا
کہ آج روزہ نہ رکھنے والے روزہ رکھنے والوں سے اجر میں بڑھ گئے۔کیونکہ بے روزوں
نے خیمے وغیرہ لگائے ، کھانے کا بندو بست کیا اسباب رکھوایا اور روزہ دار بے چارے

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۷
جلد اول
بے دم ہو کر سفر سے آتے ہی لیٹ گئے۔غرض حالات کے بدلنے کے ساتھ تم اپنی حالتوں کو
بدلو ، اپنے فرض کو پہچانو۔یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ جب نماز پڑھنے کیلئے نکلے تو محلہ والے
قرب و جوار کے حاجت مند احمدی گھروں کی خبر خیریت دریافت کرتے گئے۔سودے کے
66
ساتھ ان کی خبر بھی لیتے گئے۔“
(انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۴ تا ۲۷ )
مسلم کتاب الصیام باب اجر المفطر فى السفر صفحه ۷ ۴۵ حدیث نمبر ۲۶۲۲ مطبوعه
رياض۲۰۰۰ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی