جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۷
جلد اول
جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین
۱۹۱۹ء کے سالانہ جلسہ میں حضور نے جو خطاب فرمائے ان میں ۲۷/ دسمبر کو حضور
کا خطاب انتظامی اور بعض دوسرے اہم امور کے متعلق تھا۔جماعت احمدیہ کے اندرونی
مخالفین کے بارہ میں حضور نے فرمایا۔اس کے بعد میں اپنے دوستوں کی توجہ جماعت کے اختلاف کی طرف پھیرتا ہوں۔یہ نہایت افسوس کی بات ہے اور آپ لوگوں میں سے ہر اک کو افسوس ہو گا کہ ہم سے کچھ لوگ
نکل کر دوسری طرف چلے گئے ہیں اور ہر سال ان کی طرف سے ہم پر نئے نئے حملے ہوتے
ہیں۔بڑی بڑی گالیاں ہمیں دی جاتی ہیں۔ہماری نیتوں اور ہماری دیانتوں اور ہمارے
عقیدوں پر حملے کئے جاتے ہیں اور ہر رنگ میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کوششیں کی جاتی
ہیں۔ہمارے دشمنوں کو ہمارے خلاف بھڑ کا یا جاتا ہے۔ہمارے عقائد بُرے سے بُرے
طریق سے پیش کئے جاتے ہیں۔ہماری طرف سے ان کو جواب دیا جاتا ہے مگر ہمارے لوگ
متانت اور سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہیں اور کوئی سختی کرتا ہے تو میں اُسے سمجھا دیتا ہوں مگر ان کی
طرف سے ہمارے ساتھ بہت سختی کی جاتی ہے۔لیکن اب خدا تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسے
نشان ظاہر ہورہے ہیں جن سے خدا دکھا رہا ہے کہ نیت کس کی خراب ہے۔میرے متعلق کہا
ہاتا ہے کہ میں سازش کر کے خلیفہ بن گیا ہوں مگر کئی لاکھ کی جماعت میں سے کوئی ہے جو یہ کہہ
سکے کہ میں نے کبھی خلافت کی خواہش کی اور اس کیلئے کوشش کی ؟ اگر کوئی ہے تو خدا کیلئے
بتائے۔مگر اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ نہیں بلکہ ایسی جماعتیں مل سکتی ہیں جن کی طرف سے
مجھے کہا گیا کہ ہم ان لوگوں سے نہیں مل سکتے۔اگر کوئی ایسا وقت آئے جب کہ ہمیں ان میں
سے کسی کو خلیفہ ماننا پڑے تو ہم کسی اور کو مان لیں گے مگر ان کو نہیں مانیں گے۔مگر میں نے ان

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۸
جلد اول
کو یہی کہا کہ خواہ کچھ ہو میں اس جماعت میں اختلاف پسند نہیں کرتا۔میں ان میں سے جو
خلیفہ ہوگا اُس کی بیعت کرلوں گا۔مگر خدا کچھ اور چاہتا تھا اور جو کچھ وہ چاہتا تھا وہی ہوا۔تو ان لوگوں کا ہماری نیتوں پر حملہ کرنا دراصل خدا تعالیٰ پر حملہ کرنا ہے کیونکہ یہ دل کی
حالت کو نہیں جانتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں هَلْ شَقَقْتَ قَلْبَهُ اے کیا تم جس
انسان کی نیت پر حملہ کرتے ہو اُس کا دل پھاڑ کر تم نے دیکھ لیا ہے؟
ہماری نیتوں پر غیر مسائعین کے حملے ان لوگوں نے ہماری نیتوں پر بے جا
حملے کئے مگر اب خدا تعالیٰ نے ان
کی نیتوں کو کھول کر رکھ دیا ہے۔ان کی طرف سے اعلان ہوا تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام کے بعد کسی کو ہم خلیفہ نہیں مان
سکتے کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔پھر انہوں نے کہا کہ واجب الاطاعت خلافت کوئی شرعی مسئلہ
نہیں ہے خلیفہ یا تو بادشاہ ہو سکتا ہے یا مامور اور جو ایسا نہ ہو وہ اسلامی طور پر خلیفہ نہیں کہلا
سکتا۔پھر مولوی محمد علی صاحب نے اپنے ایک ٹریکٹ میں لکھا کہ ہم مولوی صاحب کے الفاظ
کا احترام کرنے کیلئے کہتے ہیں انجمن کا پریذیڈنٹ بنا لیا جائے اور وہ امیر ہو۔بس اسے امارت
کا حق ہو اور کچھ نہ ہو۔ہم ان کی نیتوں پر حملہ نہیں کرتے کہ ان کی مرضی خود یہ حق حاصل
کرنے کی تھی لیکن جب وہ خود اپنی مرضی کا اظہار کر دیں تو ہمارا اس میں کیا دخل ہے۔سئلہ خلافت اور غیر مبائعین پچھلے ہی دنوں میرا ایک حدیث کا درس غلط طور پر
رسالہ تشخیز میں چھپ گیا۔جس میں اس بات کا ذکر
تھا کہ اگر ایک خلیفہ کی موجودگی میں کوئی دوسرا شخص خلافت کا دعوی کرے تو وہ واجب القتل
ہوتا ہے۔اس پر ان لوگوں نے جھٹ شور مچا دیا کہ مولوی محمد علی صاحب کے قتل کا فتوی دے
دیا گیا۔اب یہ امر دو حالتوں سے خالی نہیں۔اول اگر مولوی محمد علی صاحب خلیفہ ہیں تو پہلے
انہوں نے جھوٹ کہا تھا کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا اور اگر وہ خلافت کے مدعی نہیں تو اب جو
شور مچایا جاتا ہے یہ بالکل جھوٹا شور ہے۔مگر اس پر ان لوگوں نے بڑا شور مچا یا حالانکہ بات
بالکل صاف تھی۔لیکن باوجود اس کے کہ وہ کہہ سکتے تھے کہ میں نے مولوی محمد علی صاحب کو

خلافة على منهاج النبوة
۳۵۹
جلد اول
خلیفہ قرار دے کر ان کے قتل کا فتویٰ دے دیا ہے۔چنانچہ ان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا۔مگر
یہ بھی بالکل غلط ہے۔کیونکہ میں اپنے مضامین میں لکھ چکا ہوں کہ وہ خلافت کے مدعی نہیں
ہیں۔مگر ہم اسے بھی چھوڑتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کو اس سے بھی زیادہ شرمندہ کرایا ہے
اور ان کی نیتوں کو ظاہر کر دیا ہے اور اس طرح کہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا پنجاب کے مسلمانوں کی
طرف سے موجودہ لاٹ صاحب پنجاب کو ایک ایڈریس پیش کیا گیا تھا۔اس میں لکھا تھا کہ ہم
سب مسلمانوں کی طرف سے درخواست کرتے ہیں کہ سلطان تر کی جو ہما را خلیفہ ہے اس کے
حقوق کی حفاظت کی جائے۔اس درخواست کرنے والوں میں غیر مبائعین کی انجمن کے
سیکرٹری صاحب بھی شامل تھے۔پھر ان سے بھی بڑھ کر یہ کہ وہ کنگ مشن کی طرف سے ایک
جلسہ کی دعوت مولوی صدر الدین کی طرف سے دی گئی اور دعوتی رقعہ میں لکھا گیا کہ یورپ
ہمارے خلیفہ سلطان ترکی کے حقوق چھیننے کی تیاریاں کر رہا ہے ان کی حفاظت کیلئے جلسہ کیا
جائے گا۔بہر حال یہ لوگ خلافت کے قائل تو ہو گئے مگر کون سی خلافت کے؟ اس کے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے پیروؤں میں سے تو کسی کو حاصل نہیں ہوسکتی ہاں آپ کے منکروں
میں سے خلیفہ ہوسکتا ہے۔بہت اچھا ایسا ہی سہی مگر اس پر بھی بس نہیں کی۔خدا تعالیٰ نے انہیں
اور طرح بھی پکڑا ہے۔ابھی تازہ خبر آئی ہے کہ لندن میں مسلمانوں کا ایک بڑا جلسہ ہوا جس
میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ خلافت مسلمانوں کا مذہبی مسئلہ ہے گورنمنٹ کو اس میں دخل نہیں دینا
چاہئے۔اس جلسہ کے پریذیڈنٹ ایک انگریز ڈاکٹر لیون تھے۔وہ کسی وجہ سے جلسہ میں نہ
آ سکے اور مولوی صدرالدین صاحب اس جلسہ کے پریذیڈنٹ ہوئے۔چودھری فتح محمد
صاحب کو بھی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔سوال و جواب کے وقت چودھری صاحب نے ڈاکٹر
عبدالمجید صاحب سے جنہوں نے تقریر کی تھی پوچھا۔کیا مسئلہ خلافت ایک مذہبی سوال ہے؟
ڈاکٹر عبدالمجید صاحب نے جواب دیا ہاں۔مذہبی سوال ہے اور خلافت اسلام کا ایک اہم
اور ضروری جزو ہے۔چودھری صاحب نے اس پر بس نہیں کیا اور پوچھا کیا خلیفہ کی اطاعت
لازم اور ضروری ہے؟ ڈاکٹر عبدالمجید صاحب نے مولوی صدرالدین صاحب سے جواب کی

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
اجازت لے کر کہا ہاں ضروری ہے۔اس سوال و جواب سے دونوں باتیں حل ہو گئیں کہ
مسلمانوں میں خلیفہ ہوا اور ہو بھی واجب الاطاعت۔کہتے ہیں کوئی شخص ساری رات زلیخا کا
قصہ پڑھتا رہا جب صبح ہوئی تو اس نے پوچھا زلیخا عورت تھی یا مرد؟ ہم کہتے ہیں یہی بات ان
لوگوں نے کی ہے۔اس وقت تک ہم سے اتنا جھگڑا کرتے رہے اور سمجھا ہی نہیں کہ ہم کیا
کہتے رہے ہیں۔ہم بھی تو یہی کہتے تھے کہ خلافت اسلام کا اک اہم اور ضروری جزو ہے اور
خلیفہ کی اطاعت لازم ہے۔مگر ہمارے کہنے سے تو ان لوگوں نے نہیں سمجھا اور اب انہیں مجبور
کر کے خدا انہی کے مونہوں سے یہ بات کہلوا رہا ہے۔ہماری مخالفت میں خواجہ صاحب کی سرگرمی دوسری ایک اور بات ہے
اور وہ یہ ہے کہ پچھلے کچھ
دنوں سے خواجہ کمال الدین صاحب نے آکر غیر مبائعین کے مشن میں خاص حصہ لینا شروع
کر دیا ہے اور مولوی محمد علی صاحب کے بازو بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنا وہی پرانا
وعظ شروع کیا ہوا ہے جو اظہار حق خفیہ ٹریکٹ میں کسی نے حضرت خلیفہ اول کو بہت سی گالیاں
دے کر درج کیا تھا اور وہ یہ کہ خلیفہ کی بیعت کرنا انسان پرستی ہے۔اُس وقت تو خواجہ
صاحب کے ساتھیوں نے اعلان کر دیا تھا کہ یہ ہمارا مذہب نہیں ہے۔مگر اب خواجہ صاحب
وہی بات کہہ رہے تھے۔پھر وہ کہتے ہیں کہ جتنے نبی دنیا میں آئے وہ انسان پرستی کو مٹانے کے
لئے آئے۔پھر کہتے ہیں یہ جو دنیا میں انسان پرستی پائی جاتی ہے اس میں سب سے زیادہ حصہ
انبیاء اور اولیاء کی اولاد کا ہوتا ہے اس لئے میں جماعت احمدیہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس میں
داخل ہونے والے لوگ کیوں احمق ہو گئے ہیں کہ انہوں نے انسان پرستی شروع کر دی ہے۔ایک خلیفہ کی بیعت کرنا جماعت احمدیہ کی حماقت ہے یا خواجہ صاحب کی ؟ یہ لمبا سوال ہے۔مگر
میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سینکڑوں آدمی ایسے ہیں جو باوجود اس کے کہ ایک لفظ
بھی نہیں پڑھے ہوئے تاہم خواجہ صاحب کا ناطقہ بند کر سکتے ہیں۔پھر جو شخص خدا تعالیٰ کے
کلام کا اتنا بھی حق نہیں سمجھتا کہ اسے دنیا میں شائع کیا جاوے اور آج بھی اس کی اشاعت کو

خلافة على منهاج النبوة
روکتا ہے وہ کیا حق رکھتا ہے کہ جماعت احمدیہ کو بے وقوف اور احمق کہے۔جلد اول
غیر مبائعین کو جماعت احمدیہ سے کیا نسبت ؟ میں یہ مانتا ہوں کہ ہماری
جماعت کے سارے لوگ
ایم اے اور بی اے نہیں۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
ابو بکر اور دوسرے
صحابی بھی ایم اے اور بی اے نہ تھے۔گواگر اسی بات میں وہ ہماری جماعت سے اپنے
ساتھیوں کا مقابلہ کرے تو اسے معلوم ہو جائے کہ خدا کے فضل سے ہم میں ان سے بہت زیادہ
ایم اے اور بی اے ہیں۔پھر اگر سیانے اور عقلمند کے معنی ان کے نزدیک مال دار کے ہیں تو
ان کے ساتھیوں سے بہت زیادہ مالدار ہم اپنی جماعت میں دکھا سکتے ہیں۔بڑے سے
بڑا چندہ ایک دفعہ ان میں سے ایک آدمی نے ہزار روپیہ دیا تھا اور اسی پر بڑی خوشی کا اظہار
کیا گیا تھا۔مگر ہمیں ایک ہی آدمی نے سترہ ہزار روپیہ چندہ یک مشت دیا۔خواجہ صاحب اور عربی دانی پھر عقل اور علم کا معیار علیم عربی جاننا ہے۔مگر میں
جانتا ہوں خواجہ صاحب یہ معیا رکبھی قائم نہیں
کریں گے کیونکہ علم عربی سے جہالت خواجہ صاحب سے زیادہ کسی اور میں کم ہی پائی جائے
گی۔انہوں نے ایک پشاوری مولوی سے مدد لے کر اور حضرت صاحب کی ایک کتاب چرا
کر ایک کتاب لکھ دی ہے اور سمجھ لیا ہے کہ میں بڑا عربی دان ہوں۔مگر اس کا فیصلہ نہایت
آسانی کے ساتھ اس طرح ہو سکتا ہے کہ مولوی صاحب بنائے جائیں حج اور قرآن کریم کا
کوئی ایک رکوع خواجہ صاحب کے سامنے پیش کر دیا جاوے اور وہ اس کا لفظی ترجمہ کر دیں
اور فیصلہ مولوی محمد علی صاحب قسم کھا کر دیں اور لکھ دیں کہ خواجہ صاحب کا کیا ہوا تر جمہ صحیح
ہے۔یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے صرف لفظی ترجمہ ہے۔مگر میں جانتا ہوں خواجہ صاحب اس
سوال کو کبھی اُٹھنے نہیں دیں گے کیونکہ عربی دانی ان کے نزدیک جہالت ہے اور وہ علماء کو
قل اعوذئیے “ کہا کرتے ہیں۔غیر مبائعین ہر طرح مقابلہ کر لیں خیر خواجہ صاحب یہ بات تو نہیں ماننے کے
مگر اپنے ساتھیوں میں سے مولوی ہی پیش

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۲
جلد اول
کر دیں۔ان کے مقابلہ میں ہم دو گنے لگنے بلکہ کئی گنا زیادہ دکھا دیں گے۔پھر اگر علم کا معیار
قانون دان ہونا ہے تو یہی سہی۔اگر ڈاکٹر ہونا ہے تو یہی سہی۔غرض کوئی معیار وہ مقرر
کر دیں اسی پر مقابلہ کر کے ان کو دکھا دیا جائے گا کہ ہمارے مقابلہ میں ان کی کیا نسبت
ہے۔مگر باوجود اس کے وہ ہماری جماعت کو کہتے آئے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ یہ جاہلوں
کی جماعت ہے اور ان میں اہل الرائے نہیں ہیں۔حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ حضرت صاحب
نے اپنی کتاب نور الحق میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اہل الرائے لوگوں کو میری جماعت میں
داخل کر دیا ہے۔حیرت ہے کہ حضرت صاحب کے نزدیک تو جو آپ کی طرف آتا ہے وہ اہل
الرائے ہے مگر خواجہ صاحب کہتے ہیں کہ یہ جاہلوں اور اجڈوں کی جماعت ہے۔خواجہ صاحب کی طرف پھر وہ ہماری جماعت کو انسان پرست کہتے ہیں۔میں
جانتا ہوں کہ انسان پرستی بہت بری بات ہے اور یہ
سے انسان پرستی کا الزام شرک ہے۔مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ نے
صرف انسان پرستی سے ہی منع کیا ہے اور زر پرستی ، کثرت پرستی ، سوسائٹی پرستی سے منع
نہیں کیا ؟ حیرت ہے کہ وہی خواجہ صاحب جو ہم پر انسان پرستی کا الزام لگاتے ہیں خود
زر پرستی کے پیچھے دوسرے لوگوں سے چندہ حاصل کرنے کی غرض سے اور غیر لوگوں سے
علیحدہ ہونے کے خوف سے جماعت احمدیہ کو چھوڑتے ہیں۔کیا یہ باتیں بُری نہیں ہیں؟ یہ تو
بے شک بُری بات ہے کہ کسی شخص کو اس لئے مانا جائے کہ وہ کسی بڑے انسان کی اولاد
ہے۔مگر کیا بڑے بزرگ اور خدا رسیدہ انسان کی اولاد ہونا کوئی لعنت ہے؟ اگر ان لوگوں
کے نزدیک حضرت صاحب کی اولاد میں سے کسی کو خلیفہ ماننا جہالت ہے تو گویا کسی برگزیدہ خدا
کی اولاد ہونا ان کے نزدیک لعنت ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ بڑے بڑے بدکار لوگ جو
گزرے ہیں وہ کن کی اولاد میں سے تھے ؟ فرعون ، نمرود، اور شداد کس نبی کے بیٹے ، پوتے
یا پڑپوتے تھے۔اور ابو جہل ، عتبہ، شیبہ کون سے نبی کے پوتے پڑپوتے تھے ؟ کوئی ایک بھی
انبیاء اور بزرگوں کا ایسا دشمن جو دنیا کے ہلاک کرنے والا اور اہل دنیا کیلئے مہلک اور مغوی
ہو دکھایا نہیں جاسکتا جو کسی نبی کی قریب اولاد میں سے ہوا ہو۔خود گمراہ اور بے دین ہونا اور

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۳
جلد اوّل
بات ہے۔حضرت نوح کے لڑکے کا خدا تعالیٰ نے ذکر کیا ہے۔اس کے متعلق اول تو یہی
جھگڑا ہے کہ وہ ان کا بیٹا تھا کہ نہیں۔مگر پھر بھی دوسروں کے لئے مہلک اور مغوی نہیں تھا خود
گمراہ تھا۔تو ہم کہتے ہیں کہ کسی کو اس لئے ماننا کہ وہ بڑے آدمی کی اولاد ہے کم عقلی ہے۔مگر
جس کو خدا تعالیٰ بزرگی دے دے اس کو اس لئے نہ ماننا کہ وہ کسی بڑے انسان کی اولا د ہے
یہ بھی کم عقلی ہے۔بہر حال دونوں طرح بات برابر ہے اب ان کی جو مرضی ہو کہیں مگر ان کا
فلسفہ درست نہیں ہے اور اس کا نتیجہ وہ دیکھ رہے ہیں اور آئندہ دیکھیں گے۔ان کے گھروں
میں اولا دموجود ہے مگر خدا تعالیٰ نے ان کی اولادوں کو اس وقت تک دین کے حاصل کرنے
کی توفیق نہیں دی اور اس کی وجہ صاف ہے کہ چونکہ انہوں نے ہم سے اس لئے دشمنی کی ہے
کہ ہم اس بڑے انسان کی اولاد ہیں جس کو خدا تعالیٰ نے بڑا بنایا اس کے بدلہ میں خدا تعالیٰ
نے ان کے گھروں میں یہ بات پیدا کر دی۔(انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۷ ۴۸ تا ۴۹۳)
مسلم کتاب الایمان باب تحريم قتل الكافر بعد ان قال لا اله الا الله صفحه ۵۶
حدیث نمبر ۲۷۷ مطبوعہ ریاض الطبعۃ الثانیۃ میں الفاظ اس طرح ہیں أَفَلَا شَقَقْتَ عَنْ
قلبه

آج 10 میں سے 10 باقی