واقعات خلافت علوی
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۵
جلد اول
واقعات خلافت علوی
مؤرخہ ۲۶ فروری ۱۹۱۹ء کو مارٹن ہسٹار لیکل سوسائٹی اسلامیہ کالج لاہور میں حضرت
خلیفہ امسیح الثانی نے اسلام میں اختلافات کا آغاز پر ایک معرکۃ الآراء لیکچر دیا جس میں
حضور نے صحابہ کرام پر ہونے والے متعدد اعتراضات کو حل کرتے ہوئے حضرت عثمان کی
افسوسناک شہادت کی وجوہ بیان فرمائیں۔اس خطاب میں آپ حضرت علی کے زمانہ خلافت
کے واقعات بھی بیان کرنا چاہتے تھے مگر وقت کی تنگی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔چنانچہ
حضور نے ۱۷ / فروری ۱۹۲۰ء کو واقعات خلافت علوی پر اسلامیہ کالج لاہور کی مارٹن
ہٹاریکل سوسائٹی کے زیرا ہتمام اسانتہائی اہم اور ضروری موضوع پر لیکچر دیا۔حضرت خلیفہ اسیح کی تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے کلمات تشہد اور سورۃ
فاتحہ کی تلاوت کر کے جو عظیم الشان اور نہایت مؤثر
لیکچر دیا اس کا کسی قدر خلاصہ درج ذیل کیا جاتا ہے :۔حضور نے گزشتہ سال کے لیکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اُس وقت تنگی وقت کی وجہ
سے حضرت علی کے زمانہ کے واقعات کو نہایت مختصر طور پر بیان کرنا پڑا تھا۔آج میں ان کو کسی
قدر تفصیل سے بیان کروں گا۔اس کے بعد حضور نے مسلمانوں کے اختلاف کی وجوہات
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک وجہ تو یہ تھی کہ مسلمانوں کو روحانی اور جسمانی فتوحات جلد جلد
اور اس کثرت سے حاصل ہوئیں کہ وہ دونوں پہلوؤں سے ان کا پورا پورا انتظام
کر سکے۔صحابہ کی تعداد يَدْخُلُونَ في دين الله افواجا ا کے مقابلہ میں بہت کم تھی اس
وجہ سے مسلمانوں کے ایک حصہ میں کمزوری رہ گئی۔دوسرے یہ کہ پہلے تو اسلام کے دشمنوں کا
خیال تھا کہ مسلمان جلدی مٹ جائیں گے لیکن جب انہوں نے مسلمانوں کی ظاہری فتوحات
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۶
جلد اول
کو دیکھا اور ان کی قوت اور شوکت کا ظاہری طور پر مقابلہ کرنے کے اپنے آپ کو نا قابل پایا
تو انہوں نے مسلمانوں کے اندر داخل ہو کر دعا اور فریب سے ان کو مٹانے کی کوشش شروع
کر دی۔ایسے ہی لوگوں نے اسلام میں فتنہ کی بنیاد رکھی اور ان لوگوں کو اول اول اپنے
ساتھ ملایا جن کی تربیت پورے طور پر اسلام میں نہ ہوئی تھی۔اس کے بعد حضور نے فرمایا :۔حضرت عثمان کے زمانہ میں جو فتنہ اُٹھا اس میں اور حضرت علیؓ کے زمانہ کے فتنہ میں ایک
بہت بڑا فرق ہے اور وہ یہ کہ حضرت عثمان کے خلاف جو لوگ کھڑے ہوئے وہ اسلام میں
کوئی درجہ نہ رکھتے تھے بلکہ فاسق و فاجر تھے لیکن ان کے بعد جو جھگڑا ہوا اس میں دونوں
طرف بڑے بڑے جلیل القدر انسان نظر آتے ہیں۔یہ بہت بھیا نک نظارہ ہے۔اس کیلئے
تمہید کے طور پر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ ضروری نہیں کہ اختلاف خواہ کسی دینی امر میں ہو یا
دنیوی میں ہمیشہ اس کی وجہ سے کوئی اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ایک اختلاف کو تو خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رحمت قرار دیا ہے۔مگر ایک اختلاف رحمت تو نہیں ہوتا لیکن
اس کے کرنے والے کو فاسق اور فاجر بھی نہیں کہا جا سکتا اور وہ ایسا اختلاف ہے کہ اختلاف
کرنے والے کے پاس اس کی تائید میں کافی وجوہ ہوں اور وہ نیک نیتی سے ان کو پیش کرتا
ہو۔ہاں ایسے مسئلہ میں اختلاف نہ ہو جس کے نہ ماننے سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا
ہو۔ایسے شخص کو خاطی کہا جائے گا نہ کہ اسلام سے خارج قرار دیا جائے گا۔اس تمہید کے بعد حضور نے حضرت علیؓ کے زمانہ کے فتنہ کا ذکر کرتے ہوئے فرما یا :۔جب حضرت عثمان کو شہید کر دیا گیا تو مفسدوں نے بیت المال کو لوٹا اور اعلان کر دیا۔کہ جو مقابلہ کرے گا قتل کر دیا جائیگا۔لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیا جاتا تھا اور مدینہ کا انہوں
نے سخت محاصرہ کر رکھا تھا اور کسی کو باہر نہیں نکلنے دیا جاتا تھا حتی کہ حضرت علیؓ جن کی محبت کا وہ
لوگ دعوی کرتے تھے ان کو بھی روک دیا گیا اور مدینہ میں خوب لوٹ مچائی۔ادھر تو یہ حالت
تھی اور اُدھر انہوں نے اپنے قساوت قلبی کا یہاں تک ثبوت دیا کہ حضرت عثمان جیسے مقدس
انسان کو جن کی رسول
کریم ﷺ نے بڑی تعریف کی ہے قتل کرنے کے بعد بھی نہ چھوڑا اور
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
لاش کو تین چار دن تک دفن نہ کرنے دیا۔آخر چند صحابہ نے مل کر رات کو پوشیدہ طور پر دفن
کیا۔حضرت عثمان کے ساتھ ہی کچھ غلام بھی شہید ہوئے تھے ان کی لاشوں کو دفن کرنے سے
روک دیا اور کتوں کے آگے ڈال دیا۔حضرت عثمان اور غلاموں کے ساتھ یہ سلوک کرنے
کے بعد مفسدوں نے مدینہ کے لوگوں کو جن کے ساتھ ان کی کوئی مخالفت نہ تھی چھٹی دے دی
اور صحابہ نے وہاں سے بھاگنا شروع کر دیا۔پانچ دن اسی طرح گزرے کہ مدینہ کا کوئی
حاکم نہ تھا۔مفسد اس کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ کسی کو خو د خلیفہ بنائیں اور جس طرح چاہیں
اس سے کرا ئیں۔لیکن صحابہ میں سے کسی نے یہ برداشت نہ کیا کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت
عثمان کو قتل کیا ہے ان کا خلیفہ بنے۔مفسد حضرت علیؓ، طلحہ اور زبیر کے پاس باری باری گئے
اور انہیں خلیفہ بننے کیلئے کہا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔جب انہوں نے انکار کر دیا اور مسلمان
ان کی موجودگی میں اور کسی کو خلیفہ نہیں مان سکتے تھے تو مفسدوں نے اس کے متعلق بھی جبر سے
کام لینا شروع کر دیا کیونکہ انہوں نے خیال کیا کہ اگر کوئی خلیفہ نہ بنا تو تمام عالم اسلامی میں
ہمارے خلاف ایک طوفان برپا ہو جائے گا۔انہوں نے اعلان کر دیا کہ اگر دو دن کے اندر
اندر کوئی خلیفہ بنا لیا جاوے تو بہتر ورنہ ہم علی طلحہ اور زبیر اور سب بڑے بڑے لوگوں کو قتل
کر دیں گے۔اس پر مدینہ والوں کو خطرہ پیدا ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت عثمان کو قتل
کر دیا وہ ہم سے اور ہمارے بچوں اور عورتوں سے کیا کچھ نہ کریں گے۔وہ حضرت علیؓ کے
پاس گئے اور انہیں خلیفہ بننے کیلئے کہا مگر انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر میں خلیفہ ہو، تو
تمام لوگ یہی کہیں گے کہ میں نے عثمان کو قتل کرایا ہے اور یہ بوجھ مجھ سے نہیں اُٹھ سکتا۔یہی
بات حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے بھی کہی۔اور صحابہ نے بھی جن کو خلیفہ بننے کیلئے کہا
گیا انکار کر دیا۔آخر سب لوگ پھر حضرت علیؓ کے پاس گئے اور کہا جس طرح بھی ہو آپ یہ
بوجھ اٹھا ئیں۔آخر کا رانہوں نے کہا میں اس شرط پر یہ بوجھ اُٹھاتا ہوں کہ سب لوگ مسجد میں
جمع ہوں اور مجھے قبول کریں۔چنانچہ لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے قبول کیا مگر بعض نے اس
بناء پر انکار کر دیا کہ جب تک حضرت عثمان کے قاتلوں کو سزا نہ دی جائے اُس وقت تک ہم
کسی کو خلیفہ نہیں مانیں گے اور بعض نے کہا کہ جب تک باہر کے لوگوں کی رائے نہ معلوم
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۸
جلد اوّل
ہو جائے کوئی خلیفہ نہیں ہونا چاہئے۔مگر ایسے لوگوں کی تعداد بہت قلیل تھی۔اس طرح حضرت
علی نے خلیفہ بننا منظور کر لیا مگر وہی نتیجہ ہوا جس کا انہیں خطرہ تھا۔تمام عالم اسلامی نے یہ کہنا
شروع کر دیا کہ حضرت علیؓ نے حضرت عثمان کو قتل کرایا ہے۔حضرت علی کی اگر اور تمام
خوبیوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو میرے نزدیک ایسی خطرناک حالت میں ان کا خلافت کو
منظور کر لینا ایسی جرات اور دلیری کی بات تھی جو نہایت ہی قابل تعریف تھی کہ انہوں نے
اپنی عزت اور اپنی ذات کی اسلام کے مقابلہ میں کوئی پرواہ نہ کی اور اتنا بڑا بوجھ اُٹھا لیا۔حضرت علیؓ جب خلیفہ ہو گئے اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے اس شرط پر بیعت کی کہ قرآن
کے احکام کی اتباع کی جائے گی اور شریعت کے احکام کو مد نظر رکھا جائے گا۔جس سے ان کا
مطلب یہ تھا کہ حضرت عثمان کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔مگر اُس وقت حالت یہ تھی کہ
باوجود اس کے کہ حضرت علی خلیفہ تھے مدینہ باغیوں کی چھاؤنی بنا ہوا تھا۔چند دن کے بعد
حضرت طلحہ اور زبیر حضرت علیؓ کے پاس گئے اور جا کر کہا کہ باغیوں سے بدلا لیجئے۔انہوں
نے پوچھا مدینہ کا حاکم میں ہوں یا باغی؟ انہوں نے کہا کہ ابھی تو باغی ہی ہیں۔حضرت علیؓ
نے کہا پھر میں ان سے کس طرح بدلا لے سکتا ہوں۔جب تک عام جوش ٹھنڈا نہ ہو ، باہر سے
مدد نہ آئے ، انتظام نہ ہو ا سوقت تک کیا ہو سکتا ہے اس بات کو انہوں نے مان لیا۔اُس وقت مدینہ میں تین قسم کے مفسد لوگ تھے ایک باغی ، دوسرے بدوی جولوٹ مار
کے لئے آگئے تھے تیسرے غلام جو سب کے سب بے دین تھے۔حضرت علیؓ نے تجویز کی کہ
آہستہ آہستہ ان کو مدینہ سے نکالیں۔چنانچہ انہوں نے مسجد میں اعلان کیا کہ ہر ایک غلام
اپنے آقا کے ہاں چلا جائے ورنہ میں اس کی طرف سے خدا کے سامنے بری ہوں۔باغی جو
بہت چالاک اور ہوشیار تھے انہوں نے خیال کیا کہ اس طرح ہم کو کمزور کرنے کی تجویز کی گئی
ہے۔اس پر انہوں نے کہہ دیا کہ کوئی باہر نہیں جائے گا اور کوئی اس حکم کو نہ مانے۔پھر
حضرت علیؓ نے بدوؤں کے متعلق اعلان کیا کہ گھروں کو چلے جائیں اس پر بھی انکار کر دیا
گیا۔ادھر تو یہ حالت تھی اور اُدھر بعض صحابہؓ اس بات پر زور دے رہے تھے کہ قاتلوں کو
سزادی جائے اور ہمیں قرآن کے حکم پر عمل کرنا چاہیے خواہ ہماری جان بھی چلی جائے۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۹
جلد اول
حضرت علی فرماتے ہیں کہ قرآن کا حکم قاتل کو قتل کرنا ہے لیکن یہ نہیں ہے کہ فوراً قتل
کر دیا جائے۔اس لئے فی الحال اس بات کو نہیں اُٹھانا چاہیے۔اس طرح فتنہ اور زیادہ بڑھ
جائے گا۔اس پر ان کے متعلق کہا گیا کہ باغیوں کی طرف داری کرتے ہیں اور صحابہ مدینہ
چھوڑ کر باہر جانے لگے۔حضرت طلحہ اور زبیر مدینہ چھوڑ کر مکہ پہنچے۔حضرت عائشہ پہلے سے
وہاں گئی ہوئی تھیں۔جب ان کو معلوم ہوا کہ حضرت علی قاتلوں کو سزا نہیں دیتے تو انہوں نے
ارادہ کر لیا کہ ابھی ان کو سزا دینی چاہیے۔میرے خیال میں حضرت علیؓ کی رائے موقع اور محل کے لحاظ سے احتیاط اور بچاؤ کا پہلو
لئے ہوئے ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تھی۔مگر شریعت کی پیروی کے لحاظ سے حضرت عائشہ اور
دوسرے صحابیوں کی اعلیٰ تھی۔حضرت طلحہ اور زبیر نے مکہ پہنچ کر حضرت عثمان کا انتقام لینے کے لیے لوگوں کو جوش دلایا
اور حضرت عائشہ اور ان کی یہی رائے ہوئی کہ خواہ کچھ ہوا بھی قاتلوں کو سزا دینی چاہیے۔اس پر اعلان کر دیا گیا کہ ہم قاتلوں کو قتل کرنے کے لیے جاتے ہیں۔اور لوگ بھی ان کے
ساتھ ہو گئے اور کوئی سات آٹھ سو کے قریب تعداد ہو گئی اور اُنہوں نے قاتلوں کے ساتھ
لڑنا دین کی بہت اعلیٰ خدمت سمجھی۔اُس وقت سوال پیدا ہوا کہ ہماری تعداد تھوڑی ہے اگر
ہم جائیں گے تو کوئی نتیجہ نہ ہو گا وہ غالب آجائیں گے اس لیے چاہیے کہ بصرہ چلیں جو فوج
کی چھاؤنی تھی۔یہ گروہ جب بصرہ کی طرف چلا اور حضرت علی کو خبر ہوئی تو وہ بھی بصرہ کی
طرف روانہ ہو گئے۔جب بصرہ کے پاس پہنچے اور ایک صحابی قعقاع کو حضرت عائشہ کے
س بھیجا کہ جا کر دریافت کرو کس غرض کے لیے آئے ہیں۔اُنہوں نے کہا اصلاح کے
لیے۔کہا گیا پھر لڑائی کیوں کریں خود مل کر فیصلہ کر لیتے ہیں۔اس پر طرفین راضی ہو گئے اور
حضرت علی نے اعلان کر دیا کہ حضرت عثمان کے قتل میں جو لوگ شریک تھے وہ میرے لشکر میں
نہ رہیں۔اس پر امید ہو گئی کہ صلح ہو جائے گی مگر مفسد کہاں یہ پسند کر سکتے تھے کہ صلح ہو۔انہیں
ڈر تھا کہ اگر صلح ہوگئی تو ہم مارے جائیں گے۔انہوں نے رات کو آپس میں مشورہ کیا اور
آخر یہ تجویز قرار پائی کہ رات کو شب خون ماریں اور خود ہی چھا پہ ڈالیں۔انہوں نے ایسا
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ہی کیا۔طرفین کے لوگ بڑے اطمینان سے رات کو سوئے ہوئے تھے کہ صبح صلح ہو جائے گی
لیکن رات کو جب شور و شر سے اُٹھے تو دیکھا کہ تلوار چل رہی ہے۔ادھر مفسدوں نے یہ
چالا کی کی کہ اگر ہماری اس سازش کا پتہ لگ گیا تو ہم قتل کئے جائیں گے اس کے لیے اُنہوں
نے یہ کیا کہ ایک آدمی حضرت علیؓ کے پاس کھڑا کر دیا اور اُسے کہہ دیا جس وقت تم شور کی
آواز سنو اُسی وقت انہیں کہہ دو کہ ہم پر حملہ کیا گیا۔اُدھر انہوں نے حملہ کیا اور ادھر اس نے
حضرت
علی کو یہ اطلاع دی اور ان کی طرف سے کچھ آدمی ان پر جا پڑے۔دونوں طرفوں کو
اس بات کا ایک دوسرے پر افسوس تھا کہ جب صلح کی تجویز کی گئی تھی تو پھر دھوکا سے کیوں حملہ
کیا گیا۔حالانکہ یہ دراصل مفسدوں کی شرارت تھی۔ایسی صورت میں بھی حضرت علیؓ نے
احتیاط سے کام لیا اور اعلان کر دیا کہ ہمارا کوئی آدمی مت لڑے خواہ وہ ہمارے ساتھ لڑتے
رہیں۔مگر مفسدوں نے نہ مانا۔اُدھر بصرہ والوں کو بھی غصہ آ گیا اور وہ بھی لڑنے لگ گئے۔یہ ایک عجیب لڑا ئی تھی کہ فریقین نہ چاہتے تھے کہ لڑیں لیکن لڑ رہے تھے۔اُس وقت حضرت علیؓ
نے لڑائی کو روکنے کے لیے ایک اور تجویز کی کہ ایک آدمی کو قرآن دے کر بھیجا کہ اس کے
ساتھ فیصلہ کر لو۔اس پر بصرہ والوں نے خیال کیا کہ رات تو خفیہ حملہ کر دیا گیا ہے اور اب کہا
جاتا ہے قرآن سے فیصلہ کر لو یہ نہیں ہو سکتا۔حضرت علیؓ نے تو نیک نیتی سے ایسا کیا تھا لیکن
حالات ہی ایسے پیدا ہو گئے تھے کہ اس بات کو سمجھا نہیں جا سکتا تھا۔اُس وقت اُس آدمی کو جو
قرآن لے کر گیا تھا قتل کر دیا گیا۔اس پر حضرت علیؓ اور ان کے ساتھیوں کو اور بھی غصہ آیا
کہ قرآن کی طرف بلایا جاتا ہے اس کی طرف بھی نہیں آتے اب کیا کیا جاوے۔یہی
صورت ہے کہ حملہ ہو۔ادھر سے بھی حملہ ہوا اور لڑائی بہت زور سے شروع ہو گئی۔آخر جب
اس کے ختم ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آئی تو ایک صحابی جن کا نام کعب تھا حضرت عائشہ کے
پاس گئے اور جا کر کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کو مار رہے ہیں اس وقت آپ کے ذریعہ ان
کی جان بچ سکتی ہے آپ میدان میں چلیں۔حضرت عائشہ اونٹ پر سوار ہو کر گئیں اور انہوں
نے کعب کو قرآن دے کر کھڑا کیا کہ اس سے فیصلہ کر لو۔حضرت علیؓ نے جب ان کا اونٹ
دیکھا تو فوراً حکم دیا کہ لڑائی بند کر دو۔مگر مفسدوں نے بے تحاشا تیر مارنے شروع کر دئیے
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۱
جلد اول
اور کعب چھد کر گر پڑے اور جب حضرت عائشہ پر تیر پڑنے لگے تو صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ناموس پر حملہ ہوتا دیکھ کر کٹنا اور مرنا شروع کر دیا اور مسلمانوں میں کوئی لڑائی ایسی
خونریز نہیں ہوئی جیسی یہ ہوئی۔حضرت عائشہؓ کے سامنے ایک ایک کر کے آتے اور مارے
جاتے۔اُس وقت بڑے بڑے جرنیل اور بہادر مارے گئے۔آخر جب دیکھا گیا کہ لڑا
بند ہونے کی کوئی صورت نہیں اور قریب ہے کہ تمام مسلمان کٹ کر مر جائیں یہ کیا گیا کہ
حضرت عائشہ کے اونٹ کے پاؤں کاٹ دیئے گئے اور جوں ہی اونٹ گرا بصرہ والے بھاگ
گئے اور حضرت علیؓ کا لشکر غالب آ گیا۔یہ جنگِ جمل کا حال ہے۔اس سے معلوم ہوسکتا ہے
کہ دراصل انہی لوگوں نے لڑائی کرائی جو شریر اور مفسد تھے اور اسلام میں فتنہ ڈالنا اُن کی
غرض تھی۔لڑائی کے بعد حضرت عائشہ مدینہ کی طرف جانا چاہتی تھی۔انہیں ادھر روانہ کر دیا گیا
اور حضرت علیؓ اور دوسرے صحابی الوداع کرنے کے لیے ساتھ آئے۔روانہ ہوتے وقت
حضرت عائشہ نے کہا کہ ہم میں کوئی عداوت نہیں اتنا ہی اختلاف تھا جتنا رشتہ داروں کا آپس
میں ہو جایا کرتا ہے۔یہی بات حضرت علیؓ نے کہی۔اس طرح ان کی بالکل صلح وصفائی
ہو گئی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جنگ جمل کو بیان کرنے کے بعد حضرت علیؓ اور حضرت
معاویہ کی لڑائی کے حالات بیان کئے اور مفسدوں کی شرارتوں اور فتنہ پردازیوں کا ذکر
کرتے ہوئے ثابت کیا کہ تمام اختلاف اور انشقاق کے بانی یہی لوگ تھے جن کی وجہ سے
یسے حالات پیدا ہو گئے تھے کہ واقعات کا صحیح طور پر سمجھنا سخت مشکل ہو گیا تھا۔آخر انہی
لوگوں نے حضرت علییؓ کے قتل کی سازش کی اور قتل کرا دیا۔ان کے بعد حضرت حسنؓ کو خلیفہ
66
منتخب کیا گیا لیکن انہوں نے معاویہ کے حق میں دست بردار ہو کر صلح کر لی۔“
النصر: ٣
(انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۶۳۴ تا ۶۴۰ )
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۲۵۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء