خلیفہ کے ساتھ تعلق

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۳
جلد اول
خلیفہ کے ساتھ تعلق
حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲۸، ۲۹ دسمبر ۱۹۲۰ء کے جلسہ سالانہ پر ایک معرکۃ الآرا
تقریر فرمائی جو ملائکہ اللہ کے موضوع پر تھی۔ملائکہ پر ایمان لانا ، دیگر مذاہب میں ملائکہ کا
تصور، ملائکہ کے کام بڑی تفصیل سے بیان فرمائے اور پھر ملائکہ سے تعلق کس طرح جوڑا جاسکتا
ہے اس کے ۸ ذرائع بیان فرمائے۔خلیفہ کے ساتھ تعلق کے ضمن میں آپ فرماتے ہیں :۔یہ ٹھیک ہے کہ خلفاء اور مجددین بھی اچھی باتیں بتاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ ، نبیوں ، ملائکہ
اور کتب کی باتوں اور ان کی باتوں میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ ایمانیات میں وہ داخل ہیں جن
کی کسی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے۔مثلاً اگر کوئی یہی
کہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے وقت پاؤں دھونے کا جو حکم دیا ہے وہ ٹھیک
نہیں ہے تو وہ کا فر ہو جائے گا مگر خلیفہ سے تفصیلات میں اختلاف ہو سکتا ہے۔مثلاً خلیفہ ایک
آیت کے جو معنی سمجھتا ہے وہ دوسرے شخص کی سمجھ میں نہ آئیں اور وہ اُن کو نہ مانے تو اُس کیلئے
جائز ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو کہے کہ فلاں آیت کے آپ نے جو معنی کئے
ہیں میں ان کو نہیں مانتا تو کافر ہو جائے گا کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ میں سے
ایک شوشہ بھی رڈ کرنا کسی کیلئے جائز نہیں ہے۔گو خلفاء کے احکام ماننا ضروری ہوتے ہیں لیکن
ان کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ممکن ہے کہ خلیفہ کسی امر کے متعلق جو رائے دے
اس سے کسی کو اتفاق نہ ہو۔چنانچہ حضرت ابو بکر نے ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے زکوۃ دینے
سے انکار کر دیا تھا یہ کہا تھا کہ ان کو غلام بنا لینا جائز ہے کیونکہ وہ مرتد اور کافر ہیں۔مگر اس کے
متعلق حضرت عمرا خیر تک کہتے رہے کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں۔لیکن اگر رسول کریم ہے
فرماتے تو اس سے اختلاف کرنا ان کیلئے جائز نہ تھا۔انبیاء سے چونکہ اصول کا تعلق ہوتا ہے اس

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۴
جلد اول
لئے ان سے اختلاف کرنا ہرگز جائز نہیں ہوتا۔ہاں تفصیلات میں خلفاء سے اختلاف ہوسکتا ہے۔چنانچہ اب بھی کسی علمی مسئلہ میں اختلاف ہو جاتا ہے اور پہلے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ خلفاء
کو دوسروں کی بات ماننی پڑی ہے اور بعض دفعہ خلفاء کی بات دوسروں کو ماننی پڑی ہے چنانچہ
حضرت عمر اور صحابہ میں یہ مسئلہ اختلافی رہا کہ جنبی خروج ماء سے ہوتا ہے یا محض صحبت سے۔غرض خلفا ء سے اس قسم کی باتوں میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن انبیاء سے نہیں کیا جاسکتا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر کوئی التحیات میں اُنگلی اُٹھانے کے متعلق اختلاف کرے
گا تو بھی کا فر ہو جائے گا لیکن مجد دین اور خلفاء ایسے نہیں ہوتے کہ مسائل میں بھی اگر ان
سے اختلاف ہو جائے تو انسان کا فر ہو جائے مگر انبیاء کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف
کرنے والا بھی کا فر ہو جاتا ہے ان کی کوئی بات سمجھ میں آئے یا نہ آئے یہی کہنا فرض ہے کہ
جو نبی کہتا ہے وہی سچ ہے“۔(انوار العلوم جلد ۵ صفحه ۵۲۳،۵۲۲)
پھر ملائکہ سے فیض حاصل کرنے کے ذرائع بیان کرتے ہوئے آٹھواں طریق آپ یہ
بیان فرماتے ہیں :۔آٹھواں طریق ملائکہ سے فیض حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق ہو۔یہ
بھی قرآن سے ثابت ہے۔جیسا کہ آتا ہے وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ايَةً مُلكِة آن
يأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةُ مِّمَّا تَرَكَ أل موسى و
ال هرُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَئِكَةُ کہ ایک زمانہ میں ایک نبی سے لوگوں نے کہا کہ ہمارے
لئے اپنا ایسا جانشین مقرر کر دیجئے جس سے ہم دنیا وی معاملات میں مدد حاصل کریں۔لیکن
جب ان کے لئے ایک شخص کو جانشین مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہہ دیا اس میں وہ کون سی بات
ہے جو ہمارے اندر نہیں ہے۔جیسا کہ اب پیغامی کہتے ہیں۔نبی نے کہا آؤ بتا ئیں اس میں
کون سی بات ہے جو تم میں نہیں اور وہ یہ ہے کہ جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے ان کو فرشتے
تسکین دیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ خلافت کے ساتھ وابستگی بھی ملائکہ سے تعلق پیدا کراتی
ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ ان کے دل فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔تابوت کے معنی دل
اور سینہ کے ہیں۔فرمایا خلافت سے تعلق رکھنے والوں کی یہ علامت ہوگی کہ اُن کو تسلی حاصل

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۵
جلد اوّل
ہوگی اور پہلے صلحاء اور انبیاء کے علم ان پر ملائکہ نازل کریں گے۔پس ملا ئکہ کا نزول خلافت
(انوار العلوم جلد ۵ صفحه ۵۶۱)
سے وابستگی پر بھی ہوتا ہے“۔البقرة: ۲۴۹

آج 10 میں سے 10 باقی