خلافت وحدتِ قومی کی جان ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
خلافت وحدت قومی کی جان ہے
یہ خلافت پر
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے درسِ قرآن میں جس کا دور ۱۹۱۴ء میں شروع ہوا یکم
مارچ ۱۹۲۱ء کو جب آیت استخلاف آئی تو حضور نے نہایت تفصیل کے ساتھ مسئلہ خلا
روشنی ڈالی اور اُس فتنہ کے واقعات بیان کر کے جو حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی وفات پر
پیدا ہوا یہ ثابت کیا کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے کسی انسانی منصوبہ کا اس میں کوئی دخل نہیں ہوتا۔اس تقریر کا ایک حصہ جس میں مسئلہ خلافت کی اہمیت بیان کی گئی ہے درج ذیل ہے۔وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
ص
وليبَة لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فأوليكَ هُمُ الفسقون ، یہ آیت اس زمانہ میں بہت ہی زیر بحث ہے۔اس
میں خلافت کا مضمون بیان کیا گیا ہے۔میں خلافت کے مسئلہ کے متعلق کم بولتا ہوں کیونکہ طبعاً
میری طبیعت میں یہ بات داخل ہے کہ جس مسئلہ کا اثر میری ذات پر پڑتا ہوا سے میں بہت کم
بیان کیا کرتا ہوں۔ہاں جب کوئی اعتراض کرے تو جواب دینے کے لئے بولنا پڑتا ہے۔حضرت خلیفہ اول خلافت کے مسئلہ کے متعلق بہت زور دیا کرتے تھے کیونکہ اُنہیں خدا تعالیٰ
کی طرف سے یہ علم دیا گیا تھا کہ اس کے متعلق فتنہ ہوگا۔اس وجہ سے لیکچروں ، درسوں اور
دعاؤں میں بہت زور دیا کرتے تھے۔میرے نز دیک یہ مسئلہ اسلام کے ایک حصہ کی جان ہے۔مختلف حصوں میں مذا ہب کا
عملی کام منقسم ہوتا ہے۔یہ مسئلہ جس حصہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے وہ وحدت قومی ہے۔کوئی
جماعت ، کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایک رنگ کی اس میں وحدت نہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۷۷
جلد اوّل
پائی جائے۔مسلمانوں نے قومی لحاظ سے تنزّل ہی اُس وقت کیا ہے جب ان میں خلافت نہ
رہی۔جب خلافت نہ رہی تو وحدت نہ رہی اور جب وحدت نہ رہی تو ترقی رُک گئی اور
تنزل شروع ہو گیا۔کیونکہ خلافت کے بغیر وحدت نہیں ہو سکتی اور وحدت کے بغیر ترقی نہیں
ہوسکتی۔ترقی وحدت کے ذریعہ ہی ہو سکتی ہے۔جب ایک ایسی رہتی ہوتی ہے جو کسی قوم کو
باندھے ہوئے ہوتی ہے تو اُس قوم کے کمزور بھی طاقتوروں کے ساتھ آگے بڑھتے جاتے
ہیں۔دیکھو! اگر شاہ سوار کے پیچھے ایک چھوٹا لڑکا بٹھا کر باندھ دیا جائے تو لڑکا بھی اُسی جگہ
پہنچ جائے گا جہاں شاہ سوار کو پہنچنا ہو گا یہی حال قوم کا ہوتا ہے۔اگر وہ ایک رستی میں بندھی
ہو تو اس کے کمزور افراد بھی ساتھ دوڑے جاتے ہیں۔لیکن جب رستی کھل جائے تو گو کچھ دیر
تک طاقتور دوڑتے رہتے ہیں لیکن کمزور پیچھے رہ جاتے ہیں اور آخر کا ر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کئی
طاقتور بھی پیچھے رہنے لگ جاتے ہیں۔کیونکہ کئی ایسے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں فلاں جو پیچھے رہ
گئے ہیں ہم بھی رہ جائیں۔پھر ان لوگوں میں جو آگے بڑھنے کی طاقت رکھتے اور آگے
بڑھتے ہیں چلنے کی قابلیت نہیں رہتی۔مگر قومی اتحاد ایسا ہوتا ہے کہ ساری قوم کی قوم چٹان کی
طرح مضبوط ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے کمزور بھی آگے بڑھتے جاتے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا تھا سورۃ نور میں اسلام کی اور انسان کی روحانی ترقیات کے
ذرائع کا ذکر ہے۔ان ذرائع میں سے بعض کا تو پہلے ذکر آچکا ہے اور ایک ذریعہ اس
آیت میں بیان کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وقدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وعملوا الصلحت لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ
وعدہ فرمایا ہے اللہ نے اُن لوگوں سے جو تم میں سے ایمان لائے اور عمل صالح کئے (اور یہ
وعدہ معمولی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ اپنی ذات کی قسم کھا کر فرماتا ہے) کہ ان کوضرور ضرور خلیفہ
بنائے گا اس زمین میں جیسا کہ اس نے خلیفہ بنا یا تم سے پہلوں کو۔اس میں یہ بتایا ہے کہ خدا نے مومنوں سے یہ وعدہ کیا ہے۔آگے اس وعدہ کی
خصوصیات بیان فرماتا ہے۔وليُمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ۔وہ ضرور قائم
کر دے گا ، ثابت کر دے گا ان کے لئے ان کے دین کو جو ان کے لئے پسند کیا گیا۔یہ ایک سلوک
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ہے۔دوسرا سلوک ان سے یہ کرے گا کہ دلیب لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا اور
خوف کے بعد امن سے ان کی حالت بدل دے گا۔اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ فرماتا ہے کہ
يَعْبُدُونَني لا يشركون بي شَيْئًا - وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک
نہ کریں گے۔آگے فرماتا ہے یہ تمہارے لئے اتنا بڑا انعام ہے کہ ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِك
فا وليكَ هُمُ الفسقون جو اس کی قدر نہ کرے گا وہ ہمارے دفتر سے کاٹ دیا جائے
گا۔یہ اس قد رسخت وعید ہے کہ پچھلے کسی وعدہ کی ناقدری کے متعلق ایسی وعید نہیں رکھی گئی۔اس زمانہ میں بدقسمتی سے بعض لوگوں نے خلافت سے اختلاف کیا ہے۔ان کا
خیال ہے کہ خلافت کا سلسلہ حکومت سے تعلق رکھتا ہے۔حالانکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے جنتا
ر دیا ہے مذہب پر ہی دیا ہے۔وعد الله الذینَ آمَنُوا مِنْكُمْ ایک بات -
د عملوا الصلحت دوسری بات - وليمَكّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ تیری
بات - يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا، چوتھی بات - وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُوليك
هُمُ الفيسقون پانچویں بات۔یہ پانچوں باتیں تو صاف طور پر دین سے تعلق رکھتی ہیں۔اور تمکین دین کے ساتھ امن کا آنا ظاہر کرتا ہے کہ اس سے بھی دینی امن ہی مراد ہے۔اس
طرح اس آیت میں تمام کا تمام دین کا ذکر ہے۔اور اس کے آگے بھی خدا تعالیٰ فرماتا ہے
واقيمُوا الصلوة وأتُوا الزَّكوة وَاطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ نے یہ بھی دین کے
احکام ہیں۔پس یہاں دین ہی دین کا ذکر ہے ورنہ اگر یہاں یہ سمجھا جائے کہ سلطنت کا ذکر
ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ روحانی ترقیات کے ذرائع بتانے کے سلسلہ میں سلطنت کا ذکر کیا
تعلق رکھتا ہے۔سلطنت تو کافر اور بد کا رلوگ بھی قائم کر لیتے ہیں۔اصل اور سچی بات یہی ہے کہ خلافت جو روحانی ترقیات کا ایک عظیم الشان ذریعہ ہے
اسی کا یہاں ذکر ہے سلطنت کا نہیں ہے۔اس خلافت سے مراد خواہ خلافت ما موربیت لے
لو یا خلافت نیابت مامورین لے لو بہر حال روحانی خلافت کا ہی یہاں ذکر ہے۔یہ دونوں
قسم کی خلافت روحانیت کی ترقی کا ذریعہ ہے، خلافت ماموریت تو اس طرح کہ اس کے
خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ذریعہ ایک انسان خدا سے نور پا کر دوسروں کو منور کرتا ہے۔اور خلافت نیابت مامورین اس
طرح کہ اس انتظام اور نگرانی سے کمزوروں کی بھی حفاظت ہوتی جاتی ہے۔پس ان دونوں
قسم کی خلافتوں میں برکات ہیں اور دونوں روحانی ترقیات کا باعث ہیں اور دونوں کے بغیر
روحانیت مفقود ہو جاتی ہے۔چنانچہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب خلافت کا
سلسلہ ٹوٹا تو پھر اسلام کو کوئی نمایاں ترقی نہیں ہوئی لیکن رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے بعد جو
خلافتیں تھیں ان میں عظیم الشان تغیر ہوئے۔قوموں کی قومیں اسلام میں داخل ہو گئیں اور
اسلام بڑی سرعت کے ساتھ پھیل گیا۔لیکن جب روحانی خلافت کا سلسلہ نہ رہا تو اسلام کی
ترقی بھی رُک گئی یا پھر ان لوگوں کے ذریعہ کسی قدر ترقی ہوئی جو خدا سے الہام اور وحی پا کر
اسلام کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے۔تو روحانی خلافت کے بغیر اسلام کو کوئی ترقی نہ
ہوئی بلکہ تنزل ہوتا رہا۔آج بھی لوگ خلافت کا شور ڈال رہے ہیں اور خدا کی قدرت ہے چند ہی سال پہلے جو
لوگ ہم پر اس وجہ سے شرک کا الزام لگاتے تھے کہ ہم خلافت کے قائل ہیں اور کہتے تھے کہ
خلافت کے مٹانے کا وقت آگیا ہے چنانچہ وہی ٹریکٹ جو اظہار الحق کے نام سے شائع کیا
گیا اس کے مضمون کی بنیاد ہی اسی امر پر رکھی گئی تھی کہ ہر ایک مامور کسی خاص کام کے لئے
آتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس زمانہ میں اسی لئے آئے کہ ہر قسم کی شخصی حکومت
ا
مٹا کر جمہوری حکومت قائم کریں۔یہ ٹریکٹ لاہور کے جن لوگوں کی مرضی اور منشاء کے
ماتحت شائع ہوا تھا آج وہی کہہ رہے ہیں کہ خلافت ٹرکی ضرور قائم رہنی چاہئے اور یہ
مسلمانوں کا مذہبی مسئلہ ہے۔کوئی ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے اس میں دست اندازی
سمجھی جائے۔اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کو مجبور کر کے ان کے مونہوں سے وہی
باتیں نکلوائی ہیں جن کی بناء پر ہم سے اختلاف کر کے علیحدہ ہوئے تھے تا کہ معلوم ہو جائے کہ
ان کے علیحدہ ہونے کی وجہ دنیا وی اغراض ہی تھیں دینی نہ تھیں۔کیونکہ اُس وقت جب
انہوں نے خلافت کے مسئلہ کو اپنی اغراض کے خلاف دیکھا تو اس کے مٹانے کے درپے
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۰
جلد اول
ہو گئے۔اور اب عام مسلمانوں کو جب خلافت پر زور دیتے دیکھا تو ان کی ہمدردی حاصل
کرنے اور اُن سے فائدہ اُٹھانے کی غرض سے خلافت کو دینی مسئلہ بنالیا۔ان کے مقابلہ میں
ہمیں دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہو گا کہ جو کچھ ہم نے پہلے خلافت کے متعلق کہا تھا اب بھی اُسی
پر قائم ہیں اور ایک انچ اُس سے آگے پیچھے نہیں ہوئے۔خلافت اسلام کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے اور اسلام کبھی ترقی نہیں کرسکتا
جب تک خلافت نہ ہو۔ہمیشہ خلفاء کے ذریعہ اسلام نے ترقی کی ہے اور آئندہ بھی اسی
ذریعہ سے ترقی کرے گا اور ہمیشہ خدا تعالیٰ خلفاء مقرر کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی خدا تعالیٰ ہی
خلفاء مقرر کرے گا۔یہی ہماری جماعت میں جو خلافت کے متعلق جھگڑا ہوا وہ لوگ جنہوں
نے اُس وقت کے حالات دیکھے وہ جانتے ہیں کہ کتنا بڑا فتنہ بپا ہوا تھا۔اب تو کہا جاتا ہے کہ
منصوبہ کیا ہوا تھا اس لئے کامیابی ہو گئی مگر اُس وقت کے حالات کو جاننے والے جانتے ہیں۔وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اللِحَتِ لِيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم که خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم خلیفہ بناتے ہیں جو کچھ ہوا
اسی کے ماتحت ہوا۔( الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۳۱ء )
النور: ۵۶
النور: ۵۷