خلافت رحمت خداوندی
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خلافت رحمت خداوندی
تحریر فرموده ۲۳ /جنوری ۱۹۲۲ء)
جلد دوم
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے نائیجیر یا جانے والے دوسرے احمدی مبلغ حضرت
حکیم فضل الرحمن صاحب کو ۲۳ جنوری ۱۹۲۲ء بعد از نماز فجر مسجد مبارک میں چند ہدایات لکھ
کر دیں ان میں سے ایک حصہ یہ تھا کہ خلافت رحمت خداوندی ہے حضرت مصلح موعود تحریر
فرماتے ہیں۔خلافت کا سلسلہ ایک رحمت ہے۔اور خدا تعالیٰ کی رحمت کی ناشکری کرنی دُکھ میں
ا
ڈالتی ہے۔انسان خواہ کس قدر بھی ترقی کر جائے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے مستغنی نہیں
ہوسکتا۔پس خلافت سے مسلمان کسی وقت بھی مستغنی نہیں ہو سکتے نہ اب نہ آئندہ کسی زمانہ
میں۔اللہ تعالیٰ کی بہت سی برکات اس سے متعلق اور وابستہ ہیں اور اس سے جو خلافت
سے دور ہو جاتا ہے ، دور ہو جاتا ہے اللہ اس سے۔جو اس سے تعلق کرتا ہے ، اپنا تعلق
66
مضبوط کرتا ہے۔“
حضور نے مزید تحریر فرمایا :۔اطاعت ایک اعلیٰ جو ہر ہے اسے پیدا کرنے کی کوشش کرو اور جو آپ کا افسر ہو اس
کی اطاعت کرو اور اپنے نفس کو اپنے پر غالب مت آنے دو۔اگر کسی بات پر اعتراض ہو تو
اس سے خلیفہ وقت کو اطلاع دو۔خود ہی اس پر فیصلہ نہ دو کیونکہ تفرقہ طاقت کو توڑ دیتا ہے اور
یہی کھڑ کی ہے جس میں سے آدم کا دشمن اس کے گھر میں داخل ہوا کرتا ہے اور اس کو اس کے
عزیزوں سمیت جنت میں سے خارج کر دیا کرتا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہمیشہ خلیفہ وقت سے تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہو اور خط و کتابت میں کبھی
ستی نہ کرو۔وہ لوگ جن کو آپ کے ذریعہ سے ہدایت ہو ان کو بھی ان سب نصائح پر عمل
کرنے کی تحریک کرو جو اوپر بیان ہوئیں یا بعد میں آپ تک پہنچتی رہیں۔دینی لٹریچر سے آگاہ رہنے کی ہمیشہ کوشش کر و قرآن کریم کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی
ضرورت نہیں وہ تو مومن کی جان ہے۔مگر حدیث اور کتب مسیح موعود کا مطالعہ بھی ضروری
ہے۔ان سے غافل نہ ہو۔کوئی نہ کوئی اخبار قادیان کا جس میں مرکز اور سلسلہ کے حالات
ہوں ضرور زیر مطالعہ رہنا چاہیے کہ یہ ایمان کو تازہ کرتا ہے اور اس کی تاکید وہاں کے لوگوں
کو بھی کریں جنہیں آپ تبلیغ کر رہے ہوں اور پھر خلفاء کے اعلانات اور ان کی کتب کا
مطالعہ بھی ضروری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنی مرضی کو ظاہر کرتا ہے اور انسان کے
لئے ان کا کلام بھی بمنزلہ دودھ کے ہوتا ہے“۔(الفضل ۳۰ / جنوری ۱۹۲۲ء)