خلیفہ کا مرکز میں رہنا ضروری ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
خلیفہ کا مرکز میں رہنا ضروری ہے
۱۹۲۴ء میں انگلستان میں ویمبلے کے مقام پر منعقد ہونے والی مذہبی کا نفرنس کے منتظمین
نے حضرت مصلح موعود کو بھی شرکت کی دعوت دی۔آپ نے بعد از مشورہ یہ دعوت قبول
فرمائی۔انگلستان جانے سے پہلے امام جماعت احمدیہ کا عزمِ یورپ کے عنوان سے حضور
کی ایک تحریر جون ۱۹۲۴ء میں شائع ہوئی جس میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی کہ
خلیفہ کا مرکز میں رہنا ضروری ہے۔فرمایا :۔اس کے بعد میں احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ بعض احباب نے
اپنے مشورہ کی بناء اس امر پر رکھی ہے کہ مذہبی کا نفرنس نے چونکہ بلایا ہے اس لئے وہاں
ضرور جانا چاہئے اور یہ خیال کیا ہے کہ گویا اس سفر کے ساتھ ہی یورپ فتح ہو جائے گا اور
ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔میرے نزدیک اس امر پر اور اس
امید پر مشورہ دینا درست نہ تھا۔میں نے پہلے بھی بارہا بیان کیا ہے کہ خلیفہ دورہ کرنے والا
واعظ نہیں کہ وہ جس جگہ لیکچر دینے کی ضرورت ہو وہاں جائے۔وہ ایک سپاہی نہیں کہ لڑنے
کے لئے جائے بلکہ ایک کمانڈر ہے جس نے سپاہیوں کو لڑ وانا ہے۔کسی مذہبی کا نفرنس کی
درخواست پر اس کا باہر جانا یا محض لیکچر دینے کے لئے اس کا مرکز سے نکلنا درست نہیں۔یہی
طریق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تھا اور یہی آپ سے پہلے امت محمدیہ کے خلفاء کا رہا
ہے۔پس میں طبعا اس خیال کے مخالف ہوں کہ کسی مذہبی کا نفرنس کے بلاوے پر مرکز کو
چھوڑوں۔ایک دوست نے خوب لکھا ہے کہ اگر اگلے سال اس سے بڑی مذہبی کا نفرنس
ہو گئی تو پھر کیا ہم اپنے خلیفہ سے درخواست کریں گے کہ وہ اب وہاں جائے۔یہ بات بالکل
درست ہے مذہبی کا نفرنسیں تو ہر سال ہو سکتی ہیں اور لوگوں کی توجہ اگر مذہب کی طرف پھر

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
جائے تو بہت بڑے بڑے پیمانوں پر ہو سکتی ہیں مگر ان کی وجہ سے خلیفہ وقت اپنے مرکز کو نہیں
چھوڑ سکتا ورنہ اس کے لئے مرکز میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ایک مشہور جرمن مد بر فلاسفر کا یہ
قول مجھے نہایت پسند ہے اور بہت ہی سچا معلوم ہوتا ہے کہ ہر کام کے افسروں کو بالکل کام
سے الگ اور فارغ رہنا چاہیے تا کہ وہ یہ دیکھتے رہیں کہ کام کرنے والے فارغ نہیں ہیں۔اگر وہ خود کام میں لگ جائیں گے تو دوسرے کام کرنے والوں کی نگرانی نہیں کر سکیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ مرکزی کارکنوں کو صرف نگرانی کا کام کرنا چاہیے جزئی کاموں میں
حصہ نہیں لینا چاہئے۔یہ بات اور محکموں کے متعلق بھی درست ہوتی ہے مگر خلافت کے متعلق تو
بہت ہی درست ہے۔میں اپنے تجربہ کی بناء پر جانتا ہوں کہ خلافت ایک مردم کش عہدہ ہے۔اس کا کام اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا فضل اس کے ساتھ نہ ہو تو یقیناً ایک قلیل
عرصہ میں اس عہدہ پر متمکن انسان ہلاک ہو جائے مگر چونکہ خدا تعالیٰ اس عہدہ کا نگران ہے
وہ اپنے فضل سے کام چلا دیتا ہے۔غرضیکہ وعظوں اور لیکچروں کے لئے باہر جانا خواہ وہ کسی عظیم الشان مذہبی کا نفرنس کی
دعوت ہی پر کیوں نہ ہو خلفاء کے کام کے خلاف بلکہ مشکلات پیدا کرنے کا موجب ہے کیونکہ
ہو سکتا ہے کہ آئندہ امریکہ جاپان وغیرہ ممالک میں مذہبی کا نفرنسیں ہوں اور وہاں کے لوگ
دعوت دیں۔اگر وہاں بھی جاویں تو ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اگر نہ جاویں تو
قومی تعصب کی وجہ سے ان مملکوں کے لوگ اس کو اپنی ہتک خیال کریں گے اور تبلیغ سلسلہ میں
رُکاوٹ پیدا ہوگی۔مغربی ممالک کے لوگ قومی عزت کا اس قدر احساس رکھتے ہیں کہ جن
امور کو ہم لوگ بالکل معمولی خیال کرتے ہیں وہ اسے اپنی زندگی اور موت کا سوال سمجھ بیٹھتے
ہیں۔پس میں مذہبی کا نفرنس کی دعوت کے جواب میں جانے کے مخالف ہوں اور اس امر میں
جو لوگ نہ جانے کا مشورہ دیتے ہیں اُن سے متفق ہوں“۔(انوار العلوم جلد ۸ صفحه ۳۸۲،۳۸۱)

آج 10 میں سے 10 باقی