خلافت اور مرکز سے مظبوط تعلق رکھیں
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۱۲
جلد دوم
خلافت اور مرکز سے مضبوط تعلق رکھیں
۲۰ رمئی ۱۹۲۸ء کو امریکہ اور ماریشس کے مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام
کیا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے خلافت اور مرکز سے تعلق پیدا کرنے کے
بارہ میں فرمایا :۔روحانی امور میں ایک نظام پر سارا کام چلتا ہے جسمانیات میں نیچے سے اوپر کی
طرف ترقی ہوتی ہے لیکن روحانیات میں اوپر سے نیچے کی طرف فیض پہنچتا ہے۔اس لئے
روحانیت میں نظام بہت بڑا تعلق رکھتا ہے۔پس کوشش کرنی چاہیے کہ لوگوں کا مرکز اور
خلافت سے تعلق مضبوط ہو۔ان کو یاد دلاتے رہنا چاہیے کہ مرکز میں خط لکھیں سلسلہ کی طرف
سے جو تحریکیں ہوں ، وہ سنائی جائیں ، خطبات پڑھائے جائیں ، مذہبی طور پر خلافت کے
نظام کی اہمیت بتائی جائے اور بتایا جائے کہ خلافت مذہبی نظام کا جز ہے“۔( الفضل ۲۹ مئی ۱۹۲۸ء )