خلیفہ سے تعلق ارادت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
خلیفہ سے تعلق ارادت
۱ار ستمبر ۱۹۲۸ء تعلیم الاسلام ہائی سکول اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے باغ میں ملک غلام فرید صاحب ایم اے کے اعزاز
میں ایک پارٹی دی گئی اور ایڈریس پیش کیا گیا اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جو
یر فرمائی اس میں خلیفہ کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔سو کبھی اخلاق کی درستی ، کارکنوں میں توازن قائم رکھنے اور دیگر کئی ایک وجوہ کے
باعث کام لینے والے کو جذبات کو دبانا پڑتا ہے لیکن یہ دبانے سے اور بھی تیز ہوتے ہیں۔ہر
وہ شخص جو دین کا کوئی بھی کام کرتا ہے گو وہ اپنا فرض ہی ادا کرتا ہے لیکن خلیفہ پر احسان بھی
کرتا ہے کہ اس کی ذمہ داری خلیفہ پر ہے اور میں اس احسان کو اچھی طرح محسوس کرتا ہوں۔ایک اور بات بھی ہے خلیفہ کے تعلقات جماعت سے باپ بیٹے کے ہوتے ہیں۔اس
لئے جہاں اسے مختلف موقعوں پر جذبات کو دبانا پڑتا ہے وہاں دوسروں کا فرض ہے کہ انہیں
ظاہر کریں۔خلیفہ نے چونکہ بہتوں سے کام لینا ہوتا ہے اس لئے اسے جذبات تو دبانے
پڑتے ہیں لیکن دوسروں کو ضرور ظاہر کرنے چاہئیں کیونکہ جذبات کے اظہار سے ظاہر کرنے
والوں کی حقیقت اور میلان طبعی کا پتہ چلتا ہے اور اگر ہر کوئی اپنے جذبات کو دبائے ہی رکھے
تو پھر کام لینا مشکل ہو جاتا ہے۔لیکن ظاہر کرنے کے بعد کام لینے والے کے دل میں جو بھی
خدا تعالی ڈالے وہ اس کے مطابق کام لے سکتا ہے۔پس دوسروں کو اپنے جذبات دبانے
نہیں چاہئیں کیونکہ جذبات کا دبانا بعض اوقات ٹھوکر کا موجب بھی ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک مخلص خادم تھے۔وہ حضور کی مجالس میں
نہیں آتے تھے اور ظاہر یہ کرتے تھے کہ حضور کے رُعب کے باعث جانے کی جرات نہیں
خلافة على منهاج النبوة
۱۴
جلد دوم
ہوتی۔آپ کو جب اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا یہ بھی شیطانی وسوسہ ہے۔حضرت ابوبکر
اور دیگر ا کا بر صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجالس میں آتے تھے۔ہماری مجلس
میں کسی کا نہ آنا سخت غلطی ہے اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ جذبات کو دبانا نہیں چاہیے۔پیر مرید کا تعلق دراصل جذبات کا ہی تعلق ہوتا ہے۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ان كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْببكم الله۔یہ بھی دراصل جذبات کا
ہی اظہار ہے۔یہاں اتباع فرمایا۔جس کے معنی ہیں پیچھے چلنا۔یہاں حکم ماننا یا اطاعت کرنا
نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ جیسے بچہ اپنی ماں کے ساتھ ساتھ چلتا ہے اسی طرح تم رسول کے
پیچھے پیچھے اگر چلو گے تو خدا تعالیٰ تم سے اس کے نتیجہ میں محبت کرے گا اور پیچھے چلنا محض
جذبات کا تعلق ہے اور خلیفہ بھی رسول کا ظل ہوتا ہے اس لئے وہ بھی جذبات سے ہی تعلق
رکھنے والی چیز ہے۔ایڈریس کے متعلق جو اس وقت پیش کیا گیا ہے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اس لحاظ
سے قابل قدر ہے کہ اس میں عام ایڈریسوں سے جو ایسے موقعوں پر پیش کئے جاتے ہیں
ایک قدم آگے اُٹھایا گیا ہے۔یعنی اس میں محبت آمیز جرح بھی تھی۔میرے نزدیک اپنے
خیالات کو اس حد تک بیان کرنا کہ محبت اور ادب و احترام کا پہلو مدنظر رہے ایک خوشنما
پہلو ہے۔صرف یہ کہہ دینا کہ آپ آئے اور بہت خوشی ہوئی اس میں کوئی زیادہ لذت
نہیں ہوتی بلکہ اس میں تکلف پایا جاتا ہے پس ایڈریس کے طریق بیان پر بھی میں
( الفضل ۵ - اکتوبر ۱۹۲۸ء )
اظہارِ خوشنودی کرتا ہوں “۔آل عمران: ۳۲