امارت کا خلافت کے ماتحت نظام اورخلافت سے وابستگی

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۱۵
جلد دوم
امارت کا خلافت کے ماتحت نظام
اور خلافت سے وابستگی
۱۹۳۰ء میں جماعت احمد یہ صوبہ بنگال کے عہد یداروں میں اختلاف کی وجہ سے
جماعتی کام میں نقص پیدا ہونے لگا۔اس پر حضور نے صوبہ کے آئندہ نظام کے بارہ میں
احباب جماعت بنگال سے مشورہ طلب کیا۔حصول مشورہ کے بعد آپ نے ایک مضمون تحریر
فرمایا کہ امارت کا نظامِ خلافت کے ماتحت بہترین نظام ہے جسے اگر صحیح چلا یا جائے تو تمام
ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں۔ابتداء یہ مضمون حضور نے ۱۳/ دسمبر ۱۹۳۰ء کو تحریر فرمایا جو
امیر جماعت اور منصب امارت کی حقیقت“ کے نام سے شائع ہوا اس میں خلافت سے
وابستگی کی ضرورت بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔وو
دوسری طرف آپ کی تحریرات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس جماعت کی ترقی
خلافت سے وابستگی کے ساتھ مشروط رکھتے ہیں۔خلیفہ کو واجب الاطاعت قرار دیتے ہیں اور
اس کے وجود کو خدا تعالیٰ کے فضل کا نشان اور ذریعہ فرماتے ہیں جس کے فقدان کے ساتھ سلسلہ
کی برکات بھی ختم ہو جائیں گی اور اس سے بغاوت کو شقاوت اور طغیانی قرار دیتے ہیں۔خلافت کے لئے مشورہ کی ضرورت تیسری طرف اسلام سے یہ امر
با وضاحت ثابت ہے کہ کوئی خلافت
بغیر مشورہ کے نہیں چل سکتی اور یہ کہ جہاں تک ہو خلیفہ کو کثرت رائے کا احترام کرنا چاہیے اور
اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔سوائے اس صورت کے کہ وہ خدا اور اس کے رسول کی
خلاف ورزی کثرتِ رائے میں پائے یا اسلام کو کوئی واضح نقصان پہنچتا دیکھے یا مشورہ کو
جماعت کی کثرتِ رائے کا آئینہ نہ سمجھے وغیرہ وغیرہ۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۶
جلد دوم
مجلس عاملہ کی حیثیت ان تینوں امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک خلیفہ کو سب کام
اپنے ہاتھ سے نہیں کرنے چاہئیں بلکہ ایک مجلس عاملہ کے ذریعہ سے کرنے چاہئیں تا کہ اس
کی رائے میں کوئی خاص تعصب نہ پیدا ہو جائے۔وہ مجلس عاملہ اپنے دائرہ عمل میں سب دنیا
کی جماعتوں کیلئے واجب الاطاعت ہونی چاہیے۔خلیفہ کو جماعت سے مشورہ لے کر اپنی پالیسی
کو طے کرنا چاہیے اور اس مشورہ کا انتہائی حد تک لحاظ کرنا چاہیے اور اس سے یہ امر خود بخود
نکل آیا کہ جب جماعت کے مشورہ سے کوئی امور طے ہوں تو مجلس عاملہ اس کی پابند ہو۔جب قادیان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجلس عاملہ کا مرکز قرار دیا تو
بہترین نظام بدرجہ اولیٰ خلیفہ اور مجلس شوری کیلئے اس مرکز کی پابندی ضروری ہے۔حقیقت
یہ ہے کہ اس سے بہتر نظام کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔اس نظام میں بغیر کسی حصہ ملک کو تکلیف
میں ڈالنے کے ترقی کی بے انتہا ء گنجائش ہے اور باوجود مختلف صوبہ جات کی مخصوص ضرورتوں
کو پورا کرنے کے قومیت کے تنگ بندھنوں سے نکالنے کی بھی پوری صورت موجود ہے۔خلیفہ کے لئے کوئی شرط نہیں کہ وہ کس ملک کا باشندہ ہو۔انجمن عاملہ کے لئے کوئی شرط
نہیں کہ وہ کس ملک کے باشندوں سے چپنی جائے۔مجلس شوری اپنی بناوٹ کے لحاظ سے
لازماً سب دنیا کی طرف سے چینی جانی چاہیے اور چونکہ بیشتر حصہ اصولی تجاویز کا ایسی مجلس
کے ہاتھوں سے گزرنا ہے اس وجہ سے ہر ملک اور قوم کے افراد کو سلسلہ کے کام میں اپنی
رائے دینے کا موقع ہوگا اور یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ مسیحی پاپائیت کی طرح کسی خاص قوم
کے ہاتھ میں سلسلہ کا کام چلا جائے گا۔کیونکہ رومن کیتھولک نظام میں مجلس شوری پوپ کے
مقرر کردہ نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے لیکن اسلامی مجلس شوری میں سب مسلمانوں
کو نمائندگی کا
کافی موقع ملتا ہے۔پس اس نظام کے ذریعہ سے ہر ملک کو یکساں نمائندگی سلسلہ کے کام میں
حاصل ہونے کے لئے راستہ کھلا ہے اور اس کے ماتحت سب دنیا کو ایک نقطہ پر جمع کیا جانا
ممکن ہے اور یہی مقصد اسلام کا ہے جو قومیت کے تنگ دائرہ سے دنیا کو نکالنا چاہتا ہے“۔(انوار العلوم جلد ۱ صفحه ۲۳۷ تا ۲۳۹)

آج 10 میں سے 10 باقی