انتخاب خلافت کی مشکل گھڑی
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۱۸
جلد دوم
انتخاب خلافت کی مشکل گھڑی
۱۹۳۰ء میں جب حضور کی وفات کی خبر مشہور ہوئی تو حضور نے جلسہ سالانہ کے موقع پر
۲۷ / دسمبر ۱۹۳۰ء کو تقریر کرتے ہوئے فرمایا :۔بہت سے خطوط مجھے ایسے آئے جن میں جماعت کے معزز افراد نے لکھا ہے کہ اس
خبر کے سنتے ہی اُنہوں نے ارادہ کر لیا کہ ملازمتیں چھوڑ کر بقیہ عمر دین کی خدمت میں صرف
کریں گے اور اسلام کی اشاعت میں لگ جائیں گے“۔” جہاں خدا تعالیٰ نے جماعت کو اخلاص کے اظہار کا موقع دیا وہاں یہ بھی بتا دیا کہ انسان
آخر انسان ہی ہے خواہ وہ کوئی ہو جب ایسا وقت آئے تو انتخاب خلافت کس طرح کرنا ہے“۔انتخاب خلافت کے اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں
خدا تعالیٰ نے اس طرح جماعت کو اخلاص کے اظہار کا
متعلق جماعت کو ہدایت موقع دیا مخلصین کے اخلاص کو انتہا تک پہنچا دیا اور
کثیر حصہ کو دشمنوں کی شرارت سے محفوظ رکھا وہاں یہ بھی بتا دیا کہ انسان آخر انسان ہی ہے
خواہ وہ کوئی ہو آخر ایک نہ ایک دن اسے اپنے مخلصین سے جدا ہونا ہے اس بات کا احساس
خدا تعالیٰ نے جماعت کو کرا دیا۔جماعت کے لحاظ سے اس سے ایک بہت بڑا سبق ملتا ہے اور
وہ یہ کہ انسان مرتے ہیں ، رسول اور خلفاء فوت ہوتے ہیں، تمام ابنیاء کے سردار محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے ، آپ کے خلفا ء بھی فوت ہو گئے ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی انتقال ہو گیا۔ایک وقت تک لوگوں کو ایک ہی کی امید تھی اور وہ
سمجھتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی بھی
موت ثابت کر دی۔غرض موت ہر ایک کے لئے مقدر ہے۔مگر یاد رکھو دشمن اب بھی
خلافة على منهاج النبوة
۱۹
جلد دوم
زندہ ہے وہ مرا نہیں صرف ڈرا ہے۔اس صورت میں تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ خلیفہ سے
جماعت کو جو تعلق ہے وہ جماعت ہی کی بہتری اور بھلائی کا موجب ہے اور جو بھی خلیفہ ہو
اس سے تعلق ضروری ہے۔پس اسلام اور احمدیت کی امانت کی حفاظت سب سے مقدم
ہے اور جماعت کو تیار رہنا چاہیے کہ جب کبھی بھی خلفاء کی وفات ہو اُس وقت جو اسلام
کی بہترین خدمت وہ کر سکتی ہے وہ یہی ہے کہ صحیح ترین انسان
کو اللہ تعالیٰ سے دعائیں
کرنے اور اُس سے الہام پانے کے بعد جماعت کی راہنمائی کے لئے منتخب کیا جائے اور
ساری جماعت اس پر متفق ہو جائے۔انتخاب خلافت سے بڑی آزمائش مسلمانوں کے
لئے اور کوئی نہیں ہو سکتی۔یہ ایسی ہی ہے جیسے باریک دھار پر چلنا جس سے ذرا قدم
لڑکھڑانے سے انسان دوزخ میں جا گرتا ہے۔اور ذرا سی احتیاط سے جنت میں پہنچ
جاتا ہے۔پھر یہ ذمہ داری اس لئے بھی نہایت نازک ہے کہ اس کے متعلق خدا تعالیٰ کا
الہام قلوب میں نازل ہوتا ہے۔الفاظ میں نازل نہیں ہوتا۔الفاظ میں جو الہام ہوا سے
آسانی کے ساتھ سمجھا جا سکتا ہے لیکن قلوب میں نازل ہونے والے الہام کے متعلق ہو سکتا
ہے کہ جو کچھ خیال کیا جائے وہ اصل الہام نہ ہو۔خلافت خدا تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔جب تک لوگ اس کے پانے
کے قابل رہتے ہیں یہ انہیں حاصل رہتا ہے لیکن جب وہ اپنے آپ کو اس کے
قابل نہیں رکھتے تو چھین لیا جاتا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا اليخت لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ !
کہ یہ مومنوں اور عمل صالح کرنے والوں کے لئے انعام ہے۔اگر لوگ مومن ہو نگے اور
عمل صالح کریں گے تو یہ انعام ملے گا ورنہ چھن جائے گا۔پس ہوسکتا ہے کہ ایک شخص جسے
خلافت کے لئے منتخب کیا جائے اُس کا انتخاب صحیح الہام کے ماتحت نہ ہو بلکہ اپنی نفسی حالت
کے ماتحت ہو اور وہ جماعت کو غلط راستہ پر لے جائے۔پس یا د رکھو کہ انتخاب خلافت سے بڑھ کر مشکل اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔باقی جس
قدر ذمہ داریاں ہیں ان کے متعلق ضروری ہدایات الفاظ میں موجود ہیں لیکن اس کے لئے
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
الفاظ میں کوئی ہدایت نہیں ہے۔اس کی مثال وائرلیس کے آلہ کی سی ہے اگر اس کی تاریں
ٹھیک ہوں تو صحیح پیغام سنا جا سکتا ہے ورنہ نہیں۔پس جماعت کو اس کے متعلق اپنی ذمہ داری پہنچانی چاہیے اور نَسُلاً بَعْدَ نَسلِ
روایت چھوڑ جانی چاہیے کہ ایک موقع جماعت پر ایسا آتا ہے جب کہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا
کے لئے بہترین انسان پر متفق ہو جانا چاہے“۔( غیر مطبوعہ مواد )
غیر مبائعین کی کذب بیانی اس کے بعد حضور نے غیر مبائعین کے فتنہ کا ذکر
کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ جھوٹ اور غلط بیانی
یہ
میں کس طرح حد سے گزر چکے ہیں اور اس بات پر اظہار تعجب و افسوس فرمایا کہ ایسے ایسے
جھوٹ دیکھ کر ان لوگوں کے دل میں کیوں درد نہیں پیدا ہوتا جنہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ تعلیم دی کہ کسی حالت میں خفیف سے خفیف جھوٹ بھی نہیں بولنا
چاہیے۔حضور نے ان لوگوں کے حد سے بڑھے ہوئے جھوٹ کی مثال میں ۳۰ ستمبر کے
پیغام کا ایک مضمون پڑھ کر سنایا جس میں لکھا ہے کہ خلیفہ قادیان کو اپنے بعد کی خلافت کی
فکر ابھی سے دامن گیر ہے اور اس منصب جلیلہ کے لئے اپنے لخت جگر میاں ناصر احمد کے نام
قرعہ فال نکالا ہے۔اس انتخاب کے بعد ولی عہد خلافت پرنس آف ویلز کی طرح دورہ پر
نکلے۔تمام قادیانی جماعتوں کو اپنے دیدار فیض آثار سے آنکھوں کا نور اور دل کا سرور عطا
فرمایا۔ہدیے، نذرانے اور تحائف وصول کر کے کامیابی سے قادیان واپس تشریف فرما
ہوئے۔اس کامیاب دورہ کا اندازہ لگانے کے بعد کہ مریدوں نے میاں ناصر کو سر آنکھوں
پر قبول کیا۔اخباروں ، پوسٹروں، اشتہاروں اور خطوط وغیرہ کی پیشانیوں کو هُوَ النَّاصِرُ کے
فقرہ سے مزین کیا جانے لگا اور یوں ایک رنگ میں اعلان کیا گیا کہ ہونے والا خلیفہ ناصر
میاں ہے۔تمام حاضرین نے لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہتے ہوئے شہادت دی کہ میاں
ناصر احمد صاحب نے کوئی دورہ نہیں کیا۔حضور نے وضاحت کے ساتھ پیغام کے اس مضمون
کی تردید کی اور بتایا کہ میاں ناصر احمد کو خلافت کے لئے دورہ کرانے کا الزام لگانے والے
دیکھیں میں تو وہ ہوں جس نے ۱۹۲۴ء کی مجلس مشاورت میں یہ بات پیش کی تھی کہ کوئی خلیفہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۱
جلد دوم
اپنے کسی رشتہ دار کو اپنا جانشین نہیں مقرر کر سکتا چنانچہ میں نے پیش کیا تھا کہ :۔کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی اپنے باپ یا بیٹے یا بھائی یا بہنوئی یا
داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا نیچے کی طرف کے رشتہ داروں کو
اپنا جانشین مقرر نہیں کر سکتا۔نہ کسی خلیفہ کی زندگی میں مجلس شوری اس کے کسی مذکورہ بالا
رشتہ دار کو اس کا جانشین مقرر کر سکتی ہے۔نہ کسی خلیفہ کے لئے جائز ہوگا کہ وہ وضا حنا یا اشارتاً
اپنے کسی ایسے مذکورہ بالا رشتہ دار کی نسبت تحریک کرے کہ اس کو جانشین مقرر کیا جائے۔اگر
کوئی خلیفہ مذکورہ بالا اصول کے خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ جائز نہ سمجھا جائے گا اور
مجلس شورا ی کا فرض ہوگا کہ خلیفہ کی وفات پر آزادانہ طور سے خلیفہ حسب قواعد تجویز کرے
اور پہلا انتخاب یا نا مزدگی چونکہ نا جائز تھی وہ مستر د سمجھی جائے گی“۔اب دیکھو غیر مبائعین کی طرف سے یہ الزام اس شخص پر لگایا جاتا ہے جس نے خلافت
کے متعلق پیش بندیاں پہلے سے ہی کر دی ہیں تا کہ کوئی ایسی کارروائی نہ کر سکے اور اگر کرے
(انوار العلوم جلد ۱ صفحه ۵۳۶، ۵۳۷)
تو اسے مستر د کر دیا جائے“۔النور : ۵۶