خلیفہ کی کامل اطاعت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۸
جلد دوم
خلیفہ کی کامل اطاعت
۱۹۳۴ء کے فتنہ میں احراریوں کی زبردست شکست کے بعد مخالفین نے جماعت کے
خلاف کئی نئے محاذ کھول لئے۔ایک فتنہ مرتدین کا تھا۔حضور نے خلیفہ کی کامل اطاعت کی
طرف توجہ دلاتے ہوئے اگست ۱۹۳۷ ء میں اَلْاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَّرَائِهِ حدیث کی تشریح
میں فرمایا :۔دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ موجودہ فتنہ
خلافت کے خلاف ہے۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلافت اسلام کا ایک اہم جزو ہے اور جو اس
سے بغاوت کرتا ہے وہ اسلام سے بغاوت کرتا ہے۔اگر ہمارا یہ خیال درست ہے تو جولوگ
اس عقیدہ کو تسلیم کرتے ہیں، ان کیلئے اَلْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ کا حکم بہت بڑی اہمیت
رکھتا ہے۔کیونکہ خلافت کی غرض تو یہ ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد عمل اور اتحاد خیال پیدا کیا
جائے اور اتحاد عمل اور اتحاد خیال خلافت کے ذریعہ سے سبھی پیدا کیا جا سکتا ہے اگر خلیفہ کی
ہدایات پر پورے طور پر عمل کیا جائے۔اور جس طرح نماز میں امام کے رکوع کے ساتھ رکوع
اور قیام کے ساتھ قیام اور سجدہ کے ساتھ سجدہ کیا جاتا ہے اسی طرح خلیفہ وقت کے اشارہ
کے ماتحت ساری جماعت چلے اور اس کے حکم سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرے۔نماز کا امام
جو صرف چند مقتدیوں کا امام ہوتا ہے جب اس کے بارہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ جو اس کے رکوع اور سجدہ میں جانے سے پہلے رکوع یا سجدہ میں جاتا ہے یا اس
سے پہلے سر اُٹھاتا ہے ، وہ گنہگا رہے ہے تو جو شخص ساری قوم کا امام ہو اور اُس کے ہاتھ پر سب
صلى الله
نے بیعت کی ہو اُس کی اطاعت کتنی ضروری سمجھی جائے گی۔چنانچہ رسول کریم ﷺ اسی
اہمیت کو واضح کرنے کیلئے فرماتے ہیں کہ اَلاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ تم اپنی انفرادی
خلافة على منهاج النبوة
۲۹
جلد دوم
عبادتوں میں شریعتِ اسلامیہ کے مطابق جس طرح چاہو عمل کرو لیکن اپنی قوم کے مخالفوں
کے مقابلہ کا جب وقت آئے ، اُس وقت تمہاری سب آزادی سلب ہو جاتی ہے اور تم کو حق
نہیں پہنچتا کہ امام کی موجودگی اور آزادی کے وقت میں تم اس بارہ میں کوئی آزاد فیصلہ کرو
چاہئے کہ امام تمہارے لئے بطور ڈھال کے ہو۔جس طرح سپاہی ڈھال کے پیچھے چلتا
ہے اور سمجھتا ہے کہ میں ڈھال سے اِدھر اُدھر ہوا اور مرا۔اسی طرح تم سب امام کے اشارہ
پر چلو اور اس کی ہدایات سے ذرہ بھر بھی اِدھر اُدھر نہ ہو۔جب وہ حکم دے بڑھو اور جب وہ
حکم دے ٹھہر جاؤ۔اور جدھر بڑھنے کا وہ حکم دے اُدھر بڑھو اور جدھر سے ہٹنے کا حکم دے
اُدھر سے ہٹ آؤ۔اس حکم کی جب تک فرمانبرداری نہ کی جائے ، خلافت ایک بے معنی ہے رہ جاتی ہے اور
وہ اتحاد جس کے پیدا کرنے کیلئے اسلام نے یہ سب سامان پیدا کیا ہے کسی طرح بھی پیدا نہیں
ہوسکتا اور اسلام کی وہ ترقی جو اس اتحاد سے مقصود ہے حاصل نہیں ہو سکتی۔ادھوری اتباع
صرف طاقت کو ضائع کرنے والی ہوتی ہے۔اس سے صرف لوگوں کی آزادی چھنتی ہے اور
وہ شیریں پھل نہیں پیدا ہوتے جن پھلوں کا پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کا منشا ہے اور جن پھلوں کو کھا کر
مومن اسی دنیا میں جنت کے مزے لوٹ سکتا ہے“۔انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۵۱۶٬۵۱۵)
بخارى كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
بخاری کتاب الاذان باب اثم من رفع رأسه قبل الامام صفحہ ۱۳ احدیث نمبر ۶۹۱ مطبوعہ ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الثانية