جلسہ خلافت جوبلی ۱۹۳۹۔تقریر بجواب ایڈریس ہاے جماعت احمدیہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 2

خلافة على منهاج النبوة
۴۳
جلد دوم
حاصل کرنے والا خواہ کسی یونیورسٹی کا ہو وظیفہ حاصل کر سکے گا۔ہم صرف زیادہ نمبر دیکھیں
گے کسی یونیورسٹی کا فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ رہنے والا طالب علم بھی اسے حاصل کر سکے گا اور
اگر کسی بھی یو نیورسٹی کا کوئی احمدی طالب علم یہ امتیاز حاصل نہ کر سکے تو جس کے بھی سب سے
زیادہ نمبر ہوں اُسے یہ وظیفہ دے دیا جائے گا۔انگلستان یا امریکہ میں حصول تعلیم کے لئے جو
وظیفہ مقرر ہے اس کے لئے ہم سارے ملک میں اعلان کر کے جو بھی مقابلہ میں شامل ہونا
چاہیں ان کا امتحان لیں گے اور جو بھی فرسٹ رہے گا اُسے یہ وظیفہ دیا جائے گا۔يُزَكِّيهِمْ کے ایک معنی ادنیٰ حالت سے اعلیٰ کی طرف لے جانے کے بھی ہیں اور
اس طرح اس میں اقتصادی ترقی بھی شامل ہے اس کی فی الحال کوئی سکیم میرے ذہن میں
نہیں مگر میرا ارادہ ہے کہ انڈسٹریل تعلیم کا کوئی معقول انتظام بھی کیا جائے تا پیشہ وروں کی
حالت بھی بہتر ہو سکے۔اسی طرح ایگریکلچرل تعلیم کا بھی ہو، تا زمینداروں کی حالت بھی
درست ہو سکے۔خلفاء کا ایک کام میں سمجھتا ہوں اس عہدہ کا استحکام بھی ہے۔میری خلافت پر شروع
سے ہی پیغامیوں کا حملہ چلا آتا ہے مگر ہم نے اس کے مقابلہ کے لئے کماحقہ توجہ نہیں کی۔شروع میں اس کے متعلق کچھ لڑ پچر پیدا کیا تھا مگر اب وہ ختم ہو چکا ہے۔پس اس فنڈ سے اس
قوم کی ہدایت کے لئے بھی جد و جہد کی جانی چاہئے اور اس کے لئے بھی کوئی سکیم میں تجویز
کروں گا۔ہماری جماعت میں بعض لوگ اچھا لکھتے ہیں میں نے الفضل میں ان کے مضامین
پڑھے ہیں ان سے فائدہ اُٹھانے کی کوئی صورت کی جائے گی۔پس یہ خلفاء کے چار کام ہیں اور انہی پر یہ روپیہ خرچ کیا جائے گا۔پہلے اسے کسی نفع
مند کام میں لگا کر ہم اس سے آمد کی صورت پیدا کریں گے اور پھر اس آمد سے یہ کام
شروع کریں گے۔ایک تو ایسا اُصولی لٹریچر شائع کریں گے کہ جس سے ہندو، سکھ اسلامی
اُصول سے آگاہی حاصل کر سکیں۔اب تک ہم نے ان کی طرف پوری طرح توجہ نہیں کی
حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات سے پتہ لگتا ہے کہ ان لوگوں کے لئے
بھی ہدایت مقدر ہے۔مثلاً آپ کا ایک الہام ہے کہ آریوں کا بادشاہ ہے۔ایک۔"
ہے

خلافة على منهاج النبوة
وو
وو
۴۴
جلد دوم
” جے سنگھ بہادر ہے کرشن رو ڈ ر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے، مگر ہم نے
ابھی تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کی۔پس آب اِن کے لئے لٹریچر شائع کرنا چاہئے۔میں
چاہتا ہوں کہ یہ اتنا مختصر ہو کہ اِسے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر سکیں۔پھر ایک حصہ مسلمانوں
میں تبلیغ پر خرچ کیا جائے۔ایک آرٹ، سائنس، انڈسٹری اور زراعت وغیرہ کی تعلیم پر اور
ایک حصہ نظام سلسلہ پر دشمنوں کے حملہ کے مقابلہ کے لئے۔آہستہ آہستہ کوشش کی جائے کہ
اس کی آمد میں اضافہ ہوتا رہے اور پھر اس آمد سے یہ کام چلائے جائیں۔اس روپیہ کو خرچ
کرنے کے لئے یہ تجویزیں ہیں۔اس کے بعد میں جھنڈے کے نصب کرنے کا اعلان کرتا
ہوں منتظمین اس کے لئے سامان لے آئیں۔جھنڈا نصب کرنے کے متعلق بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کانگرس کی رسم ہے
لیکن اس طرح تو بہت سی رسمیں کانگرس کی نقل قرار دینی پڑیں گی۔کانگرسی جلسے بھی کرتے
ہیں اس لئے یہ جلسہ بھی کانگرس کی نقل ہوگی۔گاندھی جی دودھ پیتے ہیں دودھ پینا بھی اِن کی
نقل ہوگی اور اس اصل کو پھیلاتے پھیلاتے یہاں تک پھیلا نا پڑے گا کہ مسلمان بہت سی
اچھی باتوں سے محروم رہ جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ کانگرس کی نقل نہیں۔رسول کریم
نے خود جھنڈا باندھا اور فرمایا کہ یہ میں اُسے دوں گا جو اس کا حق ادا کرے گا۔پس
یہ کہنا کہ یہ بدعت ہے تاریخ اسلام سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔جھنڈا لہرانا نا جائز نہیں ہاں
البتہ اس ساری تقریب میں میں ایک بات کو برداشت نہیں کر سکا اور وہ ایڈریسوں کا چاندی
کے خولوں وغیرہ میں پیش کرنا ہے اور چاہے آپ لوگوں کو تکلیف ہو میں حکم دیتا ہوں کہ ان
سب کو بیچ کر قیمت جو بلی فنڈ میں دے دی جائے۔پس جھنڈا رسول کریم ﷺ سے ثابت
ہے اور لڑائی وغیرہ کے مواقع پر اس کی ضرورت ہوتی ہے۔کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ حضرت
مرزا صاحب نے تو جہاد سے ہی منع کر دیا ہے پھر جھنڈے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر میں کہوں
گا کہ اگر لوہے کی تلوار کے ساتھ جہاد کرنے والوں کے لئے جھنڈ ا ضروری ہے تو قرآن کی
تلوار سے لڑنے والوں کے لئے کیوں نہیں۔اگر آب ہم لوگ کوئی جھنڈ ا معین نہ کریں گے تو
بعد میں آنے والے ناراض ہوں گے اور کہیں گے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے

خلافة على منهاج النبوة
۴۵
جلد دوم
صحابہ ہی جھنڈا بنا جاتے تو کیا اچھا ہوتا۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے
ایک مجلس میں یہ سُنا ہے کہ ہمارا ایک جھنڈا ہونا چاہئے۔جھنڈ ا لوگوں کے جمع ہونے کی ظاہری
علامت ہے اور اس سے نوجوانوں کے دلوں میں ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا کہ ”لوائے ماپنہ ہر سعید خواهد بود یعنی میرے جھنڈے کی پناہ ہر سعید کو
حاصل ہوگی اور اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنا جھنڈا نصب کریں تا سعید روحیں اس کے
نیچے آ کر پناہ لیں۔یہ ظاہری نشان بھی بہت اہم چیزیں ہوتی ہیں۔جنگ جمل میں حضرت عائشہ ایک اونٹ پر سوار تھیں دشمن نے فیصلہ کیا کہ اونٹ کی
ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو آپ نیچے گر جائیں اور آپ کے ساتھی لڑائی بند کر دیں لیکن جب
آپ کے ساتھ والے صحابہ نے دیکھا کہ اس طرح آپ گر جائیں گی تو گو آپ دین کا
ستون نہ تھیں مگر بہر حال رسول کریم ﷺ کی محبت کی مظہر تھیں اس لئے صحابہ نے اپنی جانوں
سے ان کے اونٹ کی حفاظت کی اور تین گھنٹہ کے اندر اندر ستر جلیل القدر صحابی کٹ کر رگر
گئے۔کے قربانی کی ایسی مثالیں دلوں میں جوش پیدا کرتی ہیں۔پس جھنڈا نہایت ضروری
ہے اور بجائے اس کے کہ بعد میں آ کر کوئی بادشاہ اسے بنائے یہ زیادہ مناسب ہے کہ یہ
صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھوں اور موعودہ خلافت کے زمانہ میں بن جائے۔اگر اب کوئی جھنڈا نہ بنے تو بعد میں کوئی جھنڈا کسی کیلئے سند نہیں ہو سکتا۔چینی کہیں گے ہم اپنا
جھنڈا بناتے ہیں اور جاپانی کہیں گے اپنا اور اس طرح ہر قوم اپنا اپنا جھنڈا ہی آگے کرے
گی۔آج یہاں عرب ، سماٹری ، انگریز سب قوموں کے نمائندے موجود ہیں ایک انگریز
نو مسلمہ آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے ایڈریس بھی پیش کیا ہے۔جاوا ، سماٹرا کے نمائندے بھی
ہیں ، افریقہ کے بھی ہیں انگریز گویا یورپ اور ایشیا کے نمائندے ہیں۔افریقہ کا نمائندہ بھی
ہے امریکہ والوں کی طرف سے بھی تار آ گیا ہے اور اس لئے جو جھنڈا آج نصب ہوگا اس
میں سب تو میں شامل سمجھی جائیں گی اور وہ جماعت کی شوکت کا نشان ہو گا اور یہی مناسب تھا
کہ جھنڈا بھی بن جاتا تا بعد میں اس کے متعلق کوئی اختلافات پیدا نہ ہوں۔پھر یہ رسول کریم
ﷺ کی سنت بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک شعر کو بھی پورا کرتا

خلافة على منهاج النبوة
۴۶
جلد دوم
ہے۔رسول کریم علیہ نے فرمایا تھا کہ مسیح دمشق کے منارہ شرقی پر اترے گا اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے وہ مینارہ بنوایا تا رسول کریم ﷺ کی بات
ظاہری رنگ میں بھی پوری ہو اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں یہ جھنڈا بنانے کی توفیق
دی کہ جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک شعر ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوتا ہے اور
اس وجہ سے کہ ہم لوگوں کو باطن کا بھی خیال رہے اور یہ محض ظاہری رسم ہی نہ رہے میں نے
ایک اقرار نامہ تجویز کیا ہے پہلے میں اسے پڑھ کر سنا دیتا ہوں اس کے بعد میں کہتا جاؤں گا
اور دوست اسے دُہراتے جائیں۔اقرار نامہ یہ ہے:۔میں اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اسلام
اور احمدیت کے قیام ، اس کی مضبوطی اور اس کی اشاعت کیلئے آخر دم تک کوشش
کرتا رہوں گا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امر کے لئے ہر ممکن قربانی پیش کروں گا
کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام دوسرے سب دینوں اور سلسلوں پر غالب رہے اور
اس کا جھنڈا کبھی سر نگوں نہ ہو بلکہ دوسرے سب جھنڈوں سے اُونچا اُڑتا رہے۔اللَّهُمَّ امِينَ اللَّهَمَّ آمِينَ اللَّهُمَّ امِينَ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(انوار العلوم جلد ۱۵ صفحه ۴۲۷ تا ۴۴۰ )
بخارى كتاب فضل ليلة القدر باب رفع معرفة ليلة القدر صفحه ۳۲۴ حدیث نمبر ۲۰۲۳ مطبوعه
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
اسد الغابة الجزء الثانی صفحہ ۲۳۷ زیر عنوان سراقہ بن مالک، مطبوعہ بیروت ۲۰۰۶ ء ( مفہوماً )
الجمعة ٣
تذکرہ صفحه ۳۱۳ ایڈیشن چهارم ۲۰۰۴ء
ه تذکره صفحه ۳۱۲، ۵۶۸ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
صلى الله بخارى كتاب الجهاد و السير باب ما قيل في لواء النبي علي صفحه ۴۹۲ حدیث
نمبر ۲۹۷۵ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
ک تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۷۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
مسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال صفحه ۱۲۷۱ حدیث نمبر ۷۳۷۳ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ ، الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی