خلافت احمدیہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۴
جلد دوم
دیندار سمجھ کر اس کے پاس امانتا رکھ دیا تھا مگر اب میں روپیہ مانگتا ہوں تو یہ دیتا نہیں اور کہتا
ہے کہ میں تجھے جانتا ہی نہیں کہ تو کون ہے اور تو نے کب میرے پاس روپیہ رکھا تھا۔اب بتاؤ
ایسے علماء كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ ہو سکتے ہیں؟ اور کیا یہ کہا جاسکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی یہ حدیث ان جنگ اسلام علماء کے متعلق ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ان علماء سے مراد
دراصل خلفاء ہیں جو علماءِ رُوحانی ہوتے ہیں اور اس ارشاد نبوی سے اِس طرح اشارہ کیا گیا
ہے کہ پہلے نبیوں کے بعد جو کام بعض دوسرے انبیاء سے لیا گیا تھا وہی کام میری اُمت میں
اللہ تعالیٰ بعض علماء ربانی یعنی خلفائے راشدین سے لے گا۔چنانچہ موسیٰ کے بعد جو کام یوشع
سے لیا گیا وہ اللہ تعالیٰ ابوبکر سے لے گا اور جو کام داؤد سے لیا گیا وہ اللہ تعالیٰ عمر سے لے گا
اور جو کام بعض اور انبیاء مثلاً سلیمان وغیرہ سے لیا گیا وہ اللہ تعالیٰ عثمان اور علی سے لے گا۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ
مجھے اللہ تعالیٰ نے وہ مقام بخشا ہے کہ میری اُمت کے خلفاء وہی کام کریں گے جو انبیاء
سابقین نے کیا۔پس اس جگہ علماء سے مرا د رشوتیں کھانے والے علماء نہیں بلکہ ابو بکر عالم ، عمرؓ
عالم ، عثمان عالم اور علی عالم مراد ہیں۔چنانچہ جب ادنی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ نے اِن لوگوں
کو پیدا کر دیا اور پھر زیادہ روشن صورت میں جب زمانہ کو ایک نبی کی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ
نے اس وعدہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے پورا کر دیا۔گوفرق یہ
ہے کہ پہلے انبیاء براہ راست مقام نبوت حاصل کرتے تھے مگر آپ کو نبوت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے ملی۔خلافت احمد یہ
تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں کما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ آیا
ہے۔چلو ہم مان لیتے ہیں کہ پہلے خلفاء اس آیت کے ماتحت تھے کیونکہ اُن کے پاس نظام ملکی
تھا لیکن اس آیت سے وہ خلافت جو احمد یہ جماعت میں ہے کیونکر ثابت ہوگئی کیونکہ ان کے
پاس تو کوئی نظام ملکی نہیں ؟

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۵
جلد دوم
اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ یہ کیا ہے کہ وہ آمَنُوا اور وعَمِلُوا الصلحت
کی مصداق جماعت کو خلیفہ بنائے گا اور خلیفہ کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے سے پہلے کا
نا ئب ہوتا ہے۔پس وعدہ کی ادنی حد یہ ہے کہ ہر نبی کے بعد اُس کے نائب ہوں اور یہ ظاہر
ہے کہ جس رنگ کا نبی ہوا گر اسی رنگ میں اس کا نائب بھی ہو جائے تو وعدہ کی ادنی حد پوری
ہو جاتی ہے اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د ملکی نظام نہ تھا اس لئے
آپ کی امر نبوت میں جو شخص نیابت کرے وہ اس وعدہ کو پورا کر دیتا ہے۔اگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو ملکی نظام عطا ہوتا تب تو اعتراض ہوسکتا تھا کہ آپ کے بعد کے خلفاء
نے نیابت کس طرح کی مگر نظام ملکی عطا نہ ہونے کی صورت میں یہ اعتراض نہیں ہو سکتا
کیونکہ جس نبی کا کوئی خلیفہ ہوا سے وہی چیز ملے گی جو نبی کے پاس ہوگی اور جو اُس کے پاس
ہی نہیں ہوگی وہ اُس کے خلیفہ کو کس طرح مل جائے گی۔حضرت خلیفہ اول کے متعلق یہ بات بہت مشہور تھی اور آپ خود بھی فرمایا کرتے تھے کہ
مجھے جب بھی روپیہ کی ضرورت ہو اللہ تعالیٰ کہیں نہ کہیں سے روپیہ بھجوا دیتا ہے۔ایک دفعہ کسی
نے آپ کے پاس بیس روپے بطور امانت رکھے جو کسی ضرورت پر آپ نے خرچ کر لئے
چند دنوں کے بعد وہ شخص آیا اور کہنے لگا کہ میری امانت مجھے دے دیجئے۔اُس وقت آپ
کے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا مگر آپ نے اُسے فرمایا ذرا ٹھہر جائیں ابھی دیتا ہوں۔دس پندرہ
منٹ ہی گزرے ہونگے کہ باہر سے ایک مریض آیا اور اس نے فیس کے طور پر آپ کے
سامنے کچھ روپے رکھ دیئے۔حافظ روشن علی صاحب پاس بیٹھے ہوئے تھے انہیں حضرت
خلیفہ اول فرمانے لگے کہ یہ روپے گن کر اس شخص کو دے دیں۔انہوں نے روپے گن کر
دے دیئے اور رسید لے کر پھاڑ دی۔بعد میں ہم نے حافظ روشن علی صاحب سے پوچھا کہ
کتنے روپے تھے انہوں نے بتایا کہ جتنے روپے وہ مانگتا تھا بس اتنے ہی روپے تھے۔تو اللہ تعالیٰ
عجیب در عجیب رنگ میں آپ کی مدد فرمایا کرتا تھا اور بسا اوقات نشان کے طور پر آپ پر مال
و دولت کے عطا یا ہو جایا کرتے تھے۔ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ سب دُعا کی برکات ہیں مگر بعض
لوگ غلطی سے یہ سمجھتے تھے کہ آپ کو کیمیا کا نسخہ آتا ہے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول جب وفات

خلافة على منهاج النبوة
JAY
جلد دوم
ہے وہ
پا گئے تو دہلی کے ایک حکیم صاحب میرے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ میں آپ سے الگ
ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے انہیں موقع دے دیا۔وہ پہلے تو مذہبی رنگ میں
باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے آپ کے والد صاحب کو خدا تعالیٰ نے بڑا درجہ بخشا
خدا تعالیٰ کے مامور تھے اور جسے خدا تعالیٰ نے مامور بنا دیا ہو اس کا بیٹا بھلا کہاں بخیل ہوسکتا
ہے مجھے آپ سے ایک کام ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اس معاملہ میں میری مدد کریں اور
بخل سے کام نہ لیں۔میں نے کہا فرمائیے کیا کام ہے۔وہ کہنے لگے مجھے کیمیا گری کا بڑا
شوق ہے اور میں نے اپنی تمام عمر اس میں برباد کر دی ہے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ
حضرت مولوی صاحب کو کیمیا کا نسخہ آتا تھا اب چونکہ آپ اُن کی جگہ خلیفہ مقرر ہوئے ہیں
اس لئے وہ آپ کو ضرور کیمیا کا نسخہ بتا گئے ہونگے۔پس مہربانی کر کے وہ نسخہ مجھے بتا دیجئے۔میں نے کہا مجھے تو کیمیا کا کوئی نسخہ نہیں بتا گئے۔وہ کہنے لگے یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ آپ
اُن کی جگہ خلیفہ ہوں اور وہ آپ کو کیمیا کا نسخہ بھی نہ بتا گئے ہوں۔غرض میں انہیں جتنا یقین
دلاؤں کہ مجھے کیمیا کا کوئی نسخہ نہیں ملا اتنا ہی ان کے دل میں میرے بخل کے متعلق یقین بڑھتا
چلا جائے میں انہیں بار بار کہوں کہ مجھے ایسے کسی نسخہ کا علم نہیں اور وہ پھر میری خوشامد کرنے
لگ جائیں اور نہایت لجاجت سے کہیں کہ میری ساری عمر اس نسخہ کی تلاش میں گزرگئی ہے
آپ تو بخل سے کام نہ لیں اور یہ نسخہ مجھے بتا دیں۔آخر جب میں اُن کے اصرار سے بہت ہی
تنگ آ گیا تو میرے دل میں خدا تعالیٰ نے ایک نکتہ ڈال دیا اور میں نے اُن سے کہا کہ گومیں
مولوی صاحب کی جگہ خلیفہ بنا ہوں مگر آپ جانتے ہیں کہ حضرت مولوی صاحب کے مکان
مجھے نہیں ملے۔وہ کہنے لگے مکان کس کو ملے ہیں۔میں نے کہا اُن کے بیٹوں کو۔پھر میں نے
کہا اُن کا ایک بڑا بھاری کتب خانہ تھا مگر وہ بھی مجھے نہیں ملا۔پس جب کہ مجھے نہ اُن کے
مکان ملے اور نہ اُن کا کتب خانہ ملا ہے تو وہ مجھے کیمیا کا نسخہ کس طرح بتا سکتے تھے۔اگر انہوں
نے یہ نسخہ کسی کو بتایا ہوگا تو اپنے بیٹوں کو بتایا ہوگا۔آپ اُن کے پاس جائیں اور کہیں کہ وہ
نسخہ آپ کو بتا دیں۔چنانچہ وہ میرے پاس سے اٹھ کر چلے گئے۔عبدالحی مرحوم ان دنوں
زندہ تھے وہ جاتے ہی اُن سے کہنے لگے کہ لائیے نسخہ۔انہوں نے کہا نسخہ کیسا۔کہنے لگے وہی

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۷
جلد دوم
کیمیا کا نسخہ جو آپ کے والد صاحب جانتے تھے۔اب وہ حیران کہ میں اسے کیا کہوں۔آخر
انہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ مجھے کسی نسخے کا علم نہیں۔اس پر وہ نا کام ہو کر میرے پاس
آئے اور کہنے لگے باپ والا بخل بیٹے میں بھی موجود ہے۔میں نے کہا۔یہ آپ جانیں کہ وہ
بخیل ہیں یا نہیں مگر میں اُن کے جس حصے کا خلیفہ ہوں وہی مجھے ملا ہے اور کچھ نہیں ملا۔غرض جس رنگ کا کوئی شخص ہو اُسی رنگ کا اُس کا جانشین ہوتا ہے۔چونکہ حضر
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د ملکی نظام نہیں تھا اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ
کے خلفاء کے پاس کوئی نظام ملکی کیوں نہیں؟
آیت استخلاف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوسرا جواب یہ ہے کہ اس
ا
آیت میں خلافت نظامی ہی
کی نبوت اور خلافت دونوں شامل ہیں کے بارہ میں یہ نہیں آیا کہ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم بلکہ اس آیت میں جس قدر وعدے ہیں سب کے ساتھ
ہی یہ الفاظ لگتے ہیں۔مگر غیر مبائعین میں سے بھی جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی
مانتے ہیں جیسے شیخ مصری وغیرہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کی نبوت کلی طور پر پہلے نبیوں کی قسم
کی نبوت نہیں بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خودلکھا ہے یہ نبوت پہلی نبوتوں سے
ایک بڑا اختلاف رکھتی ہے اور وہ یہ کہ پہلے نبی مستقل نبی تھے اور آپ امتی نبی ہیں۔پس
جس طرح آپ کی نبوت کے پہلے نبیوں کی نبوت سے مختلف ہونے کے باوجود اس وعدہ کے
پورا ہونے میں کوئی فرق نہیں آیا کہ ليَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
من قبلهم اسی طرح خلافت کے مختلف ہونے کی وجہ سے بھی اس وعدہ کے پورا ہونے میں
کوئی فرق نہیں آ سکتا۔اور اگر بعض باتوں میں پہلی خلافتوں سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے یہ
خلافت اس آیت سے باہر نکل جاتی ہے تو ماننا پڑیگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت
بھی اس آیت کے ماتحت نہیں آتی کیونکہ اگر ہماری خلافت ابو بکر اور عمر کی خلافت سے کچھ
اختلاف رکھتی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت بھی پہلے نبیوں سے کچھ اختلاف
رکھتی ہے۔پس اگر ہماری خلافت اس آیت کے ماتحت نہیں آتی تو ماننا پڑے گا کہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۸
جلد دوم
نَعُوذُ بِاللهِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت بھی اس آیت کے ماتحت نہیں آتی حالانکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس نبوت کو باوجود مختلف ہونے کے اسی آیت کے
ماتحت قرار دیتے ہیں۔پس جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پہلی نبوتوں سے
اختلاف رکھنے کے باوجود اس آیت کے وعدہ میں شامل ہے اسی طرح یہ خلافت با وجود پہلی
خلافتوں سے ایک اختلاف رکھنے کے اس آیت کے وعدہ میں شامل ہے۔حضرت مسیح ناصری کے خلفاء بھی تیسرا جواب یہ ہے کہ مسیح ناصری کے بعد
کے خلفاء بھی نظام ملکی سے کوئی تعلق نہ
نظام ملکی سے
کوئی تعلق نہ رکھتے تھے رکھتے تھے۔اگر کوئی کہے کہ آپ کے بعد
کوئی خلیفہ ہوا ہی نہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود فرماتے
ہیں۔مَا كَانَتْ نُبُوَّةٌ قَطُّ إِلَّا تَبعَتَهَا خِلَافَةٌ۔کہ دنیا میں کوئی بھی ایسی نبوت نہیں گزری
جس کے پیچھے اُسی قسم کی خلافت قائم نہ ہوئی ہو۔پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت ملی تھی
تو آپ کے بعد ویسی ہی خلافت کے قیام کو ماننا ہمارے لئے ضروری ہے بصورت دیگر
معترضین کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی نہیں تھے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خلافت کو نبوت کے بعد لازمی قرار دیا ہے۔دوسرے مسیحی لوگ پطرس کو خلیفہ مانتے چلے آئے ہیں۔پس جب کہ رسول کریم علی
فرماتے ہیں کہ آپ کے بعد ضرور خلافت ہوئی اور مسیحی خود اقرار کرتے ہیں کہ پطرس
حضرت مسیح ناصری کا خلیفہ تھا تو پھر یہ تیسرا گروہ کہاں سے پیدا ہو گیا جو کہتا ہے کہ آپ کے
بعد کوئی خلیفہ ہی نہیں ہوا جنہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا تھا یعنی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جب انہوں نے بھی فرما دیا کہ ہر نبی کے بعد خلافت قائم ہوئی ہے اور جب عیسائی
جن کے گھر کا یہ معاملہ ہے وہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت مسیح کے بعد خلافت قائم ہوئی اور جب کہ
تاریخ سے بھی یہی ثابت ہے تو پھر اس سے انکار کرنا محض ضد ہے۔اگر کہا جائے کہ بعض مسیحی
انہیں خلیفہ تسلیم نہیں کرتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بعض مسلمان بھی خلفاء اربعہ کو خلیفہ تسلیم
نہیں کرتے ، بعض کے رڈ کر دینے سے مسئلہ تو ر ڈ نہیں ہو جاتا۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۸۹
جلد دوم
تیسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت میں مسیحیوں کے بارہ میں
ایسا انتظام تسلیم کیا ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔”جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن
زور میں آ جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ
اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود جماعت کے لوگ بھی تر ڈد میں پڑ جاتے
ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر
لیتے ہیں۔تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی
ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس
معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق ” کے وقت میں ہوا جب کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے
بادیه نشین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے تب
خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ
ย
رض
دکھایا۔ایسا ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا۔۔۔ایسا ہی حضرت عیسی
علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا۔گویا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے اسی طرح
حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام کے بعد بھی خلافت قائم ہوئی۔پس وہ شخص جو یہ کہتا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد خلافت قائم نہیں ہوئی وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اس صریح ارشاد کے خلاف قدم اٹھاتا ہے اور ایک ایسی بات پیش
کرتا ہے جس کی نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے تائید ہوتی ہے نہ تاریخ سے
تائید ہوتی ہے اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تائید کرتے ہیں۔چوتھا اعتراض یہ ہے کہ اگر اس
مخالفین کا ایک اور اعتراض اور اس کا جواب آیت سے افراد مراد لئے
جائیں تو یہ اعتراض ہوتا ہے کہ وعدہ دو قسم کے وجودوں کے متعلق ہے۔ایک نبیوں کے متعلق

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۰
جلد دوم
اور ایک بادشاہوں کے متعلق۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جس قسم کے نبی آیا
کرتے تھے اُن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم کر دیا اور بادشاہت کو آپ نے پسند
نہیں فرمایا بلکہ صاف فرما دیا کہ میرے بعد کے خلفاء بادشاہ نہ ہونگے تو پھر کیوں نہ تسلیم کیا
جائے کہ اس آیت میں وعدہ قوم سے ہی ہے افراد سے نہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں
کوئی شک نہیں کہ پہلی قسم کی نبوت بھی ختم ہو گئی اور پہلی قسم کی ملوکیت بھی ختم ہو گئی لیکن کسی
خاص قسم کے ختم ہو جانے سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ اس کا قائم مقام جو اس سے اعلیٰ ہو وہ نہیں
آ سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سب انبیاء سے نرالے تھے اس لئے ضروری تھا کہ
آپ کے بعد کا نظام بھی سب نظاموں سے نرالا ہو۔اس کا نرالا ہونا اُسے مشابہت سے نکال
نہیں دیتا بلکہ اس کے حسن اور خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے۔چنانچہ آپ چونکہ کامل
نبی تھے اور دنیا میں کامل شریعت لائے تھے اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے بعد ایسے نبی
ہوتے جو آپ سے فیضان حاصل کر کے مقام نبوت حاصل کرتے اسی طرح آپ کا نظام
چونکہ تمام نظاموں سے زیادہ کامل تھا اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے بعد ایسے خلفاء ہوتے
جو پبلک طور پر منتخب ہوتے۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ نے نبوت بھی
اور ملوکیت بھی ایک نئے رنگ میں ڈھال دی اور پہلی قسم کی نبوت اور پہلی قسم کی ملوکیت کو ختم
کر دیا۔پہلے انبیاء کی خلافت خواہ خلافت نبوت یاد رکھنا چاہئے کہ خلافت نبوت پہلے
ہو یا خلافت ملوکیت۔ناقص تھی نبی کی تائید کے لیے آتی ہے اور
خلافت ملوکیت مومنین کے حقوق کی
حفاظت اور اُن کی قوتوں کے نشو و نما کیلئے آتی ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے پہلے انبیاء کو جو خلفاء انبیاء ملے تو اُن کی خلافت ناقص تھی کیونکہ گو وہ ان کے کام
کو چلاتے تھے مگر نبوت براہ راست پاتے تھے۔پس اُن کی خلافت کامل خلافت نہ ہوتی تھی
اور اگر ان کی اقوام کو خلفاء ملو کی ملے تو اُن کی خلافت بھی ناقص خلافت ہوتی تھی کیونکہ وہ
اختیارات براه راست ورثہ سے پاتے تھے۔اور اس کے نتیجہ میں اُن کی قوم کے قومی پورے

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۱
جلد دوم
طور پر نشو و نما نہ پاتے تھے کیونکہ اُن کے مقرر کرنے میں اُمت کا دخل نہ ہوتا تھا اُسی طرح
جس طرح نبیوں کا اپنے تابع نبیوں کی نبوت میں دخل نہ ہوتا تھا۔چنانچہ جہاں بھی باپ کے
بعد بیٹا اور بیٹے کے بعد پوتا ورثہ کے طور پر تخت حکومت سنبھالتے چلے جاتے ہیں وہاں اس
بات کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی کہ پبلک کے علمی معیار کو بلند کیا جائے اور اُس کے ذہنی
قوی کو ایسا نشو ونما دیا جائے کہ وہ صحیح رنگ میں حکام کا انتخاب کر سکے لیکن جہاں حکام کا
انتخاب سپبلک کے ہاتھ میں ہو وہاں حکومت اس بات پر مجبور ہوتی ہے کہ ہر فرد کو عالم بنائے ،
ہر فرد کو سیاست دان بنائے اور ہر فرد کوملکی حالات سے باخبر رکھے تا کہ انتخاب کے وقت اُن
سے کوئی بیوقوفی سرزد نہ ہو جائے۔پس اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے لوگوں کے
نشو ونما کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام کے انتخاب کا حکم دیا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
پہلے انبیاء کی خلافت خواہ وہ خلافتِ نبوت ہو یا خلافت ملوکیت ناقص تھی لیکن رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم چونکہ صحیح معنوں میں کامل نبی تھے اس لئے آپ کے بعد جو نبی آیا یا آئیں گے وہ
آپ کے تابع ہی نہ ہونگے بلکہ آپ کے فیض سے نبوت پانے والے ہونگے۔اسی طرح
چونکہ آپ کی قوم صحیح معنوں میں کامل اُمت تھی جیسا کہ فرمایا۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أخرجت للنَّاسِ ١٨ اس لئے ضروری تھا کہ اُن کے کام کو چلانے والے بھی اُسی
رنگ میں آئیں جس طرح اس اُمت میں نبی آنے تھے یعنی اُن کے انتخاب میں قوم کو دخل ہو۔پس
اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا کہ وہ ملو کی خلیفہ نہ ہوں جن کے انتخاب میں قوم کو دخل نہ ہوتا تھا بلکہ
انتخابی خلیفہ ہوں تا کہ اُمت محمدیہ کی پوری ترجمانی کرنے والے ہوں اور اُمت کی قوت کا صحیح
نشو و نما ہو۔چنانچہ اس حکم کی وجہ سے ہر خلیفہ اس بات پر مجبور ہے کہ وہ لوگوں میں زیادہ سے
زیادہ علم اور سمجھ کا مادہ پیدا کرے تاکہ وہ اگلے انتخاب میں کوئی غلطی نہ کر جائیں۔پس یہ فرق اس
وجہ سے ہے کہ نبی کریم ﷺ سید الانبیاء ہیں اور آپ کی اُمت خَيْرُ الْأُمم ہے۔جس طرح
سید الانبیاء کے تابع نبی آپ کے فیضان سے نبوت پاتے ہیں اسی طرح خیر الامم کے
خلفاء قوم کی آواز سے خلیفہ مقرر ہوتے ہیں۔پس یہ نظامِ اسلام کی برتری اور نبی اسلام اور
اُمّتِ اسلامیہ کے علو مرتبت کی وجہ سے ہے اور اس سے خلافتِ فردی کو مٹایا نہیں گیا بلکہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۲
جلد دوم
خلافت شخصی کو زیادہ بہتر اور مکمل صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ان اصولی سوالوں کے بعد میں
ایک دو ضمنی اعتراضوں کو لے لیتا ہوں۔کیا خلافت موعودہ محض اُس خلیفہ کے (۱) ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ
خلافت موعودہ جس کا اس آیت میں
صلى الله
متعلق ہے جو نبی کے معاً بعد آ تا ہے؟ ذکر ہے محض اس خلیفہ کے متعلق
ہے جو نبی کے معاً بعد آتا ہے نہ کہ خلفاء کے ایک لمبے سلسلہ کے متعلق۔اس کا جواب یہ ہے۔(۱) رسول کریم علیہ نے خود چاروں خلافتوں کو خلافتِ راشدہ قرار دیا ہے۔آپ
فرماتے ہیں۔عَنْ سَفِينَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخِلَافَةُ
ثَلَاثُونَ سَنَةً ثُمَّ تَكُونُ مُلْکا - 19 یعنی حضرت سفینہ کہتے ہیں میں نے رسول کریم ﷺ کو
یہ فرماتے سنا کہ میرے بعد خلافت صرف تمہیں سال ہو گی اس کے بعد ملوکیت قائم ہو جائے
گی۔اور چاروں خلفاء کی مدت صرف تمہیں سال ہی بنتی ہے۔پس جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم خلافت کو چاروں خلفاء تک لمبا کرتے ہیں تو کسی دوسرے کا کیا حق ہے کہ اسے پہلے
خلیفہ تک محدود کر دے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خیال کو ”سر الخلافہ“
میں بیان فرمایا ہے مگر یہ درست نہیں۔آپ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ شیعوں کے رد میں
ہے۔وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل جانشین حضرت علی تھے آپ
اس کے جواب میں فرماتے ہیں کہ خلافت کا وعدہ قرآن کریم کی آ
وعد الله الّذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ میں ہے اور اس میں جو شرائط پائی جاتی ہیں وہ
بیت
بدرجۂ کمال حضرت ابو بکر میں پائی جاتی ہیں۔پس آپ کا مطلب تو یہ ہے کہ قرآن کریم سے حضرت ابو بکر کی خلافت حضرت علیؓ کی
خلافت سے زیادہ ثابت ہے نہ یہ کہ حضرت علی خلیفہ نہ تھے۔آپ نے اپنی کتب میں چار
خلفاء کے الفاظ بھی استعمال کئے ہیں اسے اور حضرت علی کی خلافت کا بھی ذکر فرمایا ہے ۲ کے
اس کا مزید ثبوت یہ ہے کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے شیعوں کے رڈ میں ایک لیکچر دیا

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۳
جلد دوم
تھا جس میں انہوں نے اسی آیت سے حضرت ابو بکرؓ ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کو خلیفہ
ثابت کیا ہے اور حضرت علی کی خلافت کو بھی مختلف مقامات میں تسلیم کیا ہے۔آپ نے بعد
میں اس لیکچر کو بعض زوائد کے ساتھ کتابی صورت میں خلافتِ راشدہ کے نام سے چھپوا دیا
تھا۔اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں کہ میرا یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنا
اور بار بار پڑھوایا اور اس کے کچھ حصہ کا ترجمہ اپنی کتاب حجۃ اللہ میں بھی کر دیا اور مختلف
مقامات پر میرا یہ مضمون دوستوں کو اپنی طرف سے بطور تحفہ بھجوایا۔پس معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس عقیدہ میں حضرت مولوی
عبد الکریم صاحب سے متفق تھے جس کا انہوں نے ” خلافتِ راشدہ میں اظہار کیا ہے
دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ پہلے خلیفہ کی خلافت ثابت ہو جائے تو دوسروں کی خود بخود
ثابت ہو جاتی ہے۔جیسے حضرت ابو بکر پہلے خلیفہ ہوئے اور پھر حضرت ابوبکر نے
حضرت عمرؓ کا انتخاب کیا اور مسلمانوں سے مشورہ کر کے انھیں خلیفہ مقرر کیا۔اسی طرح
اس زمانہ میں حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ تو میرا نام لے کر وصیت کی اور دوسری دفعہ
بغیر نام کے وصیت کی مگر بہر حال خلافت کے وجود کو آپ نے قائم کیا۔آپ کی وصیت کے
الفاظ یہ ہیں :۔خاکسار بقائی جو اس لکھتا ہے لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
میرا جانشین متقی ہو ، ہر دلعزیز عالم با عمل۔حضرت صاحب کے پرانے اور
نئے احباب سے سلوک چشم پوشی و درگزر کو کام میں لا وے۔میں سب کا خیر خواہ تھا
وہ بھی خیر خواہ رہے قرآن وحدیث کا درس جاری رہے۔والسلام
نورالدین
۴ / مارچ
اسی طرح آپ ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کیا ہے
اور میرے بعد جو ہو گا اسے بھی خدا ہی خلیفہ مقرر کرے گا۔چنانچہ آپ نے فرمایا:۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۴
جلد دوم
” خلافت کیسری کی دُکان کا سوڈا واٹر نہیں۔تم اس بکھیڑے سے کچھ
فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن
سکتا ہے۔میں جب مرجاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس
کو آپ کھڑا کر دے گا۔‘‘۷۵
پس اگر پہلے خلفاء اس آیت کے ماتحت خلیفہ تھے تو ان کے فیصلے اسی کی تائید میں ہیں کہ ان
کے بعد بھی خلافت رہے گی اور اسی رنگ میں ہوگی جس رنگ میں ان کی اپنی خلافت تھی اور ان
کے فیصلے اس بارہ میں حجت ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلْيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارتضى لَهُمْ -
تیسرا جواب یہ ہے کہ جب موجبات موجود ہوں تو پھر ان کا طبعی نتیجہ کیوں نہ ہوگا یا تو یہ
مانا جائے گا کہ ضرورت خلافت بعد میں نہ رہی اور اُمت بھی مومنوں اور عمل صالح کرنے
والوں کی نہ رہی اور یا پھر خلافت کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا۔کیا خلیفہ کا عزل جائز ہے؟ ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ جب خلیفہ انتخاب
سے ہوتا ہے تو پھر امت کیلئے اس کا عزل بھی جائز
ہوا اس کا جواب یہ ہے کہ گو خلیفہ کا تقر ر ا نتخاب کے ذریعہ سے ہوتا ہے لیکن آیت کی
نص صریح اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ امت کو اپنے فیصلہ کا اس امر میں ذریعہ
بنا تا ہے اور اس کے دماغ کو خاص طور پر روشنی بخشتا ہے لیکن مقرر اصل میں اللہ تعالیٰ ہی کرتا
ہے۔چنانچہ فرماتا ہے لیسْتَخْلِفَتَهُمْ کہ وہ خود ان کو خلیفہ بنائے گا۔پس گو خلفاء کا انتخاب
مومنوں کے ذریعہ سے ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا الہام لوگوں کے دلوں کو اصل حقدار کی طرف
متوجہ کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ ایسے خلفاء میں میں فلاں فلاں خاصیتیں پیدا کر دیتا
ہوں اور یہ خلفاء ایک انعام الہی ہوتے ہیں۔پس اس صورت میں اس اعتراض کی تفصیل یہ
ہوئی کہ کیا اُمت کو حق نہیں کہ وہ اس شخص کو جو کامل موحد ہے جس کے دین کو اللہ تعالیٰ نے
قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے خدا نے تمام خطرات کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے اور جس کے
ذریعہ سے وہ شرک کو مٹانا چاہتا ہے اور جس کے ذریعہ سے وہ اسلام کو محفوظ کرنا چاہتا ہے

خلافة على منهاج النبوة
۱۹۵
جلد دوم
معزول کر دے۔ظاہر ہے کہ ایسے شخص کو امتِ اسلامیہ معزول نہیں کر سکتی۔ایسے شخص کو تو
شیطان کے چیلے ہی معزول کریں گے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ اس جگہ وعدہ کا لفظ ہے اور وعدہ احسان پر دلالت کرتا ہے۔پس
اس اعتراض کے معنی یہ ہوں گے کہ چونکہ انعام کا انتخاب اللہ تعالیٰ نے اُمت کے ہاتھ میں
رکھا ہے اسے کیوں حق نہیں کہ وہ اس انعام کو رڈ کر دے۔ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ استنباط
بدترین استنباط ہے۔جو انعام منہ مانگے ملے اس کا رڈ کرنا تو انسان کو اور بھی مجرم بنا دیتا ہے
اور اس پر شدید حجت قائم کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو فرمائے گا کہ اے لوگو! میں نے تمہاری
مرضی پر چھوڑا اور کہا کہ میرے انعام کو کس صورت میں لینا چاہتے ہو؟ تم نے کہا ہم اس انعام کو
فلاں شخص کی صورت میں لینا چاہتے ہیں اور میں نے اپنے فضل اس شخص کے ساتھ وابستہ کر
دیئے۔جب میں نے تمہاری بات مان لی تو اب تم کہتے ہو کہ ہم اس انعام پر راضی نہیں۔اب
اس نعمت کے اوپر میں اس کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ لَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ ای
کی طرف اشارہ کرنے کیلئے فرمایا کہ مَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُوْنَ
یعنی انتخاب کے وقت تو ہم نے اُمت کو اختیار دیا ہے مگر چونکہ اس انتخاب میں ہم اُمت کی
را ہبری کرتے ہیں اور چونکہ ہم اس شخص کو اپنا بنا لیتے ہیں اس کے بعد امت کا اختیار نہیں
ہوتا اور جو شخص پھر بھی اختیار چلانا چاہے تو یا درکھے وہ خلیفہ کا مقابلہ نہیں کرتا بلکہ ہمارے
انعام کی بے قدری کرتا ہے۔پس من كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ
اگر انتخاب کے وقت وہ امنوا وعملوا الصلحت میں شامل تھا تو اب اس اقدام کی
وجہ سے ہماری درگاہ میں اس کا نام و عملوا الصلحت کی فہرست سے کاٹ کر فاسقوں
کی فہرست میں لکھا جائے گا۔ایک لطیف نکتہ اب ایک لطیف نکتہ بھی سن لو۔دیکھو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں کیا عجیب بات
بیان کی ہے۔خلافت کے انعام کا وارث اس قوم کو بتایا ہے جو (۱) ایمان
رکھتی ہو یعنی اس کے ارادے نیک ہوں۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ "
کہ مومن کے عمل محدود ہوتے ہیں مگر اس کے ارادے بہت وسیع ہوتے ہیں۔اور وہ کہتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی