آیت استخلاف اور خلافت ثانیہ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۰۸
جلد دوم
عقیدہ کو ترک کر دوں گا تو یہ قرآن مجید کی عظمت اور اُس کی بزرگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا اور
آپ کا مقصد یہ تھا کہ قرآن کے ایک لفظ کے خلاف بھی اگر میرا عقیدہ ہو تو میں ترک کرنے
کیلئے تیار ہوں۔یہ مقصد نہیں تھا کہ واقع میں آپ کا کوئی عقیدہ خلاف قرآن ہے۔اسی طرح
حضرت ابو بکر کے اس قول کے یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ سے گفر بواح صادر ہو سکتا تھا بلکہ یہ معنی
ہیں کہ صداقت ہر حالت میں قابل اتباع ہوتی ہے اور اُس کیلئے زید یا بکر کا کوئی سوال نہیں ہوتا
اگر میں بھی کسی ایسے امر کا ارتکاب کروں تو تم میری اطاعت سے انکار کر دو۔یہ مطلب نہیں تھا
کہ آپ کبھی خدا اور رسول کے حکم کے خلاف بھی کسی فعل کا ارتکاب کر سکتے تھے اور نہ
اطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أولى الأمر منكم اور آیت استخلاف کی
موجودگی میں یہ معنی ہو سکتے ہیں۔آیت استخلاف اور خلافت ثانیہ
اب میں مختصراً آیت استخلاف کے ماتحت احمد یہ خلافت کے ذکر کو چھوڑ کر صرف اپنی خلافت کو لیتا
ہوں۔اللہ تعالیٰ نے وعد الله الّذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِیم میں یہ بتایا ہے کہ جب تک
قوم کی اکثریت میں ایمان اور عملِ صالح رہتا ہے اُن میں خلافت کا نظام بھی موجود
رہتا ہے۔پس دیکھنا یہ چاہئے کہ (۱) کیا جماعت اب تک ایمان اور عمل صالح رکھتی
ہے یعنی کیا ہماری جماعت کی شہرت نیک ہے اور کیا ہماری جماعت کے افراد کی
اکثریت عملِ صالح رکھتی ہے؟ اس کیلئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔یہ بات ہر شخص پر
ظاہر ہے کہ جماعت کی شہرت نیک ہے اور جماعت کی اکثریت عمل صالح پر قائم ہے۔پس جب ایمان اور عملِ صالح کی یہ حالت ہے تو خلافت کا وعدہ ضرور پورا ہونا چاہئے
کیونکہ وعد الله اللّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصلحت کے الفاظ میں
اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے اس بات کا وعدہ کیا ہے اور وعدہ ضرور پورا ہوا کرتا ہے۔(۲) دوسری بات اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی
ہے کہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۰۹
جلد دوم
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ یعنی جس طرح پہلے خلفاء ہوئے اسی طرح اُمتِ محمدیہ
میں خلفاء ہو نگے۔مطلب یہ کہ جس طرح پہلے خلفاء الہی طاقت سے بنے اور کوئی اُن کی
خلافت کا مقابلہ نہ کر سکا اِسی طرح اب ہو گا۔سو میری خلافت کے ذریعہ یہ علامت بھی پوری
ہوئی۔حضرت خلیفہ اول کی خلافت کے وقت صرف بیرونی اعداء کا خوف تھا مگر میری خلافت
کے وقت اندرونی اعداء کا خوف بھی اس کے ساتھ شامل ہو گیا۔پھر حضرت خلیفہ اول
کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہی حکیم الامت اور اور بہت سے
القاب سے ملقب کیا جاتا تھا مگر میرے متعلق سالہا سال سے جماعت میں یہ پروپیگنڈا کیا
جارہا تھا کہ اگر اس بچہ کے ہاتھ میں جماعت کی باگ ڈور آ گئی تو جماعت تباہ ہو جائے گی۔پھر میں نہ عربی کا عالم تھا ، نہ انگریزی کا عالم تھا، نہ ایسا فن جانتا تھا جو لوگوں کی توجہ اپنی طرف
پھر ا سکے ، نہ جماعت میں مجھے کوئی عہدہ اور رسوخ حاصل تھا تمام اختیارات مولوی محمد علی
صاحب کو حاصل تھے اور وہ جس طرح چاہتے تھے کرتے تھے۔ایسے حالات میں ایک ایسا
شخص جس کو عمر کے لحاظ سے بچہ کہا جاتا تھا، جس کو علم کے لحاظ سے جاہل کہا جا تا تھا ، جسے انجمن
میں کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، جس کے ہاتھ میں کوئی روپیہ نہیں تھا ، اُس کی مخالفت میں وہ
لوگ کھڑے ہوئے جن کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں تھیں ، وہ لوگ کھڑے ہوئے جن کے
ہاتھوں میں قوم کا تمام روپیہ تھا ، وہ لوگ کھڑے ہوئے جو ایک عرصہ دراز سے بہت بڑی
عزتوں کے مالک سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اس بچہ کو خلیفہ نہیں بننے دیں
گے مگر خدا نے اُن کو ناکام و نامراد کیا اور وہی جسے جاہل کہا جاتا تھا ، جسے کو دن 2 قرار دیا
جاتا تھا اور جس کے متعلق یہ علی الاعلان کہا جاتا تھا کہ وہ جماعت کو تباہ کر دے گا ، خدا تعالیٰ
نے اُسی کو خلافت کے مقام کیلئے منتخب کیا۔یہ لوگ اپنی امیدوں پر پانی پھرتا دیکھ کر یہاں
سے الگ ہو گئے اور انہوں نے کہا جماعت نے بے وقوفی کی جو اُس نے ایک نادان اور
احمق بچہ کو خلیفہ بنا لیا تھوڑے دنوں میں ہی اُسے اپنی حماقت کا خمیازہ نظر آ جائے گا ، جماعت
تباہ ہو جائے گی ، روپیہ آنا بند ہو جائے گا ، تمام عزت اور نیک نامی خاک میں مل جائے گی
اور وہ عروج جو سلسلہ کو اب تک حاصل ہوا ہے اس نادان بچے کی وجہ سے ضائع ہو جائیگا مگر
خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
ہوتا کیا ہے؟ وہی بچہ جب خدا کی طرف سے خلافت کے تخت پر بیٹھتا ہے تو جس طرح شیر
بکریوں پر حملہ کرتا ہے اُسی طرح خدا کا یہ شیر دنیا پر حملہ آور ہوا اور اس نے ایک یہاں سے
اور ایک وہاں سے، ایک مشرق سے اور ایک مغرب سے، ایک شمال سے اور ایک جنوب
سے بھیڑیں اور بکریاں پکڑ پکڑ کر خدا کے مسیح کی قربان گاہ پر چڑھا دیں یہاں تک کہ آج اس
سٹیج پر اس وقت سے زیادہ لوگ موجود ہیں جتنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی کے آخری سال جلسہ سالانہ پر آئے تھے۔جس کی آنکھیں دیکھتی ہوں وہ دیکھے اور
جس کے کان سنتے ہوں وہ سنے کہ کیا خدا کے فضل نے ان تمام اعتراضات کو باطل نہیں کر دیا
جو مجھ پر کئے جاتے تھے۔اور کیا اُس نے اُسی چھپیس سالہ نوجوان کو جس کے متعلق لوگ کہتے
تھے کہ وہ جماعت کو تباہ کر دے گا خلیفہ بنا کر اور اُس کے ذریعہ سے جماعت کو حیرت انگیز
ترقی دے کر یہ ظاہر نہیں کر دیا کہ یہ کسی انسان کا بنایا ہوا خلیفہ نہیں بلکہ میرا بنایا ہوا خلیفہ ہے
اور کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے۔(۳) تیسری علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارتضى لهم یعنی جو علوم دینیہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن پر ظاہر ہو نگے انہیں خدا دنیا میں
قائم کرے گا اور کوئی اُن کو مٹانے پر قادر نہ ہو سکے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے قرب کی وجہ سے صحابہؓ کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں
کہ صحابہ نے جو حدیثیں جمع کیں وہ بجائے خود اتنا بڑا کارنامہ ہے جو اُن کے درجہ کو عام
لوگوں کے وہم و گمان سے بھی بلند تر کر دیتا ہے۔پھر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ حضرت
خلیفہ اول قرآن کریم کے کامل ماہر اور اُس کے عاشق تھے اور آپ کے احسانات
جماعت احمدیہ پر بہت بڑے ہیں لیکن یہ سب وہ تھے جن میں سے کسی ایک پر بھی جاہل ہونے
کا اعتراض نہیں کیا گیا اس لئے خدا تعالیٰ کی صفت علیم جس شان اور جس جاہ وجلال کے ساتھ
میرے ذریعہ جلوہ گر ہوئی اُس کی مثال مجھے خلفاء کے زمرہ میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔میں
وہ تھا جسے گل کا بچہ کہا جاتا تھا ، میں وہ تھا جسے احمق اور نادان قرار دیا جا تا تھا مگر عہدۂ خلافت
کو سنبھالنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم اتنی کثرت کے ساتھ کھولے کہا۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۱
جلد دوم
قیامت تک اُمتِ مسلمہ اِس بات پر مجبور ہے کہ میری کتابوں کو پڑھے اور اُن سے فائدہ
اٹھائے۔وہ کونسا اسلامی مسئلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ
نہیں کھولا۔مسئلہ نبوت، مسئله کفر ، مسئله خلافت، مسئله تقدیر، قرآنی ضروری امور کا انکشاف ،
اسلامی اقتصادیات، اسلامی سیاسیات اور اسلامی معاشرت وغیرہ پر تیرہ سو سال سے کوئی
وسیع مضمون موجود نہیں تھا مجھے خدا نے اس خدمت دین کی توفیق دی اور اللہ تعالیٰ نے میرے
ذریعہ سے ہی ان مضامین کے متعلق قرآن کے معارف کھولے جن کو آج دوست دشمن سب
نقل کر رہے ہیں۔مجھے کوئی لاکھ گالیاں دے، مجھے لاکھ بُرا بھلا کہے جو شخص اسلام کی تعلیم کو
دنیا میں پھیلانے لگے گا اُسے میرا خوشہ چیں ہونا پڑے گا اور وہ میرے احسان سے کبھی باہر
نہیں جا سکے گا چاہے پیغامی ہوں یا مصری۔ان کی اولادیں جب بھی دین کی خدمت کا ارادہ
کریں گی وہ اس بات پر مجبور ہونگی کہ میری کتابوں کو پڑھیں اور اُن سے فائدہ اُٹھائیں بلکہ
میں بغیر فخر کے کہہ سکتا ہوں کہ اس بارہ میں سب خلفاء سے زیادہ مواد میرے ذریعہ سے جمع
ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔پس مجھے یہ لوگ خواہ کچھ کہیں خواہ کتنی بھی گالیاں دیں ان کے دامن
میں اگر قرآن کے علوم پڑیں گے تو میرے ذریعہ ہی اور دنیا ان کو یہ کہنے پر مجبور ہوگی کہ اے
نا دا نو ! تمہاری جھولی میں تو جو کچھ بھرا ہوا ہے وہ تم نے اسی سے لیا ہے پھر اس کی مخالفت تم
کس منہ سے کر رہے ہو۔(۴) چوتھی علامت یہ بتائی تھی کہ وَليبَة لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا - خدا ان
کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔یہ علامت میرے زمانہ میں خدا نے نہایت صفائی کے
ساتھ پوری کی۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول جب خلیفہ ہوئے ہیں تو اُس وقت صرف یہ خوف تھا
کہ باہر کے دشمن ہنسی مذاق اُڑائیں گے اور وہ جماعت کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش
کریں گے۔مگر میری خلافت کے آغاز میں نہ صرف بیرونی دشمنوں کا خوف تھا بلکہ جماعت
کے اندر بھی بگاڑ پیدا ہو چکا تھا اور خطرہ تھا کہ اور لوگ بھی اس بگاڑ سے متاثر نہ ہو جائیں
ایسے حالات میں خدا نے میرے ذریعہ ہی اس خوف کو امن سے بدلا اور یہ خطرہ کہ جماعت
کہیں صحیح عقائد سے منحرف نہ ہو جائے بالکل دُور کر دیا۔چنا نچہ دیکھ لو آج مصری صاحب
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۲
جلد دوم
بھی باوجود میری مخالفت کے نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قائل ہیں اور اگر وہ
دیانتداری اور سچائی سے کام لیں تو اس بات کا اعتراف کر سکتے ہیں کہ اس مسئلہ پر جماعت کو
ثبات میری وجہ سے ہی حاصل ہوا اور میں نے ہی اس مسئلہ کو حل کیا۔پھر کیا یہ مسئلہ خدا نے
اسی سے حل کرانا تھا جو بقول مصری صاحب معزول ہونے کے قابل تھا ؟ اسی طرح جماعت پر
بڑے بڑے خطرات کے اوقات آئے مگر خدا تعالیٰ نے ہر خطرہ کی حالت میں میری مدد کی اور
میری وجہ سے اس خوف کو امن سے بدل دیا گیا۔احرار کا جن دنوں زور تھا لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اب جماعت تباہ ہو جائے گی مگر میں نے کہا
میں احرار کے پاؤں تلے سے زمین نکلتی دیکھتا ہوں اور اس کے تھوڑے دنوں بعد ہی احرار
کے پاؤں تلے کی زمین نکل گئی اور وہ دنیا میں ذلیل اور رسوا ہو گئے۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا ایک
سکھ نے ایک رسالہ لکھا ان جس میں وہ میرا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کو مخاطب کر کے لکھتا
ہے کہ تم انہیں خواہ کتنا ہی جھوٹا کہو ، ایک بات ایسی ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا اور وہ یہ
کہ جن دنوں احرار اپنے زور پر تھے اور یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ جماعت احمدیہ کو مٹا کر رکھ دیں
گے اُن دنوں امام جماعت احمدیہ نے کہا کہ میں احرار کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکلتی دیکھ
رہا ہوں اور سچی بات تو یہ ہے کہ ان کی یہ بات بڑی شان سے پوری ہوئی۔پہلے احرار جس
تحریک کو بھی اپنے ہاتھ میں لیتے تھے کامیاب ہوتے تھے مگر اب ان کی یہ حالت ہے کہ وہ
جس تحریک کو بھی اُٹھاتے ہیں اس میں ناکام ہوتے ہیں۔اسی طرح ارتداد ملکا نا کا فتنہ لے لو،
رنگیلا رسول کے وقت کی ایجی ٹیشن کو لے لو یا ان بہت سی سیاسی اُلجھنوں کو لے لو جو اس
دوران میں پیدا ہوئیں تمہیں نظر آئے گا کہ ہر مصیبت کے وقت خدا نے میری مدد کی ، ہر مشکل
کے وقت اس نے میرا ساتھ دیا اور ہر خوف کو اس نے میرے لئے امن سے بدل دیا۔میں
کبھی بھی نہیں سمجھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ایسا عظیم الشان کام لے گا مگر میں اس حقیقت کو چھپا
نہیں سکتا کہ خدا نے میرے وہم اور گمان سے بڑھ کر مجھ پر احسانات کئے۔جب میری
خلافت کا آغاز ہوا تو اُس وقت میں نہیں سمجھتا تھا کہ میں کوئی دین کی خدمت کر سکوں گا۔ظاہری حالات میرے خلاف تھے ، کام کی قابلیت میرے اندر نہیں تھی ، پھر میں نہ عالم تھا نہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۳
جلد دوم
فاضل ، نہ دولت میرے پاس تھی نہ جتھا، چنانچہ خدا گواہ ہے جب خلافت میرے سپرد ہوئی تو و
اس وقت میں یہی سمجھتا تھا کہ خدا کے عرفان کی نہر کا ایک بند چونکہ ٹوٹ گیا ہے اور خطرہ ہے
کہ پانی ادھر اُدھر بہہ کر ضائع نہ ہو جائے ، اس لئے مجھے کھڑا کیا گیا ہے تا کہ میں اپنا مردہ
دھڑ اس جگہ ڈال دوں جہاں سے پانی نکل کر بہہ رہا ہے اور وہ ضائع ہونے سے محفوظ ہو
جائے چنانچہ میں نے دین کی حفاظت کیلئے اپنا دھڑ وہاں ڈال دیا اور میں نے سمجھا کہ میرا
کام ختم ہو گیا مگر میری خلافت پر ابھی تین دن بھی نہیں گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ کے نشانات
بارش کی طرح برسنے شروع ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کا ایک عجیب نشان چنا نچہ علی گڑھ کا ایک نو جوان جس کی حالت یہ تھی
کہ وہ حضرت خلیفہ اول کے عہد میں ہی میرے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں جمع کرنے لگ گیا تھا اور اس کا دعویٰ
تھا کہ یہ پیشگوئیاں اتنی زبر دست ہیں کہ ان کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔وہ حضرت خلیفہ اول کی
وفات سے بارہ تیرہ دن پہلے قادیان آیا اور یہ دیکھ کر کہ آپ کی حالت نازک ہے مجھے کہنے
لگا کہ میں آپ کی بیعت کرنے کیلئے تیار ہوں۔میں نے کہا تم کیسی گناہ والی بات کر رہے ہو
ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے خلیفہ کے متعلق گفتگو کرنا شرعاً بالکل نا جائز اور حرام ہے تم
ایسی بات مجھ سے مت کرو۔چنانچہ وہ علی گڑھ واپس چلا گیا اور بارہ تیرہ دن کے بعد
حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوگئی۔وہ چونکہ حضرت خلیفہ اول سے اچھے تعلقات رکھتا تھا اس لئے
جب آپ کی وفات پر اختلاف ہوا تو بعض پیغامیوں نے اُسے لکھا کہ تم اس فتنہ کو کسی طرح دور
کرو۔اس پر اُس نے علی گڑھ سے مجھے تار دیا کہ فوراً ان لوگوں سے صلح کر لو ورنہ انجام اچھا
نہیں ہوگا۔میں نے اُسے جواب لکھا کہ تمہارا خط پہنچا تم تو مجھے یہ نصیحت کرتے ہو کہ میں ان
لوگوں سے صلح کرلوں مگر میرے خدا نے مجھ پر یہ الہام نازل کیا ہے کہ : -
کون ہے جو خدا کے کاموں کو روک سکے
پس میں ان سے صلح نہیں کر سکتا۔رہا تمہارا مجھے یہ تحریک کرنا سو یا د رکھو تم خدا تعالیٰ کی ایک
بہت بڑی محبت کے نیچے ہو۔تم نے حضرت خلیفہ اول کی زبان سے میرے متعلق بارہا ایسا ذکر
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۴
جلد دوم
سنا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ان کے بعد خدا تعالیٰ مجھے خلافت کے مقام پر کھڑا کرے گا
پھر تم خود میرے متعلق ایک کتاب لکھ رہے تھے جس میں ان پیشگوئیوں کا ذکر تھا جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے متعلق کیس پس تم پر حجت تمام ہو چکی ہے اور
تم میرا انکار کر کے اب دہریت سے ورے نہیں رہو گے۔یہ خط میں نے اُسے لکھا اور ابھی اس پر ایک مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ وہ دہر یہ ہو گیا۔چنانچہ وہ آج تک دہر یہ ہے اور عَلَى الإغلانُ خدا تعالیٰ کی ہستی کا منکر ہے حالانکہ وہ
حضرت خلیفہ اول کی وفات سے بارہ تیرہ دن پہلے میری بیعت کیلئے تیار تھا اور پھر میرے
متعلق ایک کتاب بھی لکھ رہا تھا جس میں اس کا ارادہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
اُن تمام پیشگوئیوں کو جمع کر دے جو میرے متعلق ہیں مگر چونکہ اس نے ایک کھلی سچائی کا انکار
کیا اس لئے میں نے اُسے لکھا کہ اب میرا انکار تمہیں دہریت کی حد تک پہنچا کر رہے گا چنانچہ
ایسا ہی ہوا اور وہ ایک مہینہ کے اندر اندر دہر یہ ہو گیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد ایک دفعہ وہ
میرے پاس آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں پر بحث کرنے لگا۔میں نے
اُسے کہا کہ مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کو جانے دو تم یہ بتاؤ کہ میں نے تمہارے متعلق جو پیشگوئی
کی تھی وہ پوری ہوئی یا نہیں ؟ اس پر وہ بالکل خاموش ہو گیا۔غیر مبائعین کے متعلق الہام لَيُمَزَ قَنَّهُمْ پورا ہو گیا غیر مباین کے پاس
دوسری بڑی چیز جتھا
تھی۔انہیں اس بات پر بڑا گھمنڈ تھا کہ جماعت کا پچانوے فیصدی حصہ ان کے ساتھ ہے مگر
اللہ تعالیٰ نے انہی دنوں مجھ پر الہام نازل کیا کہ ”لیمز قَنَّهُم “ اللہ تعالیٰ ان کو ضرور ٹکڑے ٹکڑے کر
دے گا۔چنانچہ خدا کی قدرت وہی خواجہ کمال الدین صاحب جن کے مولوی محمد علی صاحب کے
ساتھ ایسے گہرے تعلقات تھے کہ خواجہ صاحب اگر رات کو دن کہتے تو وہ بھی دن کہنے لگ
جاتے اور وہ اگر دن کو رات کہتے تو یہ بھی رات کہنے لگ جاتے ان کی خواجہ صاحب کی
وفات سے دو سال پہلے آپس میں وہ لڑائی ہوئی اور ایک دوسرے پر ایسے ایسے اتہامات لگائے
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۵
جلد دوم
گئے کہ حد ہو گئی۔پھر ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب اور ان کی انجمن کے دوسرے ممبروں میں
احمد یہ بلڈنکس میں عَلَى الْإِعْلانُ لڑائی ہوئی۔یہاں تک کہ بعضوں نے کہ دیا ہم عورتوں
کو پکڑ کر یہاں سے نکال دیں گے۔کل بھی انہی میں سے ایک آدمی میرے پاس آیا ہوا تھا
اور کہتا تھا کہ میری جائیداد فلاں شخص لوٹ کر کھا گیا ہے آپ میری کہیں سفارش کرا دیں۔غرض جس طرح الہام میں بتایا گیا تھا اسی طرح واقعہ ہوا اور ان کی طاقت ٹکڑے ٹکڑے ہو
گئی۔اس کے مقابلہ میں وہ پچیس سالہ نوجوان جسے یہ تحقیر سے بچہ کہا کرتے تھے اسے
خدا تعالیٰ نے ایسی طاقت دی کہ جب بھی کوئی فتنہ اُٹھتا ہے اُس وقت وہ اسے اس طرح کچل
کر رکھ دیتا ہے جس طرح لکھی اور مچھر کو مسل دیا جاتا ہے اور کسی کی طاقت نہیں ہوتی کہ و
مقابلہ میں دیر تک ٹھہر سکے۔09,
اللہ تعالیٰ پر کامل یقین پانچویں علامت اللہ تعالیٰ نے بچے خلفاء کی یہ بتائی ہے کہ
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بي شيئا وہ میری عبادت کریں
گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے۔اس علامت کے مطابق بھی میں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے کبھی کسی سے نہیں ڈرا۔احتیاط میرے اندرحد درجہ کی ہے اور میں اسے عیب نہیں
بلکہ خوبی سمجھتا ہوں لیکن جب مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ فلاں بات یوں ہے تو پھر میں نے
مشکلات کی کبھی پرواہ نہیں کی۔یہی وجہ ہے کہ باوجو د شدید ترین خطرات کے خدا تعالیٰ نے
ہمیشہ مجھے مداہنت سے بچایا ہے اور کبھی بھی میں جھوٹی صلح کی طرف مائل نہیں ہوا۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا
مستریوں کے فتنہ کے بارہ میں ایک رؤیا کہ میں بہشتی مقبرہ کی طرف سے
آ رہا ہوں اور میرے ساتھ میر محمد اسحاق صاحب ہیں راستہ میں ایک بڑا سمندر ہے جس میں ایک
کشتی بھی موجود ہے۔میں اور میر محمد اسحاق صاحب دونوں اس
کشتی میں بیٹھ گئے اور چل پڑے۔جب وہ کشتی اس مقام پر پہنچی جہاں مستریوں کا مکان ہوا کرتا تھا تو وہ بھنور میں پھنس گئی اور
چکر کھانے لگی۔اتنے میں اس سمندر میں سے ایک سرنمودار ہوا اور اس نے کہا کہ یہاں ایک
پیر صاحب کی قبر ہے تم ان کے نام ایک رقعہ لکھ کر ڈال دو تا کہ یہ کشتی بھنور سے نکل جائے اور
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۶
جلد دوم
تم سلامتی کے ساتھ منزل مقصود پر پہنچ جاؤ۔میں نے کہا ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا یہ سخت مشرکانہ فعل
ہے۔اس کے بعد چکر اور بھی بڑھ گئے اور یہ خطرہ محسوس کیا جانے لگا کہ کہیں کشتی ڈوب ہی
نہ جائے۔اس پر میر محمد اسحاق صاحب مجھ سے کہتے ہیں کہ اس میں حرج ہی کیا ہے بہتر یہ ہے
کہ اس وقت ہم رقعہ لکھ کر ڈال دیں جب بچ جائیں گے تو پھر تو بہ کر لیں گے۔میں نے کہا
ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔اس پر انہوں نے مجھ سے چُھپ کر رقعہ لکھا اور اُس کی مروڑی سی بنا کر
چاہا کہ وہ رقعہ سمندر میں ڈال دیں۔اتفاقاً میں نے دیکھ لیا اور میں نے کہا میر صاحب!
چاہے ہم ڈوب جائیں ایسی مشر کا نہ بات کا ارتکاب میں نہیں ہونے دوں گا۔چنانچہ میں نے
وہ رقعہ ان سے چھین کر پھاڑ ڈالا اور اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کشتی خود بخود بھنور میں
سے نکل گئی۔اس رؤیا کے سالہا سال بعد اسی مقام پر جہاں خواب میں ہماری کشتی بھنور میں پھنسی تھی
مستریوں کا فتنہ اٹھا اور انہوں نے کئی قسم کے الزامات لگائے۔پھر اس خواب کے عین مطابق
ایک دن میر محمد اسحاق صاحب سخت گھبرا کر میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اس میں کیا
حرج ہے کہ ہم ان لوگوں کو کچھ روپیہ دے دیں اور اس طرح ان کو خاموش کرا دیں ؟ میں
نے کہا میر صاحب! اگر وہ باتیں ٹھیک ہیں جن کو یہ پیش کرتے ہیں تو پھر ان کو خاموش کرانے
کے کوئی معنی نہیں اور اگر وہ باتیں غلط ہیں تو خدا ان کو خود تباہ کرے گا ہمیں اس بات کی کیا
ضرورت ہے کہ ہم ان کو روپیہ دیں۔پس جہاں تک خلافت کا تعلق میرے ساتھ ہے اور جہاں تک اس خلافت کا ان خلفاء
کے ساتھ تعلق ہے جو فوت ہو چکے ہیں ان دونوں میں ایک امتیاز اور فرق ہے۔ان کے
ساتھ تو خلافت کی بحث کا علمی تعلق ہے اور میرے ساتھ نشانات خلافت کا معجزاتی تعلق ہے۔پس میرے لئے اس بحث کی کوئی حقیقت نہیں کہ کوئی آیت میری خلافت پر چسپاں ہوتی ہے یا
نہیں۔میرے لئے خدا کے تازہ بتازہ نشانات اور اس کے زندہ معجزات اس بات کا کافی
ثبوت ہیں کہ مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اور کوئی شخص نہیں جو میرا مقابلہ کر سکے۔اگر تم میں کوئی
ماں کا بیٹا ایسا موجود ہے جو میرا مقابلہ کرنے کا شوق اپنے دل میں رکھتا ہو تو وہ اب میرے
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۷
جلد دوم
مقابلہ میں اٹھ کر دیکھ لے۔خدا اُس کو ذلیل اور رُسوا کرے گا بلکہ اُسے ہی نہیں اگر دنیا جہان
کی تمام طاقتیں مل کر بھی میری خلافت کو نابود کرنا چاہیں گی تو خدا اُن کو مچھر کی طرح مسل
دے گا اور ہر ایک جو میرے مقابلہ میں اُٹھے گا گرایا جائے گا ، جو میرے خلاف بولے گا وہ
خاموش کرایا جائے گا اور جو مجھے ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ خود ذلیل اور رُسوا ہو گا۔پس اے مومنوں کی جماعت اور اے عملِ صالح کرنے والو! میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ
خلافت خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرو جب تک تم لوگوں کی اکثریت
ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہے گی خدا اس نعمت کو نازل کرتا چلا جائے گا لیکن اگر تمہاری
اکثریت ایمان اور عملِ صالح سے محروم ہو گئی تو پھر یہ امر اس کی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ
چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی سوال
نہیں خلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی
ناشکری مت کرو اور خدا تعالیٰ کے الہامات کو تحقیر کی نگاہ سے مت دیکھو بلکہ جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے تم دعاؤں میں لگے رہو تا قدرتِ ثانیہ کا پے در پے
تم میں ظہور ہوتا رہے۔تم ان نا کاموں اور نا مرادوں اور بے علموں کی طرح مت بنو جنہوں
نے خلافت کو رڈ کر دیا بلکہ تم ہر وقت ان دعاؤں میں مشغول رہو کہ خدا قدرت ثانیہ کے
مظاہر تم میں ہمیشہ کھڑے کرتا رہے تا کہ اس کا دین مضبوط بنیادوں پر قائم ہو جائے اور
شیطان اس میں رخنہ اندازی کرنے سے ہمیشہ کیلئے مایوس ہو جائے۔قدرتِ ثانیہ کے نزول کیلئے تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے قدرتِ ثانیہ کے نزول کیلئے
میشہ دعاؤں میں مشغول رہو دعاؤں کی جو شرط لگائی ہے وہ کسی ایک زمانہ
کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں اس ارشاد کا
یہ مطلب تھا کہ میرے زمانہ میں تم یہ دعا کرو کہ تمہیں پہلی خلافت نصیب ہوا اور پہلی خلافت
کے زمانہ میں اس دعا کا یہ مطلب تھا کہ الہی ! اس کے بعد ہمیں دوسری خلافت ملے اور
دوسری خلافت میں اس دعا کے یہ معنی ہیں کہ تمہیں تیسری خلافت ملے اور تیسری خلافت میں
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۸
جلد دوم
اس دعا کے یہ معنی ہیں کہ تمہیں چوتھی خلافت ملے ایسا نہ ہو کہ تمہاری شامت اعمال سے اس
نعمت کا دروازہ تم پر بند ہو جائے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو اور اس امر کو اچھی طرح یا درکھو کہ
جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آ سکے گی اور ہر میدان میں تم
مظفر ومنصور رہو گے کیونکہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس نے ان الفاظ میں کیا کہ
وعد الله الّذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الأرض مگر اس بات کو بھی یاد رکھو کہ ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ
خدا تمہارےساتھ ہوا ور ابد الآباد تک تم اس کی برگزیدہ جماعت رہو۔اختتامی الفاظ : ۲۹ / دسمبر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے دو بجے جب تقریر ختم فرمائی
تو جلسہ پر تشریف لانے والے اصحاب کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے فرمایا : -
اب جلسہ ختم ہوتا ہے اور احباب اپنے گھروں کو جائیں گے۔انہیں احمدیت کی ترقی
کیلئے ہر وقت کوشاں رہنا چاہئے۔اولاد پیدا ہونے کے ذریعہ بھی ترقی ہوتی ہے مگر وہ ایسی
نہیں جو تبلیغ کے ذریعہ ہوتی ہے۔یہ ترقی اولاد کے ذریعہ ہونے والی ترقی سے بڑھ کر
با برکت ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ایک شخص کا ہدایت پا جانا اس سے زیادہ
بہتر ہوتا ہے کہ کسی کے پاس اس قدر سرخ اونٹ ہوں کہ ان سے دو وادیاں بھر جائیں۔۹۲
پس تبلیغ کرو اور احمدیت کی اشاعت میں منہمک رہو تا کہ تمہاری زندگی میں اسلام اور
احمدیت کی شوکت کا زمانہ آ جائے جبکہ سب لوگ احمدی ہو جائیں گے تو پھر رعا یا بھی احمدی
ہوگی اور بادشاہ بھی احمدی۔میں نے بچپن میں ایک رؤیا دیکھا تھا ۱۲ ۱۳ سال کی عمر تھی کہ کبڈی ہو رہی ہے۔ایک
طرف احمدی ہیں اور دوسری طرف مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور ان کے ساتھی جو شخص
کبڈی کہتا ہوا مولوی محمد حسین صاحب کی طرف سے آتا ہے اسے ہم مار لیتے ہیں۔اور اس
میں قاعدہ یہ ہے کہ جو مر جائے وہ دوسری پارٹی کا ہو جائے۔اس قاعدہ کی رُو سے
مولوی صاحب کا جو ساتھی مارا جاتا وہ ہمارا ہو جاتا۔مولوی صاحب کے سب ساتھی اس طرح
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۹
جلد دوم
ہماری طرف آگئے تو وہ اکیلے رہ گئے۔اس پر انہوں نے پاس کی دیوار کی طرف منہ کر کے آہستہ
آہستہ لکیر کی طرف بڑھنا شروع کیا اور لکیر کے پاس پہنچ کر کہا میں بھی اس طرف آ جاتا ہوں
اور وہ بھی آگئے۔مولوی محمد حسین صاحب سے مراد ائمۂ کفر ہیں اور اس طرح بتایا گیا کہ جب عام
لوگ احمدی ہو جائیں گے تو وہ بھی ہو جائیں گے اور جب رعا یا احمدی ہو جائے گی تو بادشاہ
بھی ہو جائیں گے پس تبلیغ کرو، احمدیت کو پھیلا ؤ اور دعاؤں میں لگے رہو۔دل میں درد پیدا
کرو، عاجزی ، فروتنی اور دیانت داری اختیار کرو اور ہر طرح خدا کے مخلص بندے بننے کی
کوشش کرو۔اگر کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اس پر اصرار مت کرو کیونکہ جو اپنی غلطی پر اصرار
کرتا ہے اس کے اندر سے نور جاتا رہتا ہے۔نہ اُس کی نمازوں میں لذت رہتی ہے اور نہ
دعاؤں میں برکت۔اپنی غلطی پر نادم ہونا اور خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرنا ترقی کا بڑا
بھاری گر ہے۔پس اگر غلطی کرو تو بھی اور نہ کرو تو بھی خدا تعالیٰ کے حضور جھکو اور اس سے عفو طلب کرو۔صلى الله
اس طرح مستقل ایمان حاصل ہو جاتا ہے اور اسے تو بہ ٹوٹنے نہیں دیتی۔رسول کریم علی
نے فرمایا ہے جب کوئی مومن چوری کرتا ہے یا زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان اس کے سر پر معلق
ہو جاتا ہے اور جب وہ ایسا فعل کر چکتا ہے تو پھر اس میں داخل ہو جاتا ہے۔اس سے بتایا
کہ تو بہ کرنے والے کا ایمان گلی طور پر اسے نہیں چھوڑتا ، اس کی غلطی کی وجہ سے نکل جاتا ہے
مگر پھر تو بہ کرنے سے لوٹ آتا ہے۔پس دعائیں کرتے رہو میرے لئے بھی ، تمام مبلغین
کے لئے بھی اور سب احمدیوں کیلئے بھی۔بے شک خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ وعدے ہیں
لیکن میری طاقت تمہارے ذریعہ ہے۔پس اپنے لئے دعائیں کرو اور میرے لئے بھی۔اب
کے تو خلافت جوبلی کی وجہ سے اتنے لوگ جمع ہوئے ہیں کوشش کرو کہ جماعت اتنی بڑھ جائے
کہ اگلے سال یوں بھی اتنے لوگ جمع ہوسکیں۔پھر غیروں کیلئے بھی دعائیں کرو۔ان کے متعلق اپنے دلوں میں غصہ نہیں بلکہ رحم پیدا
کرو۔خدا تعالیٰ کو بھی اس شخص پر رحم آتا ہے جو اپنے دشمن پر رحم کرتا ہے۔پس تم اپنے دلوں