خلافت نبوت کو زندہ رکھتی ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۲۹
جلد دوم
خلافت نبوت کو زندہ رکھتی ہے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مورالہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر
سیر روحانی کے عنوان سے کی جانے والی تقاریر کے تسلسل میں یہ تقریر فرمائی۔اس تقریر میں
آپ نے خصوصیت سے مساجد اور قلعوں کی بابت تفصیل سے روشنی ڈالی۔مساجد کے تعلق میں مساجد کی دس خصوصیات بیان فرمائیں اور صحابہ اور مساجد میں
مماثلت بیان کرتے ہوئے امامت کے قیام کا ذکر کیا اور فرمایا :۔در حقیقت جس طرح مسجد، خانہ کعبہ کی یاد کو تازہ رکھتی ہے اس طرح امام نبوت کی یاد
تازہ رکھتا ہے اب دیکھ لو اس امر کو بھی مسلمانوں نے تازہ کیا اور مقام ابراہیم کو مصلی بنایا
یعنی امامت کا وجود ظاہر کیا۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر صحابہ نے خلافت
کو قائم کیا اور امامت کو زندہ رکھا۔پہلے حضرت ابو بکر ، پھر حضرت عمرؓ پھر حضرت عثمان ، پھر حضرت علی مقام ابراہیم پر
کھڑے رہے، گویا بالکل مسجد کا نمونہ تھے۔جس طرح مسجد میں لوگ ایک شخص کو امام بنا لیتے
ہیں اس طرح صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہوتے ہی ایک شخص کو اپنا امام
بنالیا۔اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔گجرات کے ایک دوست نے سنایا جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کی خبر پھیلی تو ایک مولوی کہنے لگا کہ جماعت احمد یہ انگریزی خوانوں
کی جماعت ہے اسے دین کا کچھ پتہ نہیں اب فیصلہ ہو جائے گا کہ مرزا صاحب نبی تھے یا
نہیں؟ کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔اور تم میں
چونکہ انگریزی خوانوں کا غلبہ ہے وہ ضرور انجمن کے ہاتھ میں کام دیدیں گے اور اس طرح ثابت
ہو جائے گا کہ مرزا صاحب نبی نہیں تھے۔دوسرے ہی دن یہاں سے تار چلا گیا کہ حضرت مولوی
نورالدین صاحب خلیفہ ہو گئے ہیں یہ خبر جماعت کے دوستوں نے اُس مولوی کو بھی جا کر سنا
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۰
جلد دوم
دی۔وہ کہنے لگا مولوی نورالدین دین سے واقف تھا وہ چالا کی کر گیا ہے اس کے مرنے پر دیکھنا
کہ کیا بنتا ہے۔جب حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے تو اُس وقت وہ ابھی زندہ تھا اور اُس وقت
چونکہ یہ شور پیدا ہو چکا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں اصل جانشین انجمن ہے اور بعض خلافت کے قائل
ہیں اس لئے اس نے سمجھا کہ اب تو جماعت ضرور ٹھو کر کھا جائے گی چنانچہ اس نے کہنا شروع
کر دیا کہ میری بات یا درکھنا اب ضرور تم نے انجمن کو اپنا مطاع تسلیم کر لیتا ہے مگر معا یہاں سے
میری خلافت کی اطلاع چلی گئی۔یہ خبر سن کر وہ مولوی کہنے لگا کہ تم لوگ بڑے چالاک ہو۔خلافت محمد رسول اللہ صلی اللہ غرض رسول کریم ﷺ نے جو یہ فرمایا کہ ہر
نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے تو اس لیے کہ
علیہ وسلم کی یاد کو قائم رکھتی ہے مسجد سے اس کی مشابہت ثابت ہو۔جس
طرح مسجد بنائی ہی اس لئے جاتی ہے تا کہ عبادت میں اتحاد قائم رہے اسی طرح نبیوں کی
جماعت قائم ہی اس لئے کی جاتی ہے تاکہ عبودیت میں اتحاد قائم رہے۔پس جس طرح
مسجد خانہ کعبہ کی یاد کو قائم رکھتی ہے اسی طرح خلافت محمد ﷺ کی یاد کو قائم رکھتی ہے یہی وہ حکم ہے
جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دیا تھا کہ واتَّخِذُوا مِنْ مقام ابرجِمَ مُصَلَّى ل ایک
خانہ خدا قائم کر دیا گیا ہے اب تم بھی ابراہیمی طریق پر زندگی بسر کرو اور اس کی روح کو زندہ رکھو۔مقام ابراہیمی کو مصلی بنانے کا مفہوم مقام ابراہیم کو مصلی بنانے کے یہ معنی
نہیں کہ ہر شخص ان کے مصلی پر جا کر
کھڑا ہو یہ تو قطعی طور پر ناممکن ہے اگر اس سے یہی مراد ہوتی کہ مقامِ ابراہیم پر نماز پڑھو تو
اول تو یہی جھگڑا رہتا کہ حضرت ابراہیم نے یہاں نماز پڑھی تھی یا وہاں ؟ اور اگر بالفرض یہ
پستہ یقینی طور پر بھی لگ جاتا کہ انہوں نے کہاں نماز پڑھی تھی تو بھی ساری دنیا کے مسلمان
وہاں نما ز نہیں پڑھ سکتے تھے۔صرف حج میں ایک لاکھ کے قریب حاجی شامل ہوتے ہیں ، اگر
حنفیوں کی طرح نماز میں مرغ کی طرح ٹھونگیں ماری جائیں تب بھی ایک شخص کی نماز پر
دومنٹ صرف ہونگے اس کے معنے یہ ہوئے کہ ایک گھنٹہ میں تین اور چوبیس گھنٹے میں سات سو
ہیں آدمی وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں اب بتاؤ کہ باقی جو ۹۹ ہزار ۲۸۰ رہ جائیں گے وہ کیا
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۱
جلد دوم
کریں گے؟ اور باقی مسلم دنیا کے لئے تو کوئی صورت ہی ناممکن ہوگی۔پس اگر اس حکم کو ظاہر پر
محمول کیا جائے تو اس پر
عمل ہو ہی نہیں سکتا۔پھر ایسی صورت میں فسادات کا بھی احتمال رہتا ہے بلکہ
ایک دفعہ تو محض اس جھگڑے کی وجہ سے مکہ میں ایک قتل بھی ہو گیا تھا پس اس آیت کے یہ معنی نہیں
بلکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اس میں اللہ تعالیٰ نے امامت کی طرف اشارہ کیا ہے اور ہدایت دی
ہے کہ تمہارا ایک امام ہو تا کہ اس طرح سنت ابراہیمی پوری ہوتی رہے۔درحقیقت آیت
اري جاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِما ما قال ومِن ذُرِّيَّتِي ، قَالَ لا يَنَالُ عَهْدِى الظَّلِمِينَ
وَاذْ جَعَلْنَا البيت مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا ، وَاتَّخِذُوا مِن مقام ابرهم
مصلی سے میں دو امامتوں کا ذکر کیا گیا ہے پہلے فرمایا کہ رانّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا
میں تجھے امام یعنی نبی بنانے والا ہوں۔اس پر حضرت ابراہیم نے عرض کیا ومِن ذُرِّيَّتِي
میری ذریت کو بھی نبی بنا، کیونکہ اگر میں مر گیا تو کام کس طرح چلے گا ؟ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ
یہ بات غلط ہے ، تمہاری اولاد میں سے تو بعض زمانوں میں ظالم ہی ظالم ہونے والے ہیں ، یہ
کس طرح ہوسکتا ہے کہ ان ظالموں کے سپرد یہ کام کیا جائے۔ہاں ہم تمہاری اولا د کو یہ حکم
دیتے ہیں کہ سنت ابراہیمی کو قائم رکھیں جو لوگ ایسا کریں گے ہم ان میں سے امام بناتے
جائیں گے۔اس طرح ابراہیم ان میں زندہ رہے گا اور وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ انعامات
سے حصہ لیتے چلے جائیں گے۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دو امامتوں کا ذکر کیا ہے ایک
امامت نبوت جو خدا تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست ملتی ہے اور دوسری امامت خلافت جس
میں بندوں کا بھی دخل ہوتا ہے اور جس کی طرف واتَّخِذُوا مِن مَّقَام إِبْرَاحِمَ مُصَلَّى
میں اشارہ کیا گیا ہے یعنی اس میں کسب کا دخل ہے پس تم اس کیلئے کوشش کرتے رہو۔غرض اس
آیت میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو یہ ہدایت کی ہے کہ جب امامت نبوت نہ ہو تو امامت
خلافت کو قائم کر لیا کرو، ورنہ اگر ظاہری معنی لئے جائیں تو اس حکم پر کوئی عمل نہیں کر سکتا۔(انوار العلوم جلد ۶ اسیر روحانی (۲) صفحه ۷۹ ۸۰)
الخصائص الكبرى الجزء الثانى صفحہ ۱۹۷ ذكر المعجزات مطبوعہ بیروت
البقرة: ١٢٦
البقرة: ۱۲۶،۱۲۵