خلافت کو بادشاہت کا رنگ نہیں دینا چاہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۲
جلد دوم
خلافت کو بادشاہت کا رنگ نہیں دینا چاہیے
حضرت خلیقہ مسیح الثانی نے ۲۶ دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر بعض اہم اور
ضروری امور پر تقریر فرمائی۔اس موقع پر ایک پرائیویٹ بات کا ذکر فرمایا جو ملاقات کے
بارہ میں
تھی۔آپ نے فرمایا :۔میں ایک واقعہ کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں جو اگر چہ پرائیویٹ ہے مگر اس لئے بیان
کرتا ہوں کہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو سکے۔آج ملاقات کے بعد مجھے پرائیویٹ سیکرٹری نے
بتایا کہ ایک عزیز مجھ سے ملنے کیلئے آئے تھے اور انہوں نے دروازہ میں داخل ہونا چاہا مگر
پہرہ دار نے روکا۔انہوں نے کہا کہ میں ملاقات کرنا چاہتا ہوں مگر پہرہ دار نے کہا کہ میں
نہیں جانتا آپ کون ہیں۔اُس عزیز نے کہا میں اسی جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہوں جس کی
ملاقات ہورہی ہے۔اس پر پہرہ دار نے کہا کہ آپ وقت پر کیوں نہیں آئے بعد از وقت میں
اجازت نہیں دے سکتا۔اُس پر بھی اس عزیز نے ملاقات پر اصرار کیا۔پہرہ دار نے اجازت
نہ دی تو اُس نے اُسے مُکا مارا جس سے پہرہ دار کے جسم سے خون بہہ نکلا۔اس واقعہ میں
دونوں کی غلطی ہے۔اس نوجوان کے متعلق میں جانتا ہوں کہ وہ مخلص ہے اور اس نے ایسے
وقت میں اپنے اخلاص کو قائم رکھا جبکہ اُس کے بزرگ اس سے محروم ہو گئے تھے وہ ملاقات
کرنا چاہتے تھے تو اس طرح ان کو روکنا مناسب نہ تھا۔چاہیے یہ تھا کہ پہرہ دارا نہیں کہتے
کہ تشریف لائیے آپ کا کس جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور پھر اس جماعت کے سیکرٹری
صاحب کے پاس لے جاتے کہ یہ آپ کی جماعت کے فرد ہیں اور اس طرح ان کیلئے میرے
ساتھ ملاقات کا انتظام کرتے۔پہرہ والوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کے روکنے کے بعد میرے
ساتھ ملاقات کا ان کے پاس کیا ذریعہ تھا۔اس بات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ یہ

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۳
جلد دوم
بادشاہت نہیں بلکہ خلافت ہے خلافت کو بادشاہت کا رنگ ہر گز نہیں دینا چاہئے۔روکنے
والے کو خود غور کرنا چاہئے تھا کہ اگر وہ خود باہر کا رہنے والا ہوتا ، سال کے بعد یہاں آتا اور
پھر اسے خلیفہ کے ساتھ ملاقات سے روکا جاتا تو اُسے کتنا دکھ ہوتا اور اس دکھ کا احساس
کرتے ہوئے اسے اس طرح روکنا نہ چاہئے تھا۔ملاقات کا موجودہ انتظام تو اس لئے ہے
کہ جماعتیں اکٹھی ملیں تا واقفیت ہو سکے مگر بعض دفعہ ایک جماعت کے ساتھ دوسری جماعت
کا کوئی دوست بھی آجاتا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں اگر اسے آنے بھی دیا جاتا تو کیا اس
نے آتے ہی گولی چلا دینی تھی ؟ یہ انتظام تو صرف سہولت کیلئے ہے ورنہ لوگوں نے بہر حال ملنا
ہے۔پس جہاں تک ملاقات سے روکنے کا تعلق ہے روکنے والے کی غلطی ہے باقی رہائؤنگا
مارنے کا معاملہ سو مارنے والا سپاہی ہے اور فوجی افسر ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ان کو مگا بازی
آگئی مگر اتنا کہتا ہوں یہ شرعاً نا جائز ہے۔اگر ان پر ظلم ہوا تو چاہئے تھا کہ وہ اسے برداشت
کرتے تا ہم جسے مارا گیا ہے میں اسے کہتا ہوں کہ وہ معاف کر دے کیونکہ اس نے اس جذبہ
کے زیر اثر مارا ہے کہ اسے خلیفہ سے ملنے سے روکا گیا۔(انوار العلوم جلد ۶ اصفحه ۴۶۸، ۴۶۹)

آج 10 میں سے 10 باقی