خلافت احمدیہ کاقیام اور اس کی برکات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۴
جلد دوم
خلافت احمدیہ کا قیام اور اس کی برکات
دعوی مصلح موعود کے سلسلہ میں دوسرا عظیم الشان جلسه مورخه ۱۲ / مارچ ۱۹۴۴ء کو لاہور
میں منعقد ہوا۔اس جلسہ میں مختلف مذاہب کے لوگ کثرت سے شامل ہوئے۔اس موقع پر جو
تقریر آپ نے فرمائی اس کا عنوان تھا ” میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں‘اس
تقریر میں خلافت احمدیہ کے قیام اور اس کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے اور لوگ یہ سمجھنے لگے کہ اب مرزا صاحب
تو فوت ہو گئے ہیں اس سلسلہ کا آب خاتمہ سمجھو۔تب اللہ تعالیٰ نے جماعت کے لوگوں کے
دلوں میں ڈالا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک خلیفہ مقرر کریں۔چنانچہ سب جماعت
نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور وہ خلیفہ اول مقرر ہوئے۔جب لوگوں نے دیکھا کہ جماعت کا شیرازہ بکھرا نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا
ہے تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ سب ترقی حضرت مولوی نورالدین صاحب کی وجہ
سے اس سلسلہ کو حاصل ہو رہی تھی۔وہ پیچھے بیٹھ کر کتا بیں لکھتے اور مرزا صاحب اپنے نام سے
شائع کر دیتے تھے۔بس اس کی زندگی تک اس سلسلہ نے ترقی کرنی ہے ، مولوی نورالدین
صاحب کے مرتے ہی یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔مگر خدا کی قدرت ہے کہ اپنے تمام زمانہ
خلافت میں حضرت خلیفہ اول نے ایک کتاب بھی نہ لکھی اور اس طرح وہ اعتراض باطل ہو
گیا جو مخالف کرتے رہتے تھے کہ کتابیں مولوی نورالدین صاحب لکھتے ہیں اور نام مرزا صاحب
کا ہوتا ہے بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اول کا طرز تحریر ہی بالکل اور رنگ کا تھا۔مگر
بہر حال لوگوں نے یہ سمجھا کہ حضرت مولوی صاحب تک ہی اس سلسلہ کی زندگی ہے اس کے
بعد یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا مگر وہ خدائے واحد و قہار جس نے بانی سلسلہ احمدیہ کو خبر دی تھی کہ تیرا

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۵
جلد دوم
ایک بیٹا ہوگا جو تیرا نام دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا اور دین اسلام کی شوکت قائم کرنے کا
موجب ہوگا اُس نے مخالفوں کی اِس امید کو بھی خاک میں ملا دیا۔آخر وہ وقت آ گیا جب
حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوئی۔اُس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہو گیا۔جماعت کے
ایک برسراقتدار حصہ نے جس کے قبضہ میں صدرانجمن احمد ی تھی ، جس کے قبضہ میں خزانہ تھا اور
جس کے زیراثر جماعت کے تمام بڑے بڑے لوگ تھے کہنا شروع کر دیا کہ خلافت کی ضرورت
نہیں۔خواجہ کمال الدین صاحب جیسے سحر البیان لیکچرار ، مولوی محمد علی صاحب جیسے مشہور |
مصنف، شیخ رحمت اللہ صاحب جیسے مشہور تاجر ، مولوی غلام حسین صاحب جیسے مشہور عالم جن
کے سرحدی علاقہ میں اکثر شاگرد ہیں ، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین
شاہ صاحب جیسے بارسوخ اور صاحب جائداد ڈاکٹر یہ سب ایک طرف ہو گئے اور ان لوگوں
نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ایک بچہ کو بعض لوگ خلیفہ بنا کر جماعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔وہ بچہ جس کی طرف ان کا اشارہ تھا میں تھا۔اُس وقت میری عمر بیس سال کی تھی اور
اللہ بہتر جانتا ہے مجھے قطعاً علم نہیں تھا کہ میرے متعلق یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ میں جماعت کا
خلیفہ بنوں۔اللہ تعالی گواہ ہے نہ میں ان باتوں میں شامل تھا اور نہ مجھے کسی بات کا علم تھا۔سب سے پہلے میرے کانوں میں یہ آواز شیخ رحمت اللہ صاحب مالک انگلش ویئر ہاؤس کی
طرف سے آئی۔میں نے سنا کہ وہ مسجد میں بڑے جوش سے کہہ رہے تھے کہ ایک بچہ کی خاطر
سلسلہ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔مجھے اُس وقت اُن کی یہ بات اتنی عجیب معلوم ہوئی کہ باہر نکل کر
میں نے دوستوں سے پوچھا کہ وہ بچہ ہے کون جس کا آج شیخ رحمت اللہ صاحب ذکر کر رہے
تھے۔وہ میری اس بات کو سُن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے وہ بچہ تم ہی تو ہو۔غرض میں ان
باتوں سے اتنا بے بہرہ تھا کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ میں زیر بحث ہوں اور میرے متعلق یہ
کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے جماعت تباہ ہو رہی ہے۔مگر خدا تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ وہ
مجھے دنیا کی مخالفانہ کوششوں کے باوجود آگے کرے اور میرے سپر د جماعت کی نگرانی کا کام
کرے۔میں نے امن قائم رکھنے اور جماعت کو تفرقہ سے بچانے کی بڑی کوشش کی مگر
خدا تعالیٰ کے ارادہ کو کون روک سکتا ہے۔آخر وہی ہوا جو اُس کا منشا تھا۔جوں جوں

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۶
جلد دوم
حضرت خلیفہ اول کی وفات نزدیک آتی گئی ان لوگوں نے جماعت میں کثرت کے ساتھ
پرو پیگنڈا شروع کر دیا کہ آئندہ خلافت کا سلسلہ جاری نہیں ہونا چاہئے۔جس دن
حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے دنیا نے کہا اب یہ سلسلہ ختم ہو گیا کیونکہ جس شخص پر اس سلسلہ کا
تمام انحصار تھا وہ اُٹھ گیا۔اُس دن جب مخالفوں کی زبان پر یہ تھا کہ یہ سلسلہ ختم ہو گیا میں نے
جماعت کو تفرقہ سے بچانے کے لئے مولوی محمد علی صاحب سے گفتگو کی اور میں نے اُن سے کہا
کہ آپ کسی شخص کو خلیفہ مقرر کریں میں اُس کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں۔میں
نے اُن سے یہ بھی کہا کہ جب میں بیعت کرلوں گا تو وہ لوگ جو میرے ساتھی ہیں وہ بھی
میرے ساتھ ہی خود بخود بیعت کر لیں گے اور اس طرح تفرقہ پیدا نہیں ہوگا۔مگر باوجود
میری تمام کوششوں کے آخری جواب مولوی محمد علی صاحب نے یہ دیا کہ آپ جانتے ہیں
جماعت والے کس کو خلیفہ مقرر کریں گے اور یہ کہہ کر وہاں سے چلے آئے۔حالانکہ میری
نیک نیتی اس سے ظاہر ہے کہ جس دن عصر کی نماز کے وقت لوگوں نے میری بیعت کی اُسی
دن صبح کے وقت میں نے اپنے تمام رشتہ داروں کو جمع کیا اور اُن سے کہا کہ ہمیں ضد نہیں کرنی
چاہئے اگر وہ خلافت کو تسلیم کر لیں تو کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جائے جو دونوں فریق کے
نزدیک بے تعلق ہو اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو پھر ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر
بیعت کر لی جائے اور میرے اصرار پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام اہلِ بیت نے اس
امر کو تسلیم کر لیا۔پھر میری یہ حالت تھی کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے چند دن پہلے میں
اُس مقام پر گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا کیا کرتے تھے اور میں نے وضو کر کے
اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی۔میری عمر اس وقت اتنی چھوٹی نہ تھی مگر بڑی بھی نہ تھی۔۲۵ سال میری
عمر تھی ، میری والدہ موجود تھیں ، میری بیوی موجود تھیں اور میرے بچے بھی تھے مگر میں نے
اُس وقت نیت کر لی کہ چونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ میری وجہ سے جماعت میں تفرقہ پیدا ہو رہا
ہے اس لئے میں خاموشی سے کہیں باہر نکل جاؤں گا تا کہ میں تفرقہ کا باعث نہ بنوں۔چنانچہ
میں نے دعا کی کہ خدایا ! میں اس جماعت میں فتنہ پیدا کرنے والا نہ بنوں تو میرے دل کو
تقویت عطا فرما تا کہ میں پنجاب یا ہندوستان کے کسی علاقہ میں اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر نکل

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۷
جلد دوم
جاؤں اور میری وجہ سے کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔اس کے بعد میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ کہیں نکل
کر چلا جاؤں گا مگر خدا کی قدرت ہے دوسرے تیسرے دن ہی اچانک حضرت خلیفہ اول کی
وفات ہو گئی اور میں اس جھگڑے میں پھنس گیا۔تب جماعت کے غریب طبقہ نے میرے
ہاتھ پر بیعت کر لی اور وہ جو بڑے بڑے لوگ کہلاتے تھے جماعت سے الگ ہو گئے۔ان
میں سے ایک ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب تھے۔انہوں نے وہاں سے روانہ ہوتے وقت
ہماری عمارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو جاتے ہیں کیونکہ جماعت نے ہم
سے اچھا سلوک نہیں کیا لیکن تم دیکھ لو گے کہ دس سال کے عرصہ میں ان جگہوں پر عیسائیوں کا
قبضہ ہو جائے گا اور احمدیوں کے ہاتھ سے یہ تمام جائداد میں نکل جائیں گی۔اُس وقت
میرے ہاتھ پر دو ہزار کے قریب آدمیوں نے بیعت کی ، باہر کی اکثر جماعتیں ابھی بیعت
میں داخل نہیں ہوئی تھیں۔یہاں تک کہ ”پیغام صلح میں لکھا گیا کہ پچانوے فیصدی جماعت
ہمارے ساتھ ہے اور صرف پانچ فیصدی جماعت مرزا محمود احمد کے ساتھ ہے۔مگر ابھی دو
مہینے نہیں گزرے تھے بلکہ ابھی صرف ایک مہینہ ہی ہوا تھا کہ ساری کی ساری جماعت میری بیعت
میں شامل ہوگئی اور پیغام صلح نے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ۹۵ فیصدی جماعت مرزا محمود احمد کے
ساتھ ہے اور صرف پانچ فیصدی ہمارے ساتھ۔پھر میری مخالفت بھی تھوڑی نہیں ہوئی
میرے قتل کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔احرار کی شورش کے ایام میں ہی ایک دفعہ قادیان میں سرحد کی طرف سے ایک پٹھان
آیا اور میرے مکان کے دروازے پر کھڑے ہو کر اُس نے لڑکا اندر بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنا
چاہتا ہے۔میں تو ان باتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتا میں آنے ہی لگا تھا کہ مجھے باہر کچھ شور کی
آواز سنائی دی۔معلوم ہوا کہ ہماری جماعت کے ایک مخلص دوست جو پٹھان ہیں اُنہوں نے
اُسے پکڑ لیا اور اُس کے نیفے میں سے چھرا نکال لیا۔بعد میں اُس نے تسلیم کیا کہ میں واقعہ
میں قتل کرنے کی نیت سے ہی آیا تھا۔اسی طرح یہاں لاہور میں ایک دفعہ ایک دیسی عیسائی کو پھانسی ہوئی۔جے میتھوز اُس کا
نام تھا۔اُس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا جس کی پاداش میں سیشن جج نے اُسے پھانسی کی سزا یا

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۸
جلد دوم
دی۔اُس نے اپنے بیانات میں اِس امر کا اظہار کیا کہ میں ایک دفعہ پستول لے کر
مرز امحمو د احمد کو مارنے کے لئے قادیان گیا تھا مگر ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ میں اُن سے مل
نہ سکا اور وہ دریا پر چلے گئے۔پھر میں پستول لیکر اُن کے پیچھے پیچھے دریا پر گیا۔وہاں ایک دن
میں نے اُن کے ایک ساتھی کو بندوق صاف کرتے دیکھا جس سے میں ڈر گیا کہ بندوق تو دُور
تک وار کر جاتی ہے ، ایسا نہ ہو میں خود ہی مارا جاؤں چنانچہ میں واپس آ گیا اور اپنی بیوی سے
کسی بات پر لڑ کر میں نے اُسے قتل کر دیا۔یہ ایک عدالتی بیان ہے جو سیشن جج کی عدالت میں
اُس نے لاہور میں دیا۔اُس نے یہ بھی ذکر کیا کہ لوگوں کی جوش دلانے والی باتیں سن کر میں
نے ان کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔پھر اسی قسم کا ایک اور کیس ہوا۔ایک شخص ہماری دیوار پھاندتے ہوئے پکڑا گیا۔بعد
میں پولیس نے اُسے پاگل قرار دیکر چھوڑ دیا حالانکہ وہ دیوار پھاندتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور
جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا وہ قتل کرنے کی نیت سے ہی آیا تھا۔چوتھا واقعہ یہ ہے کہ میں ایک دفعہ اپنے سالانہ جلسہ میں تقریر کر رہا تھا کہ پیچھے سے کسی
شخص نے ملائی دی کہ جلدی سے حضرت صاحب تک پہنچا دی جائے آپ تقریر کرتے کرتے
تھک گئے ہیں۔چنانچہ گھبراہٹ میں لوگوں نے جلدی جلدی ملائی آگے پہنچانی شروع کر دی
یہاں تک کہ وہ سٹیج پر پہنچ گئی۔سٹیج پر کسی شخص کو ہوش آیا اور اُس نے ذراسی ملائی اپنی زبان پر
لگائی تو لگاتے ہی اُس کی زبان کٹ گئی۔تب ادھر اُدھر تلاش کیا گیا کہ ملائی دینے والا کون تھا
مگر وہ نہ ملا۔غرض ہر رنگ میں دشمنوں نے مجھے مٹانے اور گرانے کی کوشش کی مگر اللہ تعالیٰ
نے ہمیشہ اُن کو ناکام و نا مرا درکھا۔گزشتہ سالوں میں ہی لاہور میں سر سکندر حیات خاں نے اپنی کوٹھی پر مجھے اس غرض
کے لئے بلا بھیجا کہ اگر کشمیر کمیٹی اور احرار میں کوئی سمجھوتہ ہو جائے تو حکومت کسی نہ کسی رنگ
میں فیصلہ کر دے گی۔انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آیا آپ کو ایسی میٹنگ میں شامل ہونے پر
کوئی اعتراض تو نہیں؟ میں نے کہا مجھے کوئی اعتراض نہیں اور نہ مجھے سیاسیات سے کوئی دلچسپی
ہے میں تو ایک مذہبی آدمی ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس قسم کے جھگڑے جلد دُور ہو جائیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۲۳۹
جلد دوم
وہاں احرار کی طرف سے چوہدری افضل حق صاحب شامل ہوئے اور انہوں نے بڑے غصہ
سے کہا کہ میں ان سے ہرگز صلح نہیں کر سکتا کیونکہ میں جب الیکشن کے لئے کھڑا ہوا تھا تو
انہوں نے میری دو دفعہ مخالفت کی تھی۔میں نے اُن سے کہا کہ مخالفت کرنا ہر شخص کا حق ہے
مگر یہ درست نہیں کہ میں نے آپ کی دو دفعہ مخالفت کی ہے۔ایک دفعہ مخالفت کی ہے اور
ایک دفعہ تائید کی ہے۔سر سکندر حیات خاں بھی ان سے کہنے لگے کہ آپ بھولتے ہیں آپ
سرسکا
نے خود مجھے کہا تھا کہ امام جماعت احمدیہ سے چونکہ میرے دوستانہ تعلقات ہیں اس لئے میں
آپ کے متعلق ان کے پاس سفارش کر دوں اور میں نے آپ کے کہنے پر سفارش کی اور
انہوں نے آپ کی مدد کی۔پس یہ درست نہیں کہ انہوں نے دودفعہ مخالفت کی ہے ایک دفعہ
انہوں نے مخالفت کی ہے اور ایک دفعہ تائید کی ہے۔اس پر چو ہدری افضل حق صاحب کہنے
لگے خواہ کچھ ہو میں نے تو فیصلہ کر لیا ہے کہ میں جماعت احمدیہ کو چل کر رکھ دوں گا۔اسی طرح
وہ غصہ میں اور بھی بہت کچھ کہتے چلے گئے میں مسکراتا رہا اور خاموش رہا۔جب وہ اپنا غصہ
نکال چکے تو میں نے کہا چوہدری صاحب ! ہما را دعویٰ یہ ہے کہ ہمارا سلسلہ اللہ تعالیٰ نے قائم
کیا ہے اگر ہمارا یہ دعویٰ جھوٹا ہے تو آپ کی کسی کوشش کی ضرورت نہیں خدا خود ہمارے سلسلہ
کو کچل دے گا لیکن اگر یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے قائم کردہ سلسلہ ہے تو پھر آپ کی کیا حیثیت
ہے دنیا کے سارے بادشاہ مل کر بھی ہمارے سلسلہ کو کچلنا چاہیں تو وہ خود کچلے جائیں گے مگر
ہمارے سلسلہ کو کچل نہیں سکتے۔اُس وقت مجلس میں نواب مظفر خان صاحب موجود تھے ، شیخ
محمد صادق صاحب موجود تھے، نواب احمد یار خاں صاحب دولتانہ موجود تھے ، جب مجلس ختم
ہوئی تو شیخ محمد صادق صاحب چوہدری افضل حق صاحب کے ساتھ اُن کے گھر تک گئے اور
انہیں کہا کہ چوہدری صاحب! آپ نے اچھا نہیں کیا۔گھر پر بلا کر امام جماعت احمدیہ کی
آج شدید ہتک کی گئی ہے چنانچہ بعد میں واپس آکر اُنہوں نے خود ہی ذکر کیا کہ میں
چوہدری افضل حق صاحب کے ساتھ اُن کے دروازہ تک گیا تھا اور اُن سے کہا تھا کہ آپ
نے آج جو کچھ کیا ہے اچھا نہیں کیا اور چوہدری افضل حق صاحب کہتے تھے کہ اب میں بھی
محسوس کرتا ہوں کہ مجھے یہ الفاظ نہیں کہنے چاہئیں تھے اصل بات یہ ہے غصہ میں میری زبان

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۰
جلد دوم
قابو میں نہیں رہی تھی۔تو لوگوں نے ہر طرح زور لگا یا کہ ہمارے سلسلہ کو مٹا دیں۔یہاں تک کہ ۱۹۳۴ء میں انگریزی گورنمنٹ بھی ہماری جماعت کی مخالف ہو گئی۔سرایمرسن جو گورنر پنجاب رہ چکے ہیں گورنری سے پہلے میرے بڑے دوست تھے یہاں تک
کہ لندن سے انہوں نے مجھے چٹھی لکھی کہ میں اب گورنر بن کر آ رہا ہوں اور امید کرتے ہیں
کہ آپ میرے ساتھ تعاون کریں گے مگر یہاں آتے ہی ہماری جماعت کے شدید مخالف
ہو گئے یہاں تک کہ سر فضل حسین صاحب نے ایک ملاقات کے دوران میں مجھ سے کہا کہ نہ
معلوم سرا یمرسن کو کیا ہو گیا ہے وہ تو آپ کے سلسلہ کو بہت کچھ بُرا بھلا کہتے رہتے ہیں۔پھر
انہوں نے کریمنل لا ء ایمنڈمنٹ (CRIMINAL LAW AMENDMENT) ایکٹ
مجھ پر لگانا چاہا اور قادیان میں احرار کا جلسہ کرایا جس میں ہمارے سلسلہ کی شدید ہتک کی گئی۔غرض ہر رنگ میں ہماری مخالفت ہوئی اور ہر طبقہ نے مخالفت کی۔افغانستان میں میرے
زمانہ میں جماعت احمدیہ کے چار آدمی یکے بعد دیگرے شہید کئے گئے حالانکہ افغانستان کے
وزیر خارجہ نے خود ہمیں چٹھی لکھی تھی کہ افغانستان میں آپ
کو تبلیغ کی اجازت ہے بے شک
اپنے مبلغ بھجوائیں۔مگر جب ہم نے اپنے مبلغ بھجوائے تو حکومت نے اُن کو سنگسار کر دیا۔غرض جتنا زور دُنیا لگا سکتی تھی اُس نے لگا کر دیکھ لیا مگر باوجود اس کے خدا نے ہمیں بڑھایا
اور ایسی ترقی دی جو ہمارے وہم اور خیال میں بھی نہیں تھی۔جب میں خلیفہ ہوا اُس وقت ہمارے خزانہ میں صرف چودہ آنے کے پیسے تھے اور ۱۸
ہزار کا قرض تھا یہاں تک کہ میں نے اپنے زمانہ خلافت میں جو پہلا اشتہار لکھا اور جس کا
عنوان تھا۔”کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے اُس کو چھپوانے کے لئے بھی میرے پاس
کوئی روپیہ نہ تھا۔اُس وقت ہمارے نانا جان کے پاس کچھ چندہ تھا جو اُنہوں نے مسجد کے
لئے لوگوں سے جمع کیا تھا اُنہوں نے اُس چندہ میں سے دوسو روپیہ اس اشتہار کے چھپوانے
کے لئے دیا اور کہا کہ جب خزانہ میں روپیہ آنا شروع ہو جائے گا تو یہ دوسو رو پیدا دا ہو جائے
گا۔غرض وہ روپیہ اُن سے قرض لے کر یہ اشتہار شائع کیا گیا۔مگر اُس وقت جب جماعت
کے سرکردہ لوگ میرے مخالف تھے، جب جماعت کے لیڈر میرے مخالف تھے ، جب خزانہ خالی

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۱
جلد دوم
تھا، جب صرف چودہ آنے کے پیسے اس میں موجود تھے ، جب اٹھارہ ہزار کا انجمن پر قرض تھا،
جب انجمن کی اکثریت میری مخالف تھی ، جب انجمن کا سیکرٹری میرا مخالف تھا ، جب مدرسہ کا
ہیڈ ماسٹر میر ا مخالف تھا میرے یہ الفاظ ہیں جو میں نے خدا کے منشا کے ماتحت اُس اشتہار میں
شائع کئے کہ :
”خدا چاہتا ہے کہ جماعت کا اتحاد میرے ہی ہاتھ پر ہو اور خدا کے اس ارادہ
کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان کے لئے صرف دو ہی راہ کھلے ہیں یا
تو وہ میری بیعت کر کے جماعت میں تفرقہ کرنے سے باز رہیں یا اپنی نفسانی خواہشات
کے پیچھے پڑ کر اس پاک باغ کو جسے پاک لوگوں نے خون کے آنسوؤں سے سینچا تھا
اُکھاڑ کر پھینک دیں۔جو کچھ ہو چکا ہو چکا مگر اب اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت کا
اتحاد ایک ہی طریق سے ہو سکتا ہے کہ جسے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اُس کے ہاتھ پر بیعت
کی جائے ورنہ ہر ایک شخص جو اُس کے خلاف چلے گا تفرقہ کا باعث ہوگا۔پھر میں نے لکھا :۔66
اگر سب دنیا مجھے مان لے تو میری خلافت بڑی نہیں ہوسکتی اور سب
کے سب خدانخواستہ مجھے ترک کر دیں تو بھی خلافت میں فرق نہیں آ سکتا۔جیسے نبی
اکیلا ہی نبی ہوتا ہے اسی طرح خلیفہ اکیلا بھی خلیفہ ہوتا ہے۔پس مبارک ہے وہ جو
خدا کے فیصلہ کو قبول کرے۔خدا تعالیٰ نے جو بوجھ مجھ پر رکھا ہے وہ بہت بڑا ہے
اور اگر اُس کی مدد میرے شامل حال نہ ہو تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔لیکن مجھے اُس
پاک ذات پر یقین ہے کہ وہ ضرور میری مدد کرے گی۔“
غرض طرح طرح کی مخالفتیں ہوئیں سیاسی بھی اور مذہبی بھی ، اندرونی بھی اور بیرونی
بھی مگر خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں جماعت کو اور زیادہ ترقی کی طرف لے
جاؤں۔چنانچہ یہ جماعت بڑھنی شروع ہوئی یہاں تک کہ آج دنیا کے کونے کونے میں یہ
جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے پھیل چکی ہے۔اسی شہر لاہور میں پہلے جماعت احمدیہ کے
صرف چند افراد ہوا کرتے تھے مگر آج ہزاروں کی تعداد میں یہاں جماعت موجود ہے اسی

خلافة على منهاج النبوة
۲۴۲
جلد دوم
طرح دنیا کے ہر گوشہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اور اسلام کا پیغام میرے ذریعہ
سے پہنچ چکا ہے اور وہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی
تھی وہ میرے وجود میں بڑی شان سے پوری ہو چکی ہے۔اس پیشگوئی میں اُنسٹھ باتیں بتائی
گئی ہیں مگر ان تمام باتوں کے متعلق اس وقت تفصیل سے روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔صرف ایک
دو باتیں میں بیان کر دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ جس
طرح میرا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اسی طرح میرا بیٹا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے
گا۔دنیا کے کناروں کے لحاظ سے امریکہ ایک طرف ہے اور جاپان دوسری طرف۔درمیان
میں یورپ اور افریقہ کا علاقہ ہے۔ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس
پیشگوئی کے مطابق مجھے توفیق عطا فرمائی کہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں۔چنانچہ اس وقت امریکہ میں احمدیہ مشن قائم ہے، انگلستان میں احمد یہ مشن قائم ہے، شمالی اور
جنوبی افریقہ میں احمد یہ مشن قائم ہے، چین اور جاپان میں بھی احمد یہ مشن قائم کئے گئے تھے مگر
جنگ کی وجہ سے کچھ عرصہ کیلئے بند کر دیئے ہیں، سماٹرا اور جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہیں ، اسی طرح
جرمنی میں اور ہنگری میں ، ارجنٹائن میں ، یوگوسلاویہ میں ، البانیہ میں ، پولینڈ میں ، زیکوسلواکیہ
میں، سیرالیون میں، گولڈ کوسٹ میں ، نائیجیریا میں ، مصر میں ، فلسطین میں، ماریشس میں ، شام
میں ، روس میں ، سٹریٹ سیٹلمنٹس اے ہیں ، ایران میں ، کابل میں ، ملایا میں اور دوسرے کئی
ممالک میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور وہ پیشگوئی پوری ہوئی
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ دنیا کے کناروں
تک وہ اسلام اور احمدیت کا نام پہنچائے گا۔(انوار العلوم جلد ۷ اصفحه ۲۱۳ تا ۲۲۱)
سٹریٹ سیٹلمنٹس (Straits Settlements) ملا یا میں برطانیہ کی سابق شاہی نو آبادی
۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پیانگ، ملا اور سنگا پور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے
سنبھالے رکھا۔بعد ازاں قلیل مدت کے لیے انڈیا آفس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔۱۸۶۷ء میں یہ نو
آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی گئی۔اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد
میں شامل ہو گئے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۱ سے مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء)

آج 10 میں سے 10 باقی