خلافت کے زریعے خدا تعالی سے وابستہ رہو تقریر ۲۵ جون۱۹۴۴ قادیان
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۳
جلد دوم
خلافت کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے وابستہ رہو
تقریر فرموده ۲۵ / جون ۱۹۴۴ء بمقام قادیان )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
انسانی زندگی بھی اللہ تعالیٰ نے عجیب بنائی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ساری
ہی چیزیں اپنی جگہ پر ضروری بھی ہیں اور غیر ضروری بھی۔جو خالصتہ ضروری چیز ہے وہ
صرف اللہ تعالیٰ کی ہی ذات ہے۔ہر چیز اپنے وقت میں اور اپنے ماحول میں ضروری نظر آتی
ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ ایک مرکز ہے دنیا کا جس کے گرد ساری دنیا چکر لگا رہی
ہے مگر باوجود اس کے پھر ایک وقت پر وہ چیز جاتی رہتی ہے ایک اثر اور ایک نشان تو وہ ایک
عرصہ کے لئے چھوڑ جاتی ہے لیکن دنیا پھر بھی جاری ہی رہتی ہے۔پھر نئے وجود دنیا میں پیدا
ہو جاتے ہیں جن کے متعلق لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید ان کے بغیر آب دنیا نہیں چل
سکتی۔پھر وہ مٹ جاتے ہیں اور کچھ دیر کے لئے وہ اپنا اثر اور نشان چھوڑ جاتے ہیں مگر پھر
خدا کی طرف سے اُس وقت کے ماحول کے ساتھ لوگوں کو ایک مناسبت پیدا ہو جاتی ہے اور
اس کے بعد وہ خیال کرتے ہیں کہ اب یہ نئے وجو د نہایت ضروری ہیں۔جب ا
ب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو دنیا میں پیدا کیا اُس وقت ابھی دنیا کی
ابتدا تھی۔ابھی لوگوں کو یہ معلوم نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کیسی کیسی مخلوق دنیا میں بھجوانے والا ہے۔خدا کا تازہ کلام اور ان معنوں میں تازہ کلام کہ اِس شکل میں اس سے پہلے نازل نہیں ہوا تھا
آدم پر اُترا اور لوگوں کے لئے ابھی ایمانیات سے باہر اور کوئی دلیل ایسی نہ تھی جس کی بناء پر
وہ سمجھتے کہ یہ کلام پھر بھی دنیا میں اُترے گا اور انسان اپنے تجربہ کا غلام ہوتا ہے۔جس وقت
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۴
جلد دوم
آدم کے ساتھی یہ خیال کرتے ہوں گے کہ آدم بھی ایک دن اس دنیا سے گزر جائے گا وہ وقت اُن
کے لئے کیسا تکلیف دہ ہوتا ہو گا۔اُن کے لئے کوئی مثال موجود نہ تھی کہ آدم کا قائم مقام کوئی
اور آدمی بھی ہوسکتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے سارے فضلوں کو آدم میں ہی مرکوز دیکھتے تھے اور
آدم سے بڑھ کر کسی اور وجود میں اِن فضلوں کا مشاہدہ کرنا اُن کے نزدیک خام خیالی تھی
کیونکہ اور کوئی انسان انہوں نے نہیں دیکھا تھا جو آدم سے بڑھ کر ہوتا۔غرض آدم جس کی
تعلیم کا نشان سوائے قرآن کے اور کہیں نہیں ملتا ، آدم جس کی تربیت کا نشان دنیا کی کسی
تاریخ سے مہیا نہیں ہوتا وہ اُن لوگوں کیلئے اپنے زمانہ کے لحاظ سے ایسا ہی ضروری تھا جیسے
حیات کے قیام کے لئے ہوا اور پانی ضروری ہوتا ہے۔وہ آدم کو اپنی روحانی حیات کے
قیام کا ذریعہ سمجھتے تھے اور روحانی حیات کو آدم کا نتیجہ قرار دیتے تھے مگر ایک دن آیا جب خدا
کی قدرت نے آدم کو اُٹھا لیا۔آدم کے مومنوں پر وہ کیسا تکلیف کا دن ہو گا وہ کس طرح
تاریکی اور خلا اپنے اندر محسوس کرتے ہوں گے مگر وہ نسل گزری اور اُس نسل کی نسل گزری
اور اسی طرح کئی نسلیں گزرتی چلی گئیں اور آدم کی قیمت اُن کے دلوں سے کم ہوگئی یہاں تک
کہ وہ اُس وجود کو بھی بھول گئے جس کی وجہ سے آدم کی قدر و قیمت تھی یعنی انہوں نے
خدا تعالیٰ کو بھی بھلا دیا ، اُس سے قطع تعلق کر لیا اور اُن کی ساری کوششیں دنیا میں ہی محدود
ہو گئیں۔تب خدا نے نوح کو دنیا میں بھیجا۔یا کم سے کم ہمارے لئے جس شخص کے ذکر کی
ضرورت سمجھی گئی ہے وہ نوح ہی ہے۔درمیان میں بعض اور وجود بھی آئے ہوں گے مگر وہ
اہم وجود جس کا قرآن نے ذکر کیا نوح ہی ہے۔نوٹح کے زمانہ میں جو لوگ اُس پر ایمان
لائے کس طرح اُنہیں محسوس ہوتا ہوگا کہ وہ تاریکی سے نکل کر نور کی طرف آ گئے ہیں۔وہ
تنہائی کی زندگی کو چھوڑ کر ایک نبی کی صحبت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کا تازہ
کلام اور اُس کی پُر معرفت باتیں سن کر ان کے اندر کیسی زندگی پیدا ہوتی ہوگی ، کیسا یقین پیدا
ہوتا ہو گا، کتنی خوشی ہوتی ہوگی کہ کس طرح انہوں نے یہ غلط خیال کر لیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا کلام
اور اُس کا نور آب دنیا میں نہیں آئے گا۔وہ سوچتے ہوں گے کہ ہم کس طرح دنیا میں مشغول
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۵
جلد دوم
تھے کہ خدا کا ہاتھ پھر ہماری طرف لمبا ہوا اور اُس نے ہمیں تاریک گڑھوں سے نکال کر
معرفت کی روشنی میں کھڑا کر دیا۔لیکن اُس زمانہ کے لوگ بھی یہ خیال کرتے ہوں گے کہ نوح
جیسی نعمت کے بعد اور کیا نعمت ہو گی ، کون سی برکت ہوگی جو اُس کے بعد بھی آئے گی۔وہ
خیال کرتے ہوں گے کہ خدا تعالیٰ کی آخری نعمت ہم کو حاصل ہو گئی اب ہماری زندگیاں خوشی
کی زندگیاں ہیں اب ہم علیحدگی اور تنہائی کی بدمزگیوں سے بچ گئے۔اب خدا ہمارے ساتھ
ہے اور ہم خدا کے ساتھ ہیں لیکن پھر ایک زمانہ آیا جب خدا کی حکمت کا ملہ نے نوٹح کو اُٹھا
لیا۔اُس وقت نوح کے ماننے والوں کی جو کیفیت ہوگی اُسے ہم تو سمجھ سکتے ہیں جنہیں ایک
نبی کی جماعت میں شامل ہونے کا شرف حاصل ہوا مگر دوسرے لوگ اس کا اندازہ بھی نہیں لگا
سکتے۔کس طرح چمکتا ہوا سورج اُن کے لئے تاریک ہو گیا ہو گا ، کس طرح نور والا چاند اُن
کے لئے اندھیرا ہو گیا ہوگا ، کس طرح اللہ تعالیٰ کا روشن چہرہ جو ہر وقت اُن کی آنکھوں کے
سامنے رہتا تھا اُنہیں دُھند لکے میں چھپا ہوا دکھائی دینے لگا ہوگا اور کس طرح دہ یہ خیال
کرتے ہوں گے کہ دنیا اب ہلاکت کے گڑھے میں گر گئی۔لیکن ابھی نوح کا پیدا کر دہ ایمان
لوگوں کے دلوں میں موجود تھا اُس ایمان کی وجہ سے وہ خیال کرتے ہوں گے کہ جس طرح
آدم کے بعد اللہ تعالیٰ نے نوح کو کھڑا کر دیا اسی طرح شاید نوح کے بعد کسی اور کو کھڑا کر
دے۔پس وہ ایک ہلکی سی امید اپنے دل میں رکھتے ہوں گے گو یہ امید اپنے ساتھ ایسا زخم
رکھتی ہوگی ، ایسا درد اور اضطراب رکھتی ہوگی جس کی مثال انبیاء کی جماعتوں کے باہر اور کہیں
نہیں مل سکتی۔پھر خدا تعالیٰ کے فضل نے نہ معلوم کتنے عرصے کے بعد ، کتنے تغیرات کے بعد ، کتنی چھوٹی
چھوٹی روشنیوں کے بعد ابراہیم کو پیدا کیا اور پھر وہی کیفیت جو نوٹح کے زمانہ میں لوگوں پر
گزری تھی ابراہیم کے زمانہ میں دکھائی دینے لگی۔اب لوگوں کی دماغی ترقی کو دیکھ کر خدا
نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ پے در پے اپنے انبیا ء لوگوں کی ہدایت کے لئے بھیجے چنانچہ ابراہیم کے
بعد اسحاق کو ایک ملک میں اور اسماعیل کو دوسرے ملک میں کھڑا کیا گیا۔پھر یعقوب آئے
پھر یوسٹ آئے اور یہ سلسلہ چلتا چلا گیا اور لوگ نورِ ہدایت سے منور ہوتے رہے۔مگر پھر
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۶
جلد دوم
ایک ایسا وقت آیا جب دنیا تاریکی کے گڑھوں میں گر گئی ، گمراہی میں مبتلا ہو گئی ، خدا تعالیٰ
کے تازہ نشانوں سے محروم ہو گئی اور یہ دو ر ضلالت جاری رہا یہاں تک کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کا زمانہ آیا اور اُنہوں نے بندوں کا خدا سے پھر تازہ عہد باندھا۔اس کے بعد پے در پے
انبیا ءلوگوں کی ہدایت کے لئے آتے رہے۔داؤ د آئے ، سلیمان آئے ، الیاس آئے ، یحیی
آئے ، عیسی آئے اور آخر میں ہمارے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔جس
طرح آدم کے زمانہ میں لوگوں کو یہ احساس تھا کہ خدا نے ایک نیا نور پیدا کیا ہے، ایک نئی
چیز دنیا میں ظاہر کی ہے اور وہ خیال کرتے تھے کہ ایسی چیز پھر دنیا میں کب آ سکتی ہے وہ اپنے
تجربہ کے مطابق آدم کو ہی اول الانبیاء اور آدم کو ہی آخر الانبیاء سمجھتے تھے۔اسی طرح کا
احساس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونا شروع ہو گیا۔بات یہ ہے کہ سارے ہی نبی اتنے پیارے ہوتے ہیں کہ ہر نبی کی اُمت یہی سمجھ لیتی ہے کہ یہ
نبی آخری نبی ہے۔قرآن کریم میں ذکر آتا ہے کہ جب حضرت یوسف علیہ السلام فوت
ہو گئے تو اُن کی قوم نے کہا اب یوسف کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا لے حقیقت یہ ہے کہ
انبیاء خدا تعالیٰ کی مہربانی اور اُس کی شفقت اور اُس کی عنایت اور اُس کی رافت کا ایسا دلکش
نمونہ ہوتے ہیں کہ اُن کو دیکھنے کے بعد لوگ یہ خیال بھی نہیں کر سکتے کہ ایسے وجود دُنیا پھر بھی
پیدا کر سکتی ہے۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود تو ایسا تھا جس کے متعلق یہ دعویٰ بھی
موجود تھا کہ آپ خاتم النبین ہیں اور آپ کی شریعت آخری شریعت ہے۔خدا تعالیٰ کے
نزدیک تو اس کے یہ معنی تھے کہ آپ آخری شرعی رسول ہیں اور یہ کہ اب دنیا میں جو بھی
رسول اور مصلح آئے گا وہ آپ سے روحانی فیوض حاصل کر کے اور آپ کا غلام اور شاگرد
بن کر آئے گا۔مگر جو دیکھنے والے تھے جن کو ابھی آئندہ کا تجربہ نہیں تھا اُن میں سے بعض
شاید یہی سمجھتے ہوں کہ آپ دنیا کے لئے آخری روشنی ہیں اور وہ یہی خیال کرتے ہوں کہ
اس روشنی کو خدا اب واپس نہیں لے گا اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کا خیال
بھی اُن کے لئے ایک ایسا صدمہ تھا جن کو برداشت کرنا اُن کی طاقت سے بالکل باہر تھا
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۷
جلد دوم
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو یہ بات صحابہ کے لئے اس
قد رصد مہ کا موجب ہوئی کہ وہ لمبی تعلیم جو متواتر تیئیس سال تک خدا کا رسول اُن کو دیتا رہا
اُس کو بھی وہ بھول گئے۔جس رسول نے بڑے زور سے اُن پر یہ واضح کیا تھا کہ مرنے کے
بعد انسان اس دنیا میں واپس نہیں آتا ، جس رسول نے بڑے زور سے واضح کیا تھا کہ ہر
انسان جو اس دنیا میں آیا وہ ایک دن مرے گا اور جس رسول کے کلام میں یہ بات موجود
تھی کہ ایک دن وہ خود بھی مرنے والا ہے اُس کی اُمت کے ایک جلیل القدر فرزند نے کہنا
شروع کر دیا کہ جو شخص کہے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے اُس کی تلوار سے
گردن اُڑا دی جائے گی ہے ہماری جماعت کے وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کا زمانہ نہیں دیکھا شاید اس پر تعجب کرتے ہوں گے اور یہ واقعہ
پڑھ کر اُن کو خیال آتا ہو گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر صحابہ کو یہ خیال کیونکر
پیدا ہو گیا کہ آپ فوت نہیں ہو سکتے۔مگر جب وہ اس نقطہ نگاہ سے دیکھیں گے تو اس بات کا
سمجھنا ان کے لئے کوئی مشکل نہیں رہے گا کہ جن وجودوں سے شدید محبت ہوتی ہے اُن کی
جدائی کا امکان بھی دل پر گراں گزرتا ہے اور جب وہ وقت آ جاتا ہے جس کا تصور بھی
انسان کو بے چین کر دیتا ہے تو عارضی طور پر انسان پر ایک سکتہ کی سی حالت طاری ہو جاتی
ہے۔کیا ہی سچے جذبات کا آئینہ ہے حسان کا وہ شعر جو اُنہوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات پر کہا جب آپ کی وفات اُن پر ثابت ہوگئی تو انہوں نے کہا بع
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَى النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ۔فَعَلَيْكَ كُنتُ أُحَاذِرُ
یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو میری آنکھ کی پتلی تھے آج آپ فوت ہوئے تو
میری آنکھ بھی جاتی رہی۔یا درکھنا چاہئے کہ اس شعر کی عظمت اور اس کی خوبی کا اس امر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شعر
کہنے والا آخری عمر میں نابینا ہو گیا تھا اور اندھے کی نظر پہلے ہی جا چکی ہوتی ہے۔پس اُس
کے یہ کہنے کا کہ آپ میری آنکھ کی پتلی تھے آپ کی وفات سے میں اندھا ہو گیا مطلب یہ تھا
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۸
جلد دوم
کہ باوجود اس کے کہ میں اندھا تھا آپ کی موجودگی میں مجھے اپنا اندھا پن بُرا معلوم نہیں
ہوتا تھا ، بے شک میں نے اپنی جسمانی آنکھیں کھو دی تھیں مگر میں خوش تھا ، میں شاداں تھا ،
میں فرحاں تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ میری روحانی آنکھیں موجود ہیں ، مجھے وہ پتیلی حاصل
ہے جس کے ساتھ میں اپنے خدا کو دیکھ سکتا ہوں۔اگر میری جسمانی آنکھیں نہیں ہیں ، اگر
میں لوٹے اور گلاس کو نہیں دیکھ سکتا تو کیا ہوا مجھے وہ پتیلی تو ملی ہوئی ہے جس سے میں اپنے پیدا
کرنے والے خدا کو دیکھ سکتا ہوں۔بھلا لوٹے اور گلاس اور رنگ کو دیکھنے میں کیا مزا
ہے۔مزا تو یہ ہے کہ انسان اپنے خدا کو دیکھ سکے لیکن آج جب وہ پہلی مجھ سے لے لی گئی
ہے ، جب وہ عینک مجھ سے چھین لی گئی ہے تو فَعَمِی عَلَيَّ النَّاظِرُ اے لوگو! تم مجھے پہلے اندھا
کہا کرتے تھے لیکن حقیقتا میں اندھا آج ہوا ہوں۔مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ میری بیوی بھی
ہے، میرے بچے بھی ہیں اور عزیز اور رشتہ دار بھی ہیں مگر اب مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ ان میں
سے کون مرجاتا ہے جو بھی مرتا ہے مرجائے اُس کی موت میرے لئے اس نقصان کا موجب
نہیں ہو سکتی جس نقصان کا موجب میرے لئے یہ موت ہوئی ہے۔فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ -
يَا رَسُولَ اللهِ! میں تو اسی دن سے ڈرتا تھا کہ میری یہ بینائی کہیں چھین نہ لی جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس قسم کی تاریکیوں سے لوگوں کو نکالا ، جس قسم کی
تباہیوں سے عربوں کو بچایا ، جس قسم کی ذلت سے اور رسوائی سے نکال کر ان کو ترقی کے بلند
مقام تک پہنچایا اس کو دیکھتے ہوئے آپ کے احسانوں کی جو قدرو قیمت صحابہ کے دل میں
ہو سکتی تھی وہ بعد میں آنے والے لوگوں کے دلوں میں نہیں ہو سکتی۔مگر پھر بھی دنیا چلی اور چلتی
چلی گئی یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت صرف زبانوں پر رہ گئی دلوں میں
سے مٹ گئی۔خدا تعالیٰ کا نور کتابوں میں تو رہ گیا مگر دماغوں میں سے جاتا رہا۔دنیا خدا کو
بھول گئی اور اُس کی لذتیں دنیا سے ہی وابستہ ہو گئیں۔جس طرح کسی درخت کو ایک زمین
سے اُکھیڑ کر دوسری جگہ لگا دیا جاتا ہے اسی طرح خدا کی زمین میں سے لوگوں کی جڑیں اُکھڑ
گئیں اور شیطان کی زمین میں جا لگیں ، ان کا ماحول شیطانی ہو گیا اور اُن کی تمام لذت اور
اُن کا تمام سرور شیطانی کاموں سے وابستہ ہو گیا۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۴۹
جلد دوم
تب خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لوگوں کی ہدایت کے لئے
مبعوث کیا۔دنیا ان کی بعثت پر حیران رہ گئی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد اب خدا تعالیٰ کے انعامات کو اس رنگ میں پانے والا کہ وہ قطعی اور یقینی طور پر خدا اور
بندے کو آمنے سامنے کر دے کوئی نہیں آسکتا۔جن لوگوں کی آنکھیں کھلی تھیں انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا آپ پر ایمان لائے اور انہوں نے یوں محسوس
کیا جیسے ایک کھویا ہوا بچہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔انہوں نے دیکھا کہ وہ لوگ جو
صدیوں سے خدا سے دُور جاچکے تھے اس شخص کے ذریعہ خدا کی گود میں جا بیٹھے ہیں۔اُن کی
خوشیوں کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا ، اُن کی فرحت کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔وہ لوگ جو
سمجھتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خدا تعالیٰ کے کسی نبی کا مبعوث ہونا ناممکن
ہے جہاں اُن کے غصہ کی کوئی حد نہ تھی وہاں مومنوں کی خوشی اور اُن کی مسرت کی بھی کوئی حد
نہ تھی اور اُنہوں نے یہ خیال کرنا شروع کر لیا کہ اتنے صدموں کے بعد اب کوئی اور صدمہ
انہیں پیش نہیں آئے گا۔چنانچہ ہر شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لاتا
تهَا إِلَّا مَا شَاءَ اللہ جس کا ایمان ابھی اپنے کمال کو نہیں پہنچا تھا یہ تو نہیں سمجھتا تھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت نہیں ہوں گے مگر ہر شخص یہ ضرور سمجھتا تھا کہ کم سے کم
میری موت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات ہوگی۔مگر ایک دن آیا کہ ہر شخص جو یہ سمجھ رہا تھا کہ میری موت کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فوت ہوں گے اُس نے دیکھا کہ وہ تو زندہ تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے اُٹھا لیا۔وہ وقت پھر اُن لوگوں کے لئے جو سچے مومن تھے نہایت مصیبت کا
وقت تھا اور یہ صدمہ ایسا شدید تھا کہ جس کی چوٹ کو برداشت کرنا بظا ہر وہ ناممکن خیال کرتے
تھے لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے جو چیز آتی ہے اُسے بہر حال لینا پڑتا ہے اور انسان کو نئی
حالت کے تابع ہونا پڑتا ہے اِسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ :
اے عزیز و ! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں
دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے سو اب
ممکن نہیں
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۰
جلد دوم
ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے
جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ
ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اُس کا
آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں
ہوگا۔اور وہ دوسری قدرت نہیں آ سکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب
جاؤں گا تو پھر خدا اُس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے
ساتھ رہے گی۔ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ جماعت کی یہ حالت کب تک رہے گی ، کب تک خدا کا نور ہمارے
درمیان موجود رہے گا، کب تک ہم اپنے آپ کو اس نور سے وابستہ رکھیں گے ، مگر بہر حال یہ
لمبا سلسلہ بتاتا ہے کہ کس طرح ایک کے بعد ایک چیز آئی۔لوگ جب پہلی چیز کو بھول جاتے
ہیں تو خدا دوسری چیز کو بھیج دیتا ہے اور دنیا کی خوشی اور اُس کی شادمانی کا سامان مہیا کر دیتا
ہے لیکن ایک چیز ہے جو شروع سے آخر تک ہمیں تمام سلسلہ میں نظر آتی ہے۔آدم آیا اور
آدم کے ساتھ خدا آیا۔آدم چلا گیا لیکن ہمارا زندہ خدا اس دنیا میں موجود رہا ، نوح آیا اور
نوح کے ساتھ خدا آیا۔نوح چلا گیا لیکن ہمارا زندہ خدا اس دنیا میں موجود رہا ، ابراہیم آیا
اور ابراہیم کے ساتھ خدا آیا ابراہیم فوت ہو گیا لیکن ہمارا زندہ خدا اس دنیا میں موجود رہا۔اسی طرح اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، یوسف ، موسی عیسی اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں سے ہر ایک کے ساتھ خدا آیا۔ان میں سے ہر شخص فوت ہو گیا لیکن ہمارا خدا زندہ رہا،
زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔ہر شخص جو اُس سے تعلق پیدا کر لیتا ہے وہ ہمیشہ اپنی جڑیں اس
زمین میں پائے گا جو خدا کی رحمت کے پانی سے سیراب ہوتی ہے۔اُس پودے کی طرح
اپنے آپ کو نہیں پائے گا جس کی جڑیں اچھی زمین میں سے اکھیڑ کر ایک خراب اور ناقص
زمین میں لگا دی جاتی ہیں۔پس یاد رکھو! جسمانی تناسل انسان کو موت اور فنا کی طرف لے جاتا ہے گو وہ انسان
کے لئے خوشی کا بھی موجب ہوتا ہے، راحت کا بھی موجب ہوتا ہے مگر روحانی تناسل جس
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۱
جلد دوم
کے ذریعہ ایک پاک انسان دوسرے پاک انسان کو پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے دنیا سے
رنج اور غم کو بالکل مٹا دیتا ہے کیونکہ اس تعلق کیلئے موت نہیں ، اِس تعلق کیلئے فنا نہیں اور اگر
بنی نوع انسان چاہیں تو وہ اپنی زندگی کو دائمی زندگی بنا سکتے ہیں۔جس کا طریق یہی ہے کہ ہر
نسل قدرت ثانیہ کے مظاہر کے ذریعہ اس طرح خدا تعالیٰ سے وابستہ رہے جس طرح پہلی
نسل اُس سے وابستہ رہی ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔کیونکہ روحانی تناسل کا انقطاع ایک
موت ہے لیکن جسمانی تناسل کا انقطاع صرف ایک عارضی صدمہ۔تم عیسائیوں کو دیکھ لو انہیں تم کچھ کہہ لو۔چاہے اُن کو خدا کا منکر کہو، چاہے اُن کو
صلیب پرست کہو ، چاہے اُن کو مشرک کہو اور چاہے اُن کو ضالین کہہ لومگر ایک مثال اُن کے
اندرایسی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی آنکھ اُن کے سامنے جھک جانے پر مجبور
ہو جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے سورہ نور کی آیت استخلاف میں
وعدہ کیا تھا کہ تمہارے اندر خلافت قائم کی جائے گی اور اس وعدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ نے
مسلمانوں کے اندر خلافت قائم بھی کی لیکن مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کی قائم کر دہ خلافت کو اپنی
نادانی سے اُڑا دیا اور عیسائیوں نے خود خلافت قائم کی جو انہیں سو سال کا لمبا عرصہ گزار نے
کے باوجود آج تک اُن کے اندر قائم ہے۔عیسائیوں کے پوپ کو دیکھ لو اس کو وہ خلیفہ کے
برابر ہی سمجھتے ہیں اور باوجود یکہ مذہب نے اُن کو کوئی ہدایت نہیں دی تھی انہوں نے
خدا تعالیٰ کی گزشتہ سنت کو دیکھتے ہوئے اسی میں اپنی بہتری سمجھی اور کہا آؤ ہم اس خدائی سنت
سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے اندر خلافت قائم کریں۔وہ قوم دینی لحاظ سے بالکل تباہ ہوگئی ،
وہ قوم اچھے اعمال کو کھو بیٹھی ، اس قوم نے اپنے آپ
کو گلی طور پر دُنیوی رنگ میں رنگین کر لیا ،
اس قوم نے خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کی لیکن اُنہوں نے آج تک اس چیز کو
مضبوطی کے ساتھ پکڑا ہوا ہے کہ آج بھی ان کا پوپ یورپ کے بڑے سے بڑے تاجدار اور
شہنشاہ کی برابری کرتا ہے اور بعض تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ بادشاہت ہمیں پوپ سے ہی
پہنچی ہے۔یہ وہ چیز تھی جو اُن کی کامیابی کا موجب ہوئی۔اگر مسلمان بھی اس کو قائم رکھتے تو
آج ان کو یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔انہوں نے خلافت کو اُڑا دیا اور پھر اپنے دلوں کو
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۲
جلد دوم
تسکین دینے کے لئے ہر بادشاہ کو خلیفہ کہنا شروع کر دیا مگر گجا لکڑی کی بنی ہوئی بھینس اور گجا
اصل بھینس۔لکڑی کی بنی ہوئی بھینس کو دیکھ کر کوئی شخص خوش نہیں ہو سکتا لیکن وہ اپنی اصل
بھینس کو دیکھ کر ضرور خوش ہوتا ہے چاہے وہ کتنی ہی لاغر اور دبلی پتلی کیوں نہ ہو اور چاہے وہ
دودھ دے یا نہ دے۔مسلمانوں نے چونکہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ خلافت کی ناقدری کی اور اُسے اُڑا دیا اور
پھر اس کی برکات کو سمجھنے کی کوشش نہ کرتے ہوئے دُنیوی بادشاہوں کو خلیفہ کہنا شروع کر دیا۔اس لئے وہ خلافت کی برکات سے محروم ہو گئے۔اب یہ ہماری جماعت کا کام ہے کہ وہ
اس غفلت اور کوتاہی کا ازالہ کرے اور خلافت احمدیہ کو ایسی مضبوطی سے قائم رکھے
کہ قیامت تک کوئی دشمن اس میں رخنہ اندازی کرنے کی جرات نہ کر سکے اور
جماعت اپنی روحانیت اور اتحاد اور تنظیم کی برکت سے ساری دنیا کو اسلام کی
آغوش میں لے آئے۔بے شک جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ دنیا چلتی چلی جاتی ہے اور ایسے رنگ میں جاری ہے
کہ ہر زمانہ کے لوگ اپنے آپ کو پہلوں سے ترقی یافتہ سمجھتے ہیں۔مرنے والے مرجاتے ہیں
تو لوگ کہتے ہیں اب کیا ہوگا؟ لیکن ابھی ایک صدی بھی نہیں گزرتی کہ لوگ کہنا شروع
کر دیتے ہیں اب ہم زیادہ عقلمند ہیں پہلے لوگ جاہل اور علوم صحیحہ سے بے بہرہ تھے۔گویا
وہی جن کے متعلق ایک زمانہ میں کہا جاتا ہے کہ اُن کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا انہیں آئندہ
آنے والے احمق اور جاہل قرار دیتے ہیں لیکن روحانی تعلق ایسا نہیں ہوتا کہ اس میں ایک
دوسرے کو جاہل کہا جا سکے نہ یہ تعلق اس قسم کی مایوسی پیدا کرتا ہے جس قسم کی مایوسی جسمانی
تعلق کا انقطاع پیدا کرتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جو شخص خدا سے تعلق پیدا کر لیتا ہے
اُسے بھی غم ہو سکتا ہے لیکن مایوسی اُس کے دل میں پیدا نہیں ہوسکتی۔غم ایک ایسی چیز ہے جسے
خدا نے روحانی ترقی کیلئے اس دنیا میں ضروری قرار دیا ہے۔دو وفائیں ہیں جو خدا نے
ضروری قرار دی ہیں ایک اپنے ساتھ اور ایک اپنے بندوں کے ساتھ۔اگر غم نہ ہو تو یہ
بندوں کے ساتھ وفا نہیں سمجھی جائے گی اور اگر مایوسی ہو تو یہ خدا کے متعلق بے وفائی ہوگی اسی
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۳
جلد دوم
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ آنکھ آنسو بہاتی ہے، دل غمگین ہے
مگر ہم کہتے وہی ہیں جس کا ہمیں خدا نے حکم دیا۔تو جہاں انسان کو دنیا میں کئی قسم کی
خوشیاں حاصل ہوتی ہیں وہاں اُسے یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ یہ سب خوشیاں عارضی
ہیں۔اُسے وہ حقیقی تعلق استوار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو موت کو مٹا دے۔موت اُسی
صورت میں موت ہے جب انسان یہ سمجھتا ہو کہ میں ایک ایسی چیز سے محروم کیا گیا ہوں جس کا
کوئی قائم مقام نہیں۔روحانیت میں چونکہ انسان کا اصل تعلق خدا سے ہوتا ہے اور اس تعلق
میں انقطاع واقع نہیں ہو سکتا جب تک کوئی شیطان سے تعلق پیدا نہ کر لے۔اس لئے کسی کی
موت اُسے اپنے محبوب سے جدا نہیں کر سکتی۔اس طرح اگر جسمانی طور پر اُس کے عزیزوں
اور رشتہ داروں میں سے بعض لوگ مر جاتے ہیں تو مایوسی اُس پر طاری نہیں ہوتی کیونکہ وہ
سمجھتا ہے کہ یہ جدائی عارضی ہے اور ایک دن آنے والا ہے جب ہم پھر ایک دوسرے سے
مل جائیں گے لیکن جب انسان کا خدا سے تعلق نہیں ہوتا تو ہر موت ، ہر جدائی اور ہر تفرقہ
اُسے دائمی معلوم ہوتا ہے اور وہ اُس کے دل کو ہمیشہ کیلئے مایوسی اور تاریکی میں مبتلا کر دیتا
انوار العلوم جلد ۷ اصفحہ ۳۵۷ تا ۳۶۷)
المؤمن: ۳۵
ل السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۶۱۵ باب ما يذكر في مدة مرضه مطبوعه بيروت
لبنان ۲۰۱۲ء
شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۲۲۱ مطبوعه آرام باغ کراچی
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
صلى الله بخاری کتاب الجنائز باب قول النبى عله انا بك لمحزونون صفحه ۲۰۹،۲۰۸
حدیث نمبر ۱۳۰۳ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية