خلیفہ کی زندگی مین کسی اور کے خلیفہ ہونے کا زکر کرنا گناہ ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۵
جلد دوم
خلیفہ کی زندگی میں کسی اور کے خلیفہ ہونے
کا ذکر کرنا گناہ ہے
حضور انور نے ۲۷ / اکتوبر ۱۹۴۵ء کو نماز عصر کے بعد نو تعمیر شدہ فضل عمر ہوٹل واقع
دارالعلوم کا افتتاح کرتے ہوئے تقریر فرمائی۔اس میں جماعت کے۱۹۱۴ء کے حالات کا
ذکر کیا اور احباب جماعت کو ابتدائی صحابہ اور مبائعین جیسا ایمان پیدا کرنے کی ضرورت کی
طرف توجہ بھی دلائی اور یہ نکتہ بھی بیان فرمایا کہ خلیفہ کی زندگی میں دوسرے خلیفہ کا ذکر کرنا
وو
گناہ ہے فرمایا :۔سب سے عجیب واقعہ میں آپ لوگو کو سناؤں۔حضرت خلیفہ اسی الاول کی وفات
سے چند دن پہلے ایک پروفیسر تھا جو ایم۔اے تھا۔میرا گہرا دوست اور حضرت خلیفہ اسیح الا قول
کا مقبول شاگر د۔اُس کے والد سے جو جموں میں حج تھا حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی ذاتی
دوستی تھی۔وہ خود بھی احمدیت میں اخلاص رکھتا تھا اور میرا دوست ہونے کی وجہ سے میرا
ہم سبق بھی بن جایا کرتا تھا اور حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کی صحبت میں بیٹھا کرتا تھا۔جب
اسے حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی بیماری کی اطلاع پہنچی تو وہ یہاں آیا اور تین چار روز یہاں
رہا۔مسجد مبارک میں آنے کے لئے ہمارے گھر کا ایک دروازہ ہوتا تھا جو سیٹرھیوں کے اندر
کھلتا تھا ایک دن اُس پر آکر اُس نے دستک دی اور میں باہر نکلا۔اُس نے میرا ہاتھ نہایت
گرم جوشی سے پکڑ لیا اور رقت سے اُس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔اُس نے کہا مجھے اور
چھٹی نہیں مل سکتی اس لئے میں واپس علی گڑھ جا رہا ہوں آپ اس مصافحہ کو میری بیعت
سمجھیں۔میں نے کہا (اس کا نام تیمور تھا۔اور اب ایک کالج کا وائس پرنسپل ہے ) تیمور !
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۶
جلد دوم
تمہارا حضرت خلیفۃ اصبح الاول سے کتنا گہرا تعلق ہے اور تم ان سے سنتے رہے ہو کہ خلیفہ کی
زندگی میں کسی اور کے خلیفہ ہونے کا ذکر کرنا گناہ ہے تم بجائے اس کے کہ اچھا نمونہ دکھاتے
بہت بُرا نمونہ پیش کر رہے ہو۔میرے یہ کہنے پر اُسے اور بھی رقت آ گئی اور وہ بے ساختہ
رونے لگ گیا اور کہا میں جانتا ہوں مگر مجھ سے رہا نہیں گیا کیونکہ میں فتنہ کے آثار دیکھ رہا
ہوں۔حضرت خلیفہ اُمسیح الاوّل کی حالت نازک ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی
آنکھیں بند ہوتے ہی قا بو یافتہ لوگ نظام سلسلہ کو بدلنے کی کوشش کریں گے اس وجہ سے میں
نے بیعت کے لئے کہا ہے۔یہ سات آٹھ دن حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل کی وفات سے پہلے کا
واقعہ ہے۔وہ میرا گہرا دوست تھا اور چند ہی گہرے دوستوں میں سے تھا۔اس نے اس جوش
سے مصافحہ کیا اور یہ جانتے ہوئے کہ خلیفہ کی زندگی میں کسی اور کے خلیفہ ہونے کا ذکر کرنا جائز
نہیں بے تاب ہو کر کیا اور روتے ہوئے کہا کہ اسے میری بیعت سمجھیں مگر حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل
کی وفات کے بعد جماعت نے جب یہ فیصلہ کیا کہ خلافت کو قائم رکھیں گے اور خدا تعالیٰ نے
مجھے توفیق دی کہ اس فیصلہ کے مطابق جو قرآن اور اسلام کے رو سے درست ثابت ہے میں
جماعت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لوں تو تیسرے ہی دن اس کی طرف سے تار پہنچا کہ فوراً
مولوی محمد علی وغیرہ سے صلح کر لوور نہ انجام اچھا نہ ہو گا۔اس سے قیاس کرلو کہ وہ کیسے ہیجان کا
زمانہ تھا جو شخص آٹھ ہی دن پہلے میرا ہاتھ پکڑ کر کہتا ہے کہ اسے میری بیعت سمجھو اور میں اسے
ملامت کرتا ہوں کہ تمہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے وہی آٹھ دن بعد مجھے کہتا ہے کہ تم نے غلطی کی
ہے
فوراً مولوی محمد علی صاحب سے صلح کر لو ورنہ تمہارا انجام اچھا نہ ہوگا۔اس سے پتہ لگتا ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا کہ ایک شخص رات کو مومن سوئے گا اور صبح کو
کا فر اُٹھے گا اور ایک شخص رات کو کا فرسوئے گا اور صبح کو مومن اُٹھے گا لے وہ بات پیدا ہوگئی
تھی۔تو آج آپ لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ دن کیسے خطر ناک تھے اور خدا تعالیٰ نے کس
قسم کے فتنوں میں سے جماعت کو گزارا۔اُس حالت کا آج کی حالت سے مقابلہ نہیں کیا
جا سکتا۔اگر وہی جوش اور وہی اخلاص جو اُس وقت جماعت میں تھا آج بھی آپ لوگوں میں
ہو تو یقیناً تم پہاڑوں کو ہلا سکتے ہو۔اُس وقت جماعت کے لوگ بہت تھوڑے تھے مگر خدا تعالیٰ
خلافة على منهاج النبوة
۲۵۷
جلد دوم
نے ان کو ایسا ایمان اور ایسا جوش بخشا کہ کوئی بڑی سے بڑی روک بھی انہیں کچھ نہ نظر آئی
تھی۔آج کے نوجوان اور آج کی جماعت اگر ویسا ہی ایمان پیدا کر لے تو دنیا میں عظیم الشان
تغیر پیدا کر سکتی ہے۔جو کام ایک پونڈ بارود کر سکتا ہے ایک ٹن بارود اس سے بہت زیادہ کام
کر سکتا ہے۔اگر اُس وقت جماعت کی حیثیت پونڈ کی تھی تو آج خدا کے فضل سے ٹن کی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ اُس وقت جماعت کے لوگ بارود تھے کیا آج بھی وہ بارود ہیں یا ریت کا
ڈھیر؟ اگر بارود ہیں تو یقیناً آج اُس وقت کی نسبت بہت زیادہ کام کر سکتے ہیں لیکن اگر
ریت ہیں تو اُس وقت کے کام کا سواں حصہ بھی نہیں کر سکتے۔پس میں نو جوانوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ اپنے اندرا خلاص پیدا کریں۔مجھے اُس وقت کے ایک طالب علم کا واقعہ یاد آ گیا۔اب وہ دارجلینگ میں تاجر ہے۔اُس وقت یہاں سوال پیدا ہوا کہ جماعت کیا چاہتی ہے؟ آیا خلافت قائم رہے یا نہ؟ اس
کے لئے لوگوں کی رائے نوٹ کرنے کا بعض اصحاب نے انتظام کیا۔بعض سکول کے لڑکوں
نے بھی کہا کہ رائے نوٹ کرنے والے کاغذ ہمیں بھی دو ہم بھی دستخط کرائیں گے۔ان سے کہا گیا
کہ تمہارے ہیڈ ماسٹر صاحب خلاف ہیں تمہیں تکلیف نہ پہنچے۔اُس وقت مولوی صدر دین
صاحب ہیڈ ماسٹر تھے مگر لڑکوں نے کہا ہمیں نقصان کی پرواہ نہیں۔اس طرح اس لڑکے نے بھی
کاغذ لے لیا اور جو مہمان آتے ان کے سامنے پیش کرتا کہ اپنی رائے لکھ دیجئے۔اسے دیکھ کر
ہیڈ ماسٹر آیا اور اس نے اس کے ہاتھ سے زبر دستی کا غذ چھین کر پھاڑ دیا اور کہا جاؤ ایسا نہ کرو یہ میرا
حکم ہے مگر اس نے پھر کاغذ لیا اور پنسل سے وہی عبارت اس پر لکھ کر جو پہلے کاغذ پر لکھی تھی لوگوں
کے سامنے پیش کرنے لگ گیا۔پھر ہیڈ ماسٹر آیا اور اس نے کاغذ چھین کر پھاڑ ڈالا اور دستخط
کرانے سے منع کیا۔اس پر اس نے کہا میں آپ کے ادب کی وجہ سے اور تو کچھ نہیں کہتا مگر یہ دینی
کام ہے میں اسے چھوڑ نہیں سکتا۔اس کا والد بھی مخالف تھا اس نے اسے خرچ دینا بھی بند کر دیا مگر
اس نے کوئی پرواہ نہ کی اور آج اچھا تا جر ہے۔“
( الفضل یکم نومبر ۱۹۴۵ء )
66
مسلم کتاب الایمان باب الحث على المبادرة بالاعمال صفه ۶۳ حدیث نمبر ۳۱۳ مطبوعہ ریاض
۲۰۰۰ء الطبعة الثانية