دستورِ اساسی یا اسلامی آئین اساسی
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۰
جلد دوم
دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی
قیام پاکستان کے شروع میں یہ سوال زور پکڑ رہا تھا کہ پاکستان کا دستور اسلامی ہو یا قومی۔حضرت مصلح موعود نے بھی اس سلسلہ میں رتن باغ لاہور میں کچھ لیکچر دیے جن کے نوٹس کو
اسلام کا آئین اساسی کے نام سے شائع کیا گیا اس ضمن میں حضور فرماتے ہیں :۔اسلامی اصول پر مبنی گورنمنٹ کے لئے چونکہ انتخاب کی شرط ہے اس لئے اگر اسلامی
آئین پر گورنمنٹ کی بنیاد رکھی جائے گی تو مندرجہ ذیل شرائط کو مدنظر رکھنا ہوگا۔اول : حکومت کا ہیڈ منتخب کیا جائے گا۔انتخاب کا زمانہ مقرر کیا جاسکتا ہے کیونکہ
پاکستان کا ہیڈ خلیفہ نہیں ہو گا خلیفہ کو سارے مسلمانوں پر حکومت حاصل ہوتی ہے اور وہ
صرف حکومت کا ہیڈ نہیں ہوتا بلکہ مذہب کا بھی ہیڈ ہوتا ہے۔پاکستان کے ہیڈ کو نہ دوسرے
ملکوں کے مسلمان تسلیم کریں گے اور نہ علماء مذہب کے مسائل میں اُس کو اپنا ہیڈ ماننے کے
لئے تیار ہوں گے اس لئے خلافت کے اصول پر اس کے اصول تو مقرر کئے جا سکتے ہیں مگر نہ
وہ خلیفہ ہوسکتا ہے نہ خلافت کے سارے قانون اُس پر چسپاں ہو سکتے ہیں۔خلافت کے
اصول یہ ہیں۔(1) اُس کا تقرر انتخابی ہو ( اس انتخاب کے کئی طریق ہیں لیکن اس تفصیل میں جانے کی اس
وقت گنجائش نہیں۔)
(۲) وہ مملکت کے کام مشورہ سے چلائے ( مشورہ کے لئے اسلام کے تین اصول ہیں
(i) عام مسلمانوں سے مشورہ لینا یعنی ریفرنڈم۔(ii) چند تجربہ کارلوگوں سے مشورہ
لینا یعنی ایگزیکٹو باڈی سسٹم۔(iii) قوموں کے منتخب نمائندوں سے مشورہ لینا جیسے
آجکل کی پارلیمنٹس ہوتی ہیں۔یہ تین طریقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۱
جلد دوم
ثابت ہیں ) لیکن جہاں تک خلافت کا سوال ہے خلیفہ مشورہ لینے کا پابند ہے مشورے پر
عمل کرنے کا پابند نہیں۔پس اگر سو فیصدی خلافت کے اصول پر پاکستان کا آئین بنایا جائے تو حکومت کا ہیڈ
ایگزیکٹو کا ہیڈ ہوگا۔ایگزیکٹو کا انتخاب اس کے اپنے اختیار میں ہوگا وہ تمام ضروری امور
میں پبلک کے نمائندوں سے مشورہ لے گا لیکن اُن مشوروں پر کار بند ہونے کا پابند نہیں ہوگا۔لیکن میں پہلے بتا چکا ہوں کہ پاکستان کا ہیڈ خلیفہ نہیں ہوگا کیونکہ نہ ساری اسلامی حکومتیں اس کو
ہیڈ تسلیم کریں گی نہ علماء اس کو مذہبی ہیڈ تسلیم کریں گے اس لئے ہم خلافت کے پس پردہ جو
اصول کارفرما ہیں ان سے روشنی تو حاصل کر سکتے ہیں ان کی پوری نقل نہیں کر سکتے۔اور چونکہ
خلافت اُس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک دنیا کی سب مسلمان حکومتیں اور افراد اس
انتخاب پر متفق نہ ہو جائیں یا اکثریت متفق نہ ہو جائے اور یہ ناممکن ہے اس لئے یہ کہنا کہ
پاکستان کا آئین اساسی اسلام پر مبنی ہو درست نہیں۔جس طرح انگریزی حکومت کے ماتحت
ہمیں شریعت کے وہ احکام نافذ کرنے کا اختیار نہ تھا جو حکومت کے متعلق تھے اور ہم اس کی
وجہ سے گنہ گار نہیں تھے اسی طرح اسلامی آئین حکومت چونکہ خلافت سے تعلق رکھتا ہے اور
خلافت کا قیام مسلمان افراد اور حکومتوں کی اکثریت کے اتفاق کے بغیر ناممکن ہے اس لئے
اگر ہم اس نظام کو قائم نہیں کرتے تو ہم ہرگز خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم نہیں کیونکہ اس نظام کے
قائم کرنے کے لئے جو شرطیں اسلام نے مقرر کی ہیں وہ شرطیں اس وقت پوری نہیں ہوتیں“۔(اسلام کا آئین اساسی صفحه ۳ ۴۰ )