خلافت راشدہ کے سات امتیازات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۴
جلد دوم
خلافت راشدہ کے سات امتیازات
( تحریر فرموده مئی ۱۹۵۲ء)
۱۹۵۲ء میں الفرقان کے خلافت نمبر کی اشاعت کے لئے مولانا ابوالعطاء صاحب
جالندھری نے حضور سے استفسار کیا کہ اسلامی خلافت راشدہ کی وہ کونسی علامتیں ہیں جن
سے وہ ممتاز ہوتی ہے اور اس میں اور باقی تمام اقسام اقتدار، ملوکیت وغیرہ میں کھلے طور پر
فرق کیا جاسکتا ہے؟ اس کے جواب میں حضور نے تحریر فرمایا :۔اسلام میں خلافت راشدہ کے مجموعی امتیازات سات ہیں۔اول : انتخاب۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْآمَنتِ
إلى آفلما۔یہاں امانت کا لفظ ہے لیکن ذکر چونکہ حکومت کا ہے اس لئے امانت سے
مرا د امانت حکومت ہے آگے طریق انتخاب مسلمانوں پر چھوڑ دیا۔چونکہ خلافت اُس
وقت سیاسی تھی مگر اس کے ساتھ مذہبی بھی۔اس لئے دین کے قائم ہونے تک اُس
وقت کے لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ انتخاب صحابہ کریں کہ وہ دین اور دیندار کو بہتر سمجھتے
تھے ورنہ ہر زمانہ کے لئے طریق انتخاب الگ ہوسکتا ہے۔اگر خلافت صحابہ کے بعد
چلتی تو اس پر بھی غور ہو جاتا کہ صحابہ کے بعد انتخاب کس طرح ہوا کرے۔بہر حال
خلافت انتخابی ہے اور انتخاب کے طریق کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر چھوڑ دیا ہے۔دوم شریعت۔خلیفہ پر اوپر سے شریعت کا دباؤ ہے وہ مشورہ کو رڈ کر سکتا ہے مگر شریعت کو رڈ
نہیں کر سکتا گویا وہ کانسٹی ٹیوشنل ہیڈ ہے ، آزاد نہیں۔سوم : شوری۔اوپر کے دباؤ کے علاوہ نیچے کا دباؤ بھی اُس پر ہے یعنی اسے تمام اہم امور

خلافة على منهاج النبوة
۲۷۵
جلد دوم
میں مشورہ لینا اور جہاں تک ہو سکے اس کے ماتحت چلنا ضروری ہے۔چهارم : اندرونی دباؤ یعنی اخلاقی۔علاوہ شریعت اور شوریٰ کے اس پر نگران اس کا وجود بھی
ہے کیونکہ وہ مذہبی رہنما بھی ہے اور نمازوں کا امام بھی۔اس وجہ سے اس کا دماغی
اور شعوری دباؤ اور نگرانی بھی اسے راہ راست پر چلانے والا ہے جو خالص سیاسی ،
ہے
منتخب یا غیر منتخب حاکم پر نہیں ہوتا۔پنجم : مساوات۔خلیفہ اسلامی انسانی حقوق میں مساوی ہے جو دنیا میں اور کسی حاکم کو حاصل
نہیں وہ اپنے حقوق عدالت کے ذریعہ سے لے سکتا ہے اور اس سے بھی حقوق
عدالت کے ذریعہ سے لئے جاسکتے ہیں۔ششم : عصمت صغریٰ۔عصمت صغریٰ اسے حاصل ہے یعنی اسے مذہبی مشین کا پُرزہ قرار دیا گیا
ہے اور وعدہ کیا گیا ہے کہ ایسی غلطیوں سے اُسے بچایا جائے گا جو تباہ کن ہوں اور
خاص خطرات میں اس کی پالیسی کی اللہ تعالی تائید کرے گا اور اسے دشمنوں پر فتح
دے گا گویا وہ مؤید میں اللہ ہے اور دوسرا کسی قسم کا حاکم اس میں اس کا شریک نہیں۔ہفتم: وہ سیاسیات سے بالا ہوتا ہے اس لئے اس کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہوسکتا۔وہ ایک
باپ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے لئے کسی پارٹی میں شامل ہونا یا اس کی طرف مائل
ہونا جائز نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے واذا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا
بالعدل کے یعنی جب ایسے شخص کا انتخاب ہو تو اس کا فرض ہے کہ وہ کامل انصاف
سے فیصلہ کرے۔کسی ایک طرف خواہ شخصی ہو یا قومی ہو نہ جھکے“۔( الفرقان مئی ۱۹۶۷ء صفحہ ۶ ،۷ )
٢٠١ النساء: ۵۹

آج 10 میں سے 10 باقی