مسئلہ خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۷
جلد دوم
مسئلہ خلافت
(۲۵/ اکتو بر ۱۹۵۳ء کو خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ ربوہ میں حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے مسئلہ خلافت کے موضوع پر تقریر فرمائی)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔میں گل تھوڑی دیر ہی بولا تھا لیکن گھر جاتے ہی میری طبیعت خراب ہوگئی اور سارا دن
پسینے آتے رہے آج بھی گلے میں تکلیف ہے کھانسی آ رہی ہے بخار ہے اور جسم ٹوٹ رہا ہے
جس کی وجہ سے میں شاید کل جتنا بھی نہ بول سکوں لیکن چونکہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا یہ
آخری اجلاس ہے اس لئے چند منٹ کے لئے یہاں آ گیا ہوں۔چند منٹ بات کر کے میں
چلا جاؤں گا اور اس کے بعد باقی پروگرام جاری رہے گا۔انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں
اور مرتے بھی ہیں کوئی انسان ایسا نہیں ہوا جو ہمیشہ زندہ رہا ہو لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ
زندہ رہ سکتی ہیں یہی امید دلانے کے لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ :۔میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد
تک تمہارے ساتھ رہے“ لے
اس میں حضرت مسیح علیہ السلام نے لوگوں کو اسی نکتہ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ چونکہ ہر
انسان کے لئے موت مقدر ہے اس لئے میں بھی تم سے ایک دن جدا ہو جاؤں گا لیکن اگر تم
چا ہو تو تم ابد تک زندہ رہ سکتے ہو۔انسان اگر چاہے بھی تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا لیکن قو میں اگر
چاہیں تو وہ زندہ رہ سکتی ہیں اور اگر وہ زندہ نہ رہنا چاہیں تو مر جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی فرمایا کہ:۔تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۸
تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا
اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو
پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے
گئی ہے
جلد دوم
اس جگہ ہمیشہ کے یہی معنی ہیں کہ جب تک تم چاہو گے تم زندہ رہ سکو گے لیکن اگر تم
سارے مل کر بھی چاہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زندہ رہتے تو وہ زندہ نہیں رہ
سکتے تھے ہاں اگر تم یہ چا ہو کہ قدرت ثانیہ تم میں زندہ رہے تو وہ زندہ رہ سکتی ہے۔قدرت ثانیہ کے دو مظاہر ہیں۔اول تائید الہی۔دوم خلافت
اگر قوم چاہے اور اپنے آپ کو مستحق بنائے تو تائید الہی بھی اس کے شامل حال رہ سکتی
ہے اور خلافت بھی اس میں زندہ رہ سکتی ہے۔خرابیاں ہمیشہ ذہنیت کے خراب ہونے سے
پیدا ہوتی ہیں۔ذہنیت درست رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی قوم کو چھوڑ دے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ یہی فرماتا ہے کہ اِإِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى
يغيرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ کے یعنی اللہ تعالیٰ کبھی کسی قوم کے ساتھ اپنے سلوک میں تبدیلی نہیں
کرتا جب تک کہ وہ خود اپنے دلوں میں خرابی پیدا نہ کر لے یہ چیز ایسی ہے جسے ہر شخص سمجھ سکتا
ہے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بات کو نہیں سمجھ سکتا۔کوئی جاہل سے جاہل انسان بھی
ایسا نہیں ہوگا جسے میں یہ بات بتاؤں اور وہ کہے کہ میں اسے نہیں سمجھ سکا یا اگر ایک دفعہ
سمجھانے پر نہ سمجھ سکے تو دوبارہ سمجھانے پر بھی وہ کہے کہ میں نہیں سمجھا۔لیکن اتنی سادہ سی بات
بھی قو میں فراموش کر دیتی ہیں۔انسان کا مرنا تو ضروری ہے اگر وہ مر جائے تو اس پر کوئی
الزام نہیں آتا لیکن قوم کیلئے مرنا ضروری نہیں۔قومیں اگر چاہیں تو وہ زندہ رہ سکتی ہیں لیکن وہ
اپنی ہلاکت کے سامان خود پیدا کر لیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ صحابہ کو ایک ایسی تعلیم دی تھی جس پر اگر ان کی آئندہ نسلیں عمل کرتیں تو ہمیشہ زندہ رہتیں
لیکن قوم نے عمل چھوڑ دیا اور وہ مرگئی۔دنیا یہ سوال کرتی ہے اور میرے سامنے بھی یہ سوال
کئی دفعہ آیا ہے کہ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے صحابہ کو ایسی اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی تھی جس
خلافة على منهاج النبوة
۲۷۹
جلد دوم
میں ہر قسم کی سوشل تکالیف اور مشکلات کا علاج تھا اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
پر عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا پھر وہ تعلیم گئی کہاں اور ۳۳ سال ہی میں وہ کیوں ختم ہو گئی۔عیسائیوں کے پاس مسلمانوں سے کم درجہ کی خلافت تھی لیکن ان میں اب تک پوپ چلا آ رہا
ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائیوں میں پوپ کے باغی بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی
اکثریت ایسی ہے جو پوپ کو مانتی ہے اور انہوں نے اس نظام سے فائدے بھی اُٹھائے ہیں
لیکن مسلمانوں میں ۳۳ سال تک خلافت رہی اور پھر ختم ہو گئی۔اسلام کا سوشل نظام ۳۳
سال تک قائم رہا اور پھر ختم ہو گیا۔نہ جمہوریت باقی رہی ، نہ غربا پروری رہی ، نہ لوگوں کی
تعلیم اور غذا اور لباس اور مکان کی ضروریات کا کوئی احساس رہا۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ
یہ ساری باتیں کیوں ختم ہو گئیں ؟ اس کی یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کی ذہنیت خراب ہو گئی تھی۔اگر ان کی ذہنیت درست رہتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ یہ نعمت اُن کے ہاتھ سے چلی جاتی۔پس تم خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرو اور ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خلافت تم میں ہمیشہ رہے گی۔خلافت تمہارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے دی
ہی اس لئے ہے تا وہ کہہ سکے کہ میں نے اسے تمہارے ہاتھ میں دیا تھا۔اگر تم چاہتے تو یہ چیز
ہمیشہ تم میں قائم رہتی۔اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو اسے الہامی طور پر بھی قائم کر سکتا تھا مگر اس نے
ایسا نہیں کیا بلکہ اس نے یہ کہا کہ اگر تم لوگ خلافت کو قائم رکھنا چاہو گے تو میں بھی اسے قائم
رکھوں گا گویا اس نے تمہارے منہ سے کہلوانا ہے کہ تم خلافت چاہتے ہو یا نہیں چاہتے ؟ اب
اگر تم اپنا منہ بند کر لو یا خلافت کے انتخاب میں اہلیت مدنظر نہ رکھو۔مثلاً تم ایسے شخص کو خلافت
کے لئے منتخب کر لو جو خلافت کے قابل نہیں تو تم یقیناً اس نعمت کو کھو بیٹھو گے۔مجھے اس طرف زیادہ تحریک اس وجہ سے ہوئی کہ آج رات دو بجے کے قریب میں نے
ایک رؤیا میں دیکھا کہ پنسل کے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مؤرخ کے ہیں اور
انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں پنسل بھی Copying یا Blue رنگ کی ہے۔نوٹ صاف
طور پر نہیں پڑھے جاتے اور جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نوٹوں میں یہ
بحث کی گئی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان اتنی جلدی کیوں خراب ہو گئے۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۰
جلد دوم
باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان احسانات ان پر تھے اعلیٰ تمدن اور بہترین
اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی دکھا
دیا تھا پھر بھی وہ گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو گئی۔یہ نوٹ انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں
لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جو انگریزی لکھی ہوئی تھی وہ بائیں طرف سے دائیں طرف کو نہیں
لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں طرف سے بائیں طرف کو لکھی ہوئی تھی لیکن پھر بھی میں اسے پڑھ رہا
تھا۔گو وہ خراب کی لکھی ہوئی تھی اور الفاظ واضح نہیں تھے بہر حال کچھ نہ کچھ پڑھ لیتا تھا اس
میں ایک فقرہ کے الفاظ قریباً یہ تھے کہ
There were two reasons for it۔There temperment becoming
(1) Morbid and (2) Anorchical
یہ فقرہ بتا رہا ہے کہ مسلمانوں پر کیوں تباہی آئی۔اس فقرہ کے یہ معنی ہیں کہ وہ خرابی جو
مسلمانوں میں پیدا ہوئی اُس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں دو قسم کی خرابیاں پیدا
ہو گئی تھیں ایک یہ کہ وہ مار ڈ (Morbid) ہو گئے تھے یعنی ان نیچرل (Unnatural)
نا خوشگوار ہو گئے تھے اور دوسرے ان کی ٹنڈ نسیز (Tendancies) انارکیکل (Anarchical)
ہو گئی تھیں۔میں نے سوچا کہ واقعہ میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔مسلمانوں نے یہ تباہی خود
اپنے ہاتھوں مول لی تھی۔مار بڈ (Morbid) کے لحاظ سے یہ تباہی اس لئے واقع ہوئی کہ جو
ترقیات اُنہیں ملیں وہ اسلام کی خاطر ملی تھیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ملی تھیں
ان کی ذاتی کمائی نہیں تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے اور مکہ والوں کی
ایسی حالت تھی کہ لوگوں میں اُنہیں کوئی عزت حاصل نہیں تھی لوگ صرف مجاور سمجھ کر ادب کیا
کرتے تھے اور جب وہ غیر قوموں میں جاتے تھے تو وہ بھی ان کی مجاور یا زیادہ سے زیادہ
تاجر سمجھ کر عزت کرتی تھیں وہ انہیں کوئی حکومت قرار نہیں دیتی تھیں۔اور پھر ان کی حیثیت
اتنی کم سمجھی جاتی تھی کہ دوسری حکومتیں ان سے جبراً ٹیکس وصول
کرنا جائز سمجھتی تھیں۔جیسے یمن
کے بادشاہ نے مکہ پر حملہ کیا جس کا قرآن کریم نے اصحاب الفیل کے نام سے ذکر کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو تیرہ سال تک آپ مکہ میں رہے۔اس عرصہ میں
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۱
جلد دوم
چند سو آدمی آپ پر ایمان لائے۔۱۳ سال کے بعد آپ نے ہجرت کی اور ہجرت کے
آٹھویں سال سارا عرب ایک نظام کے ماتحت آ گیا اور اس کے بعد اُسے ایک ایسی طاقت
اور قوت حاصل ہو گئی کہ اس سے بڑی بڑی حکومتیں ڈرنے لگیں۔اُس وقت دنیا حکومت کے لحاظ سے دو بڑے حصوں میں منقسم تھی۔اول رومی سلطنت۔دوم ایرانی سلطنت۔رومی سلطنت کے ماتحت مشرقی یورپ ، ٹرکی
سينيا ، يونان، مصر، شام اور اناطولیہ تھا اور ایرانی سلطنت کے ماتحت عراق، ایران ،
رشین ٹری ٹوری کے بہت سے علاقے ، افغانستان، ہندوستان کے بعض علاقے اور چین کے
بعض علاقے تھے۔اُس وقت یہی دو بڑی حکومتیں تھیں۔ان کے سامنے عرب کی کوئی حیثیت
ہی نہیں تھی لیکن ہجرت کے آٹھویں سال بعد سا را عرب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع
ہو گیا۔اس کے بعد جب سرحدوں پر عیسائی قبائل نے شرارت کی تو پہلے آپ خود وہاں
تشریف لے گئے۔اس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے فتنہ ٹل گیا لیکن تھوڑے عرصہ بعد قبائل نے
پھر شرارت شروع کی تو آپ نے ان کی سرکوبی کے لئے لشکر بھجوایا۔اس لشکر نے بہت سے
قبائل کو سرزنش کی اور بہتوں کو معاہدہ سے تابع کیا۔پھر آپ کی وفات کے بعد اڑھائی سال
کے عرصہ میں سارا عرب اسلامی حکومت کے ماتحت آ گیا بلکہ یہ حکومت عرب سے نکل کر
دوسرے علاقوں میں بھی پھیلنی شروع ہوئی۔فتح مکہ کے پانچ سال کے بعد ایرانی حکومت پر
حملہ ہو گیا تھا اور اس کے بعض علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا تھا اور چند سالوں میں رومی سلطنت
اور دوسری سب حکومتیں تباہ ہو گئی تھیں۔اتنی بڑی فتح اور اتنے عظیم الشان تغیر کی مثال تاریخ
میں اور کہیں نہیں ملتی۔تاریخ میں صرف نپولین کی ایک مثال ملتی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں
کوئی ایسی طاقت نہیں تھی جو تعداد اور قوت میں اس سے زیادہ ہو۔جرمن کا ملک تھا مگر وہ
اُس وقت ۱۴ چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں منقسم تھا۔اس طرح اس کی تمام طاقت منتشر تھی۔ایک مشہور امریکن پریذیڈنٹ سے کسی نے پوچھا کہ جرمن کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟ تو
اس نے کہا ایک شیر ہے دو تین لومڑ ہیں اور کچھ چوہے ہیں۔شیر سے مراد رشیا تھا ، لومڑ سے
مراد دوسری حکومتیں اور چوہوں سے مراد جرمن تھے گویا جرمن اُس وقت ٹکڑے ٹکڑے تھا۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۲
جلد دوم
روس ایک بڑی طاقت تھی مگر وہ روس کے ساتھ ٹکرایا اور وہاں سے نا کام واپس لوٹا۔اس
طرح انگلستان کو بھی فتح نہ کر سکا اور انجام اس کا یہ ہوا کہ وہ قید ہو گیا۔پھر دوسرا بڑا شخص ہٹلر آیا بلکہ دو بڑے آدمی دو ملکوں میں ہوئے۔ہٹلر اور مسولینی
دونوں نے بے شک ترقیات حاصل کیں لیکن دونوں کا انجام شکست ہوا۔مسلمانوں میں سے
جس نے یکدم بڑی حکومت حاصل کی وہ تیمور تھا۔اس کی بھی یہی حالت تھی وہ بے شک دنیا
کے کناروں تک گیا لیکن وہ اپنے اس مقصد کو کہ ساری دنیا فتح کر لے پورا نہ کر سکا۔مثلاً وہ
چین کو تابع کرنا چاہتا تھا لیکن تابع نہ کر سکا اور جب وہ مرنے لگا تو اُس نے کہا میرے سامنے
انسانوں کی ہڈیوں کے ڈھیر ہیں جو مجھے ملامت کر رہے ہیں۔پس صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی آدم سے لے کر اب تک ایسے گزرے ہیں
جنہوں نے فردِ واحد سے ترقی کی۔تھوڑے سے عرصہ میں ہی سارے عرب کو تابع فرمان کر
لیا اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے ایک خلیفہ نے ایک بہت بڑی حکومت کو توڑ دیا اور
باقی علاقے آپ کے دوسرے خلیفہ نے فتح کرلئے۔یہ تغیر جو واقع ہوا خدائی تھا کسی انسان
کا کام نہیں تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کے بعد حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر مکہ میں پہنچی تو ایک مجلس میں حضرت ابو بکر کے والد
ابوقحافہ بھی بیٹھے تھے۔جب پیغا مبر نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو
سب لوگوں پر غم کی کیفیت طاری ہو گئی اور سب نے یہی سمجھا کہ اب ملکی حالات کے ماتحت
اسلام پراگندہ ہو جائے گا۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ اب کیا ہوگا۔پیغا مبر نے کہا آپ کی
وفات کے بعد حکومت قائم ہوگئی ہے اور ایک شخص کو خلیفہ بنالیا گیا ہے۔انہوں نے دریافت
کیا کہ کون خلیفہ مقرر ہوا ہے؟ پیغا مبر نے کہا۔ابوبکر۔ابو قحافہ نے حیران ہو کر پوچھا کہ کون
ابوبکر ؟ کیونکہ وہ اپنے خاندان کی حیثیت کو سمجھتے تھے اور اس حیثیت کے لحاظ سے وہ خیال بھی
نہیں کر سکتے تھے کہ ان کے بیٹے کو سارا عرب بادشاہ تسلیم کر لے گا۔پیغا مبر نے کہا ابو بکر جو
فلاں قبیلہ سے ہے۔ابو قحافہ نے کہا وہ کس خاندان سے ہے؟ پیغا مبر نے کہا فلاں خاندان
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۳
جلد دوم
سے۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ دریافت کیا وہ کس کا بیٹا ہے؟ پیغا مبر نے کہا۔ابو قحافہ کا بیٹا۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ کلمہ پڑھا اور کہا آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تھے۔ابو قحافہ پہلے صرف نام کے طور پر مسلمان تھے لیکن
اس واقعہ کے بعد انہوں نے سچے دل سے سمجھ لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعویٰ
میں راستباز تھے کیونکہ حضرت ابو بکر کی خاندانی حیثیت ایسی نہ تھی کہ سارے عرب آپ کو مان
لیتے یہ الہی دین تھی۔مگر بعد میں مسلمانوں کی ذہنیت ایسی بگڑی کہ انہوں نے یہ سمجھنا شروع
کیا کہ یہ فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔کسی نے کہنا شروع کیا کہ عرب کی
اصل طاقت بنو امیہ ہیں اس لئے خلافت کا حق ان کا ہے۔کسی نے کہا بنو ہاشم عرب کی اصل
طاقت ہیں، کسی نے کہا بنو مطلب عرب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا خلافت کے زیادہ
حقدار انصار ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔گویا
تھوڑے ہی سالوں میں مسلمان ماربڈ (Morbid) ہو گئے اور ان کے دماغ بگڑ گئے۔ان
میں سے ہر قبیلہ نے یہ کوشش کی کہ وہ خلافت کو بزور حاصل کر لے۔نتیجہ یہ ہوا کہ خلافت ختم
ہو گئی۔پھر مسلمانوں کے بگڑنے کا دوسرا سبب انار کی تھی۔اسلام نے سب میں مساوات کی
روح پیدا کی تھی۔لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنی یہ ہیں کہ ایک
آرگنا ئزیشن ہو اس کے بغیر مساوات قائم نہیں ہو سکتی۔اسلام آیا ہی اس لئے تھا کہ وہ ایک
آرگنا ئزیشن اور ڈسپلن قائم کرے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی تھی کہ یہ ڈسپلن ظالمانہ
نہ ہو اور افراد اپنے نفسوں کو دبا کر رکھیں تا کہ قوم جیتے۔لیکن چند ہی سال میں مسلمانوں میں
یہ سوال پیدا ہونا شروع ہو گیا کہ خزانے ہمارے ہیں اور اگر حکام نے ان کے راستہ میں کوئی
روک ڈالی تو اُنہوں نے انہیں قتل کرنا شروع کر دیا۔یہ وہ روح تھی جس نے مسلمانوں کو
خراب کیا۔انہیں یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ یہ حکومت الہیہ ہے اور اسے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے
اس لئے اسے خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ نور میں
فرماتا ہے کہ خلیفے ہم بنائیں گے لیکن مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں اور جب
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۴
جلد دوم
انہوں نے یہ سمجھا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں تو خدا تعالیٰ نے کہا اچھا اگر خلیفے تم نے بنائے ہیں
تو اب تم ہی بناؤ۔چنانچہ ایک وقت تک تو وہ پہلوں کا مارا ہوا شکار یعنی حضرت ابو بکر، حضرت
عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علی کا مارا ہوا شکا ر کھاتے رہے لیکن مرا ہوا شکار ہمیشہ قائم نہیں
رہتا زندہ بکرا زنده بکری زندہ مرغا اور زندہ مرغیاں تو ہمیں ہمیشہ گوشت اور انڈے کھلائیں
گے لیکن ذبح کی ہوئی بکری یا مرغی زیادہ دیر تک نہیں جاسکتی کچھ وقت کے بعد وہ خراب ہو
جائے گی۔حضرت ابو بکر، عمر، عثمان اور علی کے زمانہ میں مسلمان تازہ گوشت کھاتے تھے لیکن
بے وقوفی سے اُنہوں نے سمجھ لیا کہ یہ چیز ہماری ہے اس طرح انہوں نے اپنی زندگی کی روح
کو ختم کر دیا اور مرغیاں اور بکریاں مُردہ ہو گئیں۔آخر تم ایک ذبح کی ہوئی بکری کو کتنے دن
کھا لو گے۔ایک بکری میں دس بارہ سیر یا چھپیں تھیں سیر گوشت ہوگا اور آخر وہ ختم ہو جائے
گا۔پس وہ بکریاں مُردہ ہو گئیں اور مسلمانوں نے کھا پی کر انہیں ختم کر دیا۔پھر وہی حال ہوا
کہ ”ہتھ پرانے کھونسٹرے بسنتے ہوری آئے وہ ہر جگہ ذلیل ہونے شروع ہوئے ، انہیں
ماریں پڑیں اور خدا تعالیٰ کا غضب ان پر نازل ہوا۔عیسائیوں نے تو اپنی مُردہ خلافت کو
آج تک سنبھالا ہوا ہے لیکن ان بد بختوں نے زندہ خلافت کو اپنے ہاتھوں گا ڑ دیا اور یہ محض
عارضی خواہشات ، دنیوی ترقیات کی تمنا اور وقتی جوشوں کا نتیجہ تھا۔خدا تعالیٰ نے جو وعدے
پہلے مسلمانوں سے کئے تھے وہ وعدے اب بھی ہیں۔اُس نے جب وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الذين من قبلهم " فرمایا تو الّذینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصلحت فرمایا۔حضرت
ابو بکر سے نہیں فرمایا۔حضرت عمرؓ سے نہیں فرمایا۔حضرت عثمان سے نہیں فرمایا۔حضرت علی سے
نہیں فرمایا۔پھر اس کا کہیں ذکر نہیں کہ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ صرف پہلے مسلمانوں سے کیا تھا یا
پہلی صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا یا دوسری صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا بلکہ یہ وعدہ
سارے مسلمانوں سے ہے چاہے وہ آج سے پہلے ہوئے ہوں یا ۲۰۰ یا ۴۰۰ سال کے بعد
آئیں وہ جب بھی اُمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحت کے مصداق ہو جائیں گے ، وہ اپنی
نفسانی خواہشات کو ماردیں گے ، وہ اسلام کی ترقی کو اپنا اصل مقصد بنالیں گے ،شخصیات ،
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۵
جلد دوم
جماعتوں ، پارٹیوں ، جتھوں ، شہروں اور ملکوں کو بھول جائیں گے تو ان کے لئے خدا تعالیٰ
کا یہ وعدہ قائم رہے گا کہ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ
یہ وعدہ اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں سے چاہے وہ عرب کے ہوں ، عراق کے ہوں ، شام کے
ہوں ، مصر کے ہوں ، یورپ کے ہوں ، ایشیا کے ہوں ، امریکہ کے ہوں ، جزائر کے ہوں ،
افریقہ کے ہوں کیا ہے کہ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ وہ انہیں اس دنیا میں اپنا نا ئب اور
قائمقام مقر ر کرے گا۔اب اس دنیا میں شام، عرب اور نائیجیریا، کینیا ، ہندوستان ، چین
اور انڈونیشیا ہی شامل نہیں بلکہ اور ممالک بھی ہیں پس اس سے مراد دنیا کے سب ممالک ہیں
گویا وہ موعود خلافت ساری دنیا کے لئے ہے۔فرماتا ہے وہ تمہیں ساری دنیا میں خلیفہ مقرر
کرے گا كما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ اسی طرح جس طرح اس نے پہلے لوگوں کو
خلیفہ مقرر کیا۔اس آیت میں پہلے لوگوں کی مشابہت ارض میں نہیں بلکہ استخلاف میں ہے گویا
فرما یا ہم انہیں اسی طرح خلیفہ مقرر کریں گے جس طرح ہم نے پہلوں کو خلیفہ مقرر کیا اور پھر
اس قسم کے خلیفے مقرر کریں گے جن کا اثر تمام دنیا پر ہو گا۔پس اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو یاد رکھو اور خلافت کے استحکام اور قیام کے لئے ہمیشہ
کوشش کرتے رہو۔تم نوجوان ہو ، تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور تمہاری عقلیں تیز
ہونی چاہئیں تا کہ تم اس کشتی کو ڈوبنے اور غرق نہ ہونے دو۔تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رُخ
کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ تم وہ چینل (Channel) بن جاؤ جو پانی کو آسانی
سے گزارتی ہے۔تم ایک ٹنل ہو جس کا یہ کام ہے کہ وہ فیضان الہی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ذریعہ حاصل ہوا ہے تم اسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب
ہو جاؤ گے تو تم ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی۔اور اگر تم اس فیضانِ الہی کے
رستہ میں روک بن گئے ، اس کے رستے میں پتھر بن کر کھڑے ہو گئے اور تم نے اپنی ذاتی
خواہشات کے ماتحت اسے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور قریبیوں کے لئے مخصوص کرنا چاہا
تو یا درکھو وہ تمہاری قوم کی تباہی کا وقت ہو گا پھر تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہوگی اور تم اس طرح
مر جاؤ گے جس طرح پہلی تو میں مریں۔لیکن قرآن کریم یہ بتا تا ہے کہ قوم کی ترقی کا رستہ بند
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۶
جلد دوم
-
نہیں۔انسان بے شک دنیا میں ہمیشہ زندہ نہیں رہتا لیکن قو میں زندہ رہ سکتی ہیں۔پس جو
آگے بڑھے گا وہ انعام لے جائے گا اور جو آگے نہیں بڑھتا وہ اپنی موت آپ مرتا ہے اور
جو شخص خود کشی کرتا ہے اسے کوئی دوسرا بچا نہیں سکتا۔“ ( الفضل ۲۳ مئی ۱۹۶۱ء)
لے یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۶۔۱۷، بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور ۱۹۹۴ء
الوصیت صفحہ ۷ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
الرعد: ۱۲
النور: ۵۶