نوجوانانِ جماعت سے خطاب
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۷
جلد دوم
نوجوانان جماعت سے خطاب
خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ ۲۰ نومبر ۱۹۵۵ء کو نوجوانانِ جماعت سے
خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا :۔۔پھر میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں۔کل میں نے تم کو بھی دیکھا اور انصار کو بھی
دیکھا۔شاید کچھ اس بات کا بھی اثر ہو گا کہ فالج کی وجہ سے میری نظر کمزور ہوگئی ہے اور میں
پوری طرح نہیں دیکھ سکا ہوں گا لیکن بہر حال مجھے نظر یہ آیا کہ جیسے چہرے افسردہ ہیں اور
جھلسے جھلسے سے ہیں۔میں نے سمجھا شاید میری بیماری کے خیال سے ایسا ہے چنانچہ میں نے
بعض دوستوں سے ذکر کیا تو اُنہوں نے کہا طوفان کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت خراب
ہوگئی ہے اس وجہ سے ان کے چہرے افسردہ ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں غلط
ہیں۔اگر میری بیماری اس کی وجہ ہو تو میں تو ایک انسان ہوں۔آخر انسان کب تک
تمہارے اندر رہے گا۔اس کے بعد آخر خدا ہی سے واسطہ پڑنا ہے۔۔۔کیوں نہ خدا ہی
سے شروع سے واسطہ رکھو۔حضرت ابو بکڑ نے کیا سچائی بیان کی تھی کہ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا
فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْمَاتَ وَمَنْ كَان يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ اگر خدا پر توکل کرو گے
تو معلوم نہیں تمہارا اس دنیا کے ساتھ ہزار سال واسطہ پڑنا ہے یا دو ہزار سال پڑنا ہے
بہر حال ہزار دو ہزار کا عرصہ خدا کے لئے تو کچھ بھی نہیں مگر اس تو کل کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ
ہمارے ساتھ رہے گا۔اس بیماری میں مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ کچھ خیر خواہ دوستوں کی
بیوقوفیوں کی بھی سزا مجھے ملی ہے۔وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ خدا آپ کو عمر نوح دے۔عمر نوح تو ہزار سال کہتے ہیں میں تو ستاسٹھ سال میں اپنے جسم کو ایسا کمزور محسوس کر رہا ہوں
کہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میری روح گویا قید کی ہوئی ہے۔اگر بجائے عمر نوح کی
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۸
جلد دوم
دعا کرنے کے ، وہ یہ دعا کرتے کہ اللہ تو ہمارے خلیفہ کو اتنی عمر دے جس میں وہ بشاشت کے
ساتھ کام کر سکے اور تیری مدد اس کے ساتھ ہو تو مجھے کتنا فائدہ ہوتا۔اگر وہ مجھے عمر نوح ہی
دے تو ہزار سال کی تو قوم نہیں ہوا کرتی۔قو میں تو دو ہزار سال چلتی ہیں۔پھر بھی تو ہزار سال
کے بعد میں تم سے جدا ہو جاتا۔تو ایسی غلط دعا مانگنے سے کیا فائدہ تھا۔دعا یہ مانگنی تھی کہ یا اللہ تو ان کو ایسی عمر دے جس میں اس کا جسم اس کام کا بوجھ اُٹھا سکے
اور بشاشت سے تیرے دین کی خدمت کر سکیں اور ہمارے اندر وہ طاقت پیدا کر کہ جو کام تو
ان سے لے رہا ہے وہ ہم سے بھی لیتا چلا جا۔یہ دعا میرے لئے بھی ہوتی اور تمہارے لئے
بھی ہوتی اور اسلام کے لئے بھی ہوتی۔(الفضل ۴ مارچ ۱۹۵۶ء)
صلى الله
ا بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبى
مُتَّخِذَا خَلِيلاً صفحه ۶۱۵ ،۶۱۶ حدیث نمبر ۳۶۶۸ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية