خدام الاحمدیہ کراچی کے لئے روح پرورپیغام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۸۹
جلد دوم
خدام الاحمدیہ کراچی کے لئے روح پرور پیغام
خدام الاحمدیہ کراچی
خیبر لاج مری ۲۴ جولائی ۱۹۵۶ء)
عزیزان ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
آپ کے افسران نے مجھ سے خدام الاحمدیہ کراچی کے جلسہ کے لئے پیغام مانگا ہے۔میں اس کے ہوا پیغام کیا دے سکتا ہوں کہ ۱۹۱۴ء میں جب میں خلیفہ ہوا اور جب میری
صرف ۲۶ سال عمر تھی خدام الاحمدیہ کی بنیا دا بھی نہیں پڑی تھی مگر ہر احمدی نوجوان اپنے آپ
کو خادم احمدیت سمجھتا تھا۔مجھے یاد ہے کہ جس دن انتخاب خلافت ہونا تھا مولوی محمد علی
صاحب کی طرف سے ایک ٹریکٹ شائع ہوا کہ خلیفہ نہیں ہونا چاہیے صد را انجمن احمد یہ ہی حاکم
ہونی چاہیے۔اُس وقت چند نوجوانوں نے مل کر ایک مضمون لکھا اور اُس کی دستی کا پیاں
کیں۔اُس کا مضمون یہ تھا کہ ہم سب احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے وقت
فیصلہ کر چکے ہیں کہ جماعت کا ایک خلیفہ ہونا چاہئے اس فیصلہ پر ہم قائم ہیں اور تا زندگی قائم
رہیں گے اور خلیفہ کا انتخاب ضرور کرا کے چھوڑیں گے۔سکول کے درجنوں طالب علم پیدل
اور سائیکلوں پر چڑھ کے بٹالہ کی سڑک پر چلے گئے اور ہر نو وارد مہمان کو دکھا کر اُس سے
درخواست کی کہ اگر آپ اس سے متفق ہیں تو اس پر دستخط کر دیں۔جماعت احمدیہ میں
خلافت کی بنیاد کا وہ پہلا دن تھا اور اس بنیاد کی اینٹیں رکھنے والے سکول کے لڑکے تھے۔مولوی صدر الدین صاحب اُس وقت ہیڈ ماسٹر تھے۔اُن کو پتہ لگا تو وہ بھی بٹالہ کی سڑک پر
چلے گئے وہاں اُنہوں نے دیکھا کہ سکول کا ایک لڑکا نو وارد مہمانوں کو وہ مضمون پڑھوا کر
دستخط کروا رہا ہے۔انہوں نے وہ کاغذ اُس سے چھین کر پھاڑ دیا اور کہا چلے جاؤ۔وہ لڑکا
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۰
جلد دوم
مومن تھا اس نے کہا مولوی صاحب ! آپ ہیڈ ماسٹر ہیں اور مجھے مار بھی سکتے ہیں مگر یہ مذہبی
سوال ہے میں اپنے عقیدہ کو آپ کی خاطر نہیں چھوڑ سکتا۔فوراً جھک کر وہ کا غذ اٹھایا اور اُسی
وقت پنسل سے اس کی نقل کرنی شروع کر دی اور مولوی صاحب کے سامنے ہی دوسرے
مہمانوں سے اُس پر دستخط کروانے شروع کر دئیے۔اس پر ۴۲ سال گزر گئے ہیں میں اُس
وقت جوان تھا اور آب ۶۸ سال کی عمر کا ہوں اور فالج کی بیماری کا شکار ہوں۔اُس وقت
آپ لوگوں کی گردنیں پیغامیوں کے ہاتھ میں تھیں اور خزانہ میں صرف ۱۸ آنے کے پیسے
تھے میں نے خالی خزانہ کو لے کر احمدیت کی خاطر ان لوگوں سے لڑائی کی جو کہ اُس وقت
جماعت کے حاکم تھے اور جن کے پاس روپیہ تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے میری مدد کی اور جماعت
کے نو جوانوں کو خدمت کرنے کی توفیق دی۔ہم کمزور جیت گئے اور طاقتور دشمن ہار گیا۔آج
ہم سیاری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور جن لوگوں کو ایک تفسیر پر ناز تھا ان کے مقابلہ میں اتنی
بڑی تفسیر ہمارے پاس ہے کہ ان کی تفسیر اس کا تیسرا حصہ بھی نہیں۔جو ایک انگریزی ترجمہ
پیش کرتے تھے اس کے مقابلہ میں ہم چھ زبانوں کا ترجمہ پیش کر رہے ہیں لیکن ناشکری کا بُرا
حال ہو کہ وہی شخص جس کو پیغامی سترا بہتر ا قرار دے کر معزول کرنے کا فتویٰ دیتے تھے اور
جس کے آگے اور دائیں اور بائیں لڑ کر میں نے اُس کی خلافت کو مضبوط کیا اُس سے تعلق
رکھنے والے چند بے دین نوجوان جماعتوں میں آدمی بھیجوا ر ہے ہیں کہ خلیفہ بڑھا ہو گیا ہے
اسے معزول کرنا چاہیے۔اگر واقع میں میں کام کے قابل نہیں ہوں تو آپ لوگ آسانی کے
ساتھ ایک دوسرے قابل آدمی کو خلیفہ مقرر کر سکتے ہیں اور اُس سے تفسیر قرآن لکھوا سکتے
ہیں۔میری تقریریں مجھے واپس کر دیجئے اور اپنے روپے لے لیجئے اور مولوی محمد علی صاحب
کی تفسیر یا اور جس تفسیر کو آپ پسند کریں اسے پڑھا کریں اور جونئی تفسیر میری چھپ رہی ہے
اُس کو بھی نہ چھوئیں۔یہ اول درجہ کی بے حیائی ہے کہ ایک شخص کی تفسیروں اور قرآن کو دنیا
کے سامنے پیش کر کے تعریفیں اور شہرت حاصل کرنی اور اُسی کو نکما اور ناکارہ قرار دینا۔مجھے
آج ہی اللہ تعالیٰ نے الہام سے سمجھایا کہ آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں، یعنی جماعت سے
پھر کہو کہ یا تم مجھے چھوڑ دو اور میری تصنیفات سے فائدہ نہ اُٹھاؤ۔نہیں تو میرے ساتھ
وفاداری کا ویسا ہی معاہدہ کرو جیسا کہ مدینہ کے لوگوں نے ملکہ کی عقبہ جگہ پر رسول اللہ صلی اللہ
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۱
جلد دوم
علیہ وسلم سے معاہدہ کیا تھا اور پھر بدر کی جنگ میں کہا تھا يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ نہ سمجھیں کہ خطرہ
کے وقت میں ہم موسیٰ کی قوم کی طرح آپ سے کہیں گے کہ جا تو اور تیرا خدا لڑتے پھر وہم
یہیں بیٹھے ہیں يَا رَسُولَ اللهِ !ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے بائیں بھی لڑیں گے اور آگے
بھی لڑیں گے پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن اُس وقت تک آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک
ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آگے نہ آئے لے سو گو میرا حافظ خدا ہے اور اُس کے دیئے ہوئے علم
سے آج بھی میں ساری دنیا پر غالب ہوں لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنی جماعت کا
امتحان لے اور اس سے کہہ دے کہ آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کر میں سو تم میں سے جوشخص
خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر قسم کھا کر معاہدہ کرتا ہے کہ وہ اپنے آخری سانس تک وفاداری
دکھائے گا وہ آگے بڑھے وہ میرے ساتھ ہے اور میں اور میرا خدا اس کے ساتھ ہے لیکن جو شخص
ڈ نیوی خیالات کی وجہ سے اور منافقوں کے پروپیگنڈا کی وجہ سے بُزدلی دکھانا چاہتا ہے اُس کو
میرا آخری سلام۔میں کمزور اور بوڑھا ہوں لیکن میرا خدا کمزور اور بوڑھا نہیں۔وہ اپنی قہری
تلوار سے ان لوگوں کو تباہ کر دے گا جو کہ اس منافقانہ پروپیگنڈا کا شکار ہوں گے۔اس
پرو پیگنڈا کا کچھ ذکر الفضل میں چھاپ دیا گیا ہے چاہیے کہ قائد خدام اُس مضمون کو بھی پڑھ کر
سنا دیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کا حافظ و ناصر ہو۔پہلے بھی اس کی مدد مجھے حاصل تھی اب بھی اس کی
مدد مجھے حاصل رہے گی۔میں یہ پیغام صرف اس لئے آپ کو بھجوا رہا ہوں تا کہ آپ لوگ تباہی
سے بچ جائیں ورنہ حقیقتا میں آپ کی مدد کا محتاج نہیں۔ایک ایک مرتد کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ
ہزاروں آدمی مجھے دے گا اور مجھے توفیق بخشے گا کہ میرے ذریعہ سے پھر سے جماعت جواں
سال ہو جائے۔آپ میں سے ہر خلص کے لئے دعا اور کمزور کے لئے رخصتی سلام۔خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفۃ المسیح الثانی
( الفضل ۴ را گست ۱۹۵۶ء)
بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر صفحه ۶۶۸ حدیث نمبر ۳۹۵۲ مطبوعه ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الأولى