خلیفہ خدا تعالٰی بنایا کرتا ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۲
جلد دوم
خلیفہ خدا تعالیٰ بنایا کرتا ہے
ذیل میں ایک اور شہادت ظہور القمر صاحب دلد ہری داس کی جو ہندوؤں سے مسلمان
ہوئے ہیں شائع کی جاتی ہے جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ منافق پارٹی پیغامیوں کی
ایجنٹ ہے۔ظہور القمر صاحب تحریر فرماتے ہیں :۔میں مسمی ظہور القمر ولد ہری داس متعلم جامعتہ المبشرين ربوہ حال مسجد احمد یہ گلڈ نہ
مری حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ تقریباً دس روز ہوئے ایک شخص جس نے اپنا نام اللہ رکھا سابق
درویش قادیان بتا یا مسجد احمد یہ گلڑ نہ میں آیا اور کہا کہ میں مولوی محمد صدیق مربی راولپنڈی
کو ملنے آیا ہوں۔میرا سامان راولپنڈی میں اُن کے مکان پر ہے اور میں نے اُن سے مکان
کی چابی لینی ہے۔اس کے بعد وہ مولوی محمد صدیق صاحب کو ملا اور اُنہوں نے اسے مسجد
احمد یہ گلڈ نہ میں ٹھہرایا اور بستر وغیرہ بھی دیا اور اس کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔مولوی محمد صدیق صاحب اسے اپنے ساتھ کھانا بھی کھلاتے رہے ( مولوی محمد صدیق صاحب
نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چونکہ اُس شخص نے اُن سے کہا تھا کہ بڑے بڑے احمدی مجھ
سے بڑی محبت کرتے ہیں اور میاں عبدالوہاب صاحب کا خط دکھایا تھا کہ آپ ہمیں بھائیوں
کی طرح عزیز ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ میاں بشیر احمد صاحب کا خط بھی میرے پاس ہے۔گو
اُنہوں نے امرائے جماعت کو لکھا ہے کہ اس شخص کو معافی مل چکی ہے اب جماعت اس کے
ساتھ تعاون کرے اور اس کی مدد کرے مگر یہ بھی کہا تھا کہ وہ خط اس وقت میرے ساتھ نہیں
ہے۔پس میں نے اس شخص پر حسن ظنی کی اور اُس کو مخلص احمدی سمجھا اور یقین کیا کہ اس کو معافی
مل چکی ہے ) پھر ظہور القمر صاحب لکھتے ہیں کہ میں عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل خیبر لاج میں آیا
اور منشی فتح دین صاحب سے دریافت کیا کہ عید کی نماز کب ہوگی اور کون پڑھائے گا ؟ منشی
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۳
جلد دوم
صاحب نے بتایا کہ ساڑھے آٹھ بجے ہوگی اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پڑھائیں
گے۔باہر صحن میں درخت کے ساتھ اعلان بھی لگا ہوا ہے۔لہذا میں نے واپس جا کر سب
دوستوں کو جو مسجد میں تھے نماز کے وقت کی اطلاع دی۔اس ضمن میں اللہ رکھا مذ کو ر کو بھی بتایا
کہ کل نما ز ساڑھے آٹھ بجے ہوگی اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نماز پڑھائیں گے تو
اس نے جواب دیا کہ ”میں ایسوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا“ دوسرے روز مولوی
محمد صدیق صاحب اسے زبر دستی خیبر لاج لائے اور اسے اپنے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے لئے
کہا۔اللہ رکھا کہتا تھا کہ میں پیغامیوں کی مسجد میں نماز پڑھوں گا۔نیز وہ جتنے روز یہاں رہا
پیغامیوں کا لٹریچر تقسیم کرتا رہا۔اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کی خط و کتابت مولوی صدر دین
صاحب سے ہے اور ہر روز وہ کہا کرتا تھا کہ میں نے انہیں آج خط لکھا ہے۔اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ابتدائی دنوں میں پیغامیوں کی مسجد میں رہتا رہا ہے اور
میاں محمد صاحب لائکپوری جو کچھ عرصہ پیغامیوں کے امیر رہے ہیں اور گزشتہ دنوں مری میں
تھے ان کے گھر جا کر کھانا کھاتا رہا ہے اور اس نے مجھے کہا کہ انہوں نے مجھے اجازت دے
رکھی ہے کہ جب چاہو میرے گھر آ جایا کرو۔میں رات کے گیارہ بجے تک مکان کا دروازہ
کھلا رکھا کروں گا۔جس روز محمد شریف صاحب اشرف سے اللہ رکھا کا جھگڑا ہوا تھا اُس دن
رات کو جب وہ مسجد میں آیا تو اس نے کہا یہ میری پیشگوئی ہے کہ جس طرح پہلے خلافت کا
جھگڑا ہوا تھا اب پھر ہونے والا ہے آپ ایک ڈیڑھ سال میں دیکھ لیں گے“۔دستخط ظهور القمر ۲۵ / جولائی ۱۹۵۶ء )
اس شہادت کو پڑھ کر دوستوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ سب سازش پیغامیوں کی ہے
اور اللہ رکھا انہی کا آدمی ہے وہ مولوی صدر دین غیر مبائع منکر نبوت مسیح موعود کے پیچھے نماز
جائز سمجھتا ہے لیکن مرزا ناصر احمد جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پوتا ہے اور ان کی نبوت کا
قائل ہے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتا اور پیشگوئی کرتا ہے کہ ایک دوسال میں پھر خلافت
کا جھگڑا شروع ہو جائے گا۔موت تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے مگر یہ فقرہ بتا تا ہے کہ یہ جماعت ایک دو سال میں
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۴
جلد دوم
مجھے قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تبھی اسے یقین ہے کہ ایک دو سال میں تیسری خلافت کا
سوال پیدا ہو جائے گا اور ہم لوگ خلافت کے مٹانے کو کھڑے ہو جائیں گے اور جماعت کو
خلافت قائم کرنے سے روک دیں گے۔خلافت نہ خلیفہ اول کی تھی نہ پیغامیوں کی۔نہ وہ تو
پہلی دفعہ خلافت کے مٹانے میں کامیاب ہو سکے نہ اب کامیاب ہوں گے۔اُس وقت بھی
حضرت خلیفہ اول کے خاندان کے چند افراد پیغامیوں کے ساتھ مل کر خلافت کے مٹانے کے
لئے کوشاں تھے۔مجھے خود ایک دفعہ میاں عبدالوہاب کی والدہ نے کہا تھا ہمیں قادیان میں
رہنے سے کیا فائدہ۔میرے پاس لاہور سے وفد آیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ اگر حضرت خلیفہ اول
کے بیٹے عبدالحی کو خلیفہ بنا دیا جا تا تو ہم اس کی بیعت کر لیتے مگر یہ مرزا محمود احمد کہاں سے
آ گیا ہم اس کی بیعت نہیں کر سکتے۔وہی جوش پھر پیدا ہوا عبدالحی تو فوت ہو چکا اب شاید
کوئی اور لڑ کا ذہن میں ہوگا جس کو خلیفہ بنانے کی تجویز ہوگی۔خلیفہ خدا تعالیٰ بنایا کرتا ہے اگر
ساری دنیا مل کر خلافت کو توڑنا چاہے اور کسی ایسے شخص کو خلیفہ بنانا چاہے جس پر خدا راضی
نہیں تو وہ ہزار خلیفہ اول کی اولاد ہو اُس سے نوح کے بیٹوں کا سا سلوک ہوگا اور اللہ تعالیٰ
اُس کو اور اُس کے سارے خاندان کو اس طرح پیس ڈالے گا جس طرح چکی میں دانے پیس
ڈالے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے نوح جیسے نبی کی اولاد کی پرواہ نہیں کی۔نہ معلوم یہ لوگ
خلیفہ اول کو کیا سمجھے بیٹھے ہیں۔آخر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام تھے اور ان کے
طفیل خلیفہ اول بنے تھے ان کی عزت قیامت تک محض مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی میں ہے
بے شک وہ بہت بڑے آدمی تھے مگر مسیح موعود علیہ السلام کے غلام ہو کر نہ کہ ان کے مقابل
میں کھڑے ہو کر۔قیامت تک اگر ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا غلام قرار دیا جائے گا تو
ان کا نام روشن رہے گا لیکن اگر اس کے خلاف کسی نے کرنے کی جرات کی تو وہ دیکھے گا کہ
خدا تعالیٰ کا غضب اس پر بھڑ کے گا اور اس کو ملیا میٹ کر دیا جائے گا۔یہ خدا کی بات ہے جو
پوری ہو کر رہے گی۔یہ لوگ تو سال ڈیڑھ سال میں مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن
آسمانوں کا خدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ فرماتا ہے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا جس کا نزول بہت
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۵
جلد دوم
مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضا مندی
کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ( یعنی کلام ) ڈالیں گے“۔( میرے الہاموں کا زبردست طور پر پورا ہونا جماعت پچاس سال سے دیکھ رہی ہے۔اور جس کو شبہ ہو اب بھی اس کے سامنے مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں اخباروں میں چھپی ہوئی
کشوف اور رؤیا کے ذریعہ سے بھی اور چوہدری ظفر اللہ خان جیسے آدمیوں کی شہادت
سے بھی )
پھر خدا نے آپ سے فرمایا :۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا ( یہ شہرت کس نے پائی ؟ ) اور قو میں اس
سے برکت پائیں گی ( قوموں نے برکت کس سے پائی ؟ ) پھر فرمایا: '' تب اپنے نفسی نف
آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا وَكَانَ أَمْراً مَّقْضِيًّا -
پس میری موت کو خدا نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور فرماتا ہے کہ جب وہ اپنا کام
کرلے گا اور اسلام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا لے گا تب میں اس کو موت دوں گا۔پس اس
قسم کے چوہے محض لاف زنی کر رہے ہیں۔ایک شخص نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا تھا مگر اُس وقت بھی خدا نے مجھے بچایا۔پھر جماعت
کی خدمت کرتے کرتے مجھ پر فالج کا حملہ ہوا اور یورپ کے سب ڈاکٹروں نے یک زبان
کہا کہ آپ کا اس طرح جلدی سے اچھا ہو جانا معجزہ تھا۔پھر فرمایا ” تیری نسل بہت ہوگی
( جس پیشگوئی کے مطابق ناصر احمد پیدا ہوا) پھر فرمایا اور میں تیری ذریت کو بہت
بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔مگر عبد الوہاب کے اس پیارے بھائی کے نزدیک اس
پیشگوئی کے مصداق ناصر احمد کے پیچھے نماز پڑھنی نا جائز ہے مگر مولوی صدر دین کے پیچھے
پڑھنی جائز ہے۔پس خود ہی سمجھ لو کہ اس فتنہ کے پیچھے کون لوگ ہیں ؟ اور آیا یہ فتنہ میرے
خلاف ہے یا مسیح موعود کے خلاف مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں جب وہ زندہ تھے تب بھی ان
کو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا۔قرآن مجید میں خدا تعالی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
بھی فرماتا ہے کہ تو داروغہ نہیں۔اب بھی تم آزاد ہو چاہو تو لاکھوں کی تعداد میں مرتد ہو
6
خلافة على منهاج النبوة
۲۹۶
جلد دوم
جاؤ۔خدا تعالیٰ مٹی کے نیچے دبے ہوئے مسیح موعود کی پھر بھی مدد کرے گا اور ان لوگوں کو جو
آپ کے خادموں کی طرف منسوب ہو کر آپ کے مشن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ذلیل و خوار
کرے گا۔تمہارا اختیار ہے خواہ مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی وحی کو قبول کرو یا مرتدوں اور
منافقوں کو قبول کرو۔میں اس اختیار کو تم سے نہیں چھین سکتا مگر خدا کی تلوار کو بھی اُس کے
ہاتھ سے نہیں چھین سکتا۔والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
۶۱۹۵۶-۷-۲۵
( الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۵۶ء)