اپنی اولاد در اولاد کو خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے چلے جائیں

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۳
جلد دوم
اپنی اولاد در اولادکو خلافت سے وابستہ رہنے کی
تلقین کرتے چلے جائیں
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع بمقام
ربوه مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۵۶ء کو درج ذیل خطاب فرمایا اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت
اور نظام خلافت کیلئے انصار کو اپنا عہد ہمیشہ یادر کھنے سے متعلق نصائح فرمائیں۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں تقریر شروع کرنے سے پہلے انصار اللہ کا عہد دُہراتا ہوں۔سب دوست کھڑے
ہو جائیں اور میرے ساتھ ساتھ عہد دُہراتے جائیں۔(حضور کے اس ارشاد پر سب دوست کھڑے ہو گئے۔اور آپ نے مندرجہ ذیل عہد
دہرایا۔أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
،
رَسُولُهُ۔میں اقرار کرتا ہوں کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کی
حفاظت کیلئے انشاء الله آخر دم تک جد و جہد کرتا رہوں گا اور اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی
پیش کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا نیز میں اپنی اولا د کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی
تلقین کرتا رہوں گا “۔(اس کے بعد حضور نے فرمایا۔)
کل کی تقریر کے بعد کھانے میں کچھ بد پرہیزی ہوگئی جس کی وجہ سے اسہال آنے
شروع ہو گئے اور پھر رات بھر اسہال آتے رہے جس کی وجہ سے میں اس وقت بہت زیادہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۴
جلد دوم
کمزوری محسوس کر رہا ہوں۔لیکن چونکہ احباب باہر سے تشریف لائے ہوئے ہیں اس لئے
میں نے مناسب سمجھا کہ یہاں آکر جو کچھ بھی کہہ سکوں بیان کر دوں۔6 6
میں نے کل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ کا نام انصار اللہ ہے یعنی نہ صرف آپ انصار
ہیں بلکہ آپ انصار اللہ ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے مددگار اللہ تعالیٰ کو تو کسی کی مدد کی ضرورت
نہیں لیکن اس کی نسبت کی وضاحت سے یہ بتایا گیا ہے کہ آپ ہمیشہ اس عہد پر قائم رہیں گے
کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے اس پر موت نہیں آتی اس لئے آپ کے عہد پر کبھی
موت نہیں آنی چاہیے۔چونکہ موت سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا اس لئے انصار اللہ کے معنی یہ
ہوں گے کہ جب تک آپ زندہ رہیں گے اس عہد پر قائم رہیں گے اور اگر آپ مر گئے تو
آپ کی اولاد اس عہد کو قائم رکھے گی۔یہی وجہ ہے کہ اس عہد میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ
میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا اور اگر
اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو اس بات کی توفیق دے دے تو پھر کوئی بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہمیں یہ توفیق مل جائے کہ ہم عیسائیوں سے بھی زیادہ عرصہ تک خلافت کو قائم رکھ
سکیں۔خلافت کو زیادہ عرصہ تک قائم رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ تنظیم سلسلہ ایسی مضبوط
رہے کہ تبلیغ احمدیت اور تبلیغ اسلام دنیا کے گوشہ گوشہ میں ہوتی رہے جو بغیر خلافت کے
نہیں ہوسکتی کیونکہ کوئی ایک آدمی اس بات کی توفیق نہیں رکھتا کہ وہ ہالینڈ ، انگلینڈ، جرمنی ،
سپین ، فرانس، سکنڈے نیویا ، سوئٹزر لینڈ اور دوسرے ممالک میں مشنری بھیج سکے۔یہ کام تبھی
ہوسکتا ہے جب ایک تنظیم ہو اور کوئی ایسا شخص ہو جس کے ہاتھ پر ساری جماعت جمع ہو اور وہ
آنه آنه، دو دو آنہ، چار آنه، روپیہ دو روپیہ جماعت کے ہر فرد سے وصول کرتا رہے اور اس
دو دو آنه، چار چار آنہ اور روپیہ دو روپیہ سے اتنی رقم جمع ہو جائے کہ ساری دنیا میں تبلیغ
ہو سکے۔دیکھو عیسائیوں کی تعداد ہم سے زیادہ ہے۔وہ اِس وقت ۶۰ کروڑ کے قریب
ہیں۔پوپ جو عیسائی خلیفہ ہے اُس نے اس وقت یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں
ایک ایک آنہ بطور چندہ دیتا ہے اور اس کو عیسائی پوپ کا آنہ (Pope's Penny) کہتے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۵
جلد دوم
اور اس طرح وہ پونے چار کروڑ روپیہ جمع کر لیتے ہیں۔لیکن آپ لوگ باوجود اس کے کہ اتنا
بوجھ اُٹھاتے ہیں کہ کوئی اپنی ماہوار تنخواہ کا ۶ فیصدی چندہ دیتا ہے اور کوئی دس فیصد چندہ
دیتا ہے اور پھر بارہ ماہ متواتر دیتا ہے آپ کا چندہ پندرہ میں لاکھ بنتا ہے۔اس کی وجہ یہی
ہے کہ ہماری تعدا د عیسائیوں سے بہت تھوڑی ہے۔اگر ہمارے پاس پونے چار کروڑ روپیہ
ہو جائے تو شائد ہم دو سال میں عیسائیت کی دھجیاں بکھیر دیں۔اس تھوڑے سے چندہ سے
بھی ہم وہ کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔چنانچہ عیسائیوں نے اپنی کتابوں میں لکھا
ہے جن کے اقتباسات الفضل میں بھی چھپتے رہے ہیں کہ احمدیوں نے ہمارا ناطقہ بند کر دیا
ہے جہاں بھی ہم جاتے ہیں احمدیت کی تعلیم کی وجہ سے لوگ ہماری طرف توجہ نہیں کرتے اور
نہ صرف نئے لوگ عیسائیت میں داخل نہیں ہوتے بلکہ ہم سے نکل نکل کر لوگ مسلمان ہو رہے
ہیں۔نائیجیریا اور گولڈ کوسٹ کے متعلق تو یہ رپورٹ آئی ہے کہ وہاں جو لوگ احمدی ہوئے
ہیں۔ان میں سے زیادہ تر تعداد عیسائیوں سے آئی ہے سیرالیون اور لائبیریا سے بھی
رپورٹ آئی ہے کہ عیسائی لوگ کثرت سے احمدیت کی طرف متوجہ ہور ہے ہیں اور سلسلہ میں
داخل ہور ہے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں لوگ زیادہ تر مسلمانوں سے آئے ہیں کیونکہ
یہاں مسلمان زیادہ ہیں اور عیسائی کم ہیں لیکن وہاں چونکہ عیسائی زیادہ ہیں اس لئے زیادہ تر
احمدی عیسائیوں سے ہی ہوئے ہیں۔چنانچہ مغربی افریقہ میں احمدیت کی ترقی کے متعلق
گولڈ کوسٹ یونیورسٹی کالج کے پروفیسر جے سی ولیم سن نے اپنی ایک کتاب "مسیح" یا محمد
میں لکھا ہے کہ 'اشانٹی گولڈ کوسٹ کے جنوبی حصوں میں عیسائیت آجکل ترقی کر رہی ہے لیکن
جنوب کے بعض حصوں میں خصوصاً ساحل کے ساتھ ساتھ احمد یہ جماعت کو عظیم فتوحات حاصل
ہو رہی ہیں یہ خوشکن تو قع کہ گولڈ کوسٹ جلد ہی عیسائی بن جائیگا اب معرض خطر میں ہے اور یہ
خطرہ ہمارے خیال کی وسعتوں سے کہیں زیادہ عظیم ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نو جوانوں کی خاصی
تعدا د احمدیت کی طرف کھنچی چلی جا رہی ہے اور یقیناً ( یہ صورت ) عیسائیت کیلئے ایک کھلا
چیلنج ہے۔پھر جو لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں ان کے اخلاص کی یہ حالت ہے کہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۶۔جلد دوم
سیرالیون کے مشن نے لکھا کہ یہاں ایک عیسائی سردار تھا جس کو یہاں چیف کے نام سے
پکارا جاتا ہے۔در حقیقت ان کی حیثیت ہمارے ملک کے ذیلداروں کی سی ہوتی ہے مگر وہاں
کی گورنمنٹ نے ان چیفس کو بہت زیادہ اختیارات دے رکھے ہیں۔ان کے پاس مقدمات
جاتے ہیں اور گورنمنٹ نے ایک خاص حد تک ان کو سزا دینے کا بھی اختیار دیا ہوا ہے۔وہاں ملک کے رواج کے مطابق چیف کو خدا تعالیٰ کا قائم مقام سمجھا جاتا ہے اس لئے ان کے
ہاں ہماری طرح خدا تعالیٰ کی قسم کھانے کا رواج نہیں بلکہ وہاں یہ رواج ہے کہ جب کسی سے
قسم لینی ہو تو چیف کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنا سٹول جس پر وہ بیٹھتا ہے سامنے رکھ دیتا ہے اور
مدعی یا اس کا نمائندہ اُس پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے چیف کے اس سٹول کی
قسم کہ میں نے فلاں کی بات کی ہے یا نہیں کی اور اسکی بات مان لی جاتی ہے۔ہمارے
احمدیوں نے چیف کے سٹول پر ہاتھ رکھ کر اس کی قسم کھانے سے انکار کرنا شروع کر دیا اور کہا
یہ شرک ہے ہم تو خدا تعالیٰ کی قسم کھائیں گے لیکن چیف نے کہا میں تو خدا تعالیٰ کی قسم نہیں
مانتا ہمارے باپ دادا سے یہ رواج چلا آ رہا ہے کہ اِس سٹول کی قسم کھائی جاتی ہے اس لئے
میں اس سٹول کی قسم لوں گا لیکن احمدیوں نے ایسی قسم کھانے سے انکار کر دیا۔چنانچہ وہاں
ایک کے بعد دوسرے احمدی کو سزاملنی شروع ہوئی لیکن احمدی سٹول کی قسم کھانے سے برابر
انکار کرتے گئے۔آخر گورنمنٹ ڈرگئی اور اُس نے کہا آخر تم کتنے احمدیوں کو جیل بند کرو گے
احمد بیت تو اس علاقہ میں پھیل رہی ہے اور اس کے ماننے والوں کی تعدا د روز بروز زیادہ ہو
رہی ہے۔چنانچہ تنگ آکر گورنمنٹ نے چیفس کو حکم دے دیا کہ اگر کسی مقدمہ میں کسی احمدی
سے قسم لینے کی ضرورت پڑے تو اُسے چیف کے سٹول کی قسم نہ دی جائے بلکہ اسے خدا تعالیٰ
کی قسم دی جائے کیونکہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کی قسم نہیں کھا سکتے تو دیکھو وہاں
احمدیت نے کا یا پلٹ دی ہے۔سیرالیون میں ہمارا ایک اخبار چھپتا ہے۔اس کے متعلق ہمارے مبلغ نے لکھا کہ چونکہ
ہمارے پاس کوئی پر لیں نہیں تھا اس لئے عیسائیوں کے پریس سے وہ اخبار چھپنا شروع
ہوا۔دو چار پر چوں تک تو وہ برداشت کرتے چلے گئے لیکن جب یہ سلسلہ آگے بڑھا تو

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
پادریوں کا ایک وفد اُس پریس کے مالک کے پاس گیا اور انہوں نے کہا تمہیں شرم نہیں آتی
کہ تم اپنے پریس میں ایک احمدی اخبار شائع کر رہے ہو جس نے عیسائیوں کی جڑوں پر تبر
رکھا ہوا ہے۔چنانچہ اسے غیرت آئی اور اُس نے کہہ دیا کہ آئندہ میں تمہارا اخبار اپنے پر لیں
پر نہیں چھاپوں گا کیونکہ پادری بُرا مناتے ہیں۔چنانچہ اخبار چھپنا بند ہو گیا تو عیسائیوں کو اس
سے بڑی خوشی ہوئی اور انہوں نے ہمیں جواب دینے کے علاوہ اپنے اخبار میں بھی ایک
نوٹ لکھا کہ ہم نے تو احمدیوں کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے اب ہم دیکھیں گے کہ اسلام کا خدا
ان کے لئے کیا سامان پیدا کرتا ہے۔یعنی پہلے ان کا اخبار ہمارے پر لیس میں چھپ جایا کرتا
تھا اب چونکہ ہم نے انکار کر دیا ہے اور ان کے پاس اپنا کوئی پریس نہیں اس لئے اب ہم
دیکھیں گے کہ یہ جو مسیح کے مقابلہ میں اپنا خدا پیش کیا کرتے ہیں اس کی کیا طاقت ہے اگر اس
میں کوئی قدرت ہے تو وہ ان کیلئے خود سامان پیدا کرے۔وہ مبلغ لکھتے ہیں کہ جب میں نے
یہ پڑھا تو میرے دل کو سخت تکلیف محسوس ہوئی۔میں نے اپنی جماعت کو تحریک کی کہ وہ چندہ
کر کے اتنی رقم جمع کر دیں کہ ہم اپنا پر لیں خرید سکیں۔اس سلسلہ میں میں نے لاری کا ٹکٹ لیا
اور پونے تین سومیل پر ایک احمدی کے پاس گیا تا کہ اُسے تحریک کروں کہ وہ اِس کام میں
حصہ لے۔میں اُس کی طرف جا رہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ابھی اس کا گاؤں آٹھ
میل پرے تھا کہ وہ مجھے ایک دوسری لاری میں بیٹھا ہوا نظر آگیا اور اس نے بھی مجھے دیکھ
لیا۔وہ مجھے دیکھتے ہی لاری سے اُتر پڑا اور کہنے لگا آپ کس طرح تشریف لائے ہیں؟
میں نے کہا اِس اِس طرح ایک عیسائی اخبار نے لکھا ہے کہ ہم نے تو ان کا اخبار چھاپنا بند
کر دیا ہے اگر مسیح کے مقابلہ میں ان کے خدا میں بھی کوئی طاقت ہے تو وہ کوئی معجزہ دکھا
دے۔وہ کہنے لگا آپ یہیں بیٹھیں میں ابھی گاؤں سے ہو کر آتا ہوں۔چنانچہ وہ گیا اور
تھوڑی دیر کے بعد ہی اُس نے پانچ سو پونڈ لا کر مجھے دے دیئے۔پانچ سو پونڈ وہ اس سے
پہلے دے چکا تھا گویا تیرہ ہزار روپیہ کے قریب اس نے رقم دے دی اور کہا میری خواہش ہے
کہ آپ پر لیس کا جلدی انتظام کریں تا کہ ہم عیسائیوں کو جواب دے سکیں کہ اگر تم نے ہمارا
اخبار چھاپنے سے انکار کر دیا تھا تو اب ہمارے خدا نے بھی ہمیں اپنا پر لیس دے دیا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۸
جلد دوم
جماعت کے دوسرے دوستوں نے بھی اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور اس وقت تک
۱۸۰۰ پونڈ سے زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے اور انگلینڈ میں ایک احمدی دوست کے ذریعہ پریس
کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے۔یہ شخص جس کے پاس ہمارا مبلغ گیا کسی زمانہ میں احمدیت کا شدید مخالف ہوا کرتا تھا۔اتنا سخت مخالف کہ ایک دفعہ کوئی احمدی اس کے ساتھ دریا کے کنارے جا رہا تھا کہ اُس احمدی
نے اُسے تبلیغ شروع کر دی۔وہ دریا کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا کہ دیکھو! یہ دریا ادھر
سے اُدھر بہہ رہا ہے اگر یہ دریا یک دم اپنا رُخ بدل لے اور نیچے سے اوپر کی طرف اُلٹا بہنا
شروع کر دے تو یہ ممکن ہے لیکن میرا احمدی ہونا ناممکن ہے۔مگر کچھ دنوں کے بعد ایسا اتفاق
ہوا کہ کوئی بڑا عالم فاضل نہیں بلکہ ایک لوکل افریقین احمدی اُس سے ملا اور چند دن اُس سے
باتیں کیں تو وہ احمدی ہو گیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے بھی اُس کی مدد کی اور اُس کی مالی حالت پہلے
سے بہت اچھی ہو گئی۔اب دیکھ لو ان لوگوں کے اندر جو اسلام اور احمدیت کیلئے غیرت
پیدا ہوئی ہے وہ محض احمدیت کی برکت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگاتی تھی کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ
ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ایجنٹ
ہیں۔اگر آپ مخالفوں کے قول کے مطابق عیسائیت کے ایجنٹ تھے تو عیسائیوں کو مسلمان
بنانے کے کیا معنی۔اگر آپ عیسائیوں کے ایجنٹ ہوتے تو آپ مسلمانوں کو عیسائی بناتے نہ
کہ عیسائیوں کو مسلمان۔کیونکہ کوئی شخص اپنے دشمن کی تائید کیلئے تیار نہیں ہوتا۔جو شخص
عیسائیت کی جڑوں پر تبر رکھتا ہے عیسائی لوگ اس کی مدد کیوں کریں گے۔حضرت مسیح ناصری سے بھی بالکل اس طرح کا واقعہ ہوا تھا آپ پر یہودیوں نے الزام
لگایا کہ انہیں بعل بُت سکھاتا ہے۔اس پر حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں جواب دیا کہ میں
بعل بُت کے خلاف تعلیم دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ایک خدا کی پرستش کرو۔پھر تم کیسے کہہ سکتے
ہو کہ بعل مجھے سکھاتا ہے اور میری تائید کرتا ہے۔اب دیکھو یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
کتنا بڑا نشان ہے کہ آپ کی زندگی میں تو مخالف کہتے رہے کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۶۹
جلد دوم
ہمارا
لیکن آپ کی وفات کے بعد آپ کے ماننے والی غریب جماعت کو اس نے یہ توفیق دی کہ وہ
عیسائیت کو شکست دے۔اس نے چندے دیئے اور تبلیغ کا جال پھیلا دیا۔اگر وہ چندے نہ
دیتے اور ہمارے مبلغ دنیا کے مختلف ممالک میں نہ جاتے تو یہ لوگ جو احمدیت میں داخل
ہیں کہاں سے آتے اور عیسائیت کا کام کیسے بند ہوتا۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ انہی
چندوں کی وجہ سے یہ حالت ہوگئی کہ عیسائیوں کو ایک ملک کے متعلق یہ کہنا پڑا کہ یہ خوشکن
امید کہ یہ ملک عیسائی ہو جائے گا پوری نہیں ہو سکتی۔اب غالباً اسلام عیسائیت کی جگہ اس ملک
میں ترقی کر رہا ہے۔احمدی جماعت کی طرف سے سکول جاری ہور ہے ہیں۔کالج قائم کئے
جار ہے ہیں۔مساجد تعمیر ہو رہی ہیں چنانچہ گولڈ کوسٹ کے علاقہ میں کماسی مقام پر
سیکنڈری سکول قائم ہے۔کہتے تو اسے کالج ہیں وہاں صرف ایف اے تک تعلیم دی جاتی
ہے۔کئی کئی میل سے لوگ اپنے بچے یہاں بھیجتے ہیں۔ان لوگوں کو دین پڑھنے کا شوق ہے۔پچھلے سال ایک لڑکا یہاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا۔اس کے متعلق وہاں کے مبلغ نے لکھا کہ
اس کی والدہ میرے پاس آئی اور کہا میرے اس بچے کو ربوہ میں رکھنے کا انتظام کریں تا کہ یہ
وہاں
تعلیم حاصل کر سکے۔مبلغ نے کہا بی بی! تو بیوہ عورت ہے اتنا بوجھ کیوں اُٹھاتی ہے یہ رقم
تیرے کام آئے گی۔شاید تو خیال کرتی ہو کہ ربوہ میں تیرا لڑکا بی اے یا ایم اے ہو جائے گا
وہاں تو وہ لوگ دینیات پڑھاتے ہیں۔اس پر وہ عورت کہنے لگی میں تو اپنے لڑکے کو ربوہ
بھیجتی ہی اس لئے ہوں کہ وہ وہاں جا کر دین کی تعلیم حاصل کرے آپ اسے وہاں بھیجے خرچ
میں دوں گی۔چنانچہ وہ لڑکا یہاں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد
واپس اپنے ملک جائیگا تو وہاں کا مبلغ بن جائے گا۔اسی طرح ایسٹ افریقہ سے امری عبیدی
آئے تھے۔وہ عیسائیوں میں سے احمدی ہوئے ہیں۔حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ کم
عقل ہوتے ہیں لیکن وہ شخص اتنا ذہین ہے کہ اس نے اس بات کو غلط ثابت
کر دیا ہے۔کراچی میں پچھلے دنوں نوجوانوں کی ایک انجمن کی کانفرنس ہوئی تھی۔اس میں
انہوں نے ہمیں نہیں بلایا تھا لیکن ہم نے خود بعض لڑکے وہاں بھیج دیئے تھے ان میں سے ایک
امری عبیدی بھی تھے بعد میں وہاں سے رپورٹ آئی کہ وہ ہر بات میں امری عبیدی سے

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۰
جلد دوم
مشورہ لیتے تھے اور اس کو آگے کرتے تھے گویا وہ تو ہمیں بلاتے بھی نہیں تھے لیکن جب
ہمارے نوجوان وہاں گئے تو وہ ہر بات میں ہمارے اس نوجوان سے مشورہ کرتے تھے اور
اسے آگے کرتے تھے اب وہ واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کر دیا ہے۔خدا تعالیٰ وہ دن جلد لائے کہ
جب یہ ساری قوم احمدیت کو قبول کر لے۔تو یہ جو کچھ ہو رہا ہے محض نظام کی برکت کی وجہ سے
ہو رہا ہے اور اس نظام کا ہی دوسرا نام خلافت ہے۔خلافت کوئی علیحدہ چیز نہیں بلکہ
خلافت نام ہے نظام کا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب الوصیت میں
فرماتے ہیں کہ :۔”اے عزیز و جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں
دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دوجھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلا دے۔سو اب ممکن
نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے اس لئے تم میری اس بات
سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ
ہو جائیں۔کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا
آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں
ہوگا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب
جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا لے
اب دیکھو قدرت ثانیہ کسی انجمن کا نام نہیں قدرت ثانیہ خلافت اور نظام کا نام ہے
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام فرماتے ہیں کہ میں تو کچھ مدت تک تمہارے اندر
رہ سکتا ہوں مگر یہ قدرت ثانیہ دائمی ہوگی اور اس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور
قیامت تک نہ کوئی نبی رہ سکتا ہے اور نہ کوئی خلیفہ رہ سکتا ہے ہاں خلافت قیامت تک رہ سکتی
ہے، نظام قیامت تک رہ سکتا ہے۔پس یہاں قدرتِ ثانیہ سے خلافت ہی مراد ہے کیونکہ
خلیفہ تو فوت ہو جاتا ہے لیکن خلافت قیامت تک جاسکتی ہے۔اگر جماعت ایک خلیفہ کے بعد
دوسرا خلیفہ مانتی چلی جائے اور قیامت تک مانتی چلی جائے تو ایک عیسائیت کیا ہزاروں عیسائیتیں

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۱
جلد دوم
ނ
بھی احمدیوں کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتیں کیونکہ ہمارے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کا دیا ہوا دلائل و براہین کا وہ ذخیرہ ہے جو کسی اور قوم کے پاس نہیں۔اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ آپ اسلام کو ساری دنیا پر
غالب کر دیں۔اب وہ زمانہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب ہوگا کسی ایک آدمی کی کوشش۔نہیں آسکتا بلکہ اس کے لئے ایک لمبے زمانہ تک لاکھوں آدمیوں کی جد و جہد کی ضرورت ہے
پس یہ کام صرف خلافت کے ذریعہ ہی پورا ہو سکتا ہے لیکن اس کا سارا کریڈٹ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ملے گا جن کے دیئے ہوئے ہتھیار ہم استعمال کرتے ہیں۔باقی
باتیں محض خوشہ چینی ہیں۔جیسے کوئی شخص کسی باغ میں چلا جائے اور اس کے پھل کھالے تو وہ
پھلوں کا مزہ تو اُٹھا لے گا لیکن اصل مزہ اُٹھا نا اُس کا ہے جس نے وہ باغ لگایا۔لطیفہ مشہور
ہے کہ کوئی شخص سل کے عارضہ سے بیمار ہو گیا اُس نے بہتیرا علاج کرایا مگر اسے کوئی فائدہ نہ
ہوا۔جب ڈاکٹروں نے اسے لا علاج قرار دے دیا تو وہ اپنے وطن واپس آ گیا۔وہ شخص
وزیر آباد کے قریب سڑک پر جارہا تھا کہ اسے ایک پہلوان ملا جو کہ متکبرانہ طور پر سڑک پر چل
رہا تھا اُس نے اُس عام دستور کے مطابق کہ پہلوان اپنا سر منڈ والیتے ہیں تا کہ کشتی میں ان کا
مد مقابل ان کے بال نہ پکڑے اپنے بال منڈائے ہوتے تھے۔اس بیمار شخص کی حالت بہت
کمزور تھی لیکن اُس پہلوان کو دیکھ کر اسے شرارت سوجھی اور اس نے آہستہ سے جا کر اس کے
سر پر ٹھینگا مارا۔اس پر اُس پہلوان کو غصہ آ گیا اور اُس نے سمجھا کہ اس شخص نے میری ہتک
کی ہے۔چنانچہ اس نے اُسے ٹھڈوں سے خوب مارا۔جب وہ اسے ٹھڈے ما رہا تھا تو وہ کہتا
جاتا تھا کہ تو جتنے ٹھڈے چاہے مارے جتنا مزہ مجھے اس ٹھینگا مارنے میں آیا ہے تجھے ٹھڈوں
سے نہیں آ سکتا۔اسی طرح جو مزہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل میں
آیا ہے وہ عیسائیت کو اپنی طاقت کے زمانہ میں بھی نہیں آیا۔دیکھ لو عیسائی ہم پر حاکم تھے اور ہم کمزور اور ماتحت رعا یا تھے۔ہمارے پاس نہ تلوار
تھی اور نہ کوئی مادی طاقت لیکن خدا تعالیٰ کا ایک پہلوان آیا اور اُس نے ہمیں وہ دلائل
دیئے کہ جن سے اب ہم امریکہ انگلینڈ اور دوسرے سب ممالک کو شکست دے رہے ہیں یہ

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۲
جلد دوم
جو ٹھینگے کا مزہ ہے وہ ان کے ٹھڈوں میں نہیں تو یہ برکت جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے محض
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل دی ہے اور جوں جوں ہمارے مبلغ کام کریں
گے اور احمدیت ترقی کرے گی ہمیں اور زیادہ برکت ملے گی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تیرے ذریعہ اسلام کو دنیا پر غالب کروں گا اب جو شخص
بھی اسلام کی تبلیغ کیلئے باہر نکلتا ہے اور جو شخص بھی تبلیغ کیلئے ایک پیسہ بھی دیتا ہے درحقیقت
اپنے دائرہ میں وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے۔اور جو وعدے خدا تعالیٰ کے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھے وہ اپنے
درجہ اور مقام کے لحاظ سے اس کے ساتھ بھی ہونگے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو گئے اور قرآن کریم ایک کتاب ہے جو بولتی نہیں اب
جو مبلغ ہیں وہی بولیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعد ایک رنگ میں آپ کے نائب ہونگے پس جوں جوں وہ امریکہ ، انگلستان اور
دوسرے ممالک میں تبلیغ کریں گے اور اسلام بڑھے گا خلافت محمد یہ ظلی طور پر خدا تعالیٰ انہیں
دیتا چلا جائے گا لیکن ان کی وہاں خلافت قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں مرکز میں بھی
خلافت قائم ہو جو تمام احمدیوں کو اکٹھا رکھے اور انہیں خرچ بھجوائے تا کہ وہ اپنی اپنی جگہ کام
کرسکیں۔پھر جوں جوں چندے بڑھتے جائیں تبلیغ کے نظام کو وسیع کرتے چلے جائیں۔میں نے کل بتایا تھا عیسائی خلافت نے ۵۲ لاکھ مبلغ تبلیغ کیلئے تیار کیا ہوا ہے اور اس کے
مقابلہ میں ہماری طرف سے صرف سو ڈیڑھ سو مبلغ ہے۔جس دن مسیح محمدی کو ۲ ۵ لاکھ مبلغ مل
گئے اُس دن بھاگتے ہوئے عیسائیت کو رستہ نہیں ملے گا۔“
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
الفضل ۲۶ ، ۲۷ مارچ ۱۹۵۷ء )

آج 10 میں سے 10 باقی