تم نسلاؒ بعد نسل اپنے آپ کو نظام خلافت سے وا بستہ رکھو

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۷
جلد دوم
تم نَسُلاً بَعْدَ نَسُل اپنے آپ کو
نظام خلافت سے وابستہ رکھو
مجلس خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقع پر۲۳/اکتوبر ۱۹۵۹ء کو
افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر خدام الاحد به
نے حضرت خلیفتہ لمسیح الثانی کا جو نہایت ایمان افروز اور روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا اور
۲۴ ا کتوبر کو خود حضور نے بھی پڑھ کر سنایا وہ درج ذیل ہے۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان
دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کیلئے ز
سکتی ہیں پس
تمہیں اپنی قومی حیات کے قیام اور استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے اور
نَسُلاً بَعْدَ نَسلِ اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جد و جہد کرتے چلے جانا چاہیے۔اگر
مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا پر پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی
تمام شان میں مسیح موسوی سے افضل ہے اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اس مقصد کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی ہے اور فرمایا

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۸
جلد دوم
ہے کہ:۔پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہارے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا اور خواہش کو پورا کرنے کیلئے جد و جہد کرنا آپ
لوگوں میں سے ہر ایک پر فرض ہے اور آپ لوگوں کو یہ جد وجہد ہمیشہ جاری رکھنی چاہیے
یہاں تک کہ قیامت آجائے۔یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ قیامت تک جد و جہد کرنا صرف ایک خیالی بات ہے بلکہ حقیقتا یہ آپ
لوگوں کا فرض ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر عائد کیا گیا ہے کہ قیامت تک آپ لوگ
اسلام اور احمدیت کا جھنڈا بلند رکھیں۔یہاں تک کہ دنیا میں اسلام اور احمدیت عیسائیت سے
بہت زیادہ پھیل جائے اور تمام دنیا کی بادشاہتیں اسلام اور احمدیت کے تابع ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے ایک دفعہ عالم کشف میں وہ بادشاہ
دکھائے بھی گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور جن میں سے بعض ہندوستان کے تھے ، بعض عرب
کے ، بعض فارس کے ، بعض شام کے بعض روم کے اور بعض دوسرے ممالک کے اور مجھے بتایا
گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور
ان پیشگوئیوں کے مطابق روس، جرمنی ، امریکہ اور انگلستان کے بادشاہ یا پریذیڈنٹ احمدی
ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے گی اور اسلام کے
مقابلہ میں باقی تمام مذاہب بے حقیقت ہو کر رہ جائیں گے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آجکل دنیا کے اکثر ممالک میں بادشاہتیں ختم ہو چکی ہیں مگر
پریذیڈنٹ بھی بادشاہوں کے ہی قائمقام ہیں پس اگر مختلف ملکوں کے پریذیڈنٹ ہماری
جماعت میں داخل ہو جائیں تو یہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ
متواتر اور مسلسل جد و جہد کی جائے اور تبلیغ اسلام کا کام ہمیشہ جاری رکھا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نوح بھی قراد دیا گیا ہے اور
حضرت نوع کی عمر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے ساڑھے نو سو سال تھی جو درحقیقت ان
کے سلسلہ کی عمر تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۹
جلد دوم
جو تمام نبیوں سے افضل تھے اور حضرت نوح بھی ان میں شامل تھے پس اگر نوح کو ساڑھے
نوسو سال عمر ملی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز اور آپ کے غلام حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو تو ساڑھے نو ہزار سال عمر ملنی چاہیے اور اس عرصہ تک ہماری جماعت کو اپنی تبلیغی
کوششیں وسیع سے وسیع تر کرتے چلے جانا چاہیے۔میں اس موقع پر وکالت تبشیر کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بیرونی مشنوں کی رپورٹیں
با قاعدگی کے ساتھ شائع کیا کریں تا کہ جماعت کو یہ پتہ لگتا رہے کہ یورپ اور امریکہ میں
اسلام کی اشاعت کے لئے کیا کیا کوششیں ہو رہی ہیں اور نوجوانوں کے دلوں میں اسلام
کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا شوق پیدا ہو۔مگر جہاں یورپ اور امریکہ میں تبلیغ اسلام
ضروری ہے وہاں پاکستان اور ہندوستان میں اصلاح و ارشاد کے کام کو وسیع کرنا بھی
ہمارے لئے ضروری ہے جس سے ہمیں کبھی غفلت اختیار نہیں کرنی چاہیے۔دنیا میں کوئی درخت سرسبز نہیں ہو سکتا جس کی جڑیں مضبوط نہ ہوں پس ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم پاکستان اور ہندوستان میں بھی جماعت کو مضبوط کرنے کی کوششیں کریں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی ہے جس کا تنا مضبوط
ہو اور اس کے نتیجے میں اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں یعنی ایک طرف تو سچے
مذہب کے پیرو اپنی کثرت تعداد کے لحاظ سے ساری دنیا میں پھیل جائیں اور دوسری طرف
خدا تعالیٰ اس کے ماننے والوں کو اتنی برکت دے کہ آسمان تک ان کی شاخیں پہنچ جائیں یعنی
ان کی دعائیں کثرت کے ساتھ قبول ہونے لگیں اور ان پر آسمانی انوار اور برکات کا نزول
ہو۔یہی فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ لے کے معنی ہیں۔کیونکہ جو شخص آسمان پر جائے گا وہ خدا تعالیٰ
کے قریب ہو جائے گا اور چونکہ خدا تعالیٰ کا کوئی جسمانی وجود نہیں اس لئے اس کے قریب
ہونے کے یہی معنی ہو سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کی دعائیں سنے گا۔حدیثوں میں بھی آتا ہے
کہ مومن جب رات کو تہجد کے وقت دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کی قبولیت کیلئے
آسمان سے اتر آتا ہے۔پس ضروری ہے کہ تمام جماعت کے اندر ایسا اخلاص پیدا ہو کہ اس کی دعائیں

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۰
جلد دوم
خدا تعالیٰ سننے لگ جائے اور پاتال تک اس کی جڑیں چلی جائیں اور دنیا کا کوئی حصہ ایسا نہ
رہے جس میں احمدی جماعت مضبوط نہ ہو اور احمد کی جماعت کا کوئی حصہ ایسا نہ ہو جس کی
دعائیں خدا تعالیٰ کثرت کے ساتھ قبول نہ کرے۔پس تبلیغ بھی کرو اور دعا ئیں بھی کرو تا کہ
خدا تعالیٰ احمدیت کو غیر معمولی ترقی عطا فرمائے۔سکھوں کو دیکھو ان کا بانی نبی نہیں تھا مگر پھر
بھی وہ بڑے پھیل گئے اور اب بھی ان میں اتنا جوش ہے کہ وہ ذرا ذرا سی بات پر لڑنے
مرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔تمہارا بانی تو نبی تھا اور اپنی تمام شان میں مسیح موسوٹی سے بڑھ کر
تھا پھر اگر مسیح موسوی کی امت ساری دنیا میں پھیل گئی ہے تو مسیح محمدی جو ان سے بڑے تھے
ان کی جماعت کیوں ساری دنیا میں نہیں پھیل سکتی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے متعلق یہ بھی فرمایا کہ:۔اک شجر ہوں جس کو داؤ دی صفت کے پھل لگے
میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکارت
اور جالوت اُس شخص کو کہتے ہیں جو فسادی ہو اور امن عامہ کو برباد کر نے والا ہو۔پس اس
کے معنی یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ دنیا میں امن قائم فرمائے
گا اور ہر قسم کے فتنہ وفساد اور شرارت کا سد باب کر دے گا۔پس تبلیغ اسلام کو ہمیشہ جاری رکھو اور نظام خلافت سے اپنے آپ کو پورے اخلاص کے
ساتھ وابستہ رکھو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ :۔میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجو د ہوں
گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔۵۔اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے یہ بھی لکھا ہے کہ :۔تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا
تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں
ہوگا
66
سوتم قیامت تک خلافت کے ساتھ وابستہ رہوتا کہ قیامت تک خدا تعالیٰ کے تم پر بڑے

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۱
جلد دوم
بڑے فضل نازل ہوتے رہیں۔حضرت مسیح ناصری سے آپ کا مسیح بہت بڑا تھا مگر عیسائیوں میں اب تک پوپ جو پطرس
کا خلیفہ کہلاتا ہے چلا آ رہا ہے اور یورپ کی حکومتیں بھی اس سے ڈرتی ہیں۔نپولین جیسا
بادشاہ ایک دفعہ یوپ کے سامنے گیا اور وہ گاڑی میں بیٹھنے لگا تو اُس وقت قاعدہ کے مطابق
پوپ کو مقدم رکھنا ضروری تھا مگر نپولین نے یہ ہوشیاری کی کہ وہ دوسری طرف سے اُسی وقت
اندر جا کر بیٹھ گیا جس وقت پوپ بیٹھا تھا اور اِس طرح اُس نے چاہا کہ وہ پوپ کے برابر
ہو جائے۔اگر عیسائیوں نے اپنی مردہ خلافت کو اب تک جاری رکھا ہوا ہے تو آپ لوگ اپنی
زندہ خلافت کو کیوں قیامت تک جاری نہیں رکھ سکتے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ
الناس کے یعنی قیامت ایسے لوگوں پر ہی آئے گی جو اشرارہوں گے اختیار نہیں ہوں گے۔مگر
آپ لوگوں کی ترقی چونکہ خدائی پیشگوئیوں کے ماتحت ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اُمت کو خدا تعالیٰ نے خَیرُ الْأُمَمِ قرار دیا ہے اس لئے اگر آپ قیامت تک بھی چلے جائیں
گے تو خدا تعالیٰ آپ کو نیک ہی رکھے گا اور اخیار میں ہی شامل فرمائے گا۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام بھی فرماتے ہیں کہ
ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رُسُل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے ^
مگر ضروری ہے کہ اس کیلئے دعائیں کی جائیں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں ہمیشہ
صالح لوگ پیدا کرتا رہے اور کبھی وہ زمانہ نہ آئے کہ ہماری جماعت صالحین سے خالی ہو یا
صالحین کی ہماری جماعت میں قلت ہو بلکہ ہمیشہ ہماری جماعت میں صالحین کی اکثریت ہوجن
کی دعائیں کثرت کے ساتھ قبول ہوتی ہوں اور جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا وجود اس دنیا میں
بھی ظاہر ہو۔میں اس وقت تمام خدام سے تبلیغ اسلام کے متعلق ایک عہد لینا چاہتا ہوں تمام
خدام کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دُہرائیں۔اَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُواْ
ولُهُ

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۲
جلد دوم
ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کیلئے اپنی زندگیوں کے
آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل کیلئے ہمیشہ اپنی
زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش
کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام
کیلئے آخر دم تک جد و جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولا د کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ
رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تاکہ قیامت تک
خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی
رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے
لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما - اللَّهُمَّ آمِينَ - اَللَّهُمَّ آمِينَ -
اللَّهُمَّ آمِينَ
یہ عہد جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے متواتر چار صدیوں بلکہ چار ہزار سال تک
جماعت کے نوجوانوں سے لیتے چلے جائیں اور جب تمہاری نئی نسل تیار ہو جائے تو پھر اسے
کہیں کہ وہ اس عہد کو اپنے سامنے رکھے اور ہمیشہ اسے دُہراتی چلی جائے اور پھر وہ نسل یہ
عہد اپنی تیسری نسل کے سپر کر دے اور اس طرح ہر نسل اپنی اگلی نسل کو اس کی تاکید کرتی چلی
جائے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں میں جو جلسے ہوا کریں ان میں بھی مقامی جماعتیں خواہ
خدام کی ہوں یا انصار کی یہی عہد دُہرایا کریں یہاں تک کہ دنیا میں احمدیت کا غلبہ ہو جائے
اور اسلام اتنا ترقی کرے کہ دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے۔مجھے بھی ایک دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے رویا میں دکھایا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا نور ایک
سفید پانی کی شکل میں دنیا میں پھیلنا شروع ہوا ہے یہاں تک کہ پھیلتے پھیلتے وہ دنیا کے گوشے
گوشے اور اس کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔اُس وقت میں نے بڑے زور سے کہا کہ
احمدیوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتے ہوئے ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ انسان

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۳
جلد دوم
یہ نہیں کہے گا کہ اے میرے رب ! اے میرے رب ! تو نے مجھے کیوں پیاسا چھوڑ دیا بلکہ وہ
یہ کہے گا کہ اے میرے رب ! اے میرے رب ! تو نے مجھے سیراب کر دیا یہاں تک کہ تیرے
فیضان کا پانی میرے دل کے کناروں سے اُچھل کر بہنے لگا۔پس اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہمیشہ دین کے پھیلانے کے لئے قربانیاں کرتے چلے
جاؤ۔مگر یا درکھو کہ قومی ترقی میں سب سے بڑی روک یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ افراد کے دلوں
میں روپیہ کا لالچ پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ طوعی قربانیوں سے محروم ہو جاتے
ہیں تمہارا فرض ہے کہ تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو۔وہ تمہاری غیب سے مدد کرے گا اور
تمہاری مشکلات کو دور کر دے گا بلکہ تمہارے لئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ سامان بھی کیا ہوا ہے کہ
اُس نے ایک انجمن بنادی ہے جو تمام مبلغین کو با قاعدہ خرچ دیتی ہے مگر گزشتہ زمانوں میں
جو مبلغین ہوا کرتے تھے اُن کو کوئی تنخواہ نہیں دیتا تھا بعض دفعہ ہندوستان میں ایران سے دو
دوسو مبلغ آیا ہے مگر وہ سارے کے سارے اپنے اخراجات خود برداشت کرتے تھے اور کسی
دوسرے سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے تھے۔پس اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت بجالا ؤ اور لالچ اور حرص کے جذبات سے بالا
رہتے ہوئے ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند کرے کی کوشش کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ :۔دو مجھے اس بات کا غم نہیں کہ یہ اموال جمع کیونکر ہوں گے اور ایسی
جماعت کیونکر پیدا ہوگی جو ایمانداری کے جوش سے یہ مردانہ کام دکھلائے۔بلکہ
مجھے یہ فکر ہے کہ ہمارے زمانہ کے بعد وہ لوگ جن کے سپر دایسے مال کئے جائیں
وہ کثرتِ مال کو دیکھ کر ٹھو کر نہ کھاویں اور دنیا سے پیار نہ کریں۔سو میں دعا کرتا
ہوں کہ ایسے امین ہمیشہ اس سلسلہ کو ہاتھ آتے رہیں جو خدا کے لئے کام
کریں
پس لالچ اور حرص کو کبھی اپنے قریب بھی مت آنے دو اور ہمیشہ احمدیت کو پھیلانے کی
جد و جہد کرتے رہو۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۴
جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مصلح موعود کے متعلق الہی بشارات کا ذکر کہتے
ہوئے فرمایا ہے کہ:۔بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
جو
ہوگا ایک
دن محبوب
میرا
کروں گا ڈور اس مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الأَعادِي۔١٠
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں غیر معمولی تغیرات پیدا فرمائے گا جن کے
نتیجہ میں ہماری جماعت اتنی ترقی کرے گی کہ ساری دنیا کے لوگ اس میں داخل ہونے
شروع ہو جائیں گے۔اسی طرح اس شہادت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو رسوا اور
نا کام کرے گا اور ہمیں کامیابی اور غلبہ عطا فر مائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ اسلام کے غلبہ اور احمدیت کی ترقی کیلئے
آپ کو رات دن کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں احمدیت پھیل
جائے اور کیا عیسائی اور کیا یہودی اور کیا دوسرے مذاہب کے پیرو سب کے سب احمدی
ہو جائیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا تمہیں کم از کم پاکستان اور ہندوستان میں تو اپنے
آپ کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے کرشن کا اوتار بھی قرار دیا گیا ہے اور آپ کا الہام ہے کہ :۔وو
ہے کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے 11
پس اگر دنیا نہیں تو کم سے کم ہندوستان کے ہندؤوں کو تو اسلام اور احمدیت میں داخل
کرلو تا کہ أَصْلُهَا ثَابِت کی مثال تم ہر صادق آجائے اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ بھی اس کے
نتیجے میں پیدا ہو جائے۔آجکل ہندوستان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگوں کو احمدیت کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۵
جلد دوم
طرف بڑی رغبت پیدا ہو رہی ہے اور بڑے بڑے مخالف بھی احمدیت کے لٹریچر سے متاثر ہو
رہے ہیں اور زیادہ اثر ان پر ہماری تفسیر کی وجہ سے ہوا ہے اگر اللہ تعالیٰ اس اثر کو بڑھا دے
تو لاکھوں لوگ ہماری جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔بے شک ہم میں کوئی طاقت نہیں لیکن
ہمارے خدا میں بہت بڑی طاقت ہے پس اُسی سے دعائیں کرو اور ہمیشہ اسلام کے جھنڈے
کو دنیا کے تمام مذاہب کے جھنڈوں سے بلند رکھنے کی کوشش کرو۔“
66
( الفضل ۲۸ /اکتوبر ۱۹۵۹ء)
براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۲۹ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
ابراهیم ۲۵
بخاری کتاب التهجد باب الدعاء والصلواة من آخر الليل صفحه ۱۸۳ حدیث نمبر
۱۱۴۵ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفه ۱۳۳ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
الوصیت صفحه ۸ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
د الوصیت صفحہ کے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
ا
مسلم كتاب الفتن باب قرب الساعة صفحه ۱۲۷۹ حدیث نمبر۷۴۰۲ مطبوعہ ریاض
۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲۶۔ایڈیشن ۲۰۰۸ء
روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹ ایڈیشن ۲۰۰۸ء
در شمشین ارد و صفحه ۴۵
تذکره صفحه ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی