احباب جماعت کے نام ضروری پیغام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
احباب جماعت کے نام ضروری پیغام
( فرموده ۷ امئی ۱۹۵۹ء)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
ہم دوسرے انسانوں سے الگ قسم کے انسان نہیں تھے مگر اللہ تعالی نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے خبر دی کہ مسیح موعود شا ہی خاندان میں پیدا ہوگا اور اس کے
ذریعہ سے پھر اسلامی بادشاہت قائم ہوگی اس کی وجہ سے باوجو د نہایت نالائق ہونے کے ہم
نے ایک لمبی سکھ کی زندگی بسر کی اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق شاہی خاندان میں پیدا
ہوئے۔ہماری اس میں کوئی خوبی نہیں تھی ہم ذلیل تھے اس نے ہمیں دین کا بادشاہ بنا دیا ہم
کمزور تھے ہمیں اس نے طاقتور کر دیا اور اسلام کی آئندہ ترقیوں کو ہم سے وابستہ کر دیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کے طفیل ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم خدا تعالیٰ اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائیں۔یہ وہ مشکل کام تھا
جس کو بڑے بڑے بادشاہ نہ کر سکے لیکن خدا تعالی نے ہم غریبوں اور بے بسوں کے ذریعہ
سے یہ کام کروا دیا اور اس بات کو سچا کر دکھایا کہ سُبحَانَ الَّذِي أَخْرَى الَّا عَادِي ( یعنی
پاک ہے وہ خدا جس نے اسلام کے دشمنوں کو ذلیل کر دیا ) مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت
تک اسلام کو برتری بخشتا ر ہے گا اور مجھے امید ہے کہ میری اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی اولاد ہمیشہ اسلام کے جھنڈے کو اونچا کرتی رہے گی اور اپنی اور اپنے بیوی بچوں
کی قربانی کے ذریعے سے اسلام کے جھنڈے کو ہمیشہ اونچار کھے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۸
جلد دوم
کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گی۔میں اس دعا میں ہر احمدی کو شامل کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کو اس مشن کے پورا کرنے کی توفیق دے وہ کمزور ہیں
لیکن ان کا خدا ان کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا ہوا سے انسانوں کی طاقت کا کوئی ڈر
نہیں ہوتا۔دنیا کی بادشاہتیں ان کے ہاتھ چومیں گی اور دنیا کی حکومتیں ان کے آگے گریں
گی۔بشرطیکہ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق یہ لوگ نہ بھولیں اور
اسلام کے جھنڈے کو اونچا ر کھنے کی کوشش کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو ہمیشہ ان
کی مدد کر تا رہے اور ہمیشہ ان کو سچا راستہ دکھاتا رہے۔بے شک وہ کمزور ہیں تعداد کے لحاظ
سے بھی اور روپے کے لحاظ سے بھی اور علم کے لحاظ سے بھی لیکن اگر وہ خدائے جبار کا دامن
مضبوطی سے پکڑیں گے تو خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں ان کے حق میں پوری ہونگی اور دین اسلام
کے غلبہ کے ساتھ ان کو بھی غلبہ ملے گا۔اس دنیا میں بھی اور اگلی دنیا میں بھی۔خدا تعالیٰ ایسا
ہی کرے اور قیامت کے دن نہ وہ شرمندہ ہوں نہ اُن کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
)
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرمندہ ہوں۔نہ خدا تعالیٰ شرمندہ ہو کہ اس نے ایسی نالائق
جماعت کو کیوں چنا یہ خدا تعالیٰ کا لگایا ہوا آخری پودا ہے جو اس پودے کی آبیاری کرے گا
خدا تعالیٰ قیامت تک اس کے بیج بڑھاتا جائیگا اور وہ دونوں جہاں میں عزت پائے گا۔إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى
اے عزیز و ! ۱۹۱۴ء میں خدا تعالیٰ نے اپنے دین کی خدمت کا بوجھ مجھ پر رکھا تھا اور
میری پیدائش سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ میری خبر دی تھی میں تو ایک
حقیر اور ذلیل کیڑا ہوں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے مجھے نواز ا اور میرے ذریعہ
سے اسلام کو دنیا میں قائم کیا جس خدا نے میرے جیسے حقیر انسان کے ذریعہ سے دنیا میں
اسلام کو قائم کیا میں اسی خدائے قدوس کا دامن پکڑ کر اس سے التجا کرتا ہوں کہ وہ اسلام کو
برتری بخشے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اگلے جہان میں ساری دنیا کے سردار
ہیں اس جہان میں بھی ساری دنیا کا سردار بنائے بلکہ ان کے خدام کو بھی ساری دنیا کا بادشاہ
بنائے مگر نیکی اور تقویٰ کے ساتھ نہ کہ ظلم کے ساتھ ، تو حید دنیا سے غائب ہے خدا کرے کہ پھر

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۹
جلد دوم
تو حید کا پرچم اونچا ہو جائے اور جس طرح خدا غالب ہے اسی طرح اس کا جھنڈا بھی دنیا میں
غالب رہے اور اسلام اور احمدیت دنیا میں توحید اور تقویٰ اور اسلام کی عظمت پھر دنیا میں
قائم کر دیں اور قیامت تک قائم رکھتے چلے جائیں یہاں تک کہ وہ وقت آ جائے کہ خدا کے
فرشتے آسمان سے نازل ہو کر خدا کے بندوں کی روحوں کو بلند کر کے آسمان پر لے جائیں
اور ان میں ایک ایسا مضبوط رشتہ قائم کر دیں جو ابد تک نہ ٹوٹے۔آمین ثم آمین
بادشاہت سب خدا کا حق ہے مگر افسوس ہے کہ انسان نے اپنی جھوٹی طاقت کے گھمنڈ
میں اس بادشاہت کو اپنے قبضہ میں کر رکھا ہے اور خدا کے مسکین بندوں کو اپنا غلام بنا رکھا
ہے۔خدا تعالیٰ اس غلامی کی زنجیروں کو تو ڑ دے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اللہ تعالیٰ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد اور مسیح موعود علیہ السلام کی اولا د کو نیکی پر ہمیشہ قائم رکھے اور
اعتدال کے راستہ سے پھرنے نہ دے۔اس سے یہ بات بعید نہیں گو انسان کی نظر میں یہ
بات بڑی مشکل معلوم ہوتی ہے۔میں اس کے بندوں کی باگ اسی کے ہاتھ میں دیتا ہوں
اور مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ ان کا خیر خواہ ثابت ہوگا اور قریب کی قیامت بلکہ دور
کی قیامتوں کے موقع پر سچے مسلمانوں کی سرخروئی اور اعزاز کا موجب ہوگا۔میں اپنے
لڑکوں ،لڑکیوں اور بیویوں کو بھی اس کے سپرد کرتا ہوں میری نرینہ اولا د موجود ہے لیکن میں
جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے سوا انسان کچھ نہیں کر سکتا اس لئے میں اولا د در اولاد اور بیویوں
اور ان کے وارثوں کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرتا ہوں جس کی حوالگی سے زیادہ مضبوط حوالگی
کوئی نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام تھا
سپر دم بتو مایه خویش را تو دانی حساب کم و بیش را
ہم نے اس الہام کی سچائی کو ا ۵ سال تک آزمایا ہے اور خدا تعالیٰ سے یقین رکھتے ہیں
کہ وہ دنیا کے آخر تک اس الہام کی سچائی کو ظاہر کرتا رہے گا۔اس کا کلام ہمیشہ سچا ہی ثابت
ہوتا رہے گا۔اصل عزت وہی ہے جو مرنے کے بعد انسان کو ملے گی لیکن پھر بھی اس دنیا میں
نیکی کا پیج قائم رکھنے سے انسان دعاؤں کا مستحق بن جاتا ہے اور اپنے پرائے اس کی بلندی
کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔یہ خوبی کا مقام بھلا یا نہیں جاسکتا اور میں اپنے خاندان کے

آج 10 میں سے 10 باقی