میری اولاد کے نام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۸۰
جلد دوم
مردوں عورتوں کیلئے خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ مقام ہمیشہ عطا ر کھے اور
اسی طرح میرے بھائیوں اور بہنوں کی اولا د کو بھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی پیدا نہیں ہوا نہ آگے پیدا ہو گا آپ کو
خدا تعالیٰ نے اس دنیا میں اور اگلے جہان میں بھی سردار مقرر کیا ہے خدا کرے آپ کی۔سرداری تا ابد قائم رہے اور ہم قیامت کے دن درود پڑھتے ہوئے آپ کے نشان والا جھنڈا
لے کر آپ کے سامنے حاضر ہوں اور اپنے خدا سے بھی کہیں کہ اے خدا تو نے جس انسان کی
عزت کو اپنی عزت قرار دیا تھا ہم اس کی عزت قائم کر کے آئے ہیں ہم پر بھی رحم کر اور اپنے
فضلوں کا وارث بنا۔آمین ثم آمین
میری اولاد کے نام
میری لغش میری اماں جان کی نعش اور میری بیویوں کی نعشوں کو قادیان پہنچانا تمہارا
فرض ہے میں نے ہمیشہ تمہاری خیر خواہی کی تم بھی میری خواہش پوری کرنا اللہ تعالیٰ تمہارا
حافظ و ناصر ہو اور تمہیں عزت بخشے۔میں ساری جماعت احمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے وقف کریں اور قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں
اونچا رکھیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو ، ان کی مدد کرے اور اپنی بشارتوں سے ان کو
نوازے۔میں امید کرتا ہوں کہ یورپ کے نئے احمدی اپنی جان اور مال سے ایشیا کے
پرانے احمدیوں کی مدد کریں گے اور تبلیغ کے فریضہ کو ادا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ
اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے۔اگر لینن کے متبعین نے چند سال میں ساری دنیا پر اپنا
سکہ جما لیا تھا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین یہ کام کیوں نہیں کر سکتے۔صرف
عزم اور ارادہ کی پختگی کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ انکا حامی و ناصر ہو وہ کبھی ظلم نہ کریں اور
ہمیشہ خدا تعالیٰ کے بندوں کے سامنے عجز وانکسار کے ساتھ سر جھکا ئیں تا کہ خدا تعالیٰ اور اس
کے بندوں کی مددان کو ملتی رہے اور اسلام کا سر ہمیشہ اونچا ر ہے اور قیامت کے دن خدا کا

خلافة على منهاج النبوة
۴۸۱
جلد دوم
آخری نبی بلکہ خدائے واحد خود نہایت شوق سے اپنے ہاتھ پھیلا کر ان کی ملاقات کیلئے آگے
بڑھے اور وہ ہمیشہ ہمیش کیلئے خدا تعالیٰ کی برکات کے وارث ہوں میں احمدیت اور اس کے
آثار کو بھی خدا کے سپر د کرتا ہوں وہی ان کا بھی محافظ ہو اور ان کی عزت کو قیامت تک قائم
رکھے۔آمین ثم آمین
اے دوستو ! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں نبوت ایک بیج ہوتی
ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے تم خلافت حقہ کو مضبوطی سے پکڑو
اور اس کی برکات سے دنیا کو متمتع کرو تا خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے اور تم کو اس دنیا میں بھی اونچا
کرے اور اُس جہان میں بھی اونچا کرے تا مرگ اپنے وعدوں کو پورا کرتے رہو اور میری
اولاد اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولا د کو بھی ان کے خاندان کے عہد یاد دلاتے رہو۔احمدیت کے مبلغ اسلام کے بچے سپاہی ثابت ہوں اور اس دنیا میں خدائے قدوس کے
کارندے بنیں۔کیا ہمارا خدا اتنی طاقت بھی نہیں رکھتا جتنی کہ حضرت مسیح ناصری رکھتے تھے۔مسیح ناصری
تو ایک نبی تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کے سردار تھے خدا تعالیٰ ان کی
سرداری کو دونوں جہان میں قائم رکھے اور ان کے ماننے والوں کا جھنڈا بھی نیچا نہ ہو اور وہ
اور ان کے دوست ہمیشہ سر بلند رہیں۔آمین ثم آمین
میں یہی نصیحتیں پاکستان سے باہر کے احمدیوں کو بھی کرتا ہوں وہ بھی خدا تعالیٰ کے
ایسے ہی محبوب ہیں جیسے پاکستان میں رہنے والے احمدی اور جب تک وہ اسلام کو اپنا
مطمع نظر قرار دیں گے خدا تعالیٰ ان کو بھی اور اسلام کو بھی دنیا میں بلند کرتا چلا جائے گا
اِنشَاءَ الله - خدا کرے احمدیوں کے ذریعہ سے کبھی دنیا میں ظلم کی بنیا د قائم نہ ہو بلکہ عدل ،
انصاف اور رحم کی بنیاد قائم ہوتی چلی جائے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے دائیں بھی
کھڑے ہوں اور بائیں بھی کھڑے ہوں اور کوئی شخص ان کی طرف نیزہ نہ پھینکے جسے
خدا تعالیٰ کے فرشتے آگے بڑھ کر اپنی چھاتی پر نہ لے لیں۔آمین ثم آمین
آدم اول کی اولاد کے ذریعہ سے بالآخر دنیا میں بڑا اظلم قائم ہوا اب خدا کرے۔آدم ثانی
ا

خلافة على منهاج النبوة
۴۸۲
جلد دوم
یعنی مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے ذریعہ سے یہ ظلم ہمیشہ کیلئے مٹادیا جائے اور سانپ یعنی ابلیس
کا سر کچل دیا جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت اسی طرح دنیا میں بھی قائم ہو جائے جس طرح
آسمان پر ہے اور کوئی انسان دوسرے انسان کو نہ کھائے اور کوئی طاقتور انسان کمزور انسان پر ظلم
اور تعدی نہ کرے۔آمین ثم آمین۔مرزا محمود احمد سے امئی ۱۹۵۹ء
( الفضل ۲۰ مئی ۱۹۵۹)

آج 10 میں سے 10 باقی