عرض ناشر

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

عرض ناشر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں اپنی امت میں خلافت علی منہاج
نبوت کے قیام کا بڑی صراحت کے ساتھ یوں ذکر فرمایا۔حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر وہ اس کو اٹھا
لے گا۔پھر خلافت علی منھاج النبوۃ قائم ہو گی۔اور وہ اس
وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا
اس ( نعمت) کو بھی اٹھا لے گا۔پھر ایذا رساں بادشاہت (کاٹ
کھانے والی حکومت قائم ہو گی اور وہ اس وقت تک رہے گی جب
تک اللہ چاہے گا۔پھر جب وہ چاہے گا اسے ( بھی ) اٹھالے گا۔پھر
جابر بادشاہت (ظالم حکومت ) قائم ہو گی۔اور وہ اس وقت تک
رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر جب وہ چاہے گا اسے ( بھی ) اٹھا
لے گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہو گی۔پھر ( یہ
فرمانے کے بعد ) آپ خاموش ہو گئے“۔(مسند احمد بن حنبل"۔مسند الکوفیین۔حدیث 18596)

اس حدیث نبوی میں امت محمدیہ میں خلافت علی منہاج نبوت کے دو ادوار کا ذکر کیا
گیا ہے۔پہلا دور خلافت علی منہاج نبوت کا وہ دور ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے معا بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت سے شروع
ہو کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت راشدہ تک قائم رہا۔اس کے بعد جیسا کہ
حدیث مذکورہ بالا میں بیان ہے ایذا رساں بادشاہت اور جابر حکومتوں کے ادوار
آئے۔اور پھر پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آیا اور اس نے زمانہ
کی اصلاح و تکمیل اشاعت ہدایت کی غرض سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مطیع و غلام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو ظلی طور پر امتی نبوت کے
مقام پر فائز فرماتے ہوئے مسیح موعود اور مہدی معہود بنا کر بھیجا۔اور آپ کی وفات
(26 مئی 1908ء) کے بعد 27 مئی 1908ء سے حضرت الحاج حکیم مولانانورالدین
رضی اللہ عنہ کے منصب خلافت پر فائز ہونے کے ساتھ خلافت علی منہاج نبوت کے
دوسرے مبشر دور کا آغاز ہوا جو انشاء اللہ حسب بشارات نبوی دائمی ہے۔کیونکہ اس
کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اور دور کے آنے کا ذکر نہیں فرمایا۔گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے جماعت احمدیہ مسلمہ اس موعود خلافت علی منہاج
نبوت کی آسمانی قیادت سے فیضیاب ہے اور اس وقت ہم حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام کی خلافت کے پانچویں مظہر کے مبارک دور سے گزر رہے ہیں۔

1914ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد حضرت مرزا بشیر الدین
محمود احمد المصلح الموعود خلافت کے منصب پر فائز ہوئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے معا بعد سے ہی خلافت کے قیام و
استحکام کے سلسلہ میں آپ نے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔بالخصوص آپ نے
اپنی وفات (1965ء) تک اپنی خلافت کے ساڑھے اکاون برس سے زائد عرصہ میں
نظام خلافت کے استحکام کے سلسلہ میں بہت سے عملی اقدامات فرمائے۔آپ نے
اپنے خطبات ، خطابات، کلمات طیبات، نہایت مدلل اور پر اثر تحریرات کے ذریعہ
خلافت کی عظمت و اہمیت، اس کی غرض و غایت اور اس کی عظیم الشان برکات کو
نهایت
تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا۔صد سالہ خلافت جوبلی (2008ء) کے تاریخی موقع کی مناسبت سے ادارہ فضل عمر
فاؤنڈیشن نے حضرت مصلح موعود خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی جملہ تصانیف،
خطبات جمعہ ، خطابات، مجالس عرفان، مجالس شوری، تفاسیر اور غیر مطبوعہ تحریرات
سے خلافت کے موضوع پر بیان فرمودہ مواد کو اکٹھا کر کے تین جلدوں میں مرتب
کرنے کی سعادت و توفیق پائی۔سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس
کاوش کو بہت پسند فرمایا اور اس کتاب کے لیے خلافت علی منہاج النبوۃ کا نام منظور
فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ کے ارشاد پر تین جلدوں پر مشتمل یہ کتاب یو کے سے
شائع کی جار ہی ہے۔

اس کتاب کے لئے مواد کی تلاش و تحقیق اور اس کی کمپوزنگ ، ترتیب، پروف
ریڈنگ وغیرہ متفرق امور کی انجام دہی اور اسے موجودہ فائنل صورت تک پہنچانے
کے لیے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت بہت سے احباب نے بہت محنت اور
جانفشانی سے مختلف خدمات کو انجام دیا۔ایسے تمام احباب شکریہ اور دعاؤں کے
مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن اور اس کے جملہ رفقائے کار کی مساعی
جمیلہ کو قبول فرمائے اور اپنی جناب سے انہیں بہترین جزا سے نوازے۔آمین۔امید ہے کہ احباب جماعت خصوصیت کے ساتھ خلافت کے موضوع پر اس علمی و
روحانی بیش قیمت جواہر سے معمور خزانے سے کما حقہ فیضیاب ہوتے ہوئے خلافت
حقہ اسلامیہ احمدیہ سے اپنے تعلق اخلاص و وفا اور محبت و فدائیت و اطاعت میں مزید
آگے قدم بڑھائیں گے اور برکات خلافت سے وافر حصہ پانے کے لیے اعمال صالحہ
کی مزید توفیق پاتے چلے جائیں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خاکسار
نصیر احمد قمر
ایڈیشنل وکیل الاشاعت (طباعت )۔لندن

آج 10 میں سے 10 باقی